Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 35

سورة يوسف

ثُمَّ بَدَا لَہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا رَاَوُا الۡاٰیٰتِ لَیَسۡجُنُنَّہٗ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۳۵﴾٪  14

Then it appeared to them after they had seen the signs that al-'Azeez should surely imprison him for a time.

پھر ان تمام نشانیوں کے دیکھ لینے کے بعد بھی انہیں یہی مصلحت معلوم ہوئی کہ یوسف کو کچھ مدت کے لئے قید خانہ میں رکھیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَدَا
ظاہر ہوگیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
رَاَوُا
انہوں نے دیکھیں
الۡاٰیٰتِ
نشانیاں
لَیَسۡجُنُنَّہٗ
البتہ وہ ضرور قید کردیں اسے
حَتّٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَدَا
ظاہر ہوا
لَہُمۡ
اُن کے لیے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
اس کے بعد
مَا
جو
رَاَوُا
انہوں نے دیکھ لیں
الۡاٰیٰتِ
کئی نشانیاں
لَیَسۡجُنُنَّہٗ
کہ لازماً وہ قید کر دیں اسے
حَتّٰی حِیۡنٍ
ایک عرصے تک
Translated by

Juna Garhi

Then it appeared to them after they had seen the signs that al-'Azeez should surely imprison him for a time.

پھر ان تمام نشانیوں کے دیکھ لینے کے بعد بھی انہیں یہی مصلحت معلوم ہوئی کہ یوسف کو کچھ مدت کے لئے قید خانہ میں رکھیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یوسف کی بریت اور عورتوں کی بد اطواری کے) کئی دلائل مل جانے کے بعد بھی ان لوگوں نے یہی مناسب سمجھا کہ یوسف کچھ مدت کے لئے قید میں ڈال دیا جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس کے بعدکہ انہوں نے کئی نشانیاں دیکھ لیں یہی ظاہر ہوا کہ ایک عرصے تک وہ اسے لازماً قید کر دیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Later on, even after having seen the signs, they deemed it proper to imprison him for a time.

پھر یوں سمجھ میں آیا لوگوں کی ان نشانیوں کے دیکھنے پر کہ قید رکھیں اس کو ایک مدت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ان لوگوں کو یہ بات سوجھی ساری نشانیاں دیکھ لینے کے بعد کہ اس کو کچھ عرصہ کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then it occurred to them to cast Joseph into prison for a while even though they had seen clear signs (of Joseph's innocence and of the evil ways of their ladies).

پھر ان لوگوں کو یہ سوجھی کہ ایک مدّت کے لیے اسے قید کر دیں حالانکہ وہ ﴿اس کی پاکدامنی اور خود اپنی عورتوں کے برے اطوار کی ﴾ صریح نشانیاں دیکھ چکے تھے ۔ 30 ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ان لوگوں نے ( یوسف کی پاکدامنی کی ) بہت سی نشانیاں دیکھ لینے کے بعد بھی مناسب یہی سمجھا کہ انہیں ایک مدت تک قید خانے بھیج دیں ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان لوگوں کو اتنی نشانیاں دیکھنے پر بھی یہی سوجھا (مناسب معلوم ہوا) 8 کہ یوسف کو ایک مدت تک قید رکھیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر باوجود اس کے کہ وہ لوگ نشانیاں دیکھ چکے تھے ان کی رائے یہی ٹھہری کہ ان کو کچھ عرصہ تک قید رکھا جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر نشانیاں دیکھنے کے بعد ان پر ظاہر ہوا کہ ان کو ایک مدت تک جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر باوجود اس کے کہ وہ لوگ نشان دیکھ چکے تھے ان کی رائے یہی ٹھہری کہ کچھ عرصہ کے لیے ان کو قید ہی کردیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter it occurred to them even after they had, the signs, to imprison him for a season.

پھر ان لوگوں کو بعد اس کے کہ وہ ثبوت دیکھ چکے تھے یہی مصلحت معلوم ہوئی کہ (یوسف (علیہ السلام) کو) ایک مدت کے لئے قید میں رکھیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر نشانیاں دیکھ چکنے کے بعد انہیں مصلحت یہی معلوم ہوئی کہ اس کو کچھ مدت کیلئے قید کردیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر حکمرانوں نے یوسف ( علیہ السلام ) کی بے گناہی کے ثبوت دیکھ لینے کے باوجود اسی میں مصلحت سمجھیں کہ یوسف ( علیہ السلام ) کو کچھ عرصے کے لئے بھیجوادیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر باوجود اس کے کہ وہ لوگ نشان دیکھ چکے تھے، ان کی رائے یہی ٹھہری کہ کچھ عرصہ کے لیے ان کو قید ہی کردیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یوسف کی پاک دامنی اور ان عورتوں کی فریب کاریوں کا) مختلف نشانیاں دیکھ لینے کے بعد بھی، ان لوگوں کو یہی سوجھی کہ وہ جیل میں ڈال دیں اس (پتلئہ عفت و پاکدامنی) کو، ایک مدت تک کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

پھریوسف کی پاک دامنی کی تمام نشانیاں دیکھ لینے کے بعدبھی ان لوگوں کی سمجھ میں یہی بات آئی کہ اس کو کچھ دنوں کے لئے جیل میں ڈال دیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر سب کچھ نشانیاں دیکھ دکھا کر پچھلی مت انھیں یہی آئی کہ ضرور ایک مدت تک اسے قیدخانہ میں ڈالیں ( ف۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر انہیں ( یوسف علیہ السلام کی پاک بازی کی ) نشانیاں دیکھ لینے کے بعد بھی یہی مناسب معلوم ہوا کہ اسے ایک مدت تک قید کر دیں ( تاکہ عوام میں اس واقعہ کا چرچا ختم ہو جائے )

Translated by

Hussain Najfi

پھر ایسا ہوا کہ باوجودیکہ وہ ( یوسف کی پاکدامنی کی ) نشانیاں دیکھ چکے تھے ۔ تاہم انہیں یہی مناسب معلوم ہوا کہ ایک مدت تک اسے قید کر دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then it occurred to the men, after they had seen the signs, (that it was best) to imprison him for a time.

Translated by

Muhammad Sarwar

Even after Joseph had been found innocent of any crime, the King and his people decided to imprison him for an appointed time (so that people would forget the incident).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then it occurred to them, after they had seen the proofs (of his innocence), to imprison him for a time.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then it occurred to them after they had seen the signs that they should imprison him till a time.

Translated by

William Pickthall

And it seemed good to them (the men-folk) after they had seen the signs (of his innocence) to imprison him for a time.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर निशानियाँ देख लेने के बाद उन लोगों की समझ में आया कि एक मुद्दत के लिए उसको क़ैद कर दें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر مختلف نشانیاں دیکھنے کے بعد ان لوگوں کو (یعنی عزیز کو اور اس کے متعلقین کو) یہی مصلحت معلوم ہوا کہ ان کو ایک وقت (خاص) تک قید میں رکھیں۔ (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس کے بعد کہ وہ کئی نشانیاں دیکھ چکے ان کے سامنے یہ بات آئی کہ اسے ایک وقت تک ضرور قید کردیں۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ان لوگوں کو یہ سوجھی کہ ایک مدت کے لیے اسے قید کردیں حالانکہ وہ اس (اس کی پاک دامنی اور خودا پنی عورتوں کے برے اطوار کی) صریح نشانیاں دیکھ چکے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر نشانیاں دیکھنے کے بعد ان لوگوں کی سمجھ میں یہ آیا کہ ایک وقت تک یوسف کو جیل میں رکھیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر یوں سمجھ میں آیا لوگوں کی ان نشانیوں کے دیکھنے پر کہ قید رکھیں اس کو ایک مدت تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

عزیر اور اس کے متعلقین کو باجود یوسف (علیہ السلام) کی صداقت کے نشانات دیکھنے کے یہی مصلحت معلوم ہوئی کہ یوسف (علیہ السلام) کو ایک مدت تک قید میں رکھیں