Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 46

سورة إبراهيم

وَ قَدۡ مَکَرُوۡا مَکۡرَہُمۡ وَ عِنۡدَ اللّٰہِ مَکۡرُہُمۡ ؕ وَ اِنۡ کَانَ مَکۡرُہُمۡ لِتَزُوۡلَ مِنۡہُ الۡجِبَالُ ﴿۴۶﴾

And they had planned their plan, but with Allah is [recorded] their plan, even if their plan had been [sufficient] to do away with the mountains.

یہ اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں اور اللہ کو ان کی تمام چالوں کا علم ہے اور ان کی چالیں ایسی نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَدۡ
اور تحقیق
مَکَرُوۡا
انہوں نے چال چلی
مَکۡرَہُمۡ
اپنی چال
وَعِنۡدَ
اور پاس ہے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَکۡرُہُمۡ
ان کی چال (کا توڑ)
وَاِنۡ
اور نہیں
کَانَ
تھی
مَکۡرُہُمۡ
چال ان کی
لِتَزُوۡلَ
کہ ٹل جائیں
مِنۡہُ
اس سے
الۡجِبَالُ
پہاڑ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَدۡ
اور بلاشبہ
مَکَرُوۡا
تدبیرکی انہوں نے
مَکۡرَہُمۡ
اپنی تدبیر
وَعِنۡدَ
اور پاس
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
مَکۡرُہُمۡ
تدبیر ان کی
وَاِنۡ
اور نہیں
کَانَ
تھی
مَکۡرُہُمۡ
تدبیر اُن کی
لِتَزُوۡلَ
کہ ٹل جائیں
مِنۡہُ
اس سے
الۡجِبَالُ
پہاڑ
Translated by

Juna Garhi

And they had planned their plan, but with Allah is [recorded] their plan, even if their plan had been [sufficient] to do away with the mountains.

یہ اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں اور اللہ کو ان کی تمام چالوں کا علم ہے اور ان کی چالیں ایسی نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے (حق کے خلاف) خوب چالیں چلیں۔ حالانکہ ان کی چالوں کا توڑ اللہ کے پاس موجود تھا۔ اگرچہ ان کی چالیں ایسی خطرناک تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ اُنہوں نے تدبیرکی اوراﷲ تعالیٰ کے پاس اپنی تدبیرہے ان کی تدبیرہرگزایسی نہ تھی کہ پہاڑاس سے ٹل جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they worked out their plot and whatever they plot is before Allah, even though their plot is such as would move the mountains.

اور یہ بنا چکے ہیں اپنے داؤ اور اللہ کے آگے ہے ان کا داؤ اور نہ ہوگا ان کا داؤ کہ ٹل جائیں اس سے پہاڑ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے اپنی سی چالیں چلیں اور اللہ ہی کی قبضہ قدرت میں ہیں ان کی تمام چالیں۔ اور ان کی چالیں ایسی تو نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ ٹل جاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Indeed the unbelievers contrived their plan, but it is in Allah's power to nullify their plan, even though their plans were such that would move even mountains.

انہوں نے اپنی ساری ہی چالیں چل دیکھیں ، مگر ان کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ ان کی چالیں ایسی غضب کی تھیں کہ پہاڑ ان سے ٹل جائیں ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ لوگ اپنی ساری چالیں چل چکے تھے ، اور ان کی ساری چالوں کا توڑ اللہ کے پاس تھا ، چاہے ان کی چالیں ایسی کیوں نہ ہوں جن سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہل جائیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لیکن جب بھی تم کو 2 عبرت نہ ہوئی) اور وہ لوگ اپنا ہی دائوں چلتے رہے 3 اور ان کا دائوں اللہ کو معلوم ہے ( اس سے کچھ چھپا نہیں) اور گوان کا دائوں ایسا سخت ہو جس سے پہاڑ ٹل جائیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا لوگوں نے اپنی بہت سی تدبیریں کیں اور ان کی تدبیریں اللہ کے سامنے تھیں اور وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے اپنی چالیں چلیں۔ ان کے داؤ گھات اللہ کے سامنے ہیں اگر چہ ان کی باتیں تو ایسی تھیں کہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جاتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں خدا کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of a surety theys Plotted their plot, and with Allah was their plot, though their plot was such as to remove thereby mountains.

اور انہوں نے اپنی بھی (بڑی بڑی) چالیں چلیں اور اللہ کے سامنے ان کی یہ چالیں تھیں اور واقعی ان کی یہ چالیں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اپنی ساری چالیں چلیں اور یہ چالیں ان کی خدا کے پاس ہیں ۔ اگرچہ ان کی یہ چالیں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل جاتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے بڑے بڑے داؤ آزمائے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ان کے داؤں کا توڑ تھا اگرچہ ان کے داؤایسے تھے کہ ان سے پہاڑ ( بھی ) اپنی جگہ سے ہل جاتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور انہوں نے بڑی بڑی تدبیریں کیں اور ان کی سب تدبیریں اللہ کے ہاں لکھی ہوئی ہیں، گو وہ تدبیریں ایسی غضب کی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان لوگوں نے پورے زور سے چلیں اپنی چالیں (حق اور اہل حق کے خلاف) اور اللہ ہی کے پاس تھیں ان کی چالیں اور (ان کا جواب اور توڑ، ورنہ) ان کی چالیں تو (واقعتاً ) ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل جائیں،

Translated by

Noor ul Amin

انہوں نے خوب چالیں چلیں حالانکہ ان کی چالوں کاتوڑاللہ کے پاس موجود تھااگرچہ ان کی چالوں سے پہاڑاپنی جگہ سے ٹل جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک وہ ( ف۱۱۱ ) اپنا سا داؤں ( فریب ) چلے ( ف۱۱۲ ) اور ان کا داؤں اللہ کے قابو میں ہے ، اور ان کا داؤں کچھ ایسانہ تھا جس سے یہ پہاڑ ٹل جائیں ( ف۱۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے ( دولت و اقتدار کے نشہ میں بدمست ہو کر ) اپنی طرف سے بڑی فریب کاریاں کیں جبکہ اللہ کے پاس ان کے ہر فریب کا توڑ تھا ، اگرچہ ان کی مکّارانہ تدبیریں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی اکھڑ جائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور انہوں نے اپنی ساری تدبیریں کیں ( اور چالیں چلیں ) اور اللہ کے پاس ان کی ہر تدبیر اور چال ( کا جواب ) ہے اگرچہ ان کی تدبیریں و ترکیبیں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Mighty indeed were the plots which they made, but their plots were (well) within the sight of Allah, even though they were such as to shake the hills!

Translated by

Muhammad Sarwar

They devised evil plans which were so sinful that even the mountains could not endure them. All these were known to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, they planned their plot, and their plot was with Allah, though their plot was not such as to remove the mountains from their places.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they have indeed planned their plan, but their plan is with Allah, though their plan was such that the mountains should pass away thereby.

Translated by

William Pickthall

Verily they have plotted their plot, and their plot is with Allah, though their plot were one whereby the mountains should be moved.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने अपनी सारी तदबीरें कीं और उनकी तदबीरें अल्लाह के सामने थीं, अगरचे उनकी तदबीरें ऐसी थीं कि उन से पहाड़ भी टल जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں نے اپنی سی بہت ہی بڑی بڑی تدبیریں کیں تھی اور ان کی تدبیریں اللہ کے سامنے تھیں اور واقعی ان کی تدبیریں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جاویں گے (مگر سب گاؤ خورد ہوگئیں) ۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یقیناً انہوں نے اپنی ساری چالیں چلیں مگر ان کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ ان کی چالیں ایسی تھیں کہ اس سے پہاڑ ٹل جائیں۔ “ (٤٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے اپنی ساری ہی چالیں چل دیکھیں ، مگر ان کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ ان کی چالیں ایسی غضب کی تھیں کہ پہاڑ ان سے ٹل جائیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اپنا مکر کیا اور اللہ کے سامنے ان کا مکر ہے اور واقعی ان کا مکر ایسا تھا کہ اس سے پہاڑ ٹل جائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ بنا چکے ہیں اپنا داؤ اور اللہ کے آگے ہے ان کا داؤ اور نہ ہوگا ان کا داؤ کہ ٹل جائیں اس سے پہاڑ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان ظالموں کا حال یہ تھا کہ انہوں نے بڑ ی بڑی چالیں چلی تھیں اور ان کی سب چالوں کا بدلہ اللہ کے ہاں موجود ہے اور ان کی تدبیریں اس قابل نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے زائل ہو سکیں