Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 43

سورة الرعد

وَ یَقُوۡلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَسۡتَ مُرۡسَلًا ؕ قُلۡ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًۢا بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ۙ وَ مَنۡ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ الۡکِتٰبِ ﴿٪۴۳﴾  12

And those who have disbelieved say, "You are not a messenger." Say, [O Muhammad], "Sufficient is Allah as Witness between me and you, and [the witness of] whoever has knowledge of the Scripture."

یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول نہیں ۔ آپ جواب دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہی دینے والا کافی ہے اور وہ جس کے پاس کتاب کا علم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَسۡتَ
نہیں ہیں آپ
مُرۡسَلًا
رسول
قُلۡ
کہہ دیجئے
کَفٰی
کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
شَہِیۡدًۢا
گواہ
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنَکُمۡ
درمیان تمہارے
وَمَنۡ
اور وہ (بھی )جو
عِنۡدَہٗ
رکھتا ہے )اپنے پاس
عِلۡمُ
علم
الۡکِتٰبِ
کتاب کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُ
اور کہتے ہیں
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَسۡتَ
نہیں ہوآپ
مُرۡسَلًا
رسول
قُلۡ
کہہ دو
کَفٰی
کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی
شَہِیۡدًۢا
گواہی دینے والا
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
وَمَنۡ
اور جو
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس ہے
عِلۡمُ
علم
الۡکِتٰبِ
کتاب کا
Translated by

Juna Garhi

And those who have disbelieved say, "You are not a messenger." Say, [O Muhammad], "Sufficient is Allah as Witness between me and you, and [the witness of] whoever has knowledge of the Scripture."

یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول نہیں ۔ آپ جواب دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہی دینے والا کافی ہے اور وہ جس کے پاس کتاب کا علم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر آپ سے کہتے ہیں کہ : آپ رسول نہیں ہیں آپ ان سے کہئے : میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور ہر اس شخص کی بھی جو الہامی کتاب کا علم رکھتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکافرکہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہو۔ کہہ دوکہ میرے اور تمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ ہی گواہی دینے والا کافی ہے اوروہ بھی جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the disbelievers say, &You are not a messenger.|" Say, |"Allah suffices as a witness between me and you, and whoever with whom is the knowledge of the Book.|"

اور کہتے ہیں کافر تو بھیجا ہوا نہیں آیا، کہہ دے اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے بیچ میں، اور جس کو خبر ہے کتاب کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ (اللہ کے) رسول نہیں ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے درمیان اور جن کے پاس کتاب کا علم ہے (وہ بھی اس پر شاہد ہیں)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو ۔ کہو ، میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اس شخص کی گواہی جو کتابِ آسمانی کا علم رکھتا ہے ۔ 62 ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ : تم پیغمبر نہیں ہو ۔ کہہ دو کہ : میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے اللہ کافی ہے ، نیز ہر وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے ۔ ( ٤١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر کہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا نہیں ہے (تو نے پیغمبری کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے) کہ دے مجھ میں اور تم میں اللہ تعالیٰ کی گواہی کافی ہے اور ان لوگوں کی جن کو اگلی کتابوں کا علم ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کافر لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ (معاذ اللہ) پیغمبر نہیں آپ فرمادیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ اور وہ شخص جس کے پاس (آسمانی) کتاب کا علم ہے ، گواہ کافی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کافر کہتے ہیں کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ رسول نہیں ہیں آپ کہہ دیجیے میرے درمیان اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے اللہ کافی ہے اور ہر وہ شخص گواہ ہے جس کے پاس کتاب کا علم موجود ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا کے) رسول نہیں ہو۔ کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say: thou art not a sent one. Say thou: Allah is a sufficient witness between me and you, and also he with whom is knowledge of the Book.

اور کافر کہتے ہیں کہ آپ بھیجے ہوئے نہیں ہیں آپ کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ اور وہ جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے بہ طور گواہ کے کافی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کافر کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو ۔ کہہ دو: میرے اور تمہارے درمیان اللہ اور وہ لوگ گواہی کیلئے کافی ہیں ، جن کے پاس کتاب کا علم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ پیغمبر نہیں ہیں آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ میرے اورتمہارے درمیان اللہ ( تعالیٰ ) اورجن کے پاس ( آسمانی ) کتاب کا علم ہے بطور گواہ کافی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر لوگ کہتے ہیں، کہ آپ اللہ کے رسول نہیں ہیں، کہہ دیں کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ اور وہ شخص جس کے پاس آسمانی کتاب کا علم ہے گواہ کافی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ لوگ جو اڑے ہوئے ہیں اپنے کفر پر کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے نہیں ہو، (ان سے) کہو کافی ہے اللہ گواہی دینے والا میرے اور تمہارے درمیان، اور ہر وہ (انصاف پسند) شخص جس کے پاس علم ہے کتاب (ہدایت) کا۔

Translated by

Noor ul Amin

کافر کہتے ہیں کہ: آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور اس شخص کو بھی جو ( الہامی ) کتاب کا علم رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر کہتے ہی تم رسول نہیں ، تم فرماؤ اللہ گواہ کافی ہے مجھ میں اور تم میں ( ف۱۱۹ ) اور وہ جسے کتاب کا علم ہے ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ پیغمبر نہیں ہیں ، فرما دیجئے: ( میری رسالت پر ) میرے اور تمہارے درمیان اﷲ بطورِ گواہ کافی ہے اور وہ شخص بھی جس کے پاس ( صحیح طور پر آسمانی ) کتاب کا علم ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ اللہ کافی ہے اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers say: "No messenger art thou." Say: "Enough for a witness between me and you is Allah, and such as have knowledge of the Book."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), the unbelievers say, "You are not a Messenger." Say, "God and those who have the knowledge of the Book are sufficient witness (to my prophethood)."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieved, say: "You are not a Messenger." Say: "Sufficient as a witness between me and you is Allah and those too who have knowledge of the Scripture."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: You are not a messenger. Say: Allah is sufficient as a witness between me and you and whoever has knowledge of the Book.

Translated by

William Pickthall

They who disbelieve say: Thou art no messenger (of Allah). Say: Allah, and whosoever hath knowledge of the Scripture, is sufficient witness between me and you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मुनकिरीन कहते हैं कि आप अल्लाह के भेजे हुए नहीं हो, कह दीजिए कि मेरे और तुम्हारे दरमियान अल्लाह की गवाही काफ़ी है, और उसकी गवाही जिसके पास किताब का इल्म है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کافر لوگ یوں کہہ رہے ہیں کہ (نعوذ بالله) آپ پیغمبر نہیں آپ فرما دیجیئے کہ میرے اور تمہارے درمیان (میری نبوت پر) اللہ تعالیٰ اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے کافی گواہ ہیں۔ (3) (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں آپ رسول نہیں ہیں۔ فرمادیں میرے اور تمہارے درمیان کافی اللہ گواہ ہے اور وہ شخص بھی جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔ “ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو۔ کہو ، میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر اس شخص کی گواہی جو کتاب آسمانی کا علم رکھتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جنہوں نے کفر کیا انہوں نے کہا کہ تم پیغمبر نہیں ہو۔ آپ فرما دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہونے کیلئے اللہ کافی ہے اور وہ لوگ کافی ہیں جن کے پاس کتاب کا علم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہتے ہیں کافر تو بھیجا ہوا نہیں آیا کہہ دے اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے بیج میں اور جس کو خبر ہے کتاب کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر کافر کہتے ہیں تو خدا کافر ستادہ نہیں ہے آپ کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ اور وہ شخص جس کے پاس کتب آسمانی کا علم ہے گواہی کو کافی ہیں