Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 19

سورة يوسف

وَ جَآءَتۡ سَیَّارَۃٌ فَاَرۡسَلُوۡا وَارِدَہُمۡ فَاَدۡلٰی دَلۡوَہٗ ؕ قَالَ یٰبُشۡرٰی ہٰذَا غُلٰمٌ ؕ وَ اَسَرُّوۡہُ بِضَاعَۃً ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۹﴾

And there came a company of travelers; then they sent their water drawer, and he let down his bucket. He said, "Good news! Here is a boy." And they concealed him, [taking him] as merchandise; and Allah was knowing of what they did.

اور ایک قافلہ آیا اور انہوں نے اپنے پانی لانے والے کو بھیجا اس نے اپنا ڈول لٹکا دیا کہنے لگا واہ واہ خوشی کی بات ہے یہ تو ایک لڑکا ہے انہوں نے اسے مال تجارت قرار دے کر چھپا دیا اور اللہ تعالٰی اس سے باخبر تھا جو وہ کر رہے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَتۡ
اور آیا
سَیَّارَۃٌ
ایک قافلہ
فَاَرۡسَلُوۡا
تو انہوں نے بھیجا
وَارِدَہُمۡ
اپنا پانی لانے والا
فَاَدۡلٰی
تو اس نے ڈالا
دَلۡوَہٗ
ڈول اپنا
قَالَ
بولا
یٰبُشۡرٰی
واہ خوش خبری
ہٰذَا
یہ تو
غُلٰمٌ
ایک لڑکا ہے
وَاَسَرُّوۡہُ
اور انہوں نے چھپالیا اسے
بِضَاعَۃً
سر مایہ (سمجھ کر)
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
اسے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کر رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَتۡ
اور آیا
سَیَّارَۃٌ
راہ چلتا قا فلہ
فَاَرۡسَلُوۡا
تو انہوں نے بھیجا
وَارِدَہُمۡ
اپنا پانی لانے والا
فَاَدۡلٰی
چنا نچہ لٹکا یا اس نے
دَلۡوَہٗ
ڈول اپنا
قَالَ
کہا
یٰبُشۡرٰی
مبارک ہو
ہٰذَا
یہ
غُلٰمٌ
ایک لڑکا ہے
وَاَسَرُّوۡہُ
اور انہوں نے چھپا رکھا اسے
بِضَاعَۃً
مال ِ تجارت بنا کر
وَاللّٰہُ
حا لانکہ اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
سب کچھ جاننے والا ہے
بِمَا
اس کو جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کر رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

And there came a company of travelers; then they sent their water drawer, and he let down his bucket. He said, "Good news! Here is a boy." And they concealed him, [taking him] as merchandise; and Allah was knowing of what they did.

اور ایک قافلہ آیا اور انہوں نے اپنے پانی لانے والے کو بھیجا اس نے اپنا ڈول لٹکا دیا کہنے لگا واہ واہ خوشی کی بات ہے یہ تو ایک لڑکا ہے انہوں نے اسے مال تجارت قرار دے کر چھپا دیا اور اللہ تعالٰی اس سے باخبر تھا جو وہ کر رہے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ایک قافلہ آیا جس نے اپنے پانی لانے والے کو (پانی کی تلاش میں) بھیجا۔ اس نے (اس کنوئیں میں) اپنا ڈول لٹکایا تو بول اٹھا : بڑی خوشی کی بات ہے یہاں تو ایک لڑکا ہے چناچہ انہوں نے اسے بکاؤ مال سمجھ کر چھپالیا اور جو کچھ وہ کر رہے تھے اللہ اسے خوب جانتا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورایک راہ چلتا قافلہ آیاتوانہوں نے اپناپانی لانے والابھیجا،چنانچہ اُس نے اپناڈول لٹکایا تو کہا: ’’مبارک ہو! یہ ایک لڑکاہے ‘‘اور انہوں نے تجارت کامال بنا کراسے چھپا رکھا حالانکہ اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والاہے اس کوجووہ کررہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there came some wayfarers and sent one of them to go for water. So, he let down his bucket. He said, |"What a good news! Here is a boy.|" And they kept him hidden as merchandise, while Allah was aware of what they were doing.

اور آیا ایک قافلہ پھر بھیجا اپنا پانی بھرنے والا، اس نے لٹکا دیا اپنا ڈول کہنے لگا کیا خوشی کی بات ہے یہ ہے ایک لڑکا، اور چھپا لیا اس کو تجارت کا مال سمجھ کر اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (کچھ عرصہ بعد) ایک قافلہ آیا تو انہوں نے بھیجا اپنے آگے چلنے والے کو تو اس نے لٹکایا اپنا ڈول وہ پکار اٹھا کہ خوشخبری ہو ! یہ تو ایک لڑکا ہے۔ اور انہوں نے اسے چھپالیا ایک پونجی سمجھ کر اور اللہ خوب جانتا تھا جو وہ کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ادھر ایک قافلہ آیا اور اس نے اپنے سقّے کو پانی لانے کے لیے بھیجا ۔ سقّے نے جو کنویں میں ڈول ڈالا تو ﴿یوسف کو دیکھ کر ﴾ پکار اٹھا مبارک ہو ، یہاں تو ایک لڑکا ہے ۔ ان لوگوں نے اس کو مالِ تجارت سمجھ کر چھپا لیا ، حالانکہ جو کچھ وہ کر رہے تھے خدا اس سے با خبر تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( دوسری طرف جس جگہ انہوں نے یوسف کو کنویں میں ڈالا تھا ، وہاں ) ایک قافلہ آیا ۔ قافلے کے لوگوں نے ایک آدمی پانی لانے کے لیے بھیجا ، اور اس نے اپنا ڈول ( کنویں میں ) ڈالا تو ( وہاں یوسف ( علیہ السلام ) کو دیکھ کر ) پکار اٹھا : لو خوشخبری سنو ! یہ تو ایک لڑکا ہے ۔ ( ١١ ) اور قافلے والوں نے انہیں ایک تجارت کا مال سمجھ کر چھپا لیا ، اور جو کچھ وہ کر رہے تھے ، اللہ کو اس کا پورا پورا علم تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایک قافلہ اس کنوئیں کے پاس آیا انہوں نے اپنا بہشتی پانی لانے کے لئے بھیجا اس نے جونہی اپنا ڈول ڈالا 4 بہشتی کہنے لگا واہ واہ یہ تو لڑکا اور بہشتیوں نے اس کو دولت (بڑی پونجی) سمجھ کر قافلہ والوں سے چھپایا 5 اور اللہ خوب جانتا تھا جو وہ کر رہے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا پس انہوں نے اپنا آدمی پانی لانے کے لئے بھیجا تو اس نے (کنویں میں) اپنا ڈول ڈالا یوسف (علیہ السلام اس سے لٹک گئے) کہنے لگا بہت خوشی کی بات ہے یہ تو (بہت خوبصورت ، اچھا) لڑکا (نکل آیا) ہے اور انہیں مال تجارت سمجھ کر چھپا لیا اور اللہ کو ان کی کار گزاریاں معلوم تھیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ایک قافلہ آگیا۔ انہوں نے اپنا ایک آدمی پانی لانے بھیجا جب اس نے (کنوئیں میں) اپنا ڈول ڈالا تو وہ چلا اٹھا۔ اے لوگو ! مبارک ہو یہاں تک ایک بڑا اچھا لڑکا ہے اور انہوں نے اس کو مال تجارت سمجھ کر چھپا لیا اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ کر رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا اور انہوں نے (پانی کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔ اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a caravan came, and they sent their water-drawer, and he let down his bucket. He said: glad tidings! here is a youth. And they hid him as merchandise, And Allah was the Knower of that which they worked.

اور ایک قافلہ آنکلا ۔ سو ان لوگوں نے اپنا سقہ بھیجا اور اس نے اپنا ڈول ڈالا اور بول اٹھا ارے واہ واہ یہ تو ایک لڑکا نکل آیا ۔ اور انہوں نے اسے مال تجارت (قرار دے کر) چھپالیا اور اللہ خوب واقف تھا جو کچھ وہ (سب) کررہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ایک قافلہ آیا تو انہوں نے اپنے سقہ کو بھیجا ۔ اس نے ڈول ڈالا تو پکار اٹھا: خوشخبری ہو! یہ تو ایک لڑکا ہے اور انہوں نے اس کو ایک پونجی سمجھ کر محفوظ کرلیا اور اللہ خوب باخبر تھا اس چیز سے جو وہ کر رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ایک قافلہ ( وہاں ) آنکلا اور اس نے ( کنوئیںپر ) اپنا آدمی ( پانی لانے کے لئے ) بھیجا اس نے اپنا ڈول ( کنوئیںمیں ) ڈالا اور پکاراٹھا اے خوشخبری یہ تو بچہ نکل آیا اورانہوں نے اسے مال تجارت قرار دیتے ہوئے چھپالیا اور اللہ ( تعالیٰ ) کو خوب علم ہے جو وہ کر رہے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اب اللہ کی شان دیکھو کہ) اس کنویں کے قریب ایک قافلہ آپہنچا اور انہوں نے پانی کے لیے اپنا سقہ بھیجا، اس نے کنویں میں اپنا ڈول ڈالا ( تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا کہ زہے نصیب یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا۔ اور جو کچھ وہ کرتے تھے اللہ کو سب معلوم تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ادھر ایک قافلہ (مصر کو جاتے ہوئے وہاں) آنکلا، انہوں نے اپنا آدمی پانی لانے کے لئے بھیجا، اس نے کنویں میں ڈول جو ڈالا تو (اس کے ساتھ یوسف جیسے ماہ جبین کے باہر نکل آنے پر وہ خوشی سے) بےساختہ پکار اٹھا کہ اے خوشخبری یہاں تو ایک عظیم الشان لڑکا نکل آیا، اور ان لوگوں نے اس کو چھپالیا ایک (نہایت عمدہ) مال تجارت کے طور پر، اور اللہ خوب جانتا تھا وہ سب کچھ جو کہ وہ کر رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرایک قافلہ آ یاجس نے اپنے پانی لانے والے کو ( پانی کی تلاش میں ) بھیجااس نےجو ں ہی اپنا ڈول کنویں میں ڈالا توبول اٹھا:ہمارے لئے خوشخبری ہے یہاں ایک لڑکا ہے چنانچہ انہوں نے اسے بکائومال سمجھ کرچھپالیا اور جو وہ کررہے تھے اللہ اسے خوب جانتا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایک قافلہ آیا ( ف٤۳ ) انہوں نے اپنا پانی لانے والا بھیجا ( ف٤٤ ) تو اس نے اپنا ڈول ڈال ( ف٤۵ ) بولا آہا کیسی خوشی کی بات ہے یہ تو ایک لڑکا ہے اور اسے ایک پونجی بناکر چھپالیا ( ف٤٦ ) اور اللہ جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ادھر ) راہ گیروں کا ایک قافلہ آپہنچا تو انہوں نے اپنا پانی بھرنے والا بھیجا سو اس نے اپنا ڈول ( اس کنویں میں ) لٹکایا ، وہ بول اٹھا: خوشخبری ہو یہ ایک لڑکا ہے ، اور انہوں نے اسے قیمتی سامانِ تجارت سمجھتے ہوئے چھپا لیا ، اور اﷲ ان کاموں کو جو وہ کر رہے تھے خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ایک قافلہ آیا ( اور وہاں اترا ) تو انہوں نے ( پانی لانے کیلئے ) اپنا سقا بھیجا ۔ پس اس نے جونہی اپنا ڈول ڈالا ۔ ( تو یوسف اس میں بیٹھ گئے جب ڈول کھینچا ) تو پکار اٹھا ۔ مبارک باد یہ تو ایک لڑکا ہے اور ان لوگوں نے اسے سرمایۂ تجارت سمجھ کر چھپا رکھا اور وہ لوگ جو کچھ کر رہے تھے اللہ اس سے خوب واقف تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then there came a caravan of travellers: they sent their water-carrier (for water), and he let down his bucket (into the well)... He said: "Ah there! Good news! Here is a (fine) young man!" So they concealed him as a treasure! But Allah knoweth well all that they do!

Translated by

Muhammad Sarwar

A caravan came by and sent their water carrier out to the well. When he drew out Joseph in his bucket, he shouted, "Glad news, a young boy!" The people of the caravan hid him amongst their belongings. God knows well what they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there came a caravan of travelers and they sent their water-drawer, and he let down his bucket (into the well). He said: "What good news! Here is a boy." So they hid him as merchandise (a slave). And Allah was the All-Knower of what they did.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there came travellers and they sent their water-drawer and he let down his bucket. He said: O good news! this is a youth; and they concealed him as an article of merchandise, and Allah knew what they did.

Translated by

William Pickthall

And there came a caravan, and they sent their waterdrawer. He let down his pail (into the pit). He said: Good luck! Here is a youth. And they hid him as a treasure, and Allah was Aware of what they did.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और एक क़ाफ़िला आया तो उन्होंने अपना पानी भरने वाला भेजा, उसने अपना डोल लटकाया, उसने कहाः ख़ुश-ख़बरी हो! यह तो एक लड़का है और उसको तिजारत का माल समझ कर महफ़ूज़ कर लिया, और अल्लाह ख़ूब जानता था जो वे कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایک قافلہ آ نکلا (جو مصر کو جاتا تھا) اور انہوں نے اپنا آدمی پانی لانے کے واسطے (یہاں کنوئیں پر) بھیجا اور اس نے اپنا ڈول ڈال کر کہنے لگا کہ ارے بڑی خوشی کی بات ہے یہ تو بڑا اچھا لڑکا نکل آیا اور ان کو مال (تجارت) قرار دے کر چھپا لیا (1) اور اللہ کو ان کی سب کار گزاریاں معلوم تھیں۔ (2) (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ایک قافلہ آیا تو انھوں نے اپنے پانی لانے والے کو بھیجا سو اس نے اپنا ڈول لٹکایا۔ کہنے لگا ! خوشخبری ہو ! یہ ایک لڑکا ہے۔ اور انھوں نے پونجی سمجھ کر چھپالیا اور اللہ خوب جانتا تھا جو وہ کررہے تھے۔ “ (١٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ادھر ایک قافلہ آیا اور اس نے اپنے سقے کو پانی لانے کے لیے بھیجا۔ سقے نے جو کنوئیں میں ڈول ڈالا تو (یوسف کو دیکھ کر) پکار اٹھا مبارک ہو یہاں تو ایک لڑکا ہے ان لوگوں نے مال تجارت سمجھ کر چھپا لیا حالانکہ جو کچھ وہ کر رہے تھے خدا اس سے باخبر تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایک قافلہ آگیا انہوں نے اپنے آدمی پانی لانے والے کو بھیجا اس نے اپنا ڈول ڈالا وہ کہنے لگا کیا ہی خوشی کی بات ہے کہ یہ ایک لڑکا ہے۔ اور انہوں نے اسے سامان تجارت بنا کر چھپالیا اور اللہ خوب جاننے والا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آیا ایک قافلہ پھر بھیجا اپنا پانی بھرنے والا، اس نے لٹکایا اپنا ڈول کہنے لگا کیا خوشی کی بات ہے یہ ہے ایک لڑکا اور چھپا لیا اس کو تجارت کا مال سمجھ کر اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ادھر ایک قافلہ آ نکلا قافلہ والوں نے اپنے پانی بھرنے والے کو بھیجا اس نے اپنا ڈول لٹکایا پھر وہ بےساختہ بولا اے خوش قسمتی یہ تو ایک لڑکا ہے اور قافلہ والوں نے اسے بیش بہا سرمایہ سمجھ کر چھپالیا اور اللہ ان سب کے اعمال کو خوب جانتا تھا