Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 101

سورة النحل

وَ اِذَا بَدَّلۡنَاۤ اٰیَۃً مَّکَانَ اٰیَۃٍ ۙ وَّ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُفۡتَرٍ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾

And when We substitute a verse in place of a verse - and Allah is most knowing of what He sends down - they say, "You, [O Muhammad], are but an inventor [of lies]." But most of them do not know.

اورجب ہم کسی آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں اور جو کچھ اللہ تعالٰی نازل فرماتا ہے اسے وہ خوب جانتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ تو تو بہتان باز ہے ۔ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر جانتے ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
بَدَّلۡنَاۤ
بدل دیتے ہیں ہم
اٰیَۃً
ایک آیت کو
مَّکَانَ
جگہ
اٰیَۃٍ
آیت کے
وَّاللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَا
اس کو جو
یُنَزِّلُ
وہ نازل کرتا ہے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اِنَّمَاۤ
بیشک
اَنۡتَ
تو
مُفۡتَرٍ
گھڑنے والا ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
بَدَّلۡنَاۤ
تبدیل کرتے ہیں ہم
اٰیَۃً
ایک آیت کو
مَّکَانَ
جگہ
اٰیَۃٍ
دوسری آیت کے
وَّاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
یُنَزِّلُ
وہ نازل کرتا ہے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اِنَّمَاۤ
بلاشبہ
اَنۡتَ
تو
مُفۡتَرٍ
خود ہی گھڑنے والا ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں علم رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And when We substitute a verse in place of a verse - and Allah is most knowing of what He sends down - they say, "You, [O Muhammad], are but an inventor [of lies]." But most of them do not know.

اورجب ہم کسی آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں اور جو کچھ اللہ تعالٰی نازل فرماتا ہے اسے وہ خوب جانتا ہے تو یہ کہتے ہیں کہ تو تو بہتان باز ہے ۔ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر جانتے ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم ایک آیت کے بجائے دوسری آیت تبدیل کرکے نازل کرتے ہیں۔ اور اللہ جو کچھ نازل فرماتا ہے اس (کی مصلحت) کو خوب جانتا ہے، تو یہ لوگ کہنے لگتے ہیں کہ : تم تو اپنے پاس سے بنا لائے ہو حالانکہ ان میں اکثر لوگ (حقیقت حال) کو نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت تبدیل کرتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے جو بھی وہ نازل کرتا ہے تووہ کہتے ہیں تُوخودہی گھڑنے والا ہے بلکہ ان میں سے اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We replace a verse with another verse - and Allah knows best what He reveals - they say, |"You are but a forger.|" Instead, most of them do not know.

اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کی جگہ دوسری آیت اور اللہ خوب جانتا ہے جو اتارتا ہے تو کہتے ہیں تو تو بنا لاتا ہے یہ بات نہیں، پر اکثروں کو ان میں خبر نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کی جگہ دوسری آیت اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ نازل کرتا ہے یہ (مشرکین) کہتے ہیں کہ آپ خود ہی (اسے) گھڑنے والے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت نازل کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کرے ۔ ۔ ۔ ۔ تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم یہ قرآن خود گھڑتے ہو ۔ 102 اصل بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم ایک آیت کو دوسری آیت سے بدلتے ہیں ۔ ( ٤٤ ) اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کرے تو یہ ( کافر ) کہتے ہیں کہ : تم تو اللہ پر جھوٹ باندھنے والے ہو ۔ حالانکہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت کا علم نہیں رکھتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر ان کافروں کا یہ حال ہے) جب ہم ایک آیت کے میل دوسری آیت اتارتے ہیں 1 اور اللہ جو اتارتا ہے (اس کی مصلحت کو خوب جانتا ہے تو کہتے ہیں تو تو بس اپنے دل سے (آیتیں سنا لیتا ہے (بٹ لیتا ہے اور کہتا ہے اللہ نے اتاریں) بات یہ ہے کہ کان کافروں میں اکثر بےعلم ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں اور اللہ جو حکم بھیجتے ہیں اس کو وہی خوب جانتے ہیں تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ (یونہی اپنی طرف سے) بنا لاتے ہیں بلکہ ان میں اکثر لوگ جاہل ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم ایک حکم کی جگہ دوسرا حکم لاتے ہیں جب کہ اللہ کے علم میں ہے کہ وہ کیا نازل کر رہا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم نے اس کو خود گھڑ لیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں۔ اور خدا جو کچھ نازل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے تو (کافر) کہتے ہیں کہ تم یونہی اپنی طرف سے بنا لاتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر نادان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whenever We change a verse in place of anot her verse - -and Allah is the Best Knower of that wwhich He revealeth --they say: thou art but a fabricator, Aye! most of them know not.

اور جب ہم کسی آیت کو دوسری آیت کی جگہ بھیج دیتے ہیں اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے جو کچھ وہ بھیجتا رہتا ہے تو یہ لوگ کہنے لگتے ہیں کہ تم تو نرے گڑھ لینے والے ہو ۔ نہیں بلکہ ان میں سے زیادہ تر بےعلم ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت بھیجتے ہیں – اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ اتارتا ہے – تو یہ کہتے ہیں کہ تم تو اپنے جی سے گھڑ لینے والے ہو ۔ بلکہ ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم کسی آیت کو کسی دوسری آیت سے بدل دیتے ہیں اور اللہ جانتا ہے جو کچھ کہ وہ نازل کرتا ہے ( تو ) کافر کہنے لگتے ہیں کہ آپ توصرف جھوٹ بولنے والے ہی ہوبلکہ ان کی اکثریت ( حقیقت ) جانتی ہی نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں۔ اور اللہ جسے نازل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے تو کافر کہتے ہیں کہ تم تو یونہی اپنے پاس سے بنا لاتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں اکثر نادان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہم کسی آیت کی جگہ اس کے بدلے میں کوئی دوسری آیت اتارتے ہیں، اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ کہ وہ اتارتا ہے، تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ سوائے اس کے نہیں کہ تم خود ہی گھڑ کرلے آتے ہو (نہیں) بلکہ (اصل حقیقت یہ ہے کہ) ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم ایک آیت کی بجائے دوسری آ یت تبدیل کرکے نا ز ل کرتے ہیں اور اللہ جو کچھ نا زل فرماتا ہے اسے خوب جانتا ہے ، تولوگ کہتے ہیں کہ’’تم خود بنالیتے ہو‘‘حالانکہ ان میں سے اکثریت نہیں جانتی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت بدلیں ( ف۲۳٤ ) اور اللہ خوب جانتا ہے جو اتارتا ہے ( ف۲۳۵ ) کافر کہیں تم تو دل سے بنا لاتے ہو ( ف۲۳٦ ) بلکہ ان میں اکثر کو علم نہیں ، ( ف۲۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم کسی آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں اور اللہ ( ہی ) بہتر جانتا ہے جو ( کچھ ) وہ نازل فرماتا ہے ( تو ) کفار کہتے ہیں کہ آپ تو بس اپنی طرف سے گھڑنے والے ہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ ( آیتوں کے اتارنے اور بدلنے کی حکمت ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم ایک آیت کو کسی اور آیت سے بدلتے ہیں تو اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کر رہا ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم ( یہ کلام ) اپنے دل سے گھڑ لیا کرتے ہو حالانکہ ان میں سے اکثر لوگ ( حقیقتِ حال کو ) نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We substitute one revelation for another,- and Allah knows best what He reveals (in stages),- they say, "Thou art but a forger": but most of them understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

When God replaces one revelation with another, He knows best what to reveal. But they say, "(Muhammad), you have falsely invented it." Most people are ignorant.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We change a verse in place of another - and Allah knows best what He reveals - they (the disbelievers) say: "You (O Muhammad) are but a forger." Rather, most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We change (one) communication for (another) communication, and Allah knows best what He reveals, they say: You are only a forger. Nay, most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

And when We put a revelation in place of (another) revelation, - and Allah knoweth best what He revealeth - they say: Lo! thou art but inventing. Most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हम एक आयत की जगह दूसरी आयत बदलते हैं, और अल्लाह ख़ूब जानता है जो कुछ वह उतारता है, तो वे कहते हैं कि तुम घड़ लाए हो, बल्कि उनमें अकसर लोग इल्म नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم کسی آیت کو بجائے دوسری آیت کے بدلتے ہیں (5) اور حالانکہ اللہ تعالیٰ جو حکم بھیجتا ہے اس کو وہی خوب جانتا ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ افتراء کرنے والے ہیں بلکہ انہی میں اکثر لوگ جاہل ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم ایک آیت دوسری آیت کی جگہ لاتے ہیں اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے جو وہ نازل کرتا ہے، تو وہ کہتے ہیں تو اپنی طرف سے گھڑنے والا ہے بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔ “ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیات نازل کرتے ہیں… اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کرے… تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم یہ قرآن خود گھڑتے ہو۔ اصل بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم کسی آیت کو دوسری آیت کی جگہ بدلتے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ نازل فرماتا ہے تو مخاطبین کہتے ہیں کہ تو تو افترا ہی کرنے والا ہے، بلکہ ان ہی میں اکثر لوگ جاہل ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کی جگہ دوسری آیت اور اللہ خوب جانتا ہے جو اتارتا ہے تو کہتے ہیں تو تو بنا لاتا ہے یہ بات نہیں پر اکثروں کو ان میں خبر نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت بدل دیتے ہیں حالانکہ اللہ جو حکم نازل کرتا ہے اس کی مصلحت کو وہی خوب جانتا ہے تو یہ کافر اس تبدیلی رکھتے ہیں کہ بس تو ہی اپنے دل سے بنا لاتا ہے یہ بات نہیں بلکہ ان میں کے اکثر لوگ جاہل ہیں