Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 105

سورة النحل

اِنَّمَا یَفۡتَرِی الۡکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾

They only invent falsehood who do not believe in the verses of Allah , and it is those who are the liars.

جھوٹ افترا تو وہی باندھتے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا ۔ یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
یَفۡتَرِی
گھڑ لیتے ہیں
الۡکَذِبَ
جھوٹ کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لاتے
بِاٰیٰتِ
ساتھ آیات کے
اللّٰہِ
اللہ کی
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡکٰذِبُوۡنَ
جو جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
یَفۡتَرِی
گھڑتے ہیں
الۡکَذِبَ
جھوٹ
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان رکھتے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات پر
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡکٰذِبُوۡنَ
جھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They only invent falsehood who do not believe in the verses of Allah , and it is those who are the liars.

جھوٹ افترا تو وہی باندھتے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا ۔ یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جھوٹ تو صرف وہ لوگ افترا کرتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے۔ اور یہی لوگ جھوٹے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جھوٹ تو وہی گھڑتے ہیں جواﷲ تعالیٰ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اوروہی لوگ جھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who forge lies are but the ones who do not believe in Allah&s verses, and it is they who are the liars.

جھوٹ تو وہ لوگ بناتے ہیں جن کو یقین نہیں اللہ کی باتوں پر اور وہی لوگ جھوٹے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جھوٹ تو وہی لوگ گھڑتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی لوگ ہیں جو جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(It is not the Prophet who invents lies), it is rather those who do not believe in the signs of Allah who invent lies. They are liars.

﴿جھوٹی باتیں نبی نہیں گھڑتا بلکہ﴾ جھوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے ، 108 وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ پر جھوٹ تو ( پیغمبر نہیں ) وہ لوگ باندھتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے ، اور وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جھوٹ تو وہ لوگ بٹتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جھوٹ جوڑنے والے تو یہ لوگ ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اور یہی لوگ جھوٹے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے وہی جھوٹ گھڑتے ہیں اور یہی جھوٹے لوگ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جھوٹ افتراء تو وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے۔ اور وہی جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is only those who believe not in the signs of Allah who fabricate lie, and those! they are the liars.

جھوٹ افترا کرنے والے تو بس یہی لوگ تو ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اور یہی لوگ (پورے پورے) جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جھوٹ تو بس وہی لوگ گھڑ رہے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لارہے ہیں اور یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جھوٹ توصرف وہی لوگ باندھتے ہیںجو اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات پرایمان نہیںرکھتے اور یہی لوگ جھوٹے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جھوٹ افترا تو وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے وہی جھوٹے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پیغمبر کبھی جھوٹ نہیں گھڑتا بلکہ) جھوٹ تو وہی لوگ گھڑتے ہیں، جو ایمان نہیں رکھتے اللہ کی آیتوں پر، اور ایسے لوگ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

جھوٹ توصرف وہ لوگ باندھا کرتے ہیںجو اللہ کی آیا ت پر ا یمان نہیں لاتے اور یہی لوگ جھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی جھوٹے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جھوٹی افترا پردازی ( بھی ) وہی لوگ کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اور وہی لوگ جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جھوٹ تو صرف وہی لوگ گھڑتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور یہی لوگ جھوٹے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is those who believe not in the Signs of Allah, that forge falsehood: it is they who lie!

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who do not believe in the miracles of God invent lies and they are liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is only those who do not believe in Allah's Ayat who fabricate the falsehood, and it is they who are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Only they forge the lie who do not believe in Allah's communications, and these are the liars.

Translated by

William Pickthall

Only they invent falsehood who believe not Allah's revelations, and (only) they are the liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

झूठ तो वे लोग घड़ते हैं जो अल्लाह की आयतों पर ईमान नहीं रखते और यही लोग झूठे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بس جھوٹ افتراء کرنے والے تو یہ ہی لوگ ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور یہ لوگ ہیں پورے جھوٹے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جھوٹ تو وہی لوگ بناتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے دراصل وہ جھوٹے ہیں۔ “ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(جھوٹی باتیں نبی نہیں گھڑتا بلکہ) جھوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے ، وہی حقیقت میں جھوٹے ہیں ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہی لوگ جھوٹ کا افتراء کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور یہ لوگ واقعی جھوٹے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھوٹ تو وہ لوگ بناتے ہیں جن کو یقین نہیں اللہ کی باتوں پر اور وہی لوگ جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس جھوٹی افترا پردازی تو وہی لوگ کیا کرتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی لوگ جھوٹے ہیں