The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
زَالَ الشَّیئُ یَزُولُ زَوَالًا: کسی چیز کا اپنا صحیح رخ چھوڑ کر ایک جانب مائل ہوجانا (اپنی جگہ سے ہٹ جانا) اور اَزَلْتُہٗ وَزَوَّلْتُہٗ کے معنیٰ ہیں: ایک جانب مائل کردینا کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہٹادینا۔ قرآن پاک میں ہے: (اَنۡ تَزُوۡلَا) (۳۵:۴۱) کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں۔ (وَ لَئِنۡ زَالَتَاۤ ) (۳۵:۴۱) اگر وہ ٹل جائیں۔ (لِتَزُوۡلَ مِنۡہُ الۡجِبَالُ) (۱۴:۴۶) کہ اس سے پہاڑ ہی اپنی جگہ سے ٹل جائیں۔