Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 114

سورة النحل

فَکُلُوۡا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلٰلًا طَیِّبًا ۪ وَّ اشۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِیَّاہُ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۱۱۴﴾

Then eat of what Allah has provided for you [which is] lawful and good. And be grateful for the favor of Allah , if it is [indeed] Him that you worship.

جو کچھ حلال اور پاکیزہ روزی اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکُلُوۡا
پس کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
حَلٰلًا
حلال
طَیِّبًا
پاک
وَّاشۡکُرُوۡا
اور شکر کرو
نِعۡمَتَ اللّٰہِ
اللہ کی نعمت کا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
اِیَّاہُ
صرف اس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکُلُوۡا
سو کھاؤ
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقَکُمُ
رزق دیا تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
حَلٰلًا
حلال
طَیِّبًا
پاک
وَّاشۡکُرُوۡا
اور شکر ادا کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کا
اللّٰہِ
اللہ تعا لیٰ کی
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
اِیَّاہُ
صرف اس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبا دت کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Then eat of what Allah has provided for you [which is] lawful and good. And be grateful for the favor of Allah , if it is [indeed] Him that you worship.

جو کچھ حلال اور پاکیزہ روزی اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اُسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس اللہ نے جو تمہیں حلال اور پاکیزہ رزق دیا ہے وہی کھاؤ اگر واقعی تم اس کی بندگی کرنے والے ہو تو اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوکھاؤاس میں سے جو اﷲ تعالیٰ نے تمہیں حلال اورپاک رزق دیا ہے اورتم اﷲ تعالیٰ کی نعمت کا شکر ادا کرواگرتم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, eat the permissible and pure from what Allah has provided you with, and be grateful for the bounty of Allah, if you worship Him alone.

سو کھاؤ جو روزی دی تم کو اللہ نے حلال اور پاک اور شکر کرو اللہ کے احسان کا اگر تم اسی کو پوجتے ہو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس (اے اہل ایمان) تم کھایا کرو اس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے حلال اور پاکیزہ چیزیں اور اللہ کی نعمت کا شکر اداکرو اگر تم واقعتا اسی کی بندگی کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So eat out of the lawful and good sustenance that Allah has bestowed upon you, and thank Allah for His bounty, if it is Him that you serve.

پس اے لوگو ، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اسے کھاؤ اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو 113 اگر تم واقعی اسی کی بندگی کرنے والے ہو ۔ 114

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا اللہ نے جو حلال پاکیزہ چیزیں تمہیں رزق کے طور پر دی ہیں ، انہیں کھاؤ ، ( ٤٩ ) اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو ، اگر تم واقعی اسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اللہ تعالیٰ نے جو تم کو پاکیزہ اور حلال روزی دی ہے اس کو کھائو اور اگر تم خاص خدا کو پوجتے ہو تو اس کی نعمت کا شکر (بھی) کروف 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اللہ نے تم کو جو حلال اور پاکیزہ رزق دیا ہے اس میں سے کھاؤ اور اللہ کی نعمت پر شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ نے تمہیں جو حلال اور پاکیزہ رزق عطا کیا ہے اس میں سے کھاؤ اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی بندگی و عبادت کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس خدا نے جو تم کو حلال طیّب رزق دیا ہے اسے کھاؤ۔ اور الله کی نعمتوں کا شکر کرو۔ اگر اسی کی عبادت کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So eat of that which Allah hath provided you of lawful and clean things, and give thanks for Allah's favour, if it is He whom ye are went to Worship.

سو جو چیزیں تمہیں اللہ نے جائز اور ستھری دے رکھی ہیں ان میں سے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم (واقع میں) خاص اسی کی پرستش کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ نے تمہیں جو چیزیں جائز وپاکیزہ دے رکھی ہیں ، ان میں سے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی پرستش کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اللہ ( تعالیٰ ) نے جو تمہیں جائز اورپاکیزہ نعمتیں دے رکھی ہیں اس میں سے کھاؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کا شکر ادا کرو اگر ( واقعی ) تم اسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس اللہ نے جو تم کو حلال اور پاکیزہ رزق دیا ہے اسے کھائو اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو۔ اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس کھاؤ (پیو) تم لوگ ان چیزوں میں سے جو بخشی ہیں تم کو اللہ نے حلال، پاکیزہ، اور شکر (ادا) کرو تم اللہ کی نعمتوں کا، اگر واقعی تم لوگ اسی (وحدہ، لاشریک) کی بندگی کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ اللہ نے تمہیںجو حلال اور پاکیزہ رزق دیا ہے وہی کھائواوراگرواقعی تم اس کی عبادت کرنے والے ہوتواللہ کی نعمت کا شکراداکرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اللہ کی دی ہوئی روزی ( ف۲٦۳ ) حلال پاکیزہ کھاؤ ( ف۲٦٤ ) اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اسے پوجتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جو حلال اور پاکیزہ رزق تمہیں اللہ نے بخشا ہے ، تم اس میں سے کھایا کرو اور اللہ کی نعمت کا شکر بجا لاتے رہو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے لوگو ) خدا نے تمہیں جو حلال ( اور ) پاک و پاکیزہ رزق دیا ہے اس میں سے کھاؤ ( پیو ) اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی نعمت کا شکر بھی ادا کرو اگر تم صرف اسی کی عبادت کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So eat of the sustenance which Allah has provided for you, lawful and good; and be grateful for the favours of Allah, if it is He Whom ye serve.

Translated by

Muhammad Sarwar

(People), consume the pure and lawful sustenance which God has given to you and thank God for his bounty if you are His true worshippers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So eat of the lawful and good food which Allah has provided for you. And be grateful for Allah's favor, if it is He Whom you worship.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore eat of what Allah has given you, lawful and good (things), and give thanks for Allah's favor if Him do you serve.

Translated by

William Pickthall

So eat of the lawful and good food which Allah hath provided for you, and thank the bounty of your Lord if it is Him ye serve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस जो चीज़ें अल्लाह ने तुमको हलाल और पाकीज़ा दी हैं उनमें से खाओ और अल्लाह की नेमत का शुक्र करो अगर तुम उसी की इबादत करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جو چیزیں اللہ نے تم کو حلال اور پاک دی ہیں ان کو کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کھاؤ اس میں سے جو اللہ نے تمہیں حلال، پاکیزہ رزق دیا ہے اور اللہ کی نعمت کا شکریہ ادا کرو، اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو۔ “ (١١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے لوگو ، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اسے کھائو اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو اگر تم واقعی اس کی بندگی کرنے والے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس میں سے کھاؤ جو اللہ نے تمہیں رزق حلال پاک عطا فرمایا اور اللہ کی نعمت کا شکر ادا کرو اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کھاؤ جو روزی دی تم کو اللہ نے حلال اور پاک اور شکر کرو اللہ کے احسان کا اگر تم اسی کو پوجتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس جب کفر کا انجام معلوم ہوگا تو جو روزی تم کو اللہ نے حلال اور پاکیزہ دی ہے اس میں سے کھائو اور اللہ کے احسان کا شکر بجا لائو اگر تم اسی کے عبادت گزار ہو