Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 27

سورة الرعد

وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ لَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡہِ اٰیَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰہَ یُضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡۤ اِلَیۡہِ مَنۡ اَنَابَ﴿۲۷﴾ۖ ۚ

And those who disbelieved say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" Say, [O Muhammad], "Indeed, Allah leaves astray whom He wills and guides to Himself whoever turns back [to Him] -

کافر کہتے ہیں کہ اس پر کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نازل نہیں کیا گیا؟ جواب دیجئے کہ جسے اللہ گمراہ کرنا چاہے کر دیتا ہے اور جو اس کی طرف جھکے اسے راستہ دکھا دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتاری گئی
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
قُلۡ
کہہ دیجئے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُضِلُّ
بھٹکاتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَہۡدِیۡۤ
اور ہدایت دیتا ہے
اِلَیۡہِ
اپنی طرف
مَنۡ
اسے جو
اَنَابَ
رجوع کرے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور وہ کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفرکیا
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اُنۡزِلَ
اتارا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
اٰیَۃٌ
کوئی معجزہ
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
قُلۡ
آپ فرما دیں
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُضِلُّ
گمراہ کرتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چا ہتا ہے
وَیَہۡدِیۡۤ
اور وہ راہ دکھاتا ہے
اِلَیۡہِ
اپنی طرف
مَنۡ
جو
اَنَابَ
رجوع کرے
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieved say, "Why has a sign not been sent down to him from his Lord?" Say, [O Muhammad], "Indeed, Allah leaves astray whom He wills and guides to Himself whoever turns back [to Him] -

کافر کہتے ہیں کہ اس پر کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نازل نہیں کیا گیا؟ جواب دیجئے کہ جسے اللہ گمراہ کرنا چاہے کر دیتا ہے اور جو اس کی طرف جھکے اسے راستہ دکھا دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر لوگ کہتے ہیں کہ : اس (نبی) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نہ اتاری گئی ؟ آپ انھیں کہئے : اللہ (نشانیاں دکھلانے کے بعد بھی) جسے چاہے گمراہ ہی رہنے دیتا ہے اور اپنی راہ صرف اسے دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاو ہ کہتے ہیں اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ اُس پر کیوں نہیں اُتارا گیا؟آپ فرما دیں بیشک اﷲ تعالیٰ جس کوچاہتاہے گمراہ کرتاہے اورجو رجوع کرے وہ اُسے ہی اپنی طرف راہ دکھاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the disbelievers say, |"Why is it that no sign has been sent down to him from his Lord?|" Say, |"Allah lets go astray whom He wills and gives guidance to the ones who turn to Him,

اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے کہہ دے اللہ گمراہ کرتا ہے جس کو چاہے، اور راہ دکھلاتا ہے اپنی طرف اس کو جو رجوع ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہتے ہیں یہ کافر لوگ کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے آپ کہہ دیجیے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی طرف ہدایت اسی کو دیتا ہے جو خود (اس کی طرف) رجوع کرے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ لوگ جنہوں نے ﴿ رسالتِ محمدی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ماننے سے﴾ انکار کر دیا ہے کہتے ہیں اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری؟ 43 ۔ ۔ ۔ ۔ کہو ، اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اسی کو دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے ۔ 44

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ یہ کہتے ہیں کہ ان پر ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ ( ٢٦ ) کہہ دو کہ : اللہ جس کو چاہتا ہے ، گمراہ کردیتا ہے اور اپنے راستے پر انہی کو لاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) کافر کہتے ہیں اس کے مالک کی طرف سے اس پر کوئی نشانی کیوں نہیں اتری، 10 کہہ دے اللہ تعالیٰ جن کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع ہوتے ہیں ان کو اپنی راہ بتاتا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر کہتے ہیں ان پر (ہمارے فرمائشی معجزوں میں سے) کوئی معجزہ ان کے پروردگار کی طرف سے کیوں نازل نہیں کیا گیا آپ فرمادیجئے کہ بیشک اللہ جس کو چاہتے ہیں گمراہ کردیتے ہیں اور جو ان کی طرف رجوع کرتا (متوجہ ہوتا) ہے اس کو اپنی طرف راستہ دکھادیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کافر کہتے ہیں کہ ان پر (نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر) اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نازل نہیں کیا گیا۔ آپ کہہ دیجیے کہ بیشک اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے وہ اس کو اپنی طرف ہدایت دے دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say: wherefore is not a sign sent down unto him from his Lord! Say thou: verily Allah sendeth astray whomsoever He will and guideth unto Himself whosoever turnoth in penitence--

اور جو کافر ہیں کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ (ہمارا فرمایشی) کیوں نہیں اترا ۔ آپ کہہ دیجیے کہ واقعی اللہ گمراہ رکھتا ہے جسے چاہتا ہے اور راہ دکھا دیتا ہے اسے جو (اس کی طرف) رجوع کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ کہہ دو کہ اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور اپنی طرف رہنمائی ان لوگوں کی فرماتا ہے ، جو اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافر لوگ کہتے ہیںکہ ان ( محمدﷺ ) پران کے رب کی طرف سے ( ہمارا فرمائشی ) معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتا ہے گمراہ رکھتا ہے اور جو اس کی بارگاہ میں رجوع کرے اسے ہدایت سے نوازتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر کہتے ہیں اس پیغمبر پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی ؟ کہہ دو کہ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے، اس کو اپنی طرف کا راستہ دکھاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں یہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر (و باطل) پر، کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص (پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی نشانی (یعنی ہماری فرمائش کے مطابق) ، کہو کہ بیشک (معاملہ میرے اختیار میں نہیں، بلکہ) اللہ جسے چاہتا ہے ڈال دیتا ہے گمراہی میں، اور وہ (راہِ حق و) ہدایت سے نواز دیتا ہے ہر اس شخص کو جو (صدق دل سے) اس کی طرف رجوع کرتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کافر کہتے ہیں کہ :اس ( نبی ) پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی؟آپ کہہ دیجئے: بلاشبہ اللہ جسے چاہےگمراہ رہنے دیتا ہے اور اپنی راہ صرف اسے دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر کہتے ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے کیوں نہ اتری ، تم فرماؤ بیشک اللہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے ( ف۷٦ ) اور اپنی راہ اسے دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع لائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس ( رسول ) پر اس کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ، فرما دیجئے: بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے ( نشانیوں کے باوجود ) گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے اپنی جانب رہنمائی فرما دیتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ( اگر یہ نبی برحق ہیں ) تو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر ( ہماری پسند کی ) کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ کہہ دیجیئے! اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے ہدایت کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers say: "Why is not a sign sent down to him from his Lord?" Say: "Truly Allah leaveth, to stray, whom He will; But He guideth to Himself those who turn to Him in penitence,-

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers say, "Why have not some miracles been sent to him, (Muhammad), from his Lord." Say, "God causes whomever He wants to go astray and He guides those who turn to Him in repentance

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieved say: "Why is not a sign sent down to him from his Lord" Say: "Verily, Allah sends astray whom He wills and guides unto Himself those who turn to Him in repentance."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: Why is not a sign sent down upon him by his Lord? Say: Surely Allah makes him who will go astray, and guides to Himself those who turn (to Him).

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve say: If only a portent were sent down upon him from his Lord! Say: Lo! Allah sendeth whom He will astray, and guideth unto Himself all who turn (unto Him),

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्होंने इनकार किया वे कहते हैं कि इस शख़्स पर उसके रब की तरफ़ से कोई निशानी क्यों नहीं उतारी गई, कह दीजिए कि बेशक अल्लाह जिसको चाहता है गुमराह कर देता है और वह अपना रास्ता उसी को दिखाता है जो उसकी तरफ़ मुतवज्जह हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کافر لوگ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی معجزہ ان کے رب کی طرف سے کیوں نہیں نازل کیا گیا آپ کہہ دیجیئے کہ واقعی اللہ تعالیٰ جس کو چاہیں گمراہ کردیتے ہیں اور جو شخص ان کی طرف متوجہ ہوتا ہے اس کو اپنی طرف ہدایت کردیتے ہیں۔ (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتاری گئی۔ فرما دیں کہ بیشک اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور وہ اسے ہدایت دیتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے۔ “ (٢٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جنہوں نے (رسالت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ماننے سے ) انکار کردیا ہے ، کہتے ہیں : اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری ۔۔۔ کہواللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور وہ اپنی طرف آنے کا راستہ اسی کو دکھاتا ہے جو اس کی طرف رجوع کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ ان پر کوئی نشانی ان کے رب کی طرف سے کیوں نازل نہیں کی گئی۔ آپ فرما دیجئے بلاشبہ اللہ گمراہ کرتا ہے جس کو چاہے اور جو اس کی طرف رجوع ہو اسے اپنی طرف راہ دکھاتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے کہہ دے اللہ گمراہ کرتا ہے جس کو چاہے اور راہ دکھلاتا ہے اپنی طرف اس کو جو رجوع ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کچھ بھی نہیں اور یہ کافر یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر اس کے رب کی جانب سے کوئی ہمارا منہ مانگا معجزہ کیوں نہیں نازل کیا گیا ، آپ کہہ دیجئے اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ رکھتا ہے اور وہ اس شخص کو اپنا راستہ دکھاتا ہے جو اس کی جانب متوجہ ہوتا ہے