Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 24

سورة يوسف

وَ لَقَدۡ ہَمَّتۡ بِہٖ ۚ وَ ہَمَّ بِہَا لَوۡ لَاۤ اَنۡ رَّاٰ بُرۡہَانَ رَبِّہٖ ؕ کَذٰلِکَ لِنَصۡرِفَ عَنۡہُ السُّوۡٓءَ وَ الۡفَحۡشَآءَ ؕ اِنَّہٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۲۴﴾

And she certainly determined [to seduce] him, and he would have inclined to her had he not seen the proof of his Lord. And thus [it was] that We should avert from him evil and immorality. Indeed, he was of Our chosen servants.

اس عورت نے یوسف کی طرف کا قصد کیا اور یوسف اس کا قصد کرتے اگر وہ اپنے پروردگار کی دلیل نہ دیکھتے یونہی ہوا کہ ہم اس سے برائی اور بے حیائی دور کر دیں بیشک وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
ہَمَّتۡ
اس عورت نے ارادہ کیا
بِہٖ
اس کا
وَہَمَّ
اور وہ ارادہ کر لیتا ہے
بِہَا
اس کا
لَوۡلَاۤ
اگر نہ ہوتا
اَنۡ
کہ
رَّاٰ
وہ دیکھتا
بُرۡہَانَ
برہان / روشن دلیل
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
کَذٰلِکَ
اسی طرح (ہوا)
لِنَصۡرِفَ
تاکہ ہم پھیر دیں
عَنۡہُ
اس سے
السُّوۡٓءَ
برائی کو
وَالۡفَحۡشَآءَ
اور بےحیائی کو
اِنَّہٗ
بیشک وہ
مِنۡ عِبَادِنَا
ہمارے بندوں میں سے تھا
الۡمُخۡلَصِیۡنَ
جو خالص کیے ہوئے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
ہَمَّتۡ
اس نے ارادہ کیا
بِہٖ
اس کا
وَہَمَّ
اور وہ ارادہ کرتا
بِہَا
اس کا
لَوۡلَاۤ
اگر نہ ہوتی
اَنۡ رَّاٰ
یہ بات کہ دیکھ لی تھی اُس نے
بُرۡہَانَ
دلیل
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
کَذٰلِکَ
ایسا ہی ہوا
لِنَصۡرِفَ
تاکہ ہم ہٹا دیں
عَنۡہُ
اس سے
السُّوۡٓءَ
بدی
وَالۡفَحۡشَآءَ
اور بے حیائی کو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
مِنۡ عِبَادِنَا
ہمارے بندوں میں سے تھا
الۡمُخۡلَصِیۡنَ
خالص کیے ہوئے بندوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And she certainly determined [to seduce] him, and he would have inclined to her had he not seen the proof of his Lord. And thus [it was] that We should avert from him evil and immorality. Indeed, he was of Our chosen servants.

اس عورت نے یوسف کی طرف کا قصد کیا اور یوسف اس کا قصد کرتے اگر وہ اپنے پروردگار کی دلیل نہ دیکھتے یونہی ہوا کہ ہم اس سے برائی اور بے حیائی دور کر دیں بیشک وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ اس عورت نے یوسف کا قصد کیا اور وہ بھی اس عورت کا قصد کرلیتے اگر اپنے پروردگار کی برہان نہ دیکھ لیتے اس طرح ہم نے انھیں اس برائی اور بےحیائی سے بچا لیا۔ کیونکہ وہ ہمارے مخلص بندوں سے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًاس عورت نے اس کاارادہ کیااوریوسف بھی اس عورت کا ارادہ کرلیتااگریہ بات نہ ہوتی کہ اس نے اپنے رب کی دلیل دیکھ لی،ایساہی ہواتاکہ ہم اس سے بدی اوربے حیائی کوہٹا دیں،یقیناًوہ ہمارے خالص کیے ہوئے بندوں میں سے تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And she certainly desired him. And he had desired her - had he not seen the proof from his Lord (he could have indulged). This We did to turn away from him evil and lewdness. Surely, he is among Our chosen slaves.

اور البتہ عورت نے فکر کیا اس کا اور اس نے فکر کیا عورت کا اگر نہ ہوتا یہ کہ دیکھے قدرت اپنے رب کی یونہی ہوا تاکہ ہٹائیں ہم اس سے برائی اور بےحیائی البتہ وہ ہے ہمارے برگزیدہ بندوں میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس عورت نے ارادہ کیا آپ کا اور آپ بھی ارادہ کرلیتے اس کا اگر نہ دیکھ لیتے اپنے رب کی ایک دلیل یہ اس لیے کہ ہم پھیر دیں اس سے برائی اور بےحیائی کو یقیناً وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And she advanced towards him, and had Joseph not perceived a sign from his Lord he too would have advanced towards her. Thus was Joseph shown a sign from his Lord that We might avert from him all evil and indecency, for indeed he was one of Our chosen servants.

وہ اس کی طرف بڑھی اور یوسف بھی اس کی طرف بڑھتا اگر اپنے رب کی برہان نہ دیکھ لیتا ۔ 22 ایسا ہوا ، تاکہ ہم اس سے بدی اور بے حیائی کو دور کر دیں ، 23 درحقیقت وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس عورت نے تو واضح طور پر یوسف ( کے ساتھ برائی ) کا ارادہ کرلیا تھا ، اور یوسف کے دل میں بھی اس عورت کا خیال آچلا تھا ، اگر وہ اپنے رب کی دلیل کو نہ دیکھ لیتے ، ( ١٦ ) ہم نے ایسا اس لیے کیا تاکہ ان سے برائی اور بے حیائی کا رخ پھیر دیں ۔ بیشک وہ ہمارے منتخب بندوں میں سے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہوا یہ کہ زلیخا نے یوسف کا قصد کیا اور یوسف نے زلیخا کا اگر وہ اپنے مالک کی قدرت کی نشانی نہ دیکھتا 2 اسی طرح ہم نے یوسف کے دل کو مضبوط کیا تاکہ ہم برائی اور بدکاری سے اس کو دور رکھیں بیشک وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں تھا یعنی پیغمبروں میں سے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور البتہ اس عورت نے ان کا قصد کیا اور اگر وہ اپنے رب کی نشانی نہ دیکھتے تو (ہوسکتا ہے) وہ بھی قصد کرتے۔ اس طرح ہوا تاکہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی (گناہ صغیرہ وکبیرہ) کو دور کردیں بیشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا اس عورت نے ارادہ کیا اور اگر وہ (یوسف) اللہ کی ایک نشانی کو نہ دیکھ لیتے تو وہ بھی ارادہ کرتے اور اسی طرح ہم برائی اور بےحیائی کو دور کیا کرتے ہیں۔ بیشک وہ ہمارے مخلص بندوں میں سے ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔ اگر وہ اپنے پروردگار کی نشانی نہ دیکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) یوں اس لیے (کیا گیا) کہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو روک دیں۔ بےشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly she besought him, and he would have besoughther were it not that he had seen the argument of his Lord. Thus We did, in order that We might avert from him all evil and indecency; verily he was of our bondmen single-hearted.

اور اس (عورت) کے دل میں تو ان کا خیال جم ہی رہا تھا ۔ اور انہیں بھی اس (عورت) کا خیال ہوچلا تھا ۔ اگر اپنے پروردگار کی دلیل کو انہوں نے نہ دیکھ لیا ہوتا ۔ اور انہیں بھی اس (عورت) کا خیال ہوچلا تھا ۔ اگر اپنے پروردگار کی دلیل کو انہوں نے نہ دیکھ لیا ہوتا ۔ اسی طرح ہم نے انہیں بچادیا) تاکہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو دور رکھیں۔ ۔ وہ بیشک ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور عورت نے تو اس کا قصد کر ہی لیا تھا ، وہ بھی اس کا قصد کرلیتا اگر اس نے اپنے رب کی واضح نشانی نہ دیکھ لی ہوتی ۔ ہم نے ایسا ہی کیا تاکہ ہم اس سے برائ ۔ ی اور بے حیائی کو دور رکھیں ۔ بیسک وہ ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق زلیخا نے یوسف ( علیہ السلام ) سے مطلب نکالنے کا پورا ارادہ کرلیا تھا اور اگر یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لی ہوتی تو وہ بھی زلیخاکا خیال دل میں لے آتے ایسا ہی ہوا تا کہ ہم یوسف ( علیہ السلام ) سے برائی اور بے حیائی کو دور کردیں بلاشبہ وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور یوسف اس کا قصد کرتے اگر وہ اپنے رب کی دلیل نہ دیکھتے۔ یوں اس لیے کیا گیا کہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو روک دیں بیشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینا پوری طرح ٹھان لی تھی اس عورت نے یوسف کو پھانسنے کی، اور آپ بھی اس کا ارادہ کرلیتے (اور اس کے جال میں پھنس جاتے) اگر آپ نے نہ دیکھی ہوتی برہان اپنے رب کی، اسی طرح (کیا ہم نے) تاکہ ہم اس سے پھیر دیں برائی اور بےحیائی (کی آلائشوں) کو، بیشک وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے تھا،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ اس عورت نے یوسف کے ساتھ گناہ کاپختہ ارادہ کرلیا اور وہ ( یوسف ) بھی اس کاقصد کر گزرتے اگر اپنے رب کی دلیل نہ دیکھتے ( یعنی کہ لالچ کی موجودگی میں اس دعوت کو ٹھکرانے کی ہمت پر قائم رہےجو اللہ نے انہیں عطاکی تھی ) ، اس طرح ہم نے اُس کو برائی اور بے حیائی سے بچالیاکیونکہ وہ ہمارے مخلص بندوں سے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک عورت نے اس کا ارادہ کیا اور وہ بھی عورت کا ارادہ کرتا اگر اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لیتا ( ف٦۲ ) ہم نے یوں ہی کیا کہ اس سے برائی اور بےحیائی کو پھیر دیں ( ف٦۳ ) بیشک وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے ہے ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یوسف علیہ السلام نے انکار کر دیا ) اور بیشک اس ( زلیخا ) نے ( تو ) ان کا ارادہ کر ( ہی ) لیا تھا ، ( شاید ) وہ بھی اس کا قصد کر لیتے اگر انہوں نے اپنے رب کی روشن دلیل کو نہ دیکھا ہوتا ۔ ٭ اس طرح ( اس لئے کیا گیا ) کہ ہم ان سے تکلیف اور بے حیائی ( دونوں ) کو دور رکھیں ، بیشک وہ ہمارے چنے ہوئے ( برگزیدہ ) بندوں میں سے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اس عورت ( زلیخا ) نے گناہ کرنے کا ارادہ کر لیا تھا ۔ اور وہ مرد ( یوسف ) بھی اس کا ارادہ کرتا اگر اپنے پروردگار کا برہان نہ دیکھ لیتا ایسا ہوا تاکہ ہم اس ( یوسف ) سے برائی اور بے حیائی کو دور رکھیں بے شک وہ ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (with passion) did she desire him, and he would have desired her, but that he saw the evidence of his Lord: thus (did We order) that We might turn away from him (all) evil and shameful deeds: for he was one of Our servants, sincere and purified.

Translated by

Muhammad Sarwar

She was determined to have him and were it not for his faith in God, he would certainly have yielded to her. Thus did We protect him from evil and indecency. He was certainly one of Our sincere servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed she did desire him, and he would have inclined to her desire, had he not seen the evidence of his Lord. Thus it was, that We might turn away from him evil and immoval sins. Surely, he was one of Our Mukhlasin servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly she made for him, and he would have made for her, were it not that he had seen the manifest evidence of his Lord; thus (it was) that We might turn away from him evil and indecency, surely he was one of Our sincere servants.

Translated by

William Pickthall

She verily desired him, and he would have desired her if it had not been that he saw the argument of his Lord. Thus it was, that We might ward off from him evil and lewdness. Lo! he was of Our chosen slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और औरत ने उसका इरादा कर लिया और वह भी उसका इरादा करता अगर वह अपने रब की दलील न देख लेता, ऐसा हुआ ताकि हम उससे बुराई और बेहयाई को दूर कर दें, बेशक वह हमारे चुने हुए बंदों में से था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس عورت کے دل میں تو ان کا خیال (عزم کے درجے میں) جم ہی رہا تھا اور ان کو بھی اس عورت کا کچھ کچھ خیال ہو چلا تھا (6) اگر اپنے رب کی دلیل (7) کو انہوں نے نہ دیکھا ہوتا (8) تو زیادہ خیال ہوجانا عجب نہ تھا (9) ہم نے اسی طرح ان کو علم دیا تاکہ ہم ان کے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو دور رکھیں (10) وہ ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھے۔ (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور البتہ تحقیق وہ اس کے ساتھ ارادہ کرچکی تھی اور وہ بھی اس عورت کے ساتھ ارادہ کرلیتا اگر نہ دیکھی ہوتی اس نے اپنے رب کی برہان۔ اسی طرح ہوا۔ تاکہ ہم اس سے برائی اور بےحیائی کو ہٹا دیں۔ یقیناً وہ ہمارے خالص کیے ہوئے بندوں سے تھا۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اس کی طرف بڑھی اور یوسف بھی اس کی طرف بڑھتا اگر اپنے رب کی برہان نہ دیکھ لیتا۔ ایسا ہوا ، تاکہ اہم اس سے بدی اور بےحیائی کو دور کردیں ، در حقیقت وہ ہمارے چنے ہوئے بندوں میں سے تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس عورت نے ان کے ساتھ اپنا کام نکالنے کا مضبوط ارادہ کرلیا تھا اور وہ بھی ارادہ کرلیتے اگر اپنے رب کی دلیل نہ دیکھ لیتے۔ اسی طرح تاکہ ہم ان سے برائی کو اور بےحیائی کو دور رکھیں۔ بیشک وہ ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور البتہ عورت نے فکر کیا اس کا اور اس نے فکر کیا عورت کا اگر نہ ہو ہوتا یہ کہ دیکھے قدرت اپنے رب کی یوں ہی ہوا تاکہ ہٹائیں ہم اس سے برائی اور بےحیائی البتہ وہ ہے ہمارے برگزیدہ بندوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ اس عورت نے یوسف (علیہ السلام) کی طرف پختہ قصد کیا اور یوسف (علیہ السلام) کا اس کی جانب غیر ارادی میلان ہوا اگر یوسف (علیہ السلام) نے اپنے رب کی دلیل نہ دیکھی ہوتی تو میلان کے بڑھ جانے کا اندیشہ تھا ہم نے اسی طرح یوسف (علیہ السلام) کو ثابت قدم رکھا تاکہ ہم برائی اور بےحیائی کو یوسف (علیہ السلام) سے دور رکھیں بیشک وہ یوسف (علیہ السلام) ہمارے برگزیدہ بندوں میں سے تھا