Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 36

سورة يوسف

وَ دَخَلَ مَعَہُ السِّجۡنَ فَتَیٰنِ ؕ قَالَ اَحَدُہُمَاۤ اِنِّیۡۤ اَرٰىنِیۡۤ اَعۡصِرُ خَمۡرًا ۚ وَ قَالَ الۡاٰخَرُ اِنِّیۡۤ اَرٰىنِیۡۤ اَحۡمِلُ فَوۡقَ رَاۡسِیۡ خُبۡزًا تَاۡکُلُ الطَّیۡرُ مِنۡہُ ؕ نَبِّئۡنَا بِتَاۡوِیۡلِہٖ ۚ اِنَّا نَرٰىکَ مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۳۶﴾

And there entered the prison with him two young men. One of them said, "Indeed, I have seen myself [in a dream] pressing wine." The other said, "Indeed, I have seen myself carrying upon my head [some] bread, from which the birds were eating. Inform us of its interpretation; indeed, we see you to be of those who do good."

اس کے ساتھ ہی دو اور جوان بھی جیل خانے میں داخل ہوئے ، ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں اپنے آپ کو شراب نچوڑتے دیکھا ہے ، اور دوسرے نے کہا میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں جسے پرندے کھا رہے ہیں ، ہمیں آپ اس کی تعبیر بتائیے ، ہمیں تو آپ خوبیوں والے شخص دکھائی دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ دَخَلَ
اور داخل ہوئے
مَعَہُ
ساتھ اس کے
السِّجۡنَ
قیدخانہ میں
فَتَیٰنِ
دو جوان
قَالَ
کہا
اَحَدُہُمَاۤ
ان دونوں میں سے ایک نے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَرٰىنِیۡۤ
میں دیکھتا ہوں خود کو
اَعۡصِرُ
میں نچوڑ رہا ہوں
خَمۡرًا
شراب
وَ
اور
قَالَ
کہا
الۡاٰخَرُ
دوسرے نے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَرٰىنِیۡۤ
میں دیکھتا ہوں خود کو
اَحۡمِلُ
میں اٹھائے ہوئے ہوں
فَوۡقَ رَاۡسِیۡ
اپنے سر کے اوپر
خُبۡزًا
روٹی
تَاۡکُلُ
کھاتے ہیں
الطَّیۡرُ
پرندے
مِنۡہُ
اس سے
نَبِّئۡنَا
بتاؤ ہمیں
بِتَاۡوِیۡلِہٖ
تعبیر اس کی
اِنَّا
بےشک ہم
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے ہیں تجھے
مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
محسنین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ دَخَلَ
اور داخل ہوئے
مَعَہُ
اُس کے ساتھ
السِّجۡنَ
قید خانے میں
فَتَیٰنِ
دو غلام
قَالَ
کہا
اَحَدُہُمَاۤ
اُن دونوں میں سے ایک نے
اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اَرٰىنِیۡۤ
میں خود کو دیکھتا ہوں
اَعۡصِرُ
میں کشید کر رہا ہو ں
خَمۡرًا
کچھ شراب
وَقَالَ
اور کہا
الۡاٰخَرُ
دوسرے نے
اِنِّیۡۤ
بے شک میں
اَرٰىنِیۡۤ
میں خود کو دیکھتا ہوں
اَحۡمِلُ
میں نے اُ ٹھا رکھی ہے
فَوۡقَ
اوپر
رَاۡسِیۡ
اپنے سر کے
خُبۡزًا
روٹیاں
تَاۡکُلُ
کھا رہے ہیں
الطَّیۡرُ
پرندے
مِنۡہُ
اُ س میں سے
نَبِّئۡنَا
آپ خبر دیں ہمیں
بِتَاۡوِیۡلِہٖ
اس کی تعبیر کی
اِنَّا
بلاشبہ ہم
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے ہیں آپ کو
مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک لوگوں میں
Translated by

Juna Garhi

And there entered the prison with him two young men. One of them said, "Indeed, I have seen myself [in a dream] pressing wine." The other said, "Indeed, I have seen myself carrying upon my head [some] bread, from which the birds were eating. Inform us of its interpretation; indeed, we see you to be of those who do good."

اس کے ساتھ ہی دو اور جوان بھی جیل خانے میں داخل ہوئے ، ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں اپنے آپ کو شراب نچوڑتے دیکھا ہے ، اور دوسرے نے کہا میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں جسے پرندے کھا رہے ہیں ، ہمیں آپ اس کی تعبیر بتائیے ، ہمیں تو آپ خوبیوں والے شخص دکھائی دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف کے ساتھ دو اور نوجوان بھی قیدخانہ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا۔ کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں۔ اور دوسرے نے کہا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ میں نے سر پر روٹیاں اٹھائی ہوئی ہیں۔ جنہیں پرندے کھا رہے ہیں۔ (پھر دونوں کہنے لگے) ہمیں اس کی تعبیر بتاے ئے ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس کے ساتھ قید خانے میں دوغلام بھی داخل ہوئے،ان میں سے ایک نے کہا: ’’میں خواب میں خود کو دیکھتا ہوں کہ میں کچھ شراب کشیدرہا ہوں۔‘‘ اوردوسرے نے کہا: ’’میں خواب میں خود کو دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سرپرروٹیاں اُٹھا رکھی ہیں جن سے پرندے کھا رہے ہیں، ہمیں اس کی تعبیربتائیے،بلاشبہ ہم آپ کونیک لوگوں میں سے دیکھتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And two men entered the prison with him. One of them said, |"I have seen myself (in dream) pressing wine.|" And the other said, |"I have seen myself carrying bread on my head of which the birds are eating. Let us know its inter¬pretation. We see you are a man of good deeds.|"

اور داخل ہوئے قید خانہ میں اس کے ساتھ دو جوان کہنے لگا ان میں سے ایک میں دیکھتا ہوں کہ میں نچوڑتا ہوں شراب اور دوسرے نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ اٹھا رہا ہوں اپنے سر پر روٹی کہ جانور کھاتے ہیں اس میں سے بتلا ہم کو اس کی تعبیر ہم دیکھتے ہیں تجھ کو نیکی والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور داخل ہوئے آپ کے ساتھ جیل میں دو نوجوان ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب کشید کر رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اور پرندے اس میں سے کھا رہے ہیں ہمیں ان خوابوں کی تعبیر بتا دیجیے ہم آپ کو بہت نیکوکار دیکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

قید خانہ میں 31 دو غلام اور بھی اس کے ساتھ داخل ہوئے ۔ 32 ایک روز ان میں سے ایک نے اس سے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب کشِید کر رہا ہوں ۔ دوسرے نے کہا میں نے دیکھا کہ میرے سر پر روٹیاں رکھی ہیں اور پرندے ان کو کھا رہے ہیں ۔ دونوں نے کہا ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں ۔ 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یوسف کے ساتھ دو اور نوجوان قید خانے میں داخل ہوئے ۔ ( ٢٤ ) ان میں سے ایک نے ( ایک دن یوسف سے ) کہا کہ : میں ( خواب میں ) اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں ۔ اور دوسرے نے کہا کہ : میں ( خواب میں ) یوں دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سر پر روٹی اٹھائی ہوئی ہے ( اور ) پرندے اس میں سے کھا رہے ہیں ۔ ذرا ہمیں اس کی تعبیر بتاؤ ، ہمیں تم نیک آدمی نظر آتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یوسف کے ساتھ قید خانہ میں دو (بادشاہی) غلام یا خدمت گار 10) اور گئے ایک نے کہا (جو ساقی تھا) میں (خواب میں) دیکھتا ہوں جیسے شراب (کے لئے انگور) نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا (جونانبائی تھا) میں (خواب میں) دیکھتا ہوں اپنے سر پر روٹیاں لا دے ہوں پرندے اس میں سے کھا رہے ہیں یوسف ان خوابوں کی تعبیر ہم کو بتلا دے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ تو نیک آدمی ہے 1 یوسف نے کہا (خواب کی تعبیر کیا چیز ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے ساتھ دو اور جوان بھی جیل میں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا کہ میں اپنے کو دیکھتا ہوں کہ شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں خود کو دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں ان میں سے پرندے کھا رہے ہیں ہمیں اس کی تعبیر بتا دیجئے کہ بیشک ہم آپ کو (پرخلوص) نیکوکار سمجھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس کے ساتھ دونوجوان بھی جیل خانہ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک نے کہا میں نے (خواب میں دیکھا ہے کہ شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا میں (خواب میں) دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں اور اس سے پرندے کھا رہے ہیں۔ (اے یوسف) ہمیں ان خوابوں کی تعبیر بتا دیئے۔ بیشک ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے سمجھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے ساتھ دو اور جوان بھی داخل زندان ہوئے۔ ایک نے ان میں سے کہا کہ (میں نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ شراب (کے لیے انگور) نچوڑ رہا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ (میں نے بھی خواب دیکھا ہے) میں یہ دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اور جانور ان میں سے کھا رہے (ہیں تو) ہمیں ان کی تعبیر بتا دیجیئے کہ ہم تمہیں نیکوکار دیکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there entered with him into the prison two pages. One of them said: verlly I saw myself pressing wine; and the other said: verily I saw myself carrying upon my head bread whereof the birds were eating. declare unto us the interpretation thereof, verily we see thee of the well-doers.

اور (یوسف (علیہ السلام) کے) ساتھ جیل خانہ میں دو (اور) جوان داخل ہوئے ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ میں اپنے کو (خواب میں) کیا دیکھتا ہوں کہ میں (انگور کا) شیرہ نچوڑ رہا ہوں ۔ اور دوسرے نے کہا کہ میں کیا دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر (خوان میں) روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اس میں سے (نوچ نوچ کر) کھا رہے ہیں ۔ آپ ہم کو اس کی تعبیر بتائیے بیشک ہم تو آپ کو بزرگوں میں پاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کے ساتھ دو اور جوان بھی جیل خانہ میں داخل ہوئے ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں اپنے کو دیکھتا ہوں کہ میں اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں ، جس میں سے چڑیاں کھا رہی ہیں ۔ آپ ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، ہم آپ کو خوب کاروں میں سے سمجھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یوسف ( علیہ السلام ) کے ساتھ دو نو جوان بھی جیل میں داخل تھے ان دونوں میں ایک ( یوسف علیہ السلام ) کے پاس آکر کہاکہ بے شک میں ( خواب میں ) دیکھتا ہوں کہ میں شراب نچوڑرہاہوں اور دوسرے نے کہا کہ بے شک میں ( خواب میں ) دیکھتا ہوں کہ میں اپنے سر پر ( خوان میں رکھی ہوئی ) کچھ روٹیاں اٹھائے ہوں جس میں سے پرندے ( نوچ نوچ ) کر کھارہے ہیں آپ ہمیں اس کی تعبیر بتا دیجئے بلا شبہ ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے ساتھ دو اور جوان بھی جیل میں داخل ہوئے۔ ایک نے ان میں سے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ شراب کے لیے انگور نچوڑ رہا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ میں نے بھی خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اور جانور ان میں سے کھا رہے ہیں تو آپ ہمیں ان کی تعبیر بتا دیجئے کہ ہم تمہیں نیکو کار دیکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جیل میں ان کے ساتھ دو اور جوان بھی داخل ہوگئے ان میں سے ایک نے (ایک دن حضرت یوسف سے) کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب کشید کر رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سر پر روٹیاں اٹھا رکھی ہیں، اور پرندے ان سے (نوچ نوچ کر) کھا رہے ہیں، آپ ہمیں اس کی تعبیر بتلا دیجئے، بیشک ہم آپ کو نیکوکاروں میں سے دیکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یوسف کے ساتھ دونوجوان بھی قیدمیں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا ’’میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ شراب نچوڑرہاہوں ‘‘ اور دوسرے نے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے سرپرروٹیاں اٹھائی ہوئی ہیں جنہیں پر ندے کھار ہے ہیں ہمیں اس کی تعبیربتلائیے ہم آ پ کو نیک آ دمی سمجھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کے ساتھ قیدخانہ میں دو جوان داخل ہوئے ( ف۹۵ ) ان میں ایک ( ف۹٦ ) بولا میں نے خواب میں دیکھا کہ ( ف۹۷ ) شراب نچوڑتا ہوں اور دوسرا بولا ( ف۹۸ ) میں نے خواب دیکھا کہ میرے سر پر کچھ روٹیاں ہیں جن میں سے پرند کھاتے ہیں ، ہمیں اس کی تعبیر بتایے ، بیشک ہم آپ کو نیکو کار دیکھتے ہیں ( ف۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے ساتھ دو جوان بھی قید خانہ میں داخل ہوئے ۔ ان میں سے ایک نے کہا: میں نے اپنے آپ کو ( خواب میں ) دیکھا ہے کہ میں ( انگور سے ) شراب نچوڑ رہا ہوں ، اور دوسرے نے کہا: میں نے اپنے آپ کو ( خواب میں ) دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں ، اس میں سے پرندے کھا رہے ہیں ۔ ( اے یوسف! ) ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، بیشک ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے دیکھ رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یوسف ( ع ) کے ساتھ دو اور جوان آدمی بھی قید خانہ میں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب ( بنانے کے لیے انگور کا رس ) نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ سر پر کچھ روٹیاں اٹھائے ہوں ۔ جن میں سے پرندے کھا رہے ہیں ہمیں ذرا اس کی تعبیر بتائیے ہم تمہیں نیکوکاروں میں سے دیکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now with him there came into the prison two young men. Said one of them: "I see myself (in a dream) pressing wine." said the other: "I see myself (in a dream) carrying bread on my head, and birds are eating, thereof." "Tell us" (they said) "The truth and meaning thereof: for we see thou art one that doth good (to all)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Two young men were also sent to serve prison sentences (for different reasons). One of them said, "I had a dream in which I was brewing wine." The other one said, "In my dream I was carrying some bread on my head and birds were eating that bread." They asked Joseph if he would interpret their dreams. They said, "We believe you to be a righteous person."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there entered with him two young men in the prison. One of them said: "Verily, I saw myself (in a dream) pressing wine." The other said: "Verily, I saw myself (in a dream) carrying bread on my head and birds were eating thereof." (They said): "Inform us of the interpretation of this. Verily, we think you are one of the doers of good."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And two youths entered the prison with him. One of them said: I saw myself pressing wine. And the other said: I saw myself carrying bread on my head, of which birds ate. Inform us of its interpretation; surely we see you to be of the doers of good.

Translated by

William Pickthall

And two young men went to prison with him. One of them said: I dreamed that I was pressing wine. The other said: I dreamed that I was carrying upon my head bread whereof the birds were eating. Announce unto us the interpretation, for we see thee of those good (at interpretation).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क़ैदख़ाने में उसके साथ दो और नौजवान दाख़िल हुए, उनमें से एक ने (एक रोज़) कहा कि मैं ख़्वाब में देखता हूँ कि मैं शराब निचोड़ रहा हूँ, और दूसरे ने कहा कि मैं ख़्वाब में देखता हूँ कि अपने सर पर रोटी उठाए हुए हूँ जिसमें से चिड़ियाँ खा रही हैं, हमको इसकी ताबीर बताओ, हम देखते हैं कि तुम नेक लोगों में से हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ یعنی (اسی زمانہ میں) اور بھی دو غلام (بادشاہ کے) جیل خانہ میں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے اپنے خواب میں (کیا) دیکھتا ہوں کہ (جیسے) شراب نچوڑ رہا ہوں دوسرے نے کہا میں اپنے کو اس طرح دیکھتا ہوں کہ (جیسے) اپنے سر پر روٹیاں لیے جاتا ہوں ( اور) اس میں سے پرندے (نوچ نوچ) کر کھاتے ہیں ہم کو اس خواب کی تعبیر بتلائیے آپ ہم کو نیک آدمی معلوم ہوتے ہیں۔ (36)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور قید خانے میں اس کے ساتھ دو جوان داخل ہوئے۔ دونوں میں سے ایک نے کہا یقیناً میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا یقیناً میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں، جس سے پرندے کھا رہے ہیں، ہمیں اس کی تعبیر بتائیں۔ یقیناً ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے دیکھتے ہیں۔ “ (٣٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قید خانے میں دو غلام اور بھی اس کے ساتھ داخل ہوئے ، ایک روز ان میں سے ایک نے کہا میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں شراب کشید کر رہا ہوں دوسرے نے کہا میں نے دیکھا کہ میرے سر پر روٹیاں رکھی ہیں اور پرندے ان کو کھا رہے ہیں دونوں نے کہا ہمیں اس کی تعبیر بتائیے ، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یوسف کے ساتھ دو جوان جیل میں داخل ہوئے ان میں سے ایک نے کہا کہ میں خواب میں اپنے کو دیکھ رہا ہوں کہ شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں خواب میں اپنے کو اس حال میں دیکھ رہا ہوں کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں جس میں سے پرندے کھا رہے ہیں آپ ہمیں اس کی تعبیر بتا دیجئے بلاشبہ ہم آپ کو نیک آدمیوں میں سے سمجھ رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور داخل ہوئے قید خانہ میں اس کے ساتھ دو جوان کہنے لگا ان میں سے ایک میں دیکھتا ہوں کہ میں نچوڑتا ہوں شراب اور دوسرے نے کہا میں دیکھتا ہوں کہ اٹھا رہا ہوں اپنے سر پر روٹی کہ جانور کھاتے ہیں اس میں سے، بتلا ہم کو اس کی تعبیر ہم دیکھتے ہیں تجھ کو نیکی والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ اتفاقات اور بھی دو جوا ن قید خانہ میں داخل ہوئے ان دونوں میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں انگور سے شراب نچوڑ رہا ہوں اور دوسرے نے کہا کہ میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ میں نے اپنے سر پر روٹیاں اٹھا رکھی ہیں اور ان میں سے پرندے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں اے یوسف (علیہ السلام) ہم کو ہمارے اس خواب کی تعبیر بتادے کیونکہ ہم تجھ کو نیک آدمیوں میں سے دیکھتے ہیں