Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 99

سورة الحجر

وَ اعۡبُدۡ رَبَّکَ حَتّٰی یَاۡتِیَکَ الۡیَقِیۡنُ ﴿٪۹۹﴾  6

And worship your Lord until there comes to you the certainty ( death ) .

اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاعۡبُدۡ
اور عبادت کیجیے
رَبَّکَ
اپنے رب کی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَکَ
آجائے آپ کے پاس
الۡیَقِیۡنُ
یقین (موت)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاعۡبُدۡ
اورآپ عبادت کرتے رہیں
رَبَّکَ
اپنے رب کی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَاۡتِیَکَ
آجائے آپ کے پاس
الۡیَقِیۡنُ
یقین
Translated by

Juna Garhi

And worship your Lord until there comes to you the certainty ( death ) .

اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنے پروردگار کی عبادت کیجئے تاآنکہ آپ کے پاس یقینی بات (موت) آجائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آ پ کے پاس یقین آ جائے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And worship your Lord until comes to you that which is certain.

اور بندگی کئے جا اپنے رب کی جب تک آئے تیرے پاس یقینی بات

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنے رب کی بندگی میں لگے رہیں یہاں تک کہ یقینی شے وقوع پذیر ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and worship your Lord until the last moment (of your life) that will most certainly come.

اور اس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے53 ۔ ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو ، یہاں تک کہ تم پر وہ چیز آجائے جس کا آنا یقینی ہے ۔ ( ٣٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(نمازیوں میں) اور مرنے تک اپنے مالک کو پوجتا رہ (ف 1)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیے یہاں تک کہ آپ کی مدت العمر پوری ہوجائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اپنے رب کی عبادت و بندگی کیجیے یہاں تک کہ آپ کے پاس یقینی بات (یعنی موت) آجائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And worship thy Lord until there cometh unto thee the certainty.

اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیے یہاں تک کہ آپ کو امر یقین پیش آجائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے رب کی عبادت میں لگے رہو یہاں تک کہ امر یقینی تم پر آشکارا ہوجائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنے رب کی یقینی بات پیش آنے ( یعنی موت ) تک عبادت کرتے رہیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے رب کی عبادت کیے جائیں یہاں تک کہ آپ کی موت کا وقت آجائے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بندگی کرتے رہیں اپنے رب کی یہاں تک کہ آپہنچے آپ کو موت۔

Translated by

Noor ul Amin

اوراپنے رب کی عبادت کرتے رہیے یہاں تک کہ آپ کو موت آ جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو ( آپ کی شان کے لائق ) مقامِ یقین مل جائے ( یعنی انشراحِ کامل نصیب ہو جائے یا لمحۂ وصالِ حق )

Translated by

Hussain Najfi

اور اس وقت تک برابر اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیں جب تک کہ تمہارے پاس موت نہ آجائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And serve thy Lord until there come unto thee the Hour that is Certain.

Translated by

Muhammad Sarwar

Worship your Lord until you achieve the ultimate certainty.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And worship your Lord until the certainty (i.e. death) comes to you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And serve your Lord until there comes to you that which is certain.

Translated by

William Pickthall

And serve thy Lord till the Inevitable cometh unto thee.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अपने रब की इबादत करते रहिए यहाँ तक कि आपको मौत आजाए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ اپنے رب کی عبادت کرتے رہیئے یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے۔ (1) (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنے رب کی عبادت کریں یہاں تک کہ آپ کے پاس یقین آجائے۔ “ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو ، جس کا آنا یقینی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اپنے رب کی عبادت کیجیے یہاں تک کہ آپ کے پاس یقین (یعنی موت) آجائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بندگی کیے جا اپنے رب کی جب تک آئے تیرے پاس یقینی بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہیے یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے