Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 33

سورة الحجر

قَالَ لَمۡ اَکُنۡ لِّاَسۡجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقۡتَہٗ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ ﴿۳۳﴾

He said, "Never would I prostrate to a human whom You created out of clay from an altered black mud."

وہ بولا کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجدہ کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
لَمۡ
نہیں
اَکُنۡ
ہوں میں
لِّاَسۡجُدَ
کہ میں سجدہ کروں
لِبَشَرٍ
ایسے انسان کو
خَلَقۡتَہٗ
بنا یا تو نے اسے
مِنۡ صَلۡصَالٍ
کھنکتی مٹی سے
مِّنۡ حَمَاٍ
کیچڑ سے
مَّسۡنُوۡنٍ
بد بودار
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
لَمۡ
نہیں
اَکُنۡ
ہوں میں
لِّاَسۡجُدَ
میں سجدہ کروں
لِبَشَرٍ
انسان کو
خَلَقۡتَہٗ
پیدا کیا تو نے اس کو
مِنۡ صَلۡصَالٍ
بجنے والی مٹی سے
مِّنۡ حَمَاٍ
کیچڑ سے
مَّسۡنُوۡنٍ
بد بودار
Translated by

Juna Garhi

He said, "Never would I prostrate to a human whom You created out of clay from an altered black mud."

وہ بولا کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجدہ کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بولا ! مجھے یہ گوارا نہ ہوا کہ میں ایسے انسان کو سجدہ کروں جسے تو نے گلے سڑے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’پھر یہاں سے نکل جا بلاشبہ تومردودہے‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"I am not the one to prostrate before a human being whom You have created from a sound-giving clay made of decayed mud.|"

، بولا میں وہ نہیں کہ سجدہ کروں ایک بشر کو جس کو تو نے بنایا کھنکھناتے سنے ہوئے گارے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا : میرے لیے روا نہیں ہے کہ سجدہ کروں اس بشر کو جسے تو نے پیدا کیا ہے سنے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ اس نے کہا” میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اس بشر کو سجدہ کروں جسے تونے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے کہا : میں ایسا ( گرا ہوا ) نہیں ہوں کہ ایک ایسے بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میرا حکم کیوں نہیں سنتا اور غرور اور تکبر کی راہ سے) کہنے لگائیں تو ایک بشر کو جس کو تو نے کھٹکھٹاتے کالے سڑے کیچڑ سے بنایا سجدہ کرنے والا نہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس نے کہا میں ایسا نہیں کہ آدمی کو جس کو آپ کھنکھناتے ہوئے سڑے ہوئے گارے سے پیدا فرمایا ہے ، سجدہ کروں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ابلیس نے کہا میں ایسا نہیں ہوں جو اس بشر کو سجدہ کروں جس کو تو نے کھنکھناتے ہوئے سڑے گارے سے پیدا کیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said it was not for me that should prostrate myself unto a human being whom Thou hast created from ringing clay of loam moulded.

بولا میں وہ نہیں کہ بشرکو سجدہ کروں جسے تو نے لس دار گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولا: میں ایک ایسے بشر کو سجدہ کرنے کو تیار نہیں ، جس کو تُو نے سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگا میں ایسے انسان کو سجدہ کرنے والا نہیں ہوں جسے تو نے بدبودار گارے کی بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان جسے تو نے کھنکھاتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس نے جواب میں کہا کہ مجھ سے یہ نہیں ہوسکتا کہ میں سجدہ کروں ایک ایسے بشر (اور انسان) کو جسے تو نے پیدا کیا سڑے ہوئے گارے کی بجتی (اور کھنکھناتی) مٹی سے،

Translated by

Noor ul Amin

بولا:’’مجھے گوارا نہ ہواکہ ایسے انسان کو سجدہ کروں جسے تونے سڑے گارے کی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا مجھے زیبا نہیں کہ بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے بجتی مٹی سے بنایا جو سیاہ بودار گارے سے تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ابلیس نے ) کہا: میں ہر گز ایسا نہیں ( ہو سکتا ) کہ بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سِن رسیدہ ( اور ) سیاہ بودار ، بجنے والے گارے سے تخلیق کیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس نے کہا میں ایسا نہیں ہوں کہ ایسے بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑے ہوئے گارے کی کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Iblis) said: "I am not one to prostrate myself to man, whom Thou didst create from sounding clay, from mud moulded into shape."

Translated by

Muhammad Sarwar

Iblis replied, "I did not want to prostrate before a human being whom You have created out of mud-moulded clay".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Iblis] said: "I am not one to prostrate myself to a human, whom You created from dried (sounding) clay of altered mud."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I am not such that I should make obeisance to a mortal whom Thou hast created of the essence of black mud fashioned in shape.

Translated by

William Pickthall

He said: I am not one to prostrate myself unto a mortal whom Thou hast created out of potter's clay of black mud altered!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह बोला कि मैं ऐसा नहीं कि उस इंसान को सज्दा करूँ जिसे तूने काली और सड़ी हुई खनखनाती हुई मिट्टी से पैदा किया है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ بشر کو سجدہ کروں جس کو آپ نے بجتی ہوئی مٹی سے جو کہ سڑے ہوئے گارے کی بنی ہے (2) پیدا کیا۔ (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ابلیس نے کہا میں کیوں بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے ایک بجنے والی مٹی سے پیدا کیا ہے۔ جو بدبودار، سیاہ کیچڑ سے ہے۔ “ (٣٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اس بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ابلیس نے کہا میں ایسے بشر کو سجدہ کرنے والا نہیں ہوں جسے آپ نے بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا جو سیاہ رنگ کے سڑے ہوئے گارے سے بنی ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا میں وہ نہیں کہ سجدہ کروں ایک بشر کو جس کو تو نے بنایا کھنکھناتے سنے ہوئے گارے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس نے جواب دیا میں ایسا نہیں ہوں کہ اس انسان کے سامنے سجدہ کروں جس کو تونے مٹی کے ایسے سڑے ہوئے بدبو دار گارے سے بنایا ہے جو خشک ہو کر کھن کھن کی آواز دیتا ہے