Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 78

سورة يوسف

قَالُوۡا یٰۤاَیُّہَا الۡعَزِیۡزُ اِنَّ لَہٗۤ اَبًا شَیۡخًا کَبِیۡرًا فَخُذۡ اَحَدَنَا مَکَانَہٗ ۚ اِنَّا نَرٰىکَ مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۷۸﴾

They said, "O 'Azeez, indeed he has a father [who is] an old man, so take one of us in place of him. Indeed, we see you as a doer of good."

انہوں نے کہا اے عزیز مصر! اس کے والد بہت بڑی عمر کے بالکل بوڑھے شخص ہیں آپ اس کے بدلے ہم میں سے کسی کو لے لیجئے ، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ بڑے نیک نفس ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَیُّہَاالۡعَزِیۡزُ
اے عزیز
اِنَّ
بےشک
لَہٗۤ
اس کا
اَبًا
باپ
شَیۡخًا
بوڑھا
کَبِیۡرًا
بڑ ی عمر کا ہے
فَخُذۡ
پس تو رکھ لے
اَحَدَنَا
ہم میں سے کسی ایک کو
مَکَانَہٗ
اس کی جگہ
اِنَّا
بےشک ہم
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے ہیں تجھے
مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
محسنین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡعَزِیۡزُ
عزیز
اِنَّ
بلاشبہ
لَہٗۤ
اس کے لیے
اَبًا
باپ ہے
شَیۡخًا
بوڑھا
کَبِیۡرًا
بہت
فَخُذۡ
سو رکھ لیں
اَحَدَنَا
ہم میں سے کسی ایک کو
مَکَانَہٗ
اس کی جگہ
اِنَّا
یقیناً ہم
نَرٰىکَ
ہم دیکھتے ہیں تجھے
مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

They said, "O 'Azeez, indeed he has a father [who is] an old man, so take one of us in place of him. Indeed, we see you as a doer of good."

انہوں نے کہا اے عزیز مصر! اس کے والد بہت بڑی عمر کے بالکل بوڑھے شخص ہیں آپ اس کے بدلے ہم میں سے کسی کو لے لیجئے ، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ بڑے نیک نفس ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : حضور والا ! اس کا باپ بہت بوڑھا ہوچکا ہے۔ لہذا اس کے بجائے ہم سے کوئی ایک رکھ لیجئے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ بہت احسان کرنے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’اے عزیز!بلاشبہ اس کاباپ بہت بوڑھا ہے،سواس کی جگہ آپ ہم میں سے کسی کورکھ لیجیے،بلاشبہ ہم آپ کواحسان کرنے والوں میں سے دیکھتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 ` Aziz, he has a father, a very old man. So, take one of us in his place. We see you are a generous man.|"

کہنے لگے اے عزیز اس کا ایک باپ ہے بہت بوڑھا بڑی عمر کا سو رکھ لے ایک کو ہم میں سے اس کی جگہ، ہم دیکھتے ہیں تو ہے احسان کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ کہنے لگے : اے عزیز (صاحب اختیار) ! اس کا والد جو ہے بہت بوڑھا ہے تو آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی ایک کو رکھ لیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ بڑے ہی نیک انسان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے کہا اے سردار ذی اقتدار﴿عزیز﴾ 62 ، اس کا باپ بہت بوڑھا آدمی ہے ، اس کی جگہ آپ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجیے ، ہم آپ کو بڑا ہی نیک نفس انسان پاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اب ) وہ کہنے لگے کہ : اے عزیز ! اس کا ایک بہت بوڑھا باپ ہے ، اس لیے اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو اپنے پاس رکھ لیجیے ، ہم آپ کو ان لوگوں میں سے سمجھتے ہیں جو احسان کیا کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے اے عزیز مصر کے وزیر اس بنیامین کا ایک باپ ہے بہت بوڑھا تو ہم میں سے (اس کے بدل) ایک کو تو رکھ لے ہم دیکھتے ہیں تو لوگوں سے احسان کیا کرتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگے اے عزیز ! (عزیز مصر) بیشک اس کے والد بہت بوڑھے (بزرگ) ہیں سو اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجئے۔ بیشک ہم دیکھتے ہیں کہ آپ احسان کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے اے عزیز اس کا باپ بہت بوڑھا ہے۔ تم اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو لے لو۔ بیشک ہم آپ کو احسان کرنے والوں میں سے پاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہنے لگے کہ اے عزیز اس کے والد بہت بوڑھے ہیں (اور اس سے بہت محبت رکھتے ہیں) تو (اس کو چھوڑ دیجیےاور) اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجیئے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ احسان کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: Aziz! verily he hath a father, an old man very aged; So take one of us in his stead; verily we behold thee to be of the well-doers.

وہ بولے اے عزیز ! اس کا باپ بہت ہی بوڑھا ہے سو آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو لے لیجیے ہم تو آپ کو بہت نیک مزاج پاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: اے عزیز! اس کا ایک باپ ہے جو بہت بوڑھا ہے تو آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو روک لیجئے ، ہم آپ کو نہایت ہی محسن سمجھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگے اے عزیز! بلا شبہ اس کے والد بوڑھے ہیں بس اس کی جگہ ہم میں سے کسی ایک کو پکڑ لیجئے بے شک ہم آپ کو نیک لوگوں میں سے پاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہنے لگے کہ عزیز ! اس کے والد بہت بوڑھے ہیں ( اور اس سے بہت محبت رکھتے ہیں) تو اس کو چھوڑ دیجیے اور اس کی بجائے ہم میں سے کسی کو رکھ لیجیے ہم دیکھتے ہیں کہ آپ احسان کرنے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگے اے عزیز، اس کا باپ ایک بہت بوڑھا شخص ہے، اس لئے آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجئے، ہم آپ کو بڑا ہی احسان کرنے والا دیکھ رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے: حضوروالا!اس کاباپ بہت بوڑھاہوچکا ہے لہٰذا اس کی بجائے ہم میں سے کوئی ایک رکھ لیجئے ہم آپ کو بہت احسا ن کرنے والا پاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اے عزیز! اس کے ایک باپ ہیں بوڑھے بڑے ( ف۱۸۲ ) تو ہم میں اس کی جگہ کسی کو لے لو ، بیشک ہم تمہارے احسان دیکھ رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: اے عزیزِ مصر! اس کے والد بڑے معمر بزرگ ہیں ، آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو پکڑ لیں ، بیشک ہم آپ کو احسان کرنے والوں میں پاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا اے عزیز ( مصر ) اس کا ایک بہت بوڑھا باپ ہے ( وہ اس کی جدائی برداشت نہیں کر سکے گا ) اس لئے اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجئے ہم آپ کو احسان کرنے والوں میں سے دیکھتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O exalted one! Behold! he has a father, aged and venerable, (who will grieve for him); so take one of us in his place; for we see that thou art (gracious) in doing good."

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Noble Prince, his father is very old so please take one of us in his place. We believe that you are a righteous person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O `Aziz! Verily, he has an old father (who will grieve for him); so take one of us in his place. Indeed we think that you are one of the doers of good."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O chief! he has a father, a very old man, therefore retain one of us in his stead; surely we see you to be of the doers of good.

Translated by

William Pickthall

They said: O ruler of the land! Lo! he hath a very aged father, so take one of us instead of him. Lo! we behold thee of those who do kindness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि ऐ अज़ीज़! इसका एक बहुत बूढ़ा बाप है तो आप इसकी जगह हम में से किसी और को रख लें, हम आपको बहुत नेक देखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے اے عزیز اس (بنیامین) کے ایک بہت بوڑھا باپ ہے (سو آپ ایسا کیجیئے کہ اس کی جگہ ہم میں سے ایک کو رکھ لیجیئے اور (اپنا مملوک بنا لیجیئے) ہم آپ کو نیک مزاج دیکھتے ہیں۔ (78)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے کہا اے عزیز ! بیشک اس کا باپ بہت بوڑھا ہے آپ ہم میں سے کسی کو اس کی جگہ رکھ لیں بیشک ہم تجھے احسان کرنے والوں میں سے دیکھتے ہیں۔ “ (٧٨) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے کہا اے سردار ذی اقتدار (عزیر) اس کا باپ بہت بوڑھا آدمی ہے ، اس کی جگہ آپ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجئے ، ہم آپ کو بڑا ہی نیک نفس انسان پاتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگے کہ اے عزیز اس کے والد ہیں جو زیادہ بوڑھے ہیں سو آپ اس کی جگہ ہم میں سے کسی ایک کو رکھ لیجئے بلاشبہ ہم آپ کو اچھا برتاؤ کرنے والوں میں سے دیکھ رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے اے عزیز اس کا ایک باپ ہے بوڑھا بڑی عمر کا سو رکھ لے ایک کو ہم میں سے اس کی جگہ ہم دیکھتے ہیں تو ہے احسان کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان بھائیوں نے کہا اے عزیز اس بن یامین کا باپ بہت بوڑھا ہے سو اس کی جگہ تو ہم میں سے کسی ایک کو روک لے ہم تجھ کو نیک لوگوں میں سے دیکھتے ہیں