Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 54

سورة الحجر

قَالَ اَبَشَّرۡتُمُوۡنِیۡ عَلٰۤی اَنۡ مَّسَّنِیَ الۡکِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوۡنَ ﴿۵۴﴾

He said, "Have you given me good tidings although old age has come upon me? Then of what [wonder] do you inform?"

کہا کیا اس بڑھاپے کے آجانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَبَشَّرۡتُمُوۡنِیۡ
کیا تم خوشخبری دیتے ہو تم مجھے
عَلٰۤی
باوجود اس کے
اَنۡ
کہ
مَّسَّنِیَ
پہنچ چکا مجھے
الۡکِبَرُ
بڑھاپا
فَبِمَ
پس کس چیز کی
تُبَشِّرُوۡنَ
تم خوشخبری دیتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَبَشَّرۡتُمُوۡنِیۡ
کیاتم مجھے خوشخبری دیتےہو
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡ
یہ کہ
مَّسَّنِیَ
آ پہنچا ہے مجھے
الۡکِبَرُ
بڑھاپا
فَبِمَ
تو کس چیزکی
تُبَشِّرُوۡنَ
تم مجھے خوشخبری دیتےہو
Translated by

Juna Garhi

He said, "Have you given me good tidings although old age has come upon me? Then of what [wonder] do you inform?"

کہا کیا اس بڑھاپے کے آجانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ابراہیم نے کہا، کیا مجھے اس حال میں (اولاد کی) خوشخبری دیتے ہو جبکہ میں بوڑھا ہوچکا ہوں پھر یہ کیسی بشارت دے رہے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ابراہیم نے کہا: ’’کیاتم مجھے خوشخبری دیتے ہوجب کہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے،تو تم کس چیز کی خوشخبری دیتے ہو؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Do you give me the good news while old age has befallen me? So what is the good news you are giving to me?|"

بولا کیا خوش خبری سناتے ہو مجھ کو جب پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اب کا ہے پر خوش خبری سناتے ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ نے کہا کہ کیا تم مجھے خوشخبری دے رہے ہو باوجود اس کے کہ مجھ پر بڑھاپا طاری ہوچکا ہے تو تم مجھے یہ کیسی خوشخبری دے رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ 32 ابراہیم نے کہا ” کیا تم اس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ابراہیم نے کہا : کیا تم مجھے اس حالت میں خوشخبری دے رہے ہو جبکہ مجھے پر بڑھاپا چھا چکا ہے ؟ پھر کس بنیاد پر مجھے خوشخبری دے رہے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یعنی اسحاق کی ابراہیم نے کہا واہ کیا خوشخبری مجھ کو سناتے ہو میں تو بوڑھا ہوچکا ہوں اب کا ہے کی خوشخبری دیتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا کہ مجھ کو کس چیز کی بشارت دیتے ہو کہ میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں پس اب کس بات کی خوشخبری ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ابراہیم نے ) کہا کیا تم مجھے اس حال میں خوشخبری سنا رہے ہو کہ جب مجھے بڑھاپا پہنچ گیا ہے۔ پھر تم کس چیز کی خوش خبری دے رہے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: bear ye me glad tidings when old age hath touched me? of what then ye bear me glad tidings?

(فرشتے) بولے کہ آپ ڈرئیے نہیں ہم آپ کو بشارت ایک صاحب علم فرزند کی دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولا کہ کیا جبکہ مجھ پر بڑھاپا آچکا آپ لوگوں نے یہ بشارت دی ، تو یہ کس بل پر بشارت دے رہے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

ابراہیم ( علیہ السلام ) نے فرمایا کیا تم مجھے ایسی حالت میں خوشخبری دے رہے ہو کہ بڑھاپا مجھے ڈھانپ چکا ہے؟لہٰذا یہ کیسی خوشخبری دے رہے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے جب میں بوڑھا ہوچکا تو تم مجھے خوشخبری دیتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ابراہیم نے کہا کیا تم مجھے اس بڑھاپے میں یہ خوشخبری سنا رہے ہو ؟ سو یہ کیسی خوشخبری تم مجھے سنا رہے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

ابراہیم نے کہا: کیا مجھے اس حال میں خوشخبری دیتے ہوجبکہ میں بوڑھاہوچکاہوں پھریہ کیسی خوشخبری دے رہے ہو؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا کیا اس پر مجھے بشارت دیتے ہو کہ مجھے بڑھاپا پہنچ گیا اب کاہے پر بشارت دیتے ہو ، ( ف۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا: تم مجھے اس حال میں خوشخبری سنا رہے ہو جبکہ مجھے بڑھاپا لاحق ہو چکا ہے سو اب تم کس چیز کی خوشخبری سناتے ہو؟

Translated by

Hussain Najfi

ابراہیم ( ع ) نے کہا تم مجھے اس حال میں بشارت دیتے ہو کہ مجھ پر بڑھاپا آچکا ہے یہ کس چیز کی بشارت ہے جو تم مجھے دیتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Do ye give me glad tidings that old age has seized me? Of what, then, is your good news?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Abraham asked, "Are you giving me the glad news of a son in my old age? What reason can you give for such glad news?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Do you give me this good news while old age has overtaken me Of what then is your news about"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Do you give me good news (of a son) when old age has come upon me?-- Of what then do you give me good news!

Translated by

William Pickthall

He said: Bring ye me good tidings (of a son) when old age hath overtaken me? Of what then can ye bring good tidings?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इब्राहीम (अलै॰) ने कहाः क्या तुम इस बुढ़ापे में मुझको औलाद की बशारत देते हो, पस तुम किस चीज़ की बशारत मुझको दे रहे हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ابراھیم (علیہ السلام) کہنے لگے کہ کیا تم مجھ کو اس حالت پر (فرزند) کی بشارت دیتے ہو کہ مجھ پر بڑھاپا آگیا ہے سو کس چیز کی بشارت دیتے ہو۔ (2) (54)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا کیا تم مجھے خوشخبری دیتے ہو جب کہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے تم مجھے کس بات کی خوشخبری دیتے ہو ؟ “ (٥٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابراہیم نے کہا کیا تم اس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو ؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ابراہیم نے کہا کیا تم مجھے اس حالت میں بشارت دے رہے ہو جب کہ مجھے بڑھاپا پہنچ گیا ہے سو تم کس چیز کی بشارت دیتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا کیا خوشخبری سناتے ہو مجھ کو جب پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اب کا ہے پر خوشخبری سناتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ابراہیم نے کہا کیا تم مجھ کو ایسے وقت بشارت دیتے ہو جب کہ مجھ کو بڑھاپا پہنچ چکا تو اب کس چیز کی خوشخبری دیتے ہو