Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 55

سورة يوسف

قَالَ اجۡعَلۡنِیۡ عَلٰی خَزَآئِنِ الۡاَرۡضِ ۚ اِنِّیۡ حَفِیۡظٌ عَلِیۡمٌ ﴿۵۵﴾

[Joseph] said, "Appoint me over the storehouses of the land. Indeed, I will be a knowing guardian."

۔ ( یوسف ) نے کہا آپ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجئے میں حفاظت کرنے والا اور باخبر ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اجۡعَلۡنِیۡ
مقدر کر دیجئے مجھے
عَلٰی خَزَآئِنِ
خزانوں پر
الۡاَرۡضِ
زمین کے
اِنِّیۡ
بےشک میں ہوں
حَفِیۡظٌ
بہت حفاظت کرنے والا
عَلِیۡمٌ
خوب علم رکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
یوسف نے کہا
اجۡعَلۡنِیۡ
آپ مقرر کر دیں مجھے
عَلٰی
اوپر
خَزَآئِنِ
خزانوں کے
الۡاَرۡضِ
ملک کے
اِنِّیۡ
یقیناً میں
حَفِیۡظٌ
پوری طرح حفاظت کرنے والا
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہوں
Translated by

Juna Garhi

[Joseph] said, "Appoint me over the storehouses of the land. Indeed, I will be a knowing guardian."

۔ ( یوسف ) نے کہا آپ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجئے میں حفاظت کرنے والا اور باخبر ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف کہنے لگے : مجھے زمین کے خزانوں کا نگران مقرر کردیجئے میں ان کی حفاظت کرنے والا ہوں اور (یہ کام) جانتا بھی ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف نے کہا: ’’مجھے ملک کے خزانوں پرمقرر کر دیں یقیناًمیں پوری طرح حفاظت کرنے والا، خوب جاننے والا ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Appoint me to (supervise) the treasures of the land. I am indeed a knowledgeable keeper.|"

یوسف نے کہا مجھ کو مقرر کر ملک کے خزانوں پر میں نگہبان ہوں خوب جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ نے فرمایا کہ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر کردیں میں حفاظت کرنے والا بھی ہوں اور جاننے والا بھی ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا ملک کے خزانے میرے سپرد کیجیے ، میں حفاظت کرنے والا بھی ہوں اور علم بھی رکھتا ہوں ۔ 47 الف

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف نے کہا کہ : آپ مجھے ملک کے خزانوں ( کے انتظام ) پر مقرر کردیجیے ۔ یقین رکھیے کہ مجھے حفاظت کرنا خوب آتا ہے ( اور ) میں ( اس کام کا ) پورا علم رکھتا ہوں ۔ ( ٣٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نہ یوسف نے کہا مجھ کو ملک کے سب روپیہ اور غلوں کے خزانوں کے انتظام پر مقرر کردیئے 5 میں ان کی حفاظت کرسکتا ہوں اور حساب کتاب سے بھی خبر دار ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(یوسف (علیہ السلام) نے) فرمایا مجھے ملکی خزانوں پر مقرر کردیجئے بیشک میں حفاظت بھی رکھوں گا (اور اس شعبہ کو) خوب جانتا بھی ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یوسف نے) کہا کہ مجھے خزانوں پر (پیداوار پر) مقرر کردیجیے بیشک میں حفاظت بھی کروں گا اور خوب اچھی طرح اس کا علم بھی رکھتا ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یوسف نے) کہا مجھے اس ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجیئے کیونکہ میں حفاظت بھی کرسکتا ہوں اور اس کام سے واقف ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: set me over the store houses of the land; verily I shall be a keeper knowing.

(یوسف (علیہ السلام) نے) کہا مجھے ملک کے پید اور وں پر مامور کردیجئے میں دیانت (بھی) رکھتا ہوں علم (بھی) رکھتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: مجھے ملک کے ذرائع آمدنی پر مامور کیجیے ، میں متدین بھی ہوں اور باخبر بھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا مجھے زمینی خزانوں پر مقرر فرمادیجئے بلا شبہ میں ( انکی ) حفاظت کرنے والا ( اور معاشی مسائل ) کا خوب جاننے ولا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(یوسف نے) کہا مجھے اس ملک کے خزانوں پر مقرر کردیجیے کیونکہ میں حفاطت بھی کرسکتا ہوں اور اس کام سے واقف ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر جب اس متوقع قحط سے نمٹنے کی بات چلی) تو یوسف نے کہا آپ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر (و مامور) کرلیں، میں پوری پوری حفاظت بھی کروں گا اور میں پوری واقفیت بھی رکھتا ہوں (اس پر اس نے آپ کو پورے اختیارات سونپ دئیے) ف

Translated by

Noor ul Amin

یوسف کہنے لگے ، مجھے زمین کے خزانوں پر مقرر کردیجئے میں ان کی حفاظت کرنے والا ہوں اور ( یہ کام ) جانتابھی ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوسف نے کہا مجھے زمین کے خزانوں پر کردے بیشک میں حفاظت والا علم والا ہوں ( ف۱٤۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا: ( اگر تم نے واقعی مجھ سے کوئی خاص کام لینا ہے تو ) مجھے سرزمینِ ( مصر ) کے خزانوں پر ( وزیر اور امین ) مقرر کر دو ، بیشک میں ( ان کی ) خوب حفاظت کرنے والا ( اور اقتصادی امور کا ) خوب جاننے والا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا مجھے ( اس ) زمین کے خزانوں پر مقرر کر دیجیے میں یقیناً ( مال کی ) حفاظت کرنے والا اور اس کام کا جاننے والا بھی ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Joseph) said: "Set me over the store-houses of the land: I will indeed guard them, as one that knows (their importance)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph said, "Put me in charge of the treasuries of the land. I know how to manage them."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Yusuf] said: "Set me over the storehouses of the land; I will indeed guard them with full knowledge."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Place me (in authority) over the treasures of the land, surely I am a good keeper, knowing well.

Translated by

William Pickthall

He said: Set me over the storehouses of the land. Lo! I am a skilled custodian.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़ (अलै॰) ने कहा कि मुझको मुल्क के ख़ज़ानों पर मुक़र्रर कर दो, मैं निगहबान हूँ और जानने वाला हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا کہ ملکی خزانوں پر مجھ کو مامور کردو میں (ان کی) حفاظت (بھی) رکھوں گا ( اور) خوب واقف ہوں۔ (3) (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا مجھے زمین کے خزانوں پر مقرر کر دیجئے، بیشک میں پوری حفاظت کرنے والا، اس کو جاننے والا ہوں۔ “ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف (علیہ السلام) نے کہا ملک کے خزانے میرے سپرد کیجئے میں حفاظت کرنے والا بھی ہوں اور علم بھی رکھتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف نے کہا کہ مجھے زمین کے خزانوں پر مقرر کر دو میں ان کی حفاظت کرنے والا ہوں جاننے والا ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یوسف نے کہا مجھ کو مقرر کر ملک کے خزانوں پر نگہبان ہوں خوب جاننے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے کہا مجھے اس ملک کے خزانوں پر مامور کر دے کیونکہ میں ایک اچھا محافظ اور واقف کار ہوں