Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 33

سورة يوسف

قَالَ رَبِّ السِّجۡنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدۡعُوۡنَنِیۡۤ اِلَیۡہِ ۚ وَ اِلَّا تَصۡرِفۡ عَنِّیۡ کَیۡدَہُنَّ اَصۡبُ اِلَیۡہِنَّ وَ اَکُنۡ مِّنَ الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۳۳﴾

He said, "My Lord, prison is more to my liking than that to which they invite me. And if You do not avert from me their plan, I might incline toward them and [thus] be of the ignorant."

یوسف علیہ ا لسلام نے دعا کی اے میرے پروردگار! جس بات کی طرف یہ عور تیں مجھے بلا رہی ہیں اس سے تو مجھے جیل خانہ بہت پسند ہے ، اگر تو نے ان کا فن فریب مجھ سے دور نہ کیا تو میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں گا اور بالکل نادانوں میں جا ملوں گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
السِّجۡنُ
قیدخانہ
اَحَبُّ
زیادہ محبوب ہے
اِلَیَّ
مجھے
مِمَّا
اس سے جو
یَدۡعُوۡنَنِیۡۤ
وہ بلاتی ہیں مجھے
اِلَیۡہِ
طرف جس کے
وَاِلَّا
اور اگر نہیں
تَصۡرِفۡ
تو پھیرے گا
عَنِّیۡ
مجھ سے
کَیۡدَہُنَّ
چال ان کی
اَصۡبُ
میں مائل ہوجاؤں گا
اِلَیۡہِنَّ
طرف ان کے
وَاَکُنۡ
اور میں ہوجاؤں گا
مِّنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
جاہلوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
السِّجۡنُ
قید خانہ
اَحَبُّ
مجھے زیادہ پسند ہے
اِلَیَّ
مجھے
مِمَّا
اس سے جو
یَدۡعُوۡنَنِیۡۤ
وہ دعوت دے رہی ہیں مجھے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
وَاِلَّا
اور اگر نہ
تَصۡرِفۡ
تو نے ہٹا یا
عَنِّیۡ
مجھ سے
کَیۡدَہُنَّ
اُن کا فریب
اَصۡبُ
میں مائل ہو جاؤں گا
اِلَیۡہِنَّ
اُن کی جانب
وَاَکُنۡ
اور میں ہو جاؤں گا
مِّنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
جا ہلوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

He said, "My Lord, prison is more to my liking than that to which they invite me. And if You do not avert from me their plan, I might incline toward them and [thus] be of the ignorant."

یوسف علیہ ا لسلام نے دعا کی اے میرے پروردگار! جس بات کی طرف یہ عور تیں مجھے بلا رہی ہیں اس سے تو مجھے جیل خانہ بہت پسند ہے ، اگر تو نے ان کا فن فریب مجھ سے دور نہ کیا تو میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں گا اور بالکل نادانوں میں جا ملوں گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف نے کہا : اے میرے پروردگار ! جس چیز کی طرف مجھے بلارہی ہیں اس سے تو مجھے قید ہی زیادہ پسند ہے اور اگر تو نے ان کے مکر کو مجھ سے دور نہ رکھا تو میں ان کی طرف جھک جاؤں گا اور جاہلوں سے ہوجاؤں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس نے کہا: ’’اے میرے رب!قیدخانہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے جو وہ مجھے دعوت دے رہی ہیں اور اگر تونے ان کا فریب مجھ سے نہ ہٹایا تو میں ان کی جانب مائل ہوجاؤں گا اور جاہلوں میں سے ہوجاؤں گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"My Lord, the prison is dearer to me than what these women invite me to. And unless You do not turn their guile away from me, I shall get inclined towards them and shall be among the ignorant.|"

یوسف بولا اے رب مجھ کو قید پسند ہے اس بات سے جس کی طرف مجھ کو بلاتی ہیں اور اگر تو دفع نہ کرے گا مجھ سے ان کا فریب تو مائل ہوجاؤں گا ان کی طرف اور ہوجاؤں گا بےعقل

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یوسف نے دعا کی : اے میرے پروردگار ! مجھے قید زیادہ پسند ہے اس چیز سے جس کی طرف یہ مجھے بلا رہی ہیں اور اگر تو نے مجھ سے دور نہ کردیا ان کی چالوں کو تو (ہو سکتا ہے) میں بھی ان کی طرف مائل ہوجاؤں اور جاہلوں میں سے ہوجاؤں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا ” اے میرے ربّ! قید مجھے منظور ہے بہ نسبت اس کے کہ میں وہ کام کروں جو یہ لوگ مجھ سے چاہتے ہیں ۔ اور اگر تو نے ان کی چالوں کو مجھ سے دفع نہ کیا تو میں ان کے دام میں پھنس جاؤں گا اور جاہلوں میں شامل ہو رہوں 28 گا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف نے دعا کی کہ : یا رب ! یہ عورتیں مجھے جس کام کی دعوت دے رہی ہیں ، اس کے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے ۔ ( ٢٢ ) اور اگر تو نے مجھے ان کی چالوں سے محفوظ نہ کیا تو میرا دل بھی ان کی طرف کھنچنے لگے گا ، اور جو لوگ جہالت کے کام کرتے ہیں ، ان میں میں بھی شامل ہوجاؤں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف نے دعا کی مالک میرے جو کام یہ عورتیں مجھ سے کرانا چاہتی ہیں اس سے توقید میں رہنا مجھے کہیں پسند ہے 5 اور اگر تو ان کا چلتر مجھ سے نہ روکے گا (مجھ کو عفت اور پاکدامنی پر مضبوط نہ رکھے گا اور انہیں (نفس اور شیطان کے قریب میں آ کر ان عورتوں) کی طرف پھسل جائوں گا (ان کا کہا مان لوں گا) 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں (یوسف علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے پروردگار ! جس کام کی طرف یہ عورتیں مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت تو جیل جانا مجھے زیادہ پسند ہے اور اگر آپ ان کے فریب کو مجھ سے دور نہیں فرمائیں گے تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں سے ہوجاؤں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یوسف نے ) کہا اے میرے رب مجھے جیل جانا اس سے زیادہ پسند ہے جس کی طرف وہ مجھے بلا رہی ہیں اور اے اللہ آپ نے ان کے مکر و فریب سے مجھے نہ بچایا تو کہیں میں ان کی طرف مائل ہو کر نادانوں میں سے نہ ہوجاؤں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یوسف نے دعا کی کہ پروردگار جس کام کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت مجھے قید پسند ہے۔ اور اگر تو مجھ سے ان کے فریب کو نہ ہٹائے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں داخل ہوجاؤں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: my Lord: prison is dearer to me than that to which these women call me; and if Thou avertest not their guile from me should incline toward them and become of the Ignorant.

(یوسف (علیہ السلام) نے) عرض کی کہ اے میرے پروردگار قیدخانہ مجھے گوارا تر ہے بہ مقابلہ اس (کام) کے جس کی طرف مجھے یہ لوگ بلارہی ہیں ۔ اور اگر تو ان کے چرتر کو مجھ سے دفع نہ کردے گا تو میں انہی کی (صلاح کی) طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں شامل ہوجاؤں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے دعا کی: اے میرے رب! قید خانہ مجھے اس چیز کے مقابل میں زیادہ محبوب ہے ، جس کی یہ مجھے دعوت دے رہی ہے اور اگر تونے ان کے چرتر کو مجھ سے دفع نہ کیا تو میں ان کی طرف مائل اور جذبات سے مغلوب ہوجانے والوں میں سے ہوجاؤں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے دعا کرتے ہوئے عرض کیا اے میرے رب!جس کام کی طرف یہ عورتیں مجھے بلا رہی ہیں اس کے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے اوراگر ان عورتوں کے داؤ پیچ سے آپ نے مجھے دور نہیںرکھا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گااور نادانوں میں سے بن جاؤں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یوسف نے دعا کی کہ پروردگار ! جس کام کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اس کی بجائے مجھے قید پسند ہے اور اگر تو مجھ سے ان کے فریب کو نہ ہٹائے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں شمار ہوجاؤں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یوسف نے اپنے رب کے حضور) عرض کیا اے میرے رب، مجھے جیل جانا زیادہ محبوب ہے، بہ نسبت اس کام کے، جس کی طرف یہ عورتیں مجھے بلا رہی ہیں، اور اگر تو نے دور نہ فرمایا مجھ سے ان کے مکر (و فریب کے اس جال) کو، تو میں مائل ہوجاؤں گا ان کی طرف، اور شامل ہو بیٹھوں گا جاہلوں میں،

Translated by

Noor ul Amin

یوسف نے کہا:اے میرے رب !جس چیز کی طرف مجھے بلا رہی ہے اس سے تومجھے قیدہی زیادہ پسندہے اور اگرتونے ان کے مکرکومجھ سے دورنہ رکھاتومیں ان کی طرف جھک جائونگا اور جاہلوں سے ہوجائونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوسف نے عرض کی اے میرے رب! مجھے قید خانہ زیادہ پسند ہے اس کام سے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اور اگر تو مجھ سے ان کا مکر نہ پھیرے گا ( ف۹۲ ) تو میں ان کی طرف مائل ہوں گا اور نادان بنوں گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اب زنانِ مصر بھی زلیخا کی ہم نوا بن گئی تھیں ) یوسف ( علیہ السلام ) نے ( سب کی باتیں سن کر ) عرض کیا: اے میرے رب! مجھے قید خانہ اس کام سے کہیں زیادہ محبوب ہے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اور اگر تو نے ان کے مکر کو مجھ سے نہ پھیرا تو میں ان کی ( باتوں کی ) طرف مائل ہو جاؤں گا اور میں نادانوں میں سے ہو جاؤں گا

Translated by

Hussain Najfi

یوسف ( ع ) نے ( بات سن کر کہا ) اے میرے پروردگار! اس کام کی نسبت جس کی یہ مجھے دعوت دے رہی ہیں مجھے قیدخانہ پسند ہے اور اگر تو مجھ سے ان کے مکر و فریب کو دور نہ کرے تو ہو سکتا ہے کہ میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں اور اس طرح جاہلوں میں سے ہو جاؤں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my Lord! the prison is more to my liking than that to which they invite me: Unless Thou turn away their snare from me, I should (in my youthful folly) feel inclined towards them and join the ranks of the ignorant."

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph said, "Lord, prison is dearer to me than that which women want me to do. Unless You protect me from their guile, I shall be attracted to them in my ignorance".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O my Lord! Prison is dearer to me than that to which they invite me. Unless You turn away their plot from me, I will feel inclined towards them and be one of the ignorant."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! the prison house is dearer to me than that to which they invite me; and if Thou turn not away their device from me, I will yearn towards them and become (one) of the ignorant.

Translated by

William Pickthall

He said: O my Lord! Prison is more dear than that unto which they urge me, and if Thou fend not off their wiles from me I shall incline unto them and become of the foolish.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़ (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे रब! क़ैदख़ाना मुझको उस चीज़ से ज़्यादा पसंद है जिसकी तरफ़ ये मुझे बुला रही हैं, और अगर आपने उनके फ़रेब को मुझ से दूर न किया तो मैं उनकी तरफ़ माइल हो जाऊँगा और नादानों में से हो जाऊँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یوسف (علیہ السلام) نے دعا کی اے میرے رب جس (واہیات) کام کی طرف یہ عورتیں مجھ کو بلا رہی ہیں اس سے تو جیل خانہ ہی جانا مجھ کو زیادہ پسند ہے اور اگر آپ ان کے داؤ پیچ کو مجھ سے دفع نہ کریں گے تو ان کی (صلاح کی) طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانی کا کام کر بیٹھوں گا۔ (2) (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا اے میرے رب ! مجھے قید خانہ اس سے زیادہ پسند ہے جس کی طرف یہ مجھے دعوت دے رہی ہیں اور اگر تو مجھ سے ان کے فریب کو نہ دور کرے گا تو میں ان کی طرف مائل ہو کر جاہلوں سے ہوجاؤں گا۔ “ (٣٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف نے کہا اے میرے رب ! قید مجھے منظور ہے بہ نسبت اس کے کہ میں وہ کام کروں جو یہ مجھ سے چاہتی ہیں اور اگر تونے ان کی چالوں کو مجھ سے دفع نہ کیا تو میں ان کے دام میں پھنس جاؤں گا اور جاہلوں میں شامل ہو رہوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف نے کہا کہ اے میرے رب یہ عورتیں مجھے جس کام کی دعوت دے رہی ہیں اس کے مقابلہ میں مجھے جیل جانا محبوب ہے اور اگر آپ مجھ سے ان کی چال بازی کو دفع نہ کریں گے تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور میں جاہلوں میں سے ہوجاؤں گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یوسف بولا اے رب مجھ کو قید پسند ہے اس بات سے جس کی طرف مجھ کو بلاتی ہیں اور اگر تو نہ دفع کرے گا مجھ سے ان کا فریب تو مائل ہوجاؤں گا ان کی طرف اور ہوجاؤں گا بےعقل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب جس بات کی طرف یہ عورتیں مجھے دعوت دے رہی ہیں اس بات سے قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے اگر تو نے ان کی فریب کاریوں کو مجھ سے دور نہ کیا تو مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں میں ان کی طرف مائل نہ ہوجائوں اور پھر میں جاہلوں میں سے ہوجائوں