Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 4

سورة إبراهيم

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِہٖ لِیُبَیِّنَ لَہُمۡ ؕ فَیُضِلُّ اللّٰہُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۴﴾

And We did not send any messenger except [speaking] in the language of his people to state clearly for them, and Allah sends astray [thereby] whom He wills and guides whom He wills. And He is the Exalted in Might, the Wise.

ہم نے ہر ہر نبی کو اس کی قومی زبان میں ہی بھیجا ہے تاکہ ان کے سامنے وضاحت سے بیان کر دے اب اللہ جسے چاہے گمراہ کر دے اور جسے چاہے راہ دکھا دے ، وہ غلبہ اور حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
اِلَّا
مگر
بِلِسَانِ
زبان میں
قَوۡمِہٖ
اس کی قوم کی
لِیُبَیِّنَ
تاکہ وہ واضح کرے
لَہُمۡ
ان کے لئے
فَیُضِلُّ
پس بھٹکا دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَ یَہۡدِیۡ
اور وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبردست ہے
الۡحَکِیۡمُ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ رَّسُوۡلٍ
کوئی رسول
اِلَّا
مگر
بِلِسَانِ
زبان ہی میں
قَوۡمِہٖ
اس کی قوم کی
لِیُبَیِّنَ
تاکہ وہ کھول کر بیان کرے
لَہُمۡ
ان کے لیے
فَیُضِلُّ
پھر گمراہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَ یَہۡدِیۡ
اور وہ ہدایت بخش دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَہُوَ
اور وہی
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب ہے
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And We did not send any messenger except [speaking] in the language of his people to state clearly for them, and Allah sends astray [thereby] whom He wills and guides whom He wills. And He is the Exalted in Might, the Wise.

ہم نے ہر ہر نبی کو اس کی قومی زبان میں ہی بھیجا ہے تاکہ ان کے سامنے وضاحت سے بیان کر دے اب اللہ جسے چاہے گمراہ کر دے اور جسے چاہے راہ دکھا دے ، وہ غلبہ اور حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے جو بھی رسول بھیجا ہے۔ اس نے اپنی قوم کی زبان میں ہی پیغام دیا تاکہ وہ ان کے لئے ہر بات واضح طور پر بیان کرسکے پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان ہی میں بھیجاتاکہ وہ ان کے لیے کھول کربیان کردے،پھر اﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے گمراہ کر دیتا ہے اورجسے چاہتاہے ہدایت بخش دیتاہے اور وہی سب پرغالب ، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send any messenger but (speaking) in the tongue of his people, so that he might clearly speak to them. So, Allah lets go astray whom He wills and lets find guidance whom He wills. And He is the Mighty, the Wise. [ 4]

اور کوئی رسول نہیں بھیجا ہم نے مگر بولی بولنے والا اپنی قوم کی تاکہ ان کو سمجھائے، پھر راستہ بھلاتا ہے اللہ جس کو چاہے اور راستہ دکھلا دیتا ہے جس کو چاہے اور وہ ہے زبردست حکمتوں والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے نہیں بھیجا کسی رسول کو مگر اس کی قوم کی زبان ہی میں تاکہ وہ ان کے لیے (اللہ کے احکام ) اچھی طرح واضح کر دے پھر اللہ گمراہ کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور وہ زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Never have We sent a Messenger but he has addressed his people in their language that he may fully expound his Message to them. (And after the Message is expounded), Allah lets go astray whomsoever He wills, and guides to the Right Way whomsoever He wills. He is the All-Mighty, the All-Wise.

ہم نے اپنا پیغام دینے کےلیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے ، اس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے ۔ 5 پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے ، 6 وہ بالادست اور حکیم ہے ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجا ، خود اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان کے سامنے حق کو اچھی طرح واضح کرسکے ۔ ( ٢ ) پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے ، ہدایت دے دیتا ہے ۔ ( ٣ ) اور وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ور ہم نے جب کوئی پیغمبر بھیجا تو اس کی قوم کی بولی والا اپنی قوم کی زبان کا ناکہ ان کو سمجھا سکے 4 ا پر بھی اللہ تعالیٰ جس کو چاہنا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ پر لگاتا ہے 5 اور وہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان میں تاکہ انہیں (اللہ کے احکام) کھول کھول کر بیان فرمادے پھر اللہ جسے چاہتے ہیں گمراہ کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور وہ غالب حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے جب بھی کسی قوم میں پیغمبر بھیجا ہے تو اس نے ان ہی کی زبان میں اللہ کا پیغام پہنچایا ہے تاکہ وہ ان کو وضاحت سے بتا سکے۔ پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گم راہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انہیں (احکام خدا) کھول کھول کر بتا دے۔ پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We sent not an apostle but with the speech of his people that he might expound unto them. Then Allah sendeth astray whomsoever He will, and guideth whomsoever He will. And He is the Mighty, the Wise.

اور ہم نے ہر رسول کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اسی کی زبان میں کہ وہ ان لوگوں پر (احکام وتعلیمات کو) کھول کر بیان کریں ۔ پھر اللہ ہی جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ دکھا دیتا ہے ۔ اور وہی غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان پر اچھی طرح واضح کردے ۔ پس اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورہم نے ہر رسول کو اس کی اپنی قوم کی زبان ہی میں رسول بنا کر بھیجا تا کہ وہ ان کے لیے ( دین کو واضح طور پر ) بیان کردے ۔ پس اللہ ( تعالیٰ ) جیسے چاہتا ہے ( اس کے اعراض کی وجہ سے ) گمراہ کردیتاہے اور جسے چاہتا ہے ( اس کی طلب کی بنیادپر ) ہدایت دے دیتا ہے اوروہ زبردست ہے ، حکمت والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا۔ تاکہ انہیں ( اللہ کے احکامات) کھول کھول کر سنا دے، پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے جو بھی کوئی رسول بھیجا وہ اس کی اپنی قوم کی زبان کے ساتھ ہی بھیجا تاکہ وہ کھول کر بیان کرے ان کے لئے (پیغام حق و ہدایت کو) پھر اللہ جسے چاہتا ہے ڈال دیتا ہے گمراہی میں، اور جسے چاہتا ہے نواز دیتا ہے (نور حق و) ہدایت سے، اور وہی ہے غالب، اور نہایت ہی حکمت والا۔

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجااس نے اپنی قوم کی زبان میں ا نہیں پیغام دیاتاکہ ہر بات وضاحت سے بیان کرسکے پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا ( ف۱۰ ) کہ وہ انھیں صاف بتائے ( ف۱۱ ) پھر اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور وہ راہ دکھاتا ہے جسے چاہے ، اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان کے ساتھ تاکہ وہ ان کے لئے ( پیغامِ حق ) خوب واضح کر سکے ، پھر اﷲ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے ، اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ( دنیا میں ) جب بھی کوئی رسول بھیجا ہے تو اس کی قوم کی زبان میں تاکہ وہ ان کیلئے ( پیغامِ خداوندی ) کھول کر بیان کرے پس اللہ جسے چاہتا ہے ( توفیق سلب کرکے ) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ ( سب پر ) غالب ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We sent not a messenger except (to teach) in the language of his (own) people, in order to make (things) clear to them. Now Allah leaves straying those whom He pleases and guides whom He pleases: and He is Exalted in power, full of Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

All the Messengers that We sent spoke the language of their people so that they could explain (their message to them). God guides or causes to go astray whomever He wants. He is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We sent not a Messenger except with the language of his people, in order that he might make (the Message) clear for them. Then Allah misleads whom He wills and guides whom He wills. And He is the All-Mighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not send any apostle but with the language of his people, so that he might explain to them clearly; then Allah makes whom He pleases err and He guides whom He pleases and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

And We never sent a messenger save with the language of his folk, that he might make (the message) clear for them. Then Allah sendeth whom He will astray, and guideth whom He will. He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने जो पैग़म्बर भी भेजा उस क़ौम की ज़बान में भेजा ताकि वे उनसे बयान कर दे, फिर अल्लाह जिसको चाहता है भटका देता है और जिसको चाहता है हिदायत देता है, वह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تمام (پہلے) پیغمبروں کو (بھی) ان ہی کی قوم کی زبان میں پیغمبر بنا کر بھیجا تاکہ ان سے (احکام الہیٰہ کو) بیان کریں پھر جس کو اللہ تعالیٰ چاہیں گمراہ کردیتے ہیں جس کو چاہیں ہدایت کرتے ہیں اور وہی (سب امور) پر غالب ہے اور حکمت والا ہے (6) (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر وہ اپنی قوم کی زبان میں بات کرتا تھا تاکہ وہ ان کے لیے کھول کر بیان کرے پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہی سب پر غالب، بڑی حکمت والا ہے۔ “ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اپنا پیغام دینے کے لئے جب بھی کوئی رسول بھیجا ہے اس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تا کہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے۔ پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ، ہدایت بخشتا ہے ، وہ بالادست اور حکیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے جتنے بھی پیغمبر بھیجے وہ اپنی ہی قوم کی زبان بولنے والے تھے تاکہ وہ اپنی قوم کیلئے بیان کریں۔ پھر اللہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے ہدایت دے۔ اور وہ غالب ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی رسول نہیں بھیجا ہم نے مگر بولی بولنے والا اپنی قوم کی تاکہ ان کو سمجھائے پھر راستہ بھلاتا ہے اللہ جس کو چاہے اور راستہ دکھلاتا ہے جس کو چاہے اور وہ ہے زبردست حکمتوں والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ہر پیغمبر کو اس کی قومی زبان میں پیغمبر بنا کر بھیجا تا کہ وہ اپنی قوم کے سامنے احکام کو واضح طور پر بیان کرے پھر خدا جسے چاہتا ہے بےراہ رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہی کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے