Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 19

سورة الرعد

اَفَمَنۡ یَّعۡلَمُ اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ الۡحَقُّ کَمَنۡ ہُوَ اَعۡمٰی ؕ اِنَّمَا یَتَذَکَّرُ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿ۙ۱۹﴾

Then is he who knows that what has been revealed to you from your Lord is the truth like one who is blind? They will only be reminded who are people of understanding -

کیا وہ ایک شخص جو یہ علم رکھتا ہو کہ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے جو اتارا گیا ہے وہ حق ہے ، اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھا ہو نصیحت تو وہی قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا پھر جو
یَّعۡلَمُ
جانتا ہے
اَنَّمَاۤ
کہ بےشک جو
اُنۡزِلَ
اتارا گیا
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
الۡحَقُّ
حق ہے
کَمَنۡ
اس کی مانند ہے جو
ہُوَ
وہ
اَعۡمٰی
اندھا ہے
اِنَّمَا
بےشک
یَتَذَکَّرُ
نصیحت پکڑتے ہیں
اُولُواالۡاَلۡبَابِ
عقل والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
پھر کیا وہ شخص
یَّعۡلَمُ
جانتا ہے
اَنَّمَاۤ
یقیناً
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جانب سے
الۡحَقُّ
حق ہے
کَمَنۡ
اس جیسا ہے
ہُوَ
وہ
اَعۡمٰی
اندھا ہے
اِنَّمَا
بلاشبہ
یَتَذَکَّرُ
نصیحت قبول کرتےہیں
اُولُواالۡاَلۡبَابِ
عقل والے
Translated by

Juna Garhi

Then is he who knows that what has been revealed to you from your Lord is the truth like one who is blind? They will only be reminded who are people of understanding -

کیا وہ ایک شخص جو یہ علم رکھتا ہو کہ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے جو اتارا گیا ہے وہ حق ہے ، اس شخص جیسا ہو سکتا ہے جو اندھا ہو نصیحت تو وہی قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کی طرف اپنے پروردگار سے اتارا گیا ہے وہ حق ہے اس شخص جیسا ہی ہے جو (اس حقیقت سے) اندھا ہے ؟ مگر نصیحت تو دانشمند ہی قبول کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرکیاوہ شخص جوجانتاہے کہ یقیناآپ پرجوآپ کے رب کی جانب سے نازل کیاگیاوہی حق ہے ، اس شخص جیسا ہے جو اندھا ہے؟ بلاشبہ نصیحت توعقل والے ہی قبول کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now, is the one who knows that whatever has been re¬vealed to you from your Lord is the truth, equal to one who is blind? Only the people of understanding respond to the advice

اور وہ بری آرام کی جگہ ہے، بھلا جو شخص جانتا ہے کہ جو کچھ اترا تجھ پر تیرے رب سے حق ہے، برابر ہوسکتا ہے اس کے جو کہ اندھا ہو، سمجھتے وہی ہیں جن کو عقل ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) کیا وہ شخص جو جانتا ہے کہ جو کچھ آپ پر آپ کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا وہ حق ہے بھلا اس جیسا ہوسکتا ہے جو اندھا ہے یقیناً نصیحت تو عقل والے ہی حاصل کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who knows that the Book which has been sent to you from your Lord is the Truth, is he like him who is blind to that truth? It is only people of understanding who take heed:

بھلا یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ شخص جو تمہارے رب کی اس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل کی ہے حق جانتا ہے ، اور وہ شخص جو اس حقیقت کی طرف سے اندھا ہے ، دونوں یکساں ہو جائیں؟ 35 نصیحت تو دانشمند لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیں ۔ 36

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص یہ یقین رکھتا ہو کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے جو کچھ نازل ہوا ہے ، برحق ہے ، بھلا وہ اس جیسا کیسے ہوسکتا ہے جو بالکل اندھا ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقل و ہوش رکھتے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر، بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ تیرے مالک کی طرف سے جو تجھ پر اترا (یعنی قرآن) وہ حق ہے ( اور اس پر ایمان لاتا ہے) وہ اس شخص کی طرح ہے جو دل 10 کے اندر کا کا علم رکھتا ہے نہ ایمان، قرآن سے وہی لوگ نصیحت لیتے ہیں جو سمجھ دار ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ آپ پر جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے اتارا گیا ہے حق ہے ، وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھا ؟ بیشک نصیحت تو عقل مند لوگ ہی قبول کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر وہ شخص جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ برحق ہے کیا ایسا شخص اس کے برابر ہو سکتا ہے جو (سچائی کو) دیکھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا ہے (اندھا ہوتا ہے) ۔ حقیقت یہ ہے کہ نصیحت تو سمجھ دار لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اندھا ہے اور سمجھتے تو وہی ہیں جو عقلمند ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shall he then who knoweth that which is sent down unto thee is the truth be like unto him who is blind! Only the men of understanding are admonished

کیا جو شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ آپ پر جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے حق ہی ہے وہ اس کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھا ہے ؟ نصیحت تو بس اہل فہم ہی قبول کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو کیا جو جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے رب کی جانب سے اتارا گیا ہے ، وہ حق ہے ، وہ اس کی مانند ہوجائے جو اندھا ہے؟ یاد دہانی تو اہلِ عقل ہی حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیاجو شخص یہ جانتا ہے ( ایمان رکھتا ہے ) کہ آپ کے رب کی طرف سے جو کچھ آپ پر نازل ہواہے وہ برحق ہے وہ اس شخص جیسا ہوسکتا ہے جو اندھا ( ایمان نہ رکھتا ) ہو ۔ بلاشبہ نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سمجھ دار ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے، وہ اس شخص کی طرح ہے جو اندھا ہے ؟ اور نصیحت تو وہی حاصل کرتے ہیں جو عقل مند ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلا جو شخص یقین جانتا ہو کہ جو کچھ اتارا گیا آپ کی طرف (اے پیغمبر ! ) آپ کے رب کی جانب سے، وہ سراسر حق (اور صدق) ہے کیا وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو (اس حقیقت سے) اندھا ہو ؟ نصیحت تو بس وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقل خالص رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ ایک شخص جو یہ علم رکھتاہوکہ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سےجو اتاراگیا ہے وہ حق ہے ، اس شخص جیساہوسکتا ہےجو اندھا ہومگر نصیحت تووہی قبول کرتے ہیں جو عقل مندہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ جانتا ہے جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا حق ہے ( ف۵۹ ) وہ اس جیسا ہوگا جو اندھا ہے ( ف٦۰ ) نصیحت وہی مانتے ہیں جنہیں عقل ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا وہ شخص جو یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے حق ہے ، اس شخص کے مانند ہو سکتا ہے جو اندھا ہے ، بات یہی ہے کہ نصیحت عقل مند ہی قبول کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اے ( رسول ( ص ) ) کیا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے وہ اس شخص کی مانند ہو سکتا ہے جو بالکل اندھا ہے؟ نصیحت تو بس وہی قبول کرتے ہیں جو دانشمند ہوتے ہیں ( اور وہی اس بات کو سمجھ سکتے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is then one who doth know that that which hath been revealed unto thee from thy Lord is the Truth, like one who is blind? It is those who are endued with understanding that receive admonition;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Can a person, who knows that what is revealed to you from your Lord is the truth, be considered equal to a blind person? Only those who have understanding take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Shall he then who knows that what has been revealed unto you from your Lord is the truth, be like him who is blind But it is only the men of understanding that pay heed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is he then who knows that what has been revealed to you from your Lord is the truth like him who is blind? Only those possessed of understanding will mind,

Translated by

William Pickthall

Is he who knoweth that what is revealed unto thee from thy Lord is the truth like him who is blind? But only men of understanding heed;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो शख़्स यह जानता है कि जो कुछ आपके रब की तरफ़ से आप पर उतारा गया है वह हक़ है क्या वह उसके मानिंद हो सकता है जो अंधा है, नसीहत तो अक़्ल वाले लोग ही क़बूल करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص یہ یقین رکھتا ہو کہ جو کچھ آپ کے رب سے آپ پر نازل ہوا ہے وہ سب حق ہے کیا ایسا شخص اس کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھا ہے (3) پس نصیحت تو سمجدار لوگ ہی قبول کرتے ہیں۔ (19)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا وہ شخص جو جانتا ہے کہ بیشک جو کچھ آپ کے رب کی طرف سے آپ کی طرف اتارا گیا وہی حق ہے، اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھا ہے ؟ نصیحت تو عقل مند ہی قبول کرتے ہیں۔ “ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بھلا یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ شخص جو تمہارے رب کی اس کتاب کو جو اس نے تم پر نازل کی ہے حق جانتا ہے اور وہ شخص جو اس حقیقت کی طرف سے اندھا ہے ، دونوں یکساں ہوجائیں ؟ نصیحت تو دانشمند لوگ ہی قبول کیا کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کے رب کی طرف آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے کیا یہ شخص اس شخص کی طرح سے ہوسکتا ہے جو اندھا ہو۔ نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا جو شخص جانتا ہے کہ جو کچھ اترا تجھ پر تیرے رب سے حق ہے برابر ہوسکتا ہے اس کے جو کہ اندھا ہے سمجھتے وہی ہیں جن کو عقل ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر بھلا وہ شخص جو اس بات کا یقین رکھتا ہے کہ جو قرآن کریم آپ کے رب کی جانب سے آپ پر نازل کیا گیا ہے وہ برحق ہے کیا یہ شخص اسکی مثل ہوسکتا ہے جو اندھا ہے ان باتوں سے وہی لوگ نصیحت قبول کرتے ہیں جو اہل خرد ہیں