Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 66

سورة يوسف

قَالَ لَنۡ اُرۡسِلَہٗ مَعَکُمۡ حَتّٰی تُؤۡتُوۡنِ مَوۡثِقًا مِّنَ اللّٰہِ لَتَاۡتُنَّنِیۡ بِہٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ یُّحَاطَ بِکُمۡ ۚ فَلَمَّاۤ اٰتَوۡہُ مَوۡثِقَہُمۡ قَالَ اللّٰہُ عَلٰی مَا نَقُوۡلُ وَکِیۡلٌ ﴿۶۶﴾

[Jacob] said, "Never will I send him with you until you give me a promise by Allah that you will bring him [back] to me, unless you should be surrounded by enemies." And when they had given their promise, he said, " Allah , over what we say, is Witness."

یعقوب ( علیہ السلام ) نے کہا! میں تو اسے ہرگز ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ تم اللہ کو بیچ میں رکھ کر مجھے قول و قرار نہ دو کہ تم اسے میرے پاس پہنچا دو گے ، سوائے اس ایک صورت کے کہ تم سب گرفتار کر لئے جاؤ جب انہوں نے پکا قول قرار دے دیا تو انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
اُرۡسِلَہٗ
میں بھیجوں گا اسے
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تُؤۡتُوۡنِ
تم دو مجھے
مَوۡثِقًا
پختہ وعدہ
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ (کے نام) سے
لَتَاۡتُنَّنِیۡ
البتہ تم ضرور لاؤ گے میرے پاس
بِہٖۤ
اسے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یُّحَاطَ
گھیر لیا جائے
بِکُمۡ
تمہیں
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اٰتَوۡہُ
انہوں نے دیا اسے
مَوۡثِقَہُمۡ
پختہ وعدہ اپنا
قَالَ
اس نے کہا
اللّٰہُ
اللہ
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
نَقُوۡلُ
ہم کہتے ہیں
وَکِیۡلٌ
نگہبان ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
لَنۡ
ہر گز نہیں
اُرۡسِلَہٗ
میں بھیجوں گا اسے
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ
حَتّٰی
جب تک کہ
تُؤۡتُوۡنِ
تم دے دو مجھے
مَوۡثِقًا
پختہ عہد
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
لَتَاۡتُنَّنِیۡ
تم ضرور لاؤ گے میرے پاس
بِہٖۤ
اس کو
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یُّحَاطَ
گھیر لیا جائے
بِکُمۡ
تم سب کو
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اٰتَوۡہُ
دیا انہوں نے اس کو
مَوۡثِقَہُمۡ
پختہ عہد اپنا
قَالَ
اس نے کہا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
نَقُوۡلُ
ہم سب کہہ رہے ہیں
وَکِیۡلٌ
ضامن ہے
Translated by

Juna Garhi

[Jacob] said, "Never will I send him with you until you give me a promise by Allah that you will bring him [back] to me, unless you should be surrounded by enemies." And when they had given their promise, he said, " Allah , over what we say, is Witness."

یعقوب ( علیہ السلام ) نے کہا! میں تو اسے ہرگز ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ تم اللہ کو بیچ میں رکھ کر مجھے قول و قرار نہ دو کہ تم اسے میرے پاس پہنچا دو گے ، سوائے اس ایک صورت کے کہ تم سب گرفتار کر لئے جاؤ جب انہوں نے پکا قول قرار دے دیا تو انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یعقوب نے کہا : جب تک تم مجھے اللہ کے نام پر پختہ عہد نہ دو گے کہ ہم اسے یقینا آپ کے پاس لائیں گے، تب تک میں کبھی اسے تمہارے ساتھ روانہ نہ کروں گا۔ الا یہ کہ تم سب ہی کہیں گھیرے میں لے لئے جاؤ پھر جب انہوں نے اس طرح کا پختہ عہد دے دیا تو یعقوب کہنے لگے : جو کچھ ہم قول وقرار کر رہے ہیں اللہ اس پر ضامن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یعقوب نے کہا: ’’میں اس کوتمہارے ساتھ ہرگزنہیں بھیجوں گا جب تک کہ تم مجھے اﷲ تعالیٰ کے نام کاپختہ عہد نہ دے دوکہ تم ضروراس کومیرے پاس لاؤ گے، مگریہ اور بات ہے کہ تم سب ہی گھیرلیے جاؤ۔‘‘ پھرجب انہوں نے اس کو اپنا پختہ عہددے دیا تو اُس نے کہا: ’’جوہم سب کہہ رہے ہیں اُس پراﷲ تعالیٰ ضامن ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"I shall never send him with you until you give me a pledge in the name of Allah that you will definitely bring him back to me, unless you are overpowered (by circumstances).|" So, when they gave him their pledge, he said, |"Allah is watchful over what we say.|"

کہا ہرگز نہ بھیجوں گا اس کو تمہارے ساتھ یہاں تک کہ دو مجھ کو عہد خدا کا البتہ پہنچا دو گے اس کو میرے پاس مگر یہ کہ گھیرے جاؤ تم سب، پھر جب دیا اس کو سب نے عہد بولا اللہ ہماری باتوں پر نگہبان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یعقوب نے فرمایا : میں اسے (واپس) ہرگز نہیں بھیجوں گا تمہارے ساتھ یہاں تک کہ تم میرے سامنے پختہ قسم کھاؤ اللہ کی کہ تم لازماً اسے لے کر آؤ گے میرے پاس سوائے اس کے کہ تم سب کو گھیرے میں لے لیاجائے پھر جب انہوں نے آپ کو اپنا پختہ قول وقرار دے دیا تو یعقوب نے فرمایا کہ جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان کے باپ نے کہا میں اس کو ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ تم اللہ کے نام سے مجھ کو پیمان نہ دے دو گے کہ اِسے میرے پاس ضرور واپس لے کر آؤ گے اِلّا یہ کہ کہیں تم گھیر ہی لیے جاؤ ۔ جب انہوں نے اس کو اپنے اپنے پیمان دے دیے تو اس نے کہا دیکھو ، ہمارے اس قول پر اللہ نگہبان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

والد نے کہا : میں اس ( بنیامین ) کو تمہارے ساتھ اس وقت تک ہرگز نہیں بھیجوں گا جب تک تم اللہ کے نام پر مجھ سے یہ عہد نہ کرو کہ اسے ضرور میرے پاس واپس لے کر آؤ گے ، الا یہ کہ تم ( واقعی ) بے بس ہوجاؤ ۔ چنانچہ جب انہوں نے اپنے والد کو یہ عہد دے دیا تو والد نے کہا : جو قول و قرار ہم کر رہے ہیں اس پر اللہ نگہبان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

باپ نے کہا میں تو ہرگز اس کو تمہارے ساتھ بھیجنے والا نہیں جب تک تم خدا کی قسم کھا کر مجھ سے عہد نہ کرو کہ تم ضرور میرے پاس اس کو لیکر آئو گے ہاں اگر تم سب مارے جائو (یا مجبور ہوجائو) تو یہ اور بات ہے جب انہوں نے یہ عہد کرلیا تو باپ نے کہا جو ہم کہہ رہے ہیں اللہ اس پر گواہ ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک کہ تم اللہ کی قسم کھا کر مجھ سے وعدہ نہ کرو کہ تم ضرور اسے لے ہی آؤ گے ہاں اگر تم گھیر ہی لئے جاؤ تو (مجبوری ہے) پس جب وہ (قسم کھا کر) ان سے وعدہ کرچکے تو فرمایا کہ جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اس کا اللہ ضامن ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (یعقوب نے ) کہا کہ میں اس کو تمہارے ساتھ اس وقت تک نہ بھیجوں گا جب تک تم اللہ کی پکی قسمیں کھا کر مجھے یقین نہ دلا دوں گے کہ تم اس کو ضرور واپس لے کر آؤ گے۔ البتہ اگر تم کہیں گھر جاؤ تو اور بات ہے۔ پھر جب انہوں نے پکا وعدہ کرلیا تو کہا کہ ہم نے کچھ باتیں کی ہیں اللہ ان کا نگراں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعقوب نے) کہا جب تک تم خدا کا عہد نہ دو کہ اس کو میرے پاس (صحیح سالم) لے آؤ گے میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجنے کا۔ مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ (یعنی بےبس ہوجاؤ تو مجبوری ہے) جب انہوں نے ان سے عہد کرلیا تو (یعقوب نے) کہا کہ جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اس کا خدا ضامن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: I will by no means send him with you until ye give me an assurance by Allah that ye will bring him back to me, unless it be that ye are encompassed. Then when they gave him their assurance, he said: Allah is over that which we have said Warden.

(یعقوب (علیہ السلام) نے) کہا میں تو اسے تمہارے ساتھ ہرگز بھیجنے کا نہیں جب تک تم اللہ کی قسم کھا کر مجھے قول نہ دے دو گے کہ تم اسے (واپس) لے ہی آؤگے ہاں بجز اس کے تم (خود) ہی (کہیں) گھرجاؤ ۔ پھر جب وہ انہیں قسم کھا کر اپنا قول دے چکے تو (یعقوب علیہ السلام) بولے ہم لوگ جو کچھ بات چیت کررہے ہیں اللہ کے حوالے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ میں اس کو تمہارے ساتھ ہرگز نہ بھیجوں گا ، جب تک تم مجھے سے خدا کے نام پر یہ عہد نہ کرو کہ تم اس کو میرے پاس ضرور واپس لاؤ گے الاآنکہ تم کہیں گھر ہی جاؤ ۔ تو جب انہوں نے اس کو اپنا پکا قول دے دیا ، اس نے کہا: جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں ، اللہ اس پر نگہبان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا میں اسے تمہارے ساتھ ہر گز نہیںبھیجوں گا جب تک کہ تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم کھا کر مجھ سے قول و قرار نہیں کرلوگے کہ تم بے بس اور مجبور کردئے جانے کے علاوہ ( ہر حال میں ) ضرور بالضروراسے میرے پاس واپس لے آؤ گے ۔ پس جب وہ پختہ قول و قرار کر چکے تو یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا ہم جو کچھ گفتگو کر رہے ہیں اللہ ( تعالیٰ ) اسپر ضامن ( گواہ ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یعقوب نے کہا کہ جب تک تم اللہ کا عہد نہ دو کہ اس کو میرے پاس صحیح وسالم لے آئو گے میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجنے کا مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ (بےبس ہوجاؤ تو مجبوری ہے) جب انہوں نے ان سے عہد کرلیا تو (یعقوب (علیہ السلام) نے) کہا کہ جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اس کا اللہ ضامن ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کے باپ نے کہا میں اس کو کسی قیمت پر بھی تمہارے ساتھ بھیجنے کے لئے تیار نہیں ہوں مگر صرف اس صورت میں کہ تم اللہ کے نام پر مجھ سے یہ پختہ عہد کرو، کہ تم اسے ضرور واپس لے آؤ گے، مگر یہ کہ (خدانخواستہ) تم سب ہی گھیر لئے جاؤ، پھر جب ان سب نے ان کو اپنا پختہ عہد دے دیا تو یعقوب نے فرمایا اللہ گواہ ہے ان سب باتوں پر جو ہم کہہ رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

یعقوب نے کہا:جب تک تم مجھے اللہ پر پختہ عہدنہ دوگے کہ تم اسے میرے پاس واپس لائو گے ، میں اسے تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گاسوائے اس ایک صورت کہ تم سب گرفتار کرلئے جائوپھرجب انہوں نے پختہ عہددیاتویعقوب کہنے لگے: ہمارے اس قول پر اللہ نگہبان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا میں ہرگز اسے تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا جب تک تم مجھے کا اللہ کا یہ عہد نہ دے دو ( ف۱۵۵ ) کہ ضرور اسے لے کر آؤ گے مگر یہ کہ تم گھِر جاؤ ( ف۱۵٦ ) پھر انہوں نے یعقوب کو عہد دے دیا کہا ( ف۱۵۷ ) اللہ کا ذمہ ہے ان باتوں پر جو کہہ رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا یہاں تک کہ تم اﷲ کی قسم کھا کر مجھے پختہ وعدہ دو کہ تم اسے ضرور میرے پاس ( واپس ) لے آؤ گے سوائے اس کے کہ تم ( سب ) کو ( کہیں ) گھیر لیا جائے ( یا ہلاک کر دیا جائے ) ، پھر جب انہوں نے یعقوب ( علیہ السلام ) کو اپنا پختہ عہد دے دیا تو یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں اس پر اﷲ نگہبان ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا میں اسے کبھی تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا جب تک اللہ کی قسم کھا کر مجھ سے عہد و پیمان نہ کرو کہ تم اسے ضرور اپنے ساتھ لاؤگے سوا اس کے کہ تم سب ہی گھیر لئے جاؤ ( اور بے بس ہو جاؤ ) پھر جب انہوں نے قسم کھا کر اپنا قول و قرار دے دیا تو آپ نے کہا اللہ ہمارے قول قرار پر نگہبان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Jacob) said: "Never will I send him with you until ye swear a solemn oath to me, in Allah's name, that ye will be sure to bring him back to me unless ye are yourselves hemmed in (and made powerless). And when they had sworn their solemn oath, he said: "Over all that we say, be Allah the witness and guardian!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Jacob) said, "I shall not send him with you until you solemnly promise me before God to return him to me unless you are prevented from doing so." When they gave their promise, he said, "God is the Witness of what we have said".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He [Ya`qub] said: "I will not send him with you until you swear a solemn oath to me in Allah's Name, that you will bring him back to me unless you are yourselves surrounded (by enemies)," And when they had sworn their solemn oath, he said: "Allah is the Witness to what we have said."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I will by no means send him with you until you give me a firm covenant in Allah's name that you will most certainly bring him back to me, unless you are completely surrounded. And when they gave him their covenant, he said: Allah is the One in Whom trust is placed as regards what we say.

Translated by

William Pickthall

He said: I will not send him with you till ye give me an undertaking in the name of Allah that ye will bring him back to me, unless ye are surrounded. And when they gave him their undertaking he said: Allah is the Warden over what we say.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याक़ूब (अलै॰) ने कहाः मैं उसको तुम्हारे साथ हरगिज़ न भेजूंगा जब तक तुम मुझसे अल्लाह के नाम पर यह अहद न करो कि तुम उसको ज़रूर मेरे पास ले आओगे सिवाए इसके कि तुम सब घिर जाओ, फिर जब उन्होंने उसको अपना पक्का क़ौल दे दिया तो उसने कहा कि जो कुछ हम कह रहे हैं उस पर अल्लाह निगहबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعقوب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اس وقت تک ہرگز اسکو تمہارے ہم راہ نہیں بھیجوں گا جب تک کہ اللہ کی قسم کھا کر مجھ کو پکا قول نہ دوگے کہ تم اس کو ضرور لے ہی آؤ گے ہاں اگر کہیں گھر ہی جاؤ تو مجبوری ہے (چنانچہ سب نے اس پر قسم کھائی) سو وہ جب قسم کھا کر اپنے باپ کو قول دے چکے تو انھوں نے فرمایا ہم لوگ جو کچھ بات چیت کررہے ہیں یہ سب اللہ ہی کے حوالے۔ (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا میں اسے تمہارے ساتھ ہرگز نہ بھیجوں گا، یہاں تک کہ تم میرے ساتھ اللہ کی قسم اٹھا کر پختہ عہد کرو کہ تم ہر صورت اسے میرے پاس لاؤ گے، مگر یہ کہ تمہیں گھیر لیا جائے۔ پھر جب انہوں نے پختہ وعدہ کرلیا تو اس نے کہا اللہ اس پر ضامن ہے جو ہم کہہ رہے ہیں۔ “ (٦٦) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے باپ نے کہا میں اس کو ہرگز تمہارے ساتھ نہ بھیجوں گا۔ جب تک کہ تم اللہ کے نام سے مجھ کو نہ دے دو کہ اسے میرے پاس ضرور واپس لے کر آؤ گے الا یہ کہ تم گھیر ہی لیے جاؤ ۔ جب انہوں نے اس کو اپنے اپنے ۔۔۔۔ دے دئیے تو اس نے کہا دیکھو ، ہمارے اس قول پر اللہ نگہبان ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہوں نے کہا کہ میں ہرگز اسے تمہارے ساتھ نہیں بھیجوں گا یہاں تک کہ تم مجھے اللہ کی طرف سے مضبوط عہد نہ دیدو کہ تم اسے ضرور لے کر آؤ گے مگر یہ کہ تم کو گھیر لیا جائے سو جب انہوں نے اپنے والد کو اپنا عہد دے دیا تو والد نے کہا کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں اس پر اللہ نگہبان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا ہرگز ہرگز نہ بھیجوں گا اس کو تمہارے ساتھ یہاں تک کہ دو مجھ کو عہد خدا کا کہ البتہ پہنچا دو گے اس کو میرے پاس، مگر یہ کہ گھیرے جاؤ تم سب پھر جب دیا اس کو سب نے عہد بولا اللہ ہماری باتوں پر نگہبان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

باپ نے کہا میں بن یامین کو اس وقت تک تمہارے ساتھ نہیں بھیج سکتا جب تک تم خدا کی قسم کھا کر مجھ کو اس بات کا پختہ قول نہ دو کہ تم ضرور بن یامین کو میرے پاس لے ہی آئو گے الایہ کہ تم خود ہی گھیر لئے جائو تو مجبوری ہے پھر جب انہوں نے باپ کو پختہ قول دے دیا تو باپ نے کہا جو عہد و پیماں ہم کر رہے ہیں ا س پر خدا شاہد ہے ،