Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 21

سورة الحجر

وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا عِنۡدَنَا خَزَآئِنُہٗ ۫ وَ مَا نُنَزِّلُہٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴿۲۱﴾

And there is not a thing but that with Us are its depositories, and We do not send it down except according to a known measure.

اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں ، اور ہم ہرچیز کو اس کے مقررہ انداز سے اتارتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِلَّا
مگر
عِنۡدَنَا
ہمارے پاس
خَزَآئِنُہٗ
خزانے ہیں اس کے
وَمَا
اور نہیں
نُنَزِّلُہٗۤ
ہم اتارتے اسے
اِلَّا
مگر
بِقَدَرٍ
ساتھ ا ندازے
مَّعۡلُوۡمٍ
معلوم کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اورنہیں
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِلَّا
مگر
عِنۡدَنَا
ہمارے پاس ہیں
خَزَآئِنُہٗ
خزانے اس کے
وَمَا
اور نہیں
نُنَزِّلُہٗۤ
ہم نازل کرتے اسے
اِلَّا
مگر
بِقَدَرٍ
ساتھ اندازے کے
مَّعۡلُوۡمٍ
معلوم
Translated by

Juna Garhi

And there is not a thing but that with Us are its depositories, and We do not send it down except according to a known measure.

اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں ، اور ہم ہرچیز کو اس کے مقررہ انداز سے اتارتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں۔ اور اسے ہم ایک جانی پہچانی مقدار کے مطابق ہی نازل کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کوئی چیزایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اورہم اُسے ایک معلوم اندازے کے ساتھ ہی نازل کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is nothing but We have treasures of it. And We do not send it down but in a determined quantity.

اور ہر چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں، اور اتارتے ہیں ہم اندازہ معین پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے کوئی شے مگر ہمارے پاس ہیں اس کے خزانے ہم نہیں نازل کرتے اس میں سے مگر ایک طے شدہ اندازے کے مطابق

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is nothing except that its treasuries are with Us and We do not send it down except in a known measure.

کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں ، اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیں ۔ 14

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کوئی ( ضرورت کی ) چیز ایسی نہیں ہے جس کے ہمارے پاس خزانے موجود نہ ہوں ، مگر ہم اس کو ایک معین مقدار میں اتارتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں یعنی ہر چیز افراط موجود ہے اور ہم ایک ٹھہرے ہوئے انداز سے اس کو اتارتے ہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم انہیں ایک مقررہ مقدار سے اتارتے رہتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کے خزانے (بھاری مقدار میں) ہمارے پاس نہ ہوں۔ مگر ہم ہر چیز ایک مناسب مقدار (اندازے) میں اتارتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there is not of aught but with Us are the treasures thereof, and We send it not down save in a measure known

اور جو چیز بھی ہے ہمارے پاس اس کے (خزانے کے) خزانے ہیں اور ہم اسے ایک مقدار معین ہی سے اتارتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کوئی شے ایسی نہیں ہے جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں لیکن ہم اس کو ایم معین اندازے کے ساتھ ہی اتارتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کے ( کبھی نہ ختم ہونے والے بھرپور ) خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اورہم اسے طے شدہ تعدادکے مطابق ( ہی ) اتاردیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو مناسب مقدار میں اتارتے رہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کوئی چیز ایسی نہیں جس کے ہمارے پاس (خزانوں کے) خزانے نہ ہوں اور جس چیز کو بھی ہم اتارتے ہیں ایک مقرر مقدار ہی میں اتارتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اور اسے ہم ایک معلوم مقدار کے مطابق ہی نازل کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں ( ف۲٦ ) اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم انداز سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( کائنات ) کی کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے مگر یہ کہ ہمارے پاس اس کے خزانے ہیں اور ہم اسے صرف معیّن مقدار کے مطابق ہی اتارتے رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معیّن مقدار میں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there is not a thing but its (sources and) treasures (inexhaustible) are with Us; but We only send down thereof in due and ascertainable measures.

Translated by

Muhammad Sarwar

With Us is the source of everything and We do not send it down except in a known quantity.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there is not a thing, but the supplies for it are with Us, and We do not send it down but in a known measure.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is not a thing but with Us are the treasures of it, and We do not send it down but in a known measure.

Translated by

William Pickthall

And there is not a thing but with Us are the stores thereof. And we send it not down save in appointed measure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कोई चीज़ ऐसी नहीं जिसके ख़ज़ाने हमारे पास न हों, और हम उसको एक मुअय्यन अंदाज़े के साथ ही उतारते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جتنی چیزیں ہیں ہمارے پاس سب کے خزانے (بھرے پڑے) ہیں اور ہم اس (چیز) کو ایک معین مقدار سے اتارتے رہتے ہیں۔ (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کوئی ایسی چیز نہیں مگر اس کے ہمارے پاس اس کے کئی خزانے ہیں۔ اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم اندازے کے مطابق۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی چیزایسی نہیں ہے جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اور ہم اس کو صرف مقدار معلوم ہی کے بقدر نازل کرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہر چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں اور اتارتے ہیں ہم اندازہ معین پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کوئی چیز ایسی نہیں جس کے ہمارے ہاں خزانے کے خزانے موجود نہ ہوں مگر ہر شے کو ایک معین مقدار کے ساتھ نازل کیا کرتے ہیں