Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 83

سورة يوسف

قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَکُمۡ اَنۡفُسُکُمۡ اَمۡرًا ؕ فَصَبۡرٌ جَمِیۡلٌ ؕ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّاۡتِـیَنِیۡ بِہِمۡ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡعَلِیۡمُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۸۳﴾

[Jacob] said, "Rather, your souls have enticed you to something, so patience is most fitting. Perhaps Allah will bring them to me all together. Indeed it is He who is the Knowing, the Wise."

۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا یہ تو نہیں بلکہ تم نے اپنی طرف سے بات بنا لی ، پس اب صبر ہی بہتر ہے قریب ہے کہ اللہ تعالٰی ان سب کو میرے پاس ہی پہنچا دے وہی علم و حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
بَلۡ
بلکہ
سَوَّلَتۡ
اچھا کر دکھایا
لَکُمۡ
تمہارے لئے
اَنۡفُسُکُمۡ
تمہارے نفسوں نے
اَمۡرًا
ایک کام کو
فَصَبۡرٌ
تو صبر ہی
جَمِیۡلٌ
اچھا ہے
عَسَی
امید ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِـیَنِیۡ
وہ لے آے گا میرے پاس
بِہِمۡ
ان کو
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
اِنَّہٗ
کیونکہ وہ
ہُوَ
وہی ہے
الۡعَلِیۡمُ
بہت علم والا
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
بَلۡ
بلکہ
سَوَّلَتۡ
مزین بنا دیا ہے
لَکُمۡ
تمہارےلیے
اَنۡفُسُکُمۡ
تمہارے دل نے
اَمۡرًا
ایک کام کو
فَصَبۡرٌ
سو صبر
جَمِیۡلٌ
اچھا ہے
عَسَی
امید ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِـیَنِیۡ
لائے گا میرے پاس
بِہِمۡ
ان کو
جَمِیۡعًا
سب کو
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
ہُوَ
وہ
الۡعَلِیۡمُ
سب کچھ جاننے والا
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

[Jacob] said, "Rather, your souls have enticed you to something, so patience is most fitting. Perhaps Allah will bring them to me all together. Indeed it is He who is the Knowing, the Wise."

۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا یہ تو نہیں بلکہ تم نے اپنی طرف سے بات بنا لی ، پس اب صبر ہی بہتر ہے قریب ہے کہ اللہ تعالٰی ان سب کو میرے پاس ہی پہنچا دے وہی علم و حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یعقوب نے جواب دیا : (بات یوں نہیں) بلکہ تم نے ایک بات بناکر اسے بناسنوار کر پیش کردیا ہے۔ لہذا (اب) صبر ہی بہتر ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’بلکہ تمہارے دل نے ایک کام کو مزین بنا دیا ہے، سو (میراکام )اچھاصبرہے،اُمیدہے کہ اﷲ تعالیٰ ان سب کو میرے پاس لائے گا،بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Ya` qub) said, |"Rather, your inner desires have se¬duced you to something. So, patience is best. Hopefully, Allah may bring them all together. Surely, He is the All-Knowing, All-Wise.|"

بولا کوئی نہیں بنا لی ہے تمہارے جی نے ایک بات اب صبر ہی بہتر ہے، شاید اللہ لے آئے میرے پاس ان سب کو، وہی ہے خبر دار حکمتوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ نے فرمایا : (نہیں ! ) بلکہ تمہارے لیے تمہارے نفسوں نے ایک کام آسان کردیا ہے پس صبر ہی بہتر ہے ہوسکتا ہے اللہ ان سب کو لے آئے میرے پاس۔ یقیناً وہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

باپ نے یہ داستان سن کر کہا دراصل تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک اور بڑی بات کو سہل بنا دیا ۔ 64 اچھا ، اس پر بھی صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا ۔ کیا بعید ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ملائے ، وہ سب کچھ جانتا ہے اور اس کے سب کام حکمت پر مبنی ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( چنانچہ یہ بھائی یعقوب ( علیہ السلام ) کے پاس گئے ، اور ان سے وہی بات کہی جو بڑے بھائی نے سکھائی تھی ) یعقوب نے ( یہ سن کر ) کہا : نہیں ، بلکہ تمہارے دلوں نے اپنی طرف سے ایک بات بنا لی ہے ۔ ( ٥٣ ) اب تو میرے لیے صبر ہی بہتر ہے ، کچھ بعید نہیں کہ اللہ میرے پاس ان سب کو لے آئے ۔ بیشک اس کا علم بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یعقوب نے 1 بنیامین نے کبھی چوری نہ کی ہوگی بلکہ تمہارے دلوں نے ایک بات بنا لی ہے 2 ہے تو میں عمدہ صبر کروں گا 3 مجھ کو تو امید ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے گا 4 مجھ سے ملا دے گا) بیشک وہ جاننے والا ہے حکمت والاف 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ فرمانے لگے بلکہ تم نے اپنے دل سے ایک بات بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے بیشک وہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (یعقوب نے) کہا۔ تم نے یہ بات اپنے دل سے گھڑ لی ہے۔ تو میں بہترین صبر کرتا ہوں اللہ سے امید ہے کہ وہ شاید ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ وہی جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بےشک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: nay! your selves have embellished for you an affair; so seemly patience! Belike Allah may bring them all unto me; verily He! only He Is the Knowing, the Wise.

(یعقوب (علیہ السلام) نے) کہا (اجی نہیں) بلکہ تمہارے لئے تمہارے دل نے ایک بات گڑھ لی ہے ۔ میں صبر ہی کروں گا بلاآمیزش شکایت کیا عجب کہ اللہ ان سب کو مجھ تک پہنچا دے ۔ بیشک وہی بڑا علم والا ہے بڑا حکم والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: بلکہ تمہارے دل نے یہ بات گھڑ لی ہے تو صبر جمیل ہی اولیٰ ہے ۔ امید ہے اللہ ان سب کو میرے پاس لائے گا ، بیشک وہی علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ سن کر یعقوب علیہ السلام نے ) کہا بلکہ تمہارے نسوں ( دلوں ) نے تمہارے لئے ایک بات گھڑلی ہے ۔ پس صبر ہی بہتر ہے امید ہے اللہ ( تعالیٰ ) ان سب کو میرے پاس پہنچادیں گے ۔ بے شک وہ سب کچھ جاننے والے حکمت والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آکر کہی تو انہوں نے کہا حقیقت یوں نہیں ہے بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنا لی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے بیشک وہ دانا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ سب داستان سن کر) یعقوب نے فرمایا (نہیں) بلکہ (پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی) تمہارے نفسوں نے ہی تمہارے لئے ایک اور بات گھڑ لی ہے، میں اس پر بھی صبر جمیل ہی سے کام لوں گا، بعید نہیں کہ اللہ ان سب کو ہی مجھ سے ملا دے، کہ وہی ہے سب کچھ جانتا بڑا ہی حکمتوں والا،

Translated by

Noor ul Amin

یعقوب نے جواب دیا: ( یہ بات نہیں ہے ) بلکہ تمہارے ذہنوں نے ایک سازش گھڑی ہے ، لہٰذا صبر ہی بہترہے ہوسکتا ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے بلاشبہ وہ سب کچھ جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا ( ف۱۹۱ ) تمہارے نفس نے تمہیں کچھ حیلہ بنادیا ، تو اچھا صبر ہے ، قریب ہے کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ، ملائے ( ف۱۹۲ ) بیشک وہی علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: ( ایسا نہیں ) بلکہ تمہارے نفسوں نے یہ بات تمہارے لئے مرغوب بنا دی ہے ، اب صبر ( ہی ) اچھا ہے ، قریب ہے کہ اﷲ ان سب کو میرے پاس لے آئے ، بیشک وہ بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے ( یہ قصہ سن کر ) کہا ( ایسا نہیں ہے ) بلکہ تمہارے نفسوں نے یہ بات تمہارے لئے گھڑ لی ہے ( اور خوشنما کرکے سجھائی ہے ) تو اب ( میرے لئے ) صبرِ جمیل ہی اولیٰ ہے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو میرے پاس لائے گا بے شک وہ بڑا علم والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Jacob said: "Nay, but ye have yourselves contrived a story (good enough) for you. So patience is most fitting (for me). Maybe Allah will bring them (back) all to me (in the end). For He is indeed full of knowledge and wisdom."

Translated by

Muhammad Sarwar

(When he heard this), Jacob said, "Your souls have tempted you to make up the whole story. Let us be patient for perhaps God will bring them all back to me. God is certainly All-knowing and All-wise".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He [Ya`qub] said: "Nay, but your own selves have beguiled you into something. So patience is most fitting (for me). May be Allah will bring them (back) all to me. Truly, He! Only He is All-Knowing, All-Wise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He (Yaqoub) said: Nay, your souls have made a matter light for you, so patience is good; maybe Allah will bring them all together to me; surely He is the Knowing, the Wise.

Translated by

William Pickthall

(And when they came unto their father and had spoken thus to him) he said: Nay, but your minds have beguiled you into something. (My course is) comely patience! It may be that Allah will bring them all unto me. Lo! He, only He, is the Knower, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वालिद ने कहाः बल्कि तुमने अपने दिल में एक बात बना ली है, पस मैं सब्र करूँगा, उम्मीद है कि अल्लाह उन सबको मेरे पास लाएगा, बेशक वही जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعقوب (علیہ السلام) فرمانے لگے بلکہ تم نے اپنے دل سے ایک بات بنا لی ہے سو صبر ہی کروں گا جس میں شکایت کا نام نہ ہوگا (مجھ) کو اللہ سے امید ہے کہ ان سب کو مجھ تک پہنچا دے گا (کیونکہ) وہ خوب واقف ہے (2) بڑی حکمت والا ہے۔ (3) (83)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اس نے کہا بلکہ تمہارے لیے تمہارے دل نے یہ کام خوبصورت بنا دیا ہے، میں اچھا صبر کروں گا امید ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے گا، یقیناً وہی سب کچھ جاننے اور حکمت والا ہے۔ “ (٨٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

باپ نے یہ داستان سن کر کہا دراصل تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک اور بڑی بات کو سہل بنا دیا۔ اچھا میں اس پر بھی صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا۔ کیا بعید کہ اللہ ان سب کو مجھ سے لا ملائے ، وہ سب کچھ جانتا ہے اور اس کے سب کام حکمت پر مبنی ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یعقوب نے کہا کہ بلکہ تمہارے نفسوں نے تمہیں ایک بات سمجھا دی ہے سو میں صبر جمیل کو ہی اختیار کروں گا امید ہے کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے گا بلاشبہ وہ علم والا ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا کوئی نہیں، بنالی ہے تمہارے جی نے ایک بات اب صبر ہی بہتر ہے شاید اللہ لے آئے میرے پاس ان سب کو وہی ہے خبردار حکمتوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یعقوب (علیہ السلام) نے یہ سن کر کہا حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ تمہارے دلوں نے تمہارے لئے ایک بات گھڑ دی ہے سو اب میرا کام صبر جمیل ہے ، مجھ کو اللہ سے امید ہے کہ وہ ان سب کو مجھ تک پہنچا دے گا بیشک وہ کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے