TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat Ibrahim 14:43, word 2 مُقْنِعِيْ

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 14:43 word by word

Open the verse
Noun

raised up

اوپر کو سر اٹھانے والے ہوں گے

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

اَلْقَنَاعَۃ کے معنی ضروریات زندگی میں سے تھوڑی سی چیز پر راضی ہوجانے کے ہیں اور یہ قَنِعَ (س) یَقْنَعُ قَنَاعَۃ سے ہے کیونکہ قَنَعَ (ف) یَقْنَعُ قَنُوْعَا کے معنی سوال کرنے کے ہیں۔لہذا آیت کریمہ : (وَ اَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَ الۡمُعۡتَرَّ) (۲۲۔۳۶) اور قناعت سے بیٹھنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔میں بعض نے کہا ہے کہ قَانِعٌ سے مراد وہ سائل ہے جو باصرار سوال نہ کرے اور جو کچھ مل جائے اسی پر راضی ہوجائے شاعر نے کہا ہے (1) (الوافر) (۳۵۹) (لَمَالُ الْمَرْئِ یُصْلِحُہٗ فَیُغْنِیْ مَفَاقِرَہٗ اَعَفُّ مِنَ الْقَنُوْیٖ) وہ مال جو انسان کی حالت درست رکھے اور احتیاج سے بچائے وہ سوال کرنے سے بہرحال بہتر ہے۔ اَقْنَعَ رَأْسَہ‘ : اس نے اپنے سر کو اونچا کیا۔قرآن پاک میں ہے : (مُقۡنِعِیۡ رُءُوۡسِہِمۡ) (۱۴۔۴۳) سر اٹھائے ہوئے۔بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں قِنَاعٌ سے مشتق ہے اور قَنَاعٌ اس چیز کو کہتے ہیں جس سے سر ڈھانکا جائے اس سے قَنِعَ (س) کے معنی ہیں اس نے اپنے فقر کو چھپانے کے لئے سر پر قناع اوڑھ لیا اور قَنَعَ (ف) کے معنی سوال کرنے کیلئے سر کھولنے یعنی لوگوں کے سامنے احتیاج ظاہر کرنے کے ہیں جیسا کہ خفی (س) کے معنی چھپنے اور خفی (ف) کے معنی خفاء کو دور کرنے یعنی ظاہر ہونے کے ہیں اور رجل مَقْنَعٌ کا محاورہ قَنَاعَۃ سے ہے یعنی وہ آدمی جس کی شہادت کو کافی سمجھا جائے اس کی جمع مَقَانِعُ ہے۔شاعر نے کہا ہے (2) (الطویل) (۳۶۰) شَھُوْدِیْ عَلٰی لَیْلٰی عُدُوْلٌ مَقَانِعٗ اور لیلیٰ پر عادل اور پسندیدہ لوگ میرے گواہ نہیں تھے جن کی شہادت پر قناعت ہوسکے۔اور قَنَاعٌ سے تَقَتَّعْتِ الْمَرْعَۃُ کا محاورہ ہے جس کے معنی برقعہ اوڑھنے کے ہیں۔اور اس کے ساتھ تشبیہ دے کر کہا جاتا ہے : تَقَنَّعَ الرَّجُلُ مرد نے سر پر خود رکھا۔ (قَنَّعْتُ رَأسَہ بِالسَّیْفِ او السَّوْط) کسی کے سر پر تلوار یا کوڑا مارنا۔

Lemma / Derivative

1 results

مُقْنِعِ
14:43
اوپر کو سر اٹھانے والے ہوں گے
raised up
مُقْنِعِيْ