The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
جَثَّہٗ (ن) جَثًّ) کے معنی کسی چیز کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے ہیں اور اِنْجَثَّ اس کا مطاوع آتا ہے، جیساکہ جَسَّ کا مطاوع اِجْتَسَّ آتا ہے قرآن پاک میں ہے(1) (اجۡتُثَّتۡ مِنۡ فَوۡقِ الۡاَرۡضِ) (۱۴:۲۶) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے۔ اَلْمِجَثَّۃُ: ہر وہ آلہ جس سے درخت کو اکھاڑا یا کھودا جائے۔ جُثَّۃُ الشَّیٔ کے معنی کسی کے ابھرے ہوئے شخص کے ہیں اور اَلْجُثُّ ہر اس چیز پر بولا جاتا ہے، جو زمین سے بلند ہوجائے، جیسے ٹیلہ وغیرہ۔ اَلْجَثِیْثَۃُ: کھجور کا پودا جو اکھاڑ کر لگایا گیا ہو۔ (2) اَلْجُثْجَاتُ: ایک قسم کا گھاس۔ ایک کڑوا خوشبودار زرد درخت جس میں بابونہ کی طرح پھول ہوتے ہیں۔
1 results