Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 48

سورة الحجر

لَا یَمَسُّہُمۡ فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ مَا ہُمۡ مِّنۡہَا بِمُخۡرَجِیۡنَ ﴿۴۸﴾

No fatigue will touch them therein, nor from it will they [ever] be removed.

نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَمَسُّہُمۡ
نہ چھوئے گی انہیں
فِیۡہَا
ان میں
نَصَبٌ
کوئی تھکاوٹ
وَّمَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
مِّنۡہَا
ان سے
بِمُخۡرَجِیۡنَ
نکالے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَمَسُّہُمۡ
نہ چھوئے گی انہیں
فِیۡہَا
اس میں
نَصَبٌ
کوئی تھکاوٹ
وَّمَا
اور نہ ہی
ہُمۡ
وہ
مِّنۡہَا
اس سے
بِمُخۡرَجِیۡنَ
کبھی نکالے جانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

No fatigue will touch them therein, nor from it will they [ever] be removed.

نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نہ انھیں وہاں کوئی مشقت اٹھانا پڑے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہ ہی وہاں انہیں کوئی تھکاوٹ چھوئے گی اور نہ ہی وہ اس سے کبھی نکالے جانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

No weariness shall touch them nor will they be expelled from there.

نہ پہنچے گی ان کو وہاں کچھ تکلیف اور نہ ان کو وہاں سے کوئی نکالے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہیں پہنچے گی انہیں اس میں کوئی تھکان اور نہ ہی وہ اس میں سے نکالے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They shall face no fatigue in it, nor shall they ever be driven out of it.

انہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے ۔ 29

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہاں نہ کوئی تھکن ان کے پاس آئے گی ، اور نہ ان کو وہاں سے نکالا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو بہشت میں نہ کسی طرح کی تکلیف ہوگی نہ وہ کبھی اس میں سے نکالے جائیں 2 گے بلکہ ابدلا بادو میں چین اڑاتے رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کو نہ وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان جنتوں میں ان کے لئے نہ تو تکلیف (بےسکونی اور محنت و مشقت) ہوگی اور نہ وہ ان سے نکالے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There shall touch them no toil therein, nor therefrom they shall ever be driven out.

(سب) بھائی بھائی کی طرح رہیں گے آمنے سامنے تختوں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس میں نہ تو ان کو کوئی تکان لاحق ہوگی اور نہ وہ اس سے نکالے ہی جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان باغات میں انہیں تھکن ( وغیرہ ) نہیںہوگی اورنہ ہی ان کووہاں سے نکالاجائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انھیں نہ تو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہی انھیں وہاں سے کبھی نکالا جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

نہ انہیں وہاں کوئی مشقت اٹھانا پڑے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نہ انھیں اس میں کچھ تکلیف پہنچے نہ وہ اس میں سے نکالے جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہیں وہاں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ ہی وہ وہاں سے نکالے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ان کے اندر انہیں کوئی تکلیف و زحمت چھوئے گی بھی نہیں اور نہ ہی وہ وہاں سے نکالے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There no sense of fatigue shall touch them, nor shall they (ever) be asked to leave.

Translated by

Muhammad Sarwar

No fatigue will touch them nor will they be expelled therefrom."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

No sense of fatigue shall touch them, nor shall they be asked to leave it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Toil shall not afflict them in it, nor shall they be ever ejected from it.

Translated by

William Pickthall

Toil cometh not unto them there, nor will they be expelled from thence.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वहाँ उनको कोई तकलीफ़ नहीं पहुँचेगी और न वे वहाँ से निकाले जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہاں ان کو ذرا بھی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جاویں گے۔ (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس میں انہیں نہ کوئی تھکاوٹ ہوگی اور نہ وہ اس سے نکالے جائیں گے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

انہیں وہاں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تختوں پر بیٹھے آمنے سامنے نہ پہنچے گی ان کو وہاں کچھ تکلیف اور نہ ان کو وہاں سے کوئی نکالے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نہ بہشت میں ان کو کسی قسم کی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہ کبھی وہاں سے نکالے جائیں گے