Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 3

سورة الحجر

ذَرۡہُمۡ یَاۡکُلُوۡا وَ یَتَمَتَّعُوۡا وَ یُلۡہِہِمُ الۡاَمَلُ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۳﴾

Let them eat and enjoy themselves and be diverted by [false] hope, for they are going to know.

آپ انہیں کھاتا نفع اٹھاتا اور ( جھوٹی ) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئیے یہ خود بھی جان لیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذَرۡہُمۡ
چھوڑ دیجیے انہیں
یَاۡکُلُوۡا
وہ کھائیں
وَیَتَمَتَّعُوۡا
اور وہ مزے اڑائیں
وَیُلۡہِہِمُ
اور غافل رکھے انہیں
الۡاَمَلُ
امید
فَسَوۡفَ
پس عنقریب
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذَرۡہُمۡ
آپ چھوڑوانہیں
یَاۡکُلُوۡا
وہ کھائیں
وَیَتَمَتَّعُوۡا
اوروہ فائدہ اٹھائیں
وَیُلۡہِہِمُ
اورغفلت میں رکھے انہیں
الۡاَمَلُ
امید
فَسَوۡفَ
سو جلد ہی
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جان لیں گے
Translated by

Juna Garhi

Let them eat and enjoy themselves and be diverted by [false] hope, for they are going to know.

آپ انہیں کھاتا نفع اٹھاتا اور ( جھوٹی ) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئیے یہ خود بھی جان لیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ انھیں (ان کے حال پر) چھوڑ دیجئے کہ کچھ کھالیں، مزے اڑا لیں، اور لمبی چوڑی امیدیں انھیں غافل کئے رکھیں۔ پھر جلد ہی انھیں (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ چھوڑوانہیں وہ کھائیں اورفائدے اُٹھائیں اور اُمیدیں انہیں غفلت میں رکھیں پھرجلد ہی وہ جان لیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Let them eat and enjoy, and let (their) fancy make them neglectful, for they shall soon come to know.

چھوڑ دے ان کو کھالیں اور برت لیں اور امید میں لگے رہیں سو آئندہ معلوم کرلیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) چھوڑ دیجیے ان کو یہ کھا پی لیں اور فائدہ اٹھالیں اور (لمبی لمبی) امیدیں ان کو غافل کیے رکھیں تو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Leave them to eat and enjoy life and let false hopes amuse them. They will soon come to know.

چھوڑو انہیں ۔ کھائیں پئیں ، مزے کریں ، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے ان کو جھوٹی امید ۔ عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو کہ یہ خوب کھا لیں ، مزے اڑا لیں ، اور خیالی امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رکھیں ، ( ١ ) کیونکہ عنقریب انہیں پتہ چل جائے گا ( کہ حقیقت کیا تھی ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ان کو اپنے حال پر چھوڑ دے وہ کھاتے پیتے اور مزے اڑاتے ہیں اور دنیا کی آرزو ان کو غفلت میں رکھے اب قریب ان کو معلوم ہوجائے گا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ان کو (ان کے حال پر) رہنے دیجئے کہ کھالیں اور (دنیا کا) فائدہ اٹھالیں اور خیالی منصوبے ان کو غفلت میں ڈالے رکھیں سو عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں چھوڑ یئے وہ (کچھ دن) کھائیں، فائدے اٹھائیں اور ان کو امیدوں کی غفلت میں لگا رہنے دیجیے وہ بہت جلد (ساری حقیقت کو) جان لیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Leave them thou to eat and to enjoy, and let vain hope divert them; presently they will know.

آپ انہیں (ان کے حال پر) چھوڑے رہیے یہ کھا (پی) لیں اور مزے اڑا لیں اور انہیں غفلت میں ڈالے رہے عنقریب انہیں معلوم ہوا جاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو چھوڑو ، کھا پی لیں ، عیش کرلیں اور آرزوؤں میں مگن رہ لیں ۔ عنقریب یہ جان لیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) انہیںچھوڑ دیں ( یعنی ان پر حسرت وافسوس نہ کریں ) کہ یہ ( خوب ) کھا ( پی ) لیںاور ( خوب ) مزے اڑالیںاور ان کی ( جھوٹی ) امیدیں انہیں غافل رکھیں پس عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان کو ان کے حال پر رہنے دیں کہ کھالیں اور فائدے اٹھالیں اور امیدیں انہیں غافل کیے رکھیں سو آئندہ معلوم کرلیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چھوڑ دو ان کو ان کے حال پر، کہ کھاتے پیتے اور عیش کرتے رہیں، اور بھلاوے میں ڈالے رکھیں ان کو ان کی جھوٹی آرزوئیں (اور امیدیں) ، عنقریب ان کو (سب کچھ) خود ہی معلوم ہوجائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

انہیں ( ان کے حال پر ) چھوڑ دیجئے کہ کھاپی لیں ، مزے اڑالیں اور ( لمبی چوڑی ) امیدیں انہیں غافل رکھیں پھرجلدہی انہیں اپنا انجام معلوم ہوجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انھیں چھوڑو ( ف۳ ) کہ کھائیں اور برتیں ( ف٤ ) اور امید ( ف۵ ) انھیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں ( ف٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ ( غمگین نہ ہوں ) انہیں چھوڑ دیجئے وہ کھاتے ( پیتے ) رہیں اور عیش کرتے رہیں اور ( ان کی ) جھوٹی امیدیں انہیں ( آخرت سے ) غافل رکھیں پھر وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) انہیں چھوڑ دو کہ وہ کھائیں ( پئیں ) اور عیش و آرام کریں اور ( بے شک جھوٹی ) امید انہیں غفلت میں رکھے عنقریب انہیں ( سب کچھ ) معلوم ہو جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Leave them alone, to enjoy (the good things of this life) and to please themselves: let (false) hope amuse them: soon will knowledge (undeceive them).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), leave them alone to eat and enjoy themselves and let their desires deceive them; they will soon know (the Truth).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Leave them to eat and enjoy, and let them be preoccupied with (false) hope. They will come to know!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Leave them that they may eat and enjoy themselves and (that) hope may beguile them, for they will soon know.

Translated by

William Pickthall

Let them eat and enjoy life, and let (false) hope beguile them. They will come to know!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनको छोड़ दीजिए कि वे खाएं और फ़ायदा उठाएं और ख़्याली उम्मीद उनको भुलावे में डाले रखे पस आइंदा वे जान लेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان کو ان کے حال پر رہنے دیجیئے کہ وہ (خوب) کھالیں اور چین اڑا لیں اور خیالی منصوبے ان کو غفلت میں ڈالے رکھیں ان کو ابھی حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہیں چھوڑ دیں وہ، کھائیں اور فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی امیدیں ان کو غافل رکھیں چناچہ عنقریب وہ جان لیں گے۔ “ (٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

چھوڑو انہیں ، کھائیں پئیں ، مزے کریں اور بھلاوے میں ڈالے رکھے ان کو جھوٹی امید۔ عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ انہیں چھوڑئیے وہ کھالیں اور نفع اٹھالیں اور امید انہیں غفلت میں ڈالے رکھے، سو وہ عنقریب جان لیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چھوڑ دے ان کو کھالیں اور برت لیں اور امید میں لگے رہیں سو آئندہ معلوم کرلیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان کو ان کے حال پر چھوڑیئے کہ وہکھالیں اور دنیا کا کچھ فائدہ حاصل کرلیں اور خیالی امید ان کو الجھائے رکھے اب عنقریب ان کو معلوم ہوجائیگا