Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 27

سورة إبراهيم

یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِالۡقَوۡلِ الثَّابِتِ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ یُضِلُّ اللّٰہُ الظّٰلِمِیۡنَ ۟ ۙ وَ یَفۡعَلُ اللّٰہُ مَا یَشَآءُ ﴿٪۲۷﴾  16

Allah keeps firm those who believe, with the firm word, in worldly life and in the Hereafter. And Allah sends astray the wrongdoers. And Allah does what He wills.

ایمان والوں کو اللہ تعالٰی پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے ، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ہاں نا انصاف لوگوں کو اللہ بہکا دیتا ہے اور اللہ جو چاہے کر گزرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُثَبِّتُ
ثابت رکھتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
بِالۡقَوۡلِ
ساتھ بات
الثَّابِتِ
مضبوط کے
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَیُضِلُّ
اور بھٹکاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
وَیَفۡعَلُ
اور کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُثَبِّتُ
ثابت قدم رکھتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
بِالۡقَوۡلِ
ایک بات سے
الثَّابِتِ
پختہ
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
وَفِی الۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَیُضِلُّ
اور بھٹکا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الظّٰلِمِیۡنَ
ظا لموں کو
وَیَفۡعَلُ
اور کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah keeps firm those who believe, with the firm word, in worldly life and in the Hereafter. And Allah sends astray the wrongdoers. And Allah does what He wills.

ایمان والوں کو اللہ تعالٰی پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے ، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ہاں نا انصاف لوگوں کو اللہ بہکا دیتا ہے اور اللہ جو چاہے کر گزرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے انھیں اللہ قول ثابت (کلمہ طیبہ) سے دنیا کی زندگی میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی رکھے گا اور جو ظالم ہیں انھیں اللہ بھٹکا دیتا ہے۔ اور اللہ وہی کرتا ہے جو چاہتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ ایمان والوں کوایک پختہ بات سے دنیاکی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ثابت قدم رکھتاہے اورظالموں کواﷲ تعالیٰ بھٹکادیتا ہے اور اﷲ تعالیٰ جوچاہتاہے وہ کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah keeps the believers firm with the stable word in the worldly life and in the Hereafter. And Allah lets the un¬just go astray. And Allah does what He wills.

مضبوط کرتا ہے اللہ ایمان والوں کو مضبوط بات سے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بچلا دیتا ہے اللہ بےانصافوں کو اور کرتا ہے اللہ جو چاہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ ثبات عطا کرتا ہے اہل ایمان کو قول ثابت کے ذریعے سے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور گمراہ کردیتا ہے اللہ ظالموں کو اور اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus, through a firm word, Allah grants firmness to the believers both in this world and in the Hereafter. As for the wrong-doers, Allah lets them go astray. Allah does whatever He wills.

ایمان لانے والوں کو اللہ ایک قولِ ثابت کی بنیاد پر دنیا اور آخرت دونوں میں ثبات عطا کرتا ہے ، 39 اور ظالموں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے ۔ 40 اللہ کو اختیار ہے جو چاہے کرے ۔ ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اللہ ان کو اس مضبوط بات پر دنیا کی زندگی میں جماؤ عطا کرتا ہے اور آخرت میں بھی ، ( ٢١ ) اور ظالم لوگوں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے ، اور اللہ ( اپنی حکمت کے مطابق ) جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایماندار ہیں اللہ تعالیٰ ان کو ٹھیک بات یعنی کلمہ شہادت پر دنیا کی زندگی میں قائم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی 4 اور بدکاروں (کافروں) کو خدا تعالیٰ بھٹکا دیتا ہے 5 اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے کسی کی مجال نہیں کہ چوں و چرا کرے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ایمان والوں کو پکی بات سے (کلمہ طیبہ) دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط (ثابت قدم) رکھتے ہیں اور آخرت میں بھی۔ اور اللہ بےانصافوں (ظالموں) کو گمراہ کرتے ہیں اور اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ اہل ایمان کی بات کو دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں مضبوط (سربلند) رکھتا ہے۔ وہ ظالموں کو بےراہ کردیتا ہے اور وہ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah keepeth firm those who believe by the firm Word in the life of the world and in the Hereafter, and Allah sendeth astray the wrong-doers. And Allah doth that which He willeth.

اللہ ایمان والوں کو اس پکی بات (کی برکت) سے مضبوط رکھتا ہے دنیوی زندگی میں (بھی) اور آخرت میں (بھی) ۔ اور اللہ ظالموں کو بچلائے رکھتا ہے ۔ اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ اہلِ ایمان کو قول محکم کی بدولت دنیا کی زندگی میں بھی ثبات عطا فرمائے گا اور آخرت میں بھی اور اللہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والوں کے اعمال رائیگاں کردے گا اور اللہ جو چاہے کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) دنیوی زندگی اور آخرت میںاس پکی بات کے ذریعے ایمان والوں کو ثابت قدم ( مضبوط ) رکھتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالم لوگوں کو ( دنیا اور آخرت میں ) گمراہ ( ہی ) رکھتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) وہی کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ مومنوں کے دلوں کو ٹھیک اور پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے، اور آخرت میں بھی رکھے گا۔ اللہ بےانصافوں کو گمراہ کردیتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ثبات (وقرار) سے نوازتا ہے ایمان والوں کو، قول ثابت کی بناء پر دنیا کی اس (عارضی) زندگی میں بھی، اور آخرت (کے اس ابدی جہاں) میں بھی، اور اللہ (جل شانہ) گمراہی (کے گڑھے) میں ڈال دیتا ہے ظالموں کو، اور اللہ (سبحانہ، و تعالیٰ ) کرتا ہے جو چاہتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ایمان والوں کو دنیاکی زندگی میں اور آخرت میں بھی حق بات ( یعنی کلمہ طیبہ ) پر ثابت قدم رکھتا ہے اورجو ظالم ہیں انہیں اللہ گمراہ کردیتا ہے اور اللہ وہی کرتا ہےجو چاہتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ثابت رکھتا ہے ایمان والوں کو حق بات ( ٦۸ ) پر دنیا کی زندگی میں ( ف٦۹ ) اور آخرت میں ( ف۷۰ ) اور اللہ ظالموں کو گمراہ کرتا ہے ( ف۷۱ ) اور اللہ جو چاہے کرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ایمان والوں کو ( اس ) مضبوط بات ( کی برکت ) سے دنیوی زندگی میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں ( بھی ) ۔ اور اللہ ظالموں کو گمراہ ٹھہرا دیتا ہے ۔ اور اللہ جو چاہتا ہے کر ڈالتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ایمان والوں کو قولِ ثابت پر ثابت قدم رکھتا ہے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور ظالموں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah will establish in strength those who believe, with the word that stands firm, in this world and in the Hereafter; but Allah will leave, to stray, those who do wrong: Allah doeth what He willeth.

Translated by

Muhammad Sarwar

God strengthens the faith of the believers by the true Words in this world and in the life to come. He causes the unjust to go astray and does whatever He pleases.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah will keep firm those who believe, with the word that stands firm in this world, and in the Hereafter. And Allah will cause the wrongdoers to go astray, and Allah does what He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah confirms those who believe with the sure word in this world's life and in the hereafter, and Allah causes the unjust to go astray, and Allah does what He pleases.

Translated by

William Pickthall

Allah confirmeth those who believe by a firm saying in the life of the world and in the Hereafter, and Allah sendeth wrong-doers astray. And Allah doeth what He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह वालों को एक पक्की बात से दुनिया और आख़िरत में मज़बूत करता है, और अल्लाह ज़ालिमों को भटका देता है, और अल्लाह करता है जो वह चाहता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو اس سچی بات (یعنی کلمہٴ طیبہ کی برکت) سے دنیا اور آخرت مضبوط رکھتا ہے اور ظالموں (یعنی کافروں) کو (دین میں اور امتحان میں) بچلا دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو ایمان لائے اللہ ان کو پختہ بات کے ساتھ قائم رکھتا ہے، دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بھی اور اللہ ظالموں کو گمراہ کرتا ہے اور اللہ جو چاہے کرتا ہے۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایمان لانے والوں کو اللہ ایک قول ثابت کی بنیاد پر دنیا اور آخرت ، دونوں میں ثبات عطا کرتا ہے ، اور ظالموں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے۔ اللہ کو اختیار ہے جو چاہے کرے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ ایمان لائے اللہ انہیں دنیا والی زندگی میں اور آخرت میں پختہ بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے اور اللہ ظالموں کو گمراہ کردیتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مضبوط کرتا ہے اللہ ایمان والوں کو مضبوط بات سے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اور بچلا دیتا ہے اللہ بےانصافوں کو اور کرتا ہے اللہ جو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ ایمان والے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو دنیا میں اور دوسرے عالم میں بھی پکی بات یعنی کلمہ توحید پر ثابت قدم رکھتا ہے اور خدا تعالیٰ نا انصافوں کو بےراہ رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا کرتا ہے