Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 32

سورة الرعد

وَ لَقَدِ اسۡتُہۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَاَمۡلَیۡتُ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ثُمَّ اَخَذۡتُہُمۡ ۟ فَکَیۡفَ کَانَ عِقَابِ ﴿۳۲﴾

And already were [other] messengers ridiculed before you, and I extended the time of those who disbelieved; then I seized them, and how [terrible] was My penalty.

یقیناً آپ سے پہلے کے پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا تھا اور میں نے بھی کافروں کو ڈھیل دی تھی پھر انہیں پکڑ لیا تھا ، پس میرا عذاب کیسا رہا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدِ
اور البتہ تحقیق
اسۡتُہۡزِئَ
مذاق اڑایا گیا
بِرُسُلٍ
کئی رسولوں کا
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سےقبل
فَاَمۡلَیۡتُ
تو ڈھیل دی میں نے
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
ثُمَّ
پھر
اَخَذۡتُہُمۡ
پھر پکڑ لیا میں نے انہیں
فَکَیۡفَ
تو کیسی
کَانَ
تھی
عِقَابِ
سزا میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدِ
اور بلاشبہ یقیناً
اسۡتُہۡزِئَ
مذاق اڑایا گیا ہے
بِرُسُلٍ
کئی رسولوں کا
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
فَاَمۡلَیۡتُ
تو مہلت دی میں نے
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
ثُمَّ
پھر
اَخَذۡتُہُمۡ
میں نے آپکڑا انہیں
فَکَیۡفَ
تو کیسا
کَانَ
تھا
عِقَابِ
میرا عذاب
Translated by

Juna Garhi

And already were [other] messengers ridiculed before you, and I extended the time of those who disbelieved; then I seized them, and how [terrible] was My penalty.

یقیناً آپ سے پہلے کے پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا تھا اور میں نے بھی کافروں کو ڈھیل دی تھی پھر انہیں پکڑ لیا تھا ، پس میرا عذاب کیسا رہا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا جاچکا ہے۔ میں نے پہلے تو کافروں کو کچھ مہلت دی پھر آخر کار انھیں پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا سخت تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ سے پہلے بھی کئی رسولوں کا مذاق اُڑایاگیاہے تو میں نے اُن کو مہلت دی جنہوں نے کفر کیاپھرمیں نے انہیں آپکڑا تو کیسا تھا میراعذاب!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Messengers have been mocked at before you, so I let the disbelievers go on for a while. Then I seized them. So, how was My punishment?

اور ٹھٹھا کرچکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے پہلے سو ڈھیل دی میں نے منکروں کو پھر ان کو پکڑ لیا، سو کیسا تھا میرا بدلہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) آپ سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو میں نے ڈھیل دی (کچھ عرصہ کے لیے ) کافروں کو پھر میں نے ان کو پکڑ لیا تو کیسا رہا میرا عذاب

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely the Messengers before you were ridiculed, but I always initially granted respite to those who disbelieved, and then I seized them (with chastisement). Then, how awesome was My chastisement!

تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے ، مگر میں نے ہمیشہ منکرین کو ڈھیل دی اور آخرکار ان کو پکڑ لیا ، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) حقیقت یہ ہے کہ تم سے پہلے پیغمبروں کا بھی مذاق اڑایا گیا تھا ، اور ایسے کافروں کو بھی میں نے مہلت دی تھی مگر کچھ وقت کے بعد میں نے ان کو گرفت میں لے لیا ، اب دیکھ لو کہ میرا عذاب کیسا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) تجھ سے پہلے بھی کئی پیغمبروں پر ٹھٹھا اڑ چکا ہے پھر میں نے کافروں خو (چند روز تک) ڈھیلا چھوڑ دیا پھر ان کو دھر پکڑا تو میرا عذاب کیسا (سخت) تھا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک بہت سے پیغمبروں سے جو آپ سے پہلے ہوئے ، تمسخر ہوتے رہے ہیں۔ پس ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر ان کو پکڑ لیا سو (دیکھ لیں) ہمارا عذاب کیسا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ سے پہلے جو رسول گذرے ہیں ان کا بھی مذاق اڑایا گیا پھر میں نے ان کافروں کو (شروع میں) ڈھیل دی۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ پھر دیکھو کیسا انجام ہوا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم سے پہلے بھی رسولوں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں تو ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر پکڑ لیا۔ سو (دیکھ لو کہ) ہمارا عذاب کیسا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly mocked were apostles before thee; then I respited those who disbelieved; thereafter took hold of them; so of what wise hath been My requital.

اور بالیقین رسولوں کے ساتھ آپ کے قبل بھی استہزاء ہوچکا ہے لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر میں نے انہیں پکڑ لیا سو میری سزا کیسی (سخت) تھی ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو میں نے کفر کرنے والوں کو ڈھیل دی ۔ پھر میں نے ان کو پکڑا تو دیکھو کیسا ہوا میرا عذاب!

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ آپ ( ﷺ ) سے پہلے بھی پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا پس میں کفر کرنے والوں کو ڈھیل دیتا رہا پھر میں نے ان کو پکڑلیا پس کیسا تھا میرا پکڑنا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ سے پہلے بھی رسولوں کے ساتھ ہنسی مذاق ہوتے رہے ہیں۔ تو میں نے کافروں کو مہلت دی، پھر پکڑ لیا سو دیکھ لو کہ (ہمارا) عذاب کیسا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر میں نے کافروں کو پھر بھی ڈھیل ہی دی، پھر آخرکار میں نے ان کو پکڑا (ان کے اپنے کئے پر) سو (دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے پہلے بھی رسولوں کامذاق اڑایاجاچکا ہے اور میں نے پہلے کافروں کو کچھ مہلت دی پھرانہیں پکڑلیا ( دیکھ لو ) میراعذاب کیساسخت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک تم سے اگلے رسولوں سے بھی ہنسی کی گئی تو میں نے کافروں کو کچھ دنوں ڈھیل دی پھر انھیں پکڑا ( ف۹۱ ) تو میرا عذاب کیسا تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک آپ سے قبل ( بھی کفار کی جانب سے ) رسولوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا رہا سو میں نے کافروں کو مہلت دی پھر میں نے انہیں ( عذاب کی ) گرفت میں لے لیا ۔ پھر ( دیکھئے ) میرا عذاب کیسا تھا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا ہے مگر میں نے کافروں کو ( کچھ مدت تک ) ڈھیل دی پھر میں نے انہیں پکڑ لیا ۔ تو ( دیکھو ) میرا عذاب کیسا تھا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Mocked were (many) messengers before thee: but I granted respite to the unbelievers, and finally I punished them: Then how (terrible) was my requital!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), people have mocked the Messengers who lived before you. I gave a respite to the unbelievers (so that they would repent, but they did not). Then I struck them with a terrible retribution.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed (many) Messengers were mocked at before you but I granted respite to those who disbelieved, and finally I punished them. Then how (terrible) was My punishment!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And apostles before you were certainly mocked at, but I gave respite to those who disbelieved, then I destroyed them; how then was My requital (of evil)?

Translated by

William Pickthall

And verily messengers (of Allah) were mocked before thee, but long I bore with those who disbelieved. At length I seized them, and how (awful) was My punishment!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपसे पहले भी रसूलों का मज़ाक़ उड़ाया गया तो मैंने इनकार करने वालों को ढील दी फिर मैंने उनको पकड़ लिया, तो देखो कैसी थी मेरी सज़ा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت سے پیغمبروں کے ساتھ جو آپ کے قبل ہوچکے ہیں استہزاء ہوچکا ہے پھر بھی ان کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر میں نے ان پر داروگیر کی سو میری سزا کس طرح کی تھی۔ (6) (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ یقیناً آپ سے پہلے کئی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو میں نے ان لوگوں کو مہلت دی جنہوں نے کفر کیا پھر میں نے انہیں پکڑلیا پھر میرا عذاب کیسا تھا۔ “ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے ، مگر میں نے ہمیشہ منکرین کو ڈھیل دی اور آخر کار ان کو پکڑ لیا ، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بہت سے پیغمبر جو آپ سے پہلے گزر چکے ہیں بلاشبہ ان کا مذاق بنایا گیا پھر میں نے ان لوگوں کو مہلت دی جنہوں نے کفر کیا۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا سو میرا عذاب دینا کیسا تھا ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھٹھا کرچکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے پہلے سو ڈھیل دی میں نے منکروں کو پھر ان کو پکڑ لیا سو کیسا تھا میرا بدلہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنے پیغمبر بلا شبہ آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا گیا ہے پھر میں ان کافروں کو مہلت دیتا رہا آخر کار میں نے ان کو پکڑ لیا سو دیکھ لو میری سزا کس طرح کی تھی