Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 22

سورة الحجر

وَ اَرۡسَلۡنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسۡقَیۡنٰکُمُوۡہُ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ لَہٗ بِخٰزِنِیۡنَ ﴿۲۲﴾

And We have sent the fertilizing winds and sent down water from the sky and given you drink from it. And you are not its retainers.

اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں پھر آسمان سے پانی برسا کر وہ تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَرۡسَلۡنَا
اور بھیجا ہم نے
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
لَوَاقِحَ
بار آور
فَاَنۡزَلۡنَا
پھر نازل کیا ہم نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَسۡقَیۡنٰکُمُوۡہُ
پس پلایا ہم نے تمہیں وہ
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتُمۡ
ہو تم
لَہٗ
اسے
بِخٰزِنِیۡنَ
ذخیرہ کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَرۡسَلۡنَا
اور بھیجیں ہم نے
الرِّیٰحَ
ہوائیں
لَوَاقِحَ
بار آور
فَاَنۡزَلۡنَا
پھر اتارا ہم نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَسۡقَیۡنٰکُمُوۡہُ
پس ہم نے تمہیں وہ پلایا
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنۡتُمۡ
ہو تم
لَہٗ
اس کو
بِخٰزِنِیۡنَ
ہرگز ذخیرہ کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

And We have sent the fertilizing winds and sent down water from the sky and given you drink from it. And you are not its retainers.

اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں پھر آسمان سے پانی برسا کر وہ تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ہم پانی سے لدی ہوئی ہوائیں بھیجتے ہیں پھر آسمان سے پانی برسا کر اس سے تمہیں سیراب کرتے ہیں۔ اس پانی کا ذخیرہ رکھنے والے (ہم ہی ہیں) تم نہیں ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے ہواؤں کوبارآوربناکربھیجا، پھرہم نے آسمان سے پانی اُتارا، پس ہم نے وہ تمہیں پلایااورتم اس کو ہرگز ذخیرہ کرنے والے نہیں ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We sent forth winds, loaded then sent down water from the sky and gave it to you to drink, and you are not able to store it.

اور چلائیں ہم نے ہوائیں رس بھری، پھر اتارا ہم نے آسمان سے پانی پھر تم کو وہ پلایا اور تمہارے پاس نہیں اس کا خزانہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم بھیجتے ہیں ہوائیں جو بوجھل ہوتی ہیں ( یا بوجھل کرنے والی ہوتی ہیں) پس ہم نے اتارا آسمان سے پانی پھر وہ تم لوگوں کو پلایا اور تم اس کے جمع کرنے والے نہیں ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We send fertilizing winds, and then cause rain to descend from the sky, providing you abundant water to drink even though you could not have stored it up for yourselves.

بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں ، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں ، اور اس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں ۔ اس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ ہوائیں جو بادلوں کو پانی سے بھر دیتی ہیں ، ہم نے بھیجی ہیں ، پھر آسمان سے پانی ہم نے اتارا ہے ، پھر اس سے تمہیں سیراب ہم نے کیا ہے ، اور تمہارے بس میں یہ نہیں ہے کہ تم اس کو ذخیرہ کر کے رکھ سکو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے پانی بھری ہوائیں چلائیں پھر ہم نے آسمان سے پانی برسایا اور تم کو وہ پانی پلایا اور تم تو اس کو روک کر رکھ بھی نہیں سکتے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں جو (بادلوں کے پانی سے) بھری ہوتی ہیں سو ہم ہی آسمان (بلندی) سے مینہ برساتے ہیں پھر ہم ہی تم کو وہ (پانی) پلاتے ہیں اور تم اتنا پانی جمع کرکے نہ رکھ سکتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم ہی ہوائیں بھیجتے ہیں جو کہ بادلوں کو (پانی سے) بھر دیتی ہیں۔ پھر بلندی سے پانی نازل کرتے ہیں۔ پھر ہم تمہیں سیراب کردیتے ہیں اور تم اتنا جمع کر کے نہیں رکھ سکتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خرانہ نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We send the winds fertilizing, then We send down water from the heaven and We give it to you to drink, and thereof ye could not be the treasurers.

اور ہم ہی پانی سے لدی ہوئی ہواؤں کو بھیجتے ہیں پھر ہم ہی آسمانوں سے پانی برساتے ہیں پھر وہی (پانی) ہم تم کو پلاتے ہیں اور تم اس کے جمع کرلینے والے نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم ہی ہواؤں کو بار آور بنا کر چلاتے ہیں ، پھر آسمان سے پانی برساتے اور تم کو اس سے سیراب کرتے ہیں اور یہ تمہارے بس میں نہ تھا کہ تم اس کے ذخیرے جمع کرکے رکھتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورہم نے بادلوں کو پانی سے بھر دینے والی ہوائیں بھیجی ہیں سو ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے پانی تم سب کو پلایا ( تمہیں ہر طرح سیراب کیا ) اورتم اس پانی کو ذخیرہ بنا کر رکھنے کے قابل نہیں ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں جو بادلوں کے پانی سے بھری ہوئی ہوتی ہیں، اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں، اور تم اس کا خزانہ نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم ہی بھیجتے ہیں ہواؤں کو بارآور بنا کر، پھر ہم ہی اتارتے ہیں آسمان سے پانی (ایک نہایت ہی پُر حکمت نظام کے تحت) ، سو (اس طرح اپنی رحمت و عنایت سے) ہم تمہاری سیرابی کا سامان کرتے ہیں، ورنہ تم ایسے نہیں کہ (اپنے طور پر اس طرح) اس کو سٹور کرسکو،

Translated by

Noor ul Amin

نیز ہم پانی سے لدی ہوئی ہوائیں بھیجتے ہیں پھر آسمان سے پانی برساکراس سے تمہیں سیراب کرتے ہیں اس پانی کاذخیرہ رکھنے والے ( ہم ہی ہیں ) تم نہیں ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں ( ف۲۷ ) تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں ( ف۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ہواؤں کو بادلوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے بھیجتے ہیں پھر ہم آسمان کی جانب سے پانی اتارتے ہیں پھر ہم اسے تم ہی کو پلاتے ہیں اور تم اس کے خزانے رکھنے والے نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم ہواؤں کو باردار بنا کر بھیجتے ہیں پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں پھر وہ پانی ہم تمہیں پلاتے ہیں حالانکہ تم اسکے خزانہ دار نہیں ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We send the fecundating winds, then cause the rain to descend from the sky, therewith providing you with water (in abundance), though ye are not the guardians of its stores.

Translated by

Muhammad Sarwar

We send impregnating winds and send down water from the sky for you to drink and you have no (control over its) storage.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We send the winds fertilizing, then We cause the water to descend from the sky, and We give it to you to drink, and it is not you who are the owners of its supply.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We send the winds fertilizing, then send down water from the cloud so We give it to you to drink of, nor is it you who store it up.

Translated by

William Pickthall

And We send the winds fertilising, and cause water to descend from the sky, and give it you to drink. It is not ye who are the holders of the store thereof.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ही हवाओं को बोझल बनाकर चलाते हैं फिर हम आसमान से पानी बरसाते हैं फिर उस पानी से तुमको सैराब करते हैं, और तुम्हारे बस में न था कि तुम उसका ज़ख़ीरा करके रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم ہواؤں کو بھیجتے ہیں جو کہ بادل کو پانی سے بھر دیتی ہیں پھر ہم ہی آسمان سے پانی برساتے ہیں پھر وہی پانی تم کو پینے کو دیتے ہیں اور تم اتنا پانی جمع کر کے نہ رکھ سکتے تھے۔ (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے ہواؤں کو بار آور بنا کر بھیجا پھر ہم نے آسمان سے پانی اتارا، پس ہم نے تمہیں پلایا اور تم ہرگز اس کو جمع کرنے والے نہیں تھے۔ “ (٢٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں ، پھر آسمانوں سے پانی برساتے ہیں اور اس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں۔ اس دولت کے خزانے دار تم نہیں ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ہواؤں کو بھیج دیا جو بادلوں کو پانی سے بھر دیتی ہیں پھر ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے تمہیں وہ پانی پلایا تم اتنا پانی جمع کرنے والے نہیں ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چلائیں ہم نے ہوائیں اوس بھری پھر اتارا ہم نے آسمان سے پانی پھر تم کو وہ پلایا اور تمہارے پاس نہیں اس کا خزانہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم ہی بادل کو پانی سے بھر دینے والی یعنی برساتی ہوا میں چلاتے ہیں پھر ہم ہی آسمان کی جانب سے پانی نازل کرتے ہیں اور وہ پانی تم کو پلاتے ہیں اور تم پانی کا اس قدر ذخیرہ نہیں رکھ سکتے تھے