Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَالرَّحْلُ: ہر وہ چیز جسے اونٹ پر اس لیے باندھا جائے کہ اس پر سوار ہوا جائے پھر یہ لفظ مجازاً خود اونٹ پر بولا جانے لگا ہے اور کبھی رَحْلٌ کا لفظ اس چیز پر بھی بولا جاتا ہے جس پر گھر میں بیٹھا جاتا ہے۔ اس کی جمع رِحال آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ قَالَ لِفِتۡیٰنِہِ اجۡعَلُوۡا بِضَاعَتَہُمۡ فِیۡ رِحَالِہِمۡ) (۱۲:۶۲) تو اس نے اپنے نوکروں سے کہا کہ ان کا سرمایہ ان کے کجاووں میں رکھ دو۔ اَلرِّحْلَۃُ: (مصدر) اس کے اصل معنٰی سفر یا کوچ کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: ( رِحۡلَۃَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیۡفِ ) (۱۰۶:۲) جاڑے اور گرمی کے سفروں کو (اکٹھا رکھنے والے) اَرْحَلَ الْبَعِیرُ: نے اونٹ کا اس قدر موٹا ہوجانا گویا موٹاپے کی وجہ سے اس کی پیٹھ پر پالان رکھا ہوا ہے۔ رَحَلْتُہٗ: میں نے اسے اس جگہ سے دور ہٹایا۔ اَلرَّاحِلۃُ: اونٹ جو سواری کے قابل ہوجائے۔ رَاحَلَہٗ: سفر کرنے میں اس کی مدد کی۔ مُرَحَّلٌ: وہ کپڑا جس پر کچاوے کی تصویریں بنی ہوئی ہوں۔
Surah:12Verse:62 |
ان کی خُرجیوں
their saddlebags
|
|
Surah:12Verse:70 |
سامان م (میں)
the bag
|
|
Surah:12Verse:75 |
اس کے سامان
his bag
|