Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 57

سورة يوسف

وَ لَاَجۡرُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ ﴿۵۷﴾٪  1

And the reward of the Hereafter is better for those who believed and were fearing Allah .

یقیناً ایمان داروں اور پرہیزگاروں کا اخروی اجر بہت ہی بہتر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَاَجۡرُ
اور یقینا اجر
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لئے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَکَانُوۡا
اور ہیں وہ
یَتَّقُوۡنَ
وہ تقویٰ کرتے / ڈرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَاَجۡرُ
اور یقیناً اجر
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَکَانُوۡا
اور وہ ہیں
یَتَّقُوۡنَ
ڈرتے رہے
Translated by

Juna Garhi

And the reward of the Hereafter is better for those who believed and were fearing Allah .

یقیناً ایمان داروں اور پرہیزگاروں کا اخروی اجر بہت ہی بہتر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ ایمان لائے اور اللہ سے ڈرتے رہے ان کے لئے آخرت کا اجر ہی بہتر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناًآخرت کااجران لوگوں کے لیے بہت ہی بہتر ہے جوایمان لائے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرتے رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the reward of the Hereafter is surely better for those who believe and keep fearing Allah.

اور ثواب آخرت کا بہتر ہے ان کو جو ایمان لائے اور رہے پرہیزگاری میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آخرت کا اجر تو بہت ہی بہتر ہے ان کے لیے جو ایمان لائیں اور تقویٰ کی روش اختیار کیے رکھیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely the reward of the Hereafter is better for those who believe and act in a God-fearing way.

اور آخرت کا اجر ان لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو ایمان لائے اور خدا ترسی کے ساتھ کام کرتے رہے ۔ 49 ؏۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آخرت کا جو اجر ہے وہ ان لوگوں کے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے جو ایمان لاتے اور تقوی پر کاربند رہتے ہیں ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایماندار و پرہیز گار لوگوں کے لئے دنیا کے فائدہ کے علاوہ آخرت کا ثواب بہتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آخرت کا اجر کہیں بہتر ہے ایمان لانیوالوں اور پرہیز گاری کرنے والوں کے لئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آخرت کا اجر ایمان وتقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے اس سے بھی زیادہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ان کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And surely the hire of the Here after is better for those who believe and ever fear.

اور آخرت کا اجر کہیں بڑھ کر ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے اور تقوی اختیار کئے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آخرت کا اجر اس سے کہیں بڑھ کر ہے ان لوگوں کیلئے جو ایمان لائے اور تقویٰ پر قائم رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آخرت کا اجر کہیں بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کئے رہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ان کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آخرت کا اجر تو یقینی طور پر کہیں بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو (دولت) ایمان رکھتے ہیں، اور وہ تقوٰی (پرہیزگاری) کی زندگی گزارتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور یقیناآخرت کا اجروثواب ان ایمان والوں کے لئے زیادہ بہترہوگاجودنیامیں اللہ سے ڈرتے رہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک آخرت کا ثواب ان کے لیے بہتر جو ایمان لائے اور پرہیزگار رہے ( ف۱٤۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یقیناً آخرت کا اجر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو ایمان لائے اور روشِ تقوٰی پر گامزن رہے

Translated by

Hussain Najfi

اور البتہ جو لوگ ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیا ان کے لئے آخرت کا اجر و ثواب یقیناً ( اس سے ) بہتر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But verily the reward of the Hereafter is the best, for those who believe, and are constant in righteousness.

Translated by

Muhammad Sarwar

The reward in the next life is certainly better for the faithful ones who have observed piety in this life.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, the reward of the Hereafter is better for those who believed and had Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly the reward of the hereafter is much better for those who believe and guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And the reward of the Hereafter is better, for those who believe and ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आख़िरत का अज्र कहीं ज़्यादा बढ़ कर है ईमान और तक़वे वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آخرت کا اجر کہیں زیادہ بڑھ کر ہے ایمان اور تقویٰ والوں کے لیے۔ (6) (57)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یقیناً آخرت کا اجر ان لوگوں کے لیے کہیں بہتر ہے جو ایمان لائے اور پرہیزگاری اختیار کرتے رہے۔ “ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور آخرت کا اجر ان لوگوں کے لئے زیادہ بہتر ہے جو ایمان لے آئے اور خدا ترسی کے ساتھ کام کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور البتہ آخرت کا ثواب ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو ایمان لائے اور تقوی اختیار کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ثواب آخرت کا بہتر ہے ان کو جو ایمان لائے اور رہے پرہیزگاری میں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آخرت کا اجر وثواب ان لوگوں کے لئے بدر جہا بہتر ہے جو ایمان لائے اور تقویٰ کے پابند رہے ،