Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 115

سورة النحل

اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱۵﴾

He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا جائے حرام ہیں پھر اگر کوئی شخص بے بس کر دیا جائے نہ وہ خواہشمند ہو اور نہ حد سے گزر جانے والا ہو تو یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
حَرَّمَ
اس نے حرام کیا
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَیۡتَۃَ
مردار
وَالدَّمَ
اور خون
وَلَحۡمَ
اورگوشت
الۡخِنۡزِیۡرِ
خنزیر کا
وَمَاۤ
اور جو
اُہِلَّ
پکارا جائے
لِغَیۡرِ
واسطے غیر
اللّٰہِ
اللہ کے
بِہٖ
اس پر
فَمَنِ
تو جو کوئی
اضۡطُرَّ
مجبور کیا گیا
غَیۡرَ
نہ
بَاغٍ
رغبت کرنےوالا ہو
وَّلَا
اور نہ
عَادٍ
حد سے گزرنے والا
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
حَرَّمَ
حرام کیا اس نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَیۡتَۃَ
مردار
وَالدَّمَ
اور خون
وَلَحۡمَ
اور گوشت
الۡخِنۡزِیۡرِ
سؤر کا
وَمَاۤ
اور جن پر
اُہِلَّ
نام پکا را گیا
لِغَیۡرِ اللّٰہِ
غیر اللہ کا
بِہٖ
اس پر
فَمَنِ
پس جو
اضۡطُرَّ
مجبورکر دیا جائے
غَیۡرَ بَاغٍ
نہ سرکشی کر نے والا ہو
وَّلَا عَادٍ
اور نہ حد سے بڑ ھنے والا ہو
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہا یت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

He has only forbidden to you dead animals, blood, the flesh of swine, and that which has been dedicated to other than Allah . But whoever is forced [by necessity], neither desiring [it] nor transgressing [its limit] - then indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا جائے حرام ہیں پھر اگر کوئی شخص بے بس کر دیا جائے نہ وہ خواہشمند ہو اور نہ حد سے گزر جانے والا ہو تو یقیناً اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور ہر وہ چیز جو اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام پر مشتہر کی گئی ہو۔ پھر وہ شخص (ان میں سے کوئی چیز کھانے پر) مجبور ہوجائے، بشرطیکہ وہ نہ تو شرعی قانون کا باغی ہو اور نہ ضرورت سے زیادہ کھانے والا ہو، (تو ایسے شخص کو) اللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس نے تم پرحرام کیامرداراورخون اور سؤر کا گوشت اوروہ جس پرغیر اﷲکانام پکارا جائے پس جوشخص مجبورکردیاجائے گا بشرطیکہ نہ وہ سرکشی کرنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والاتویقینااﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He has but prohibited for you the carrion, the blood, the flesh of swine and what has been invoked upon with a name other than that of Allah. However, if anyone is compelled by necessity - neither desiring, nor crossing the limit (of necessity) - then, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اللہ نے تو یہی حرام کیا ہے تم پر مردار اور لہو اور سور کا گوشت اور جس پر نام پکارا اللہ کے سوا کسی اور کا، پھر جو کوئی ناچار ہوجائے نہ زور کرتا ہو نہ زیادتی تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے تو بس حرام کیا ہے تم پر مردار خون خنزیر کا گوشت اور وہ چیز جس پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی مجبور ہوجائے (لیکن) نہ وہ طالب ہو نہ حد سے بڑھنے والا تو اللہ یقیناً بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has forbidden you only carrion, and blood, and the flesh of swine; also any animal over which the name of any other than Allah has been pronounced. But whoever eats of them under compelling necessity - neither desiring it nor exceeding the limit of absolute necessity - surely for such action Allah is Much Forgiving, Most Merciful.

اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۔ البتہ بھوک سے مجبور ہو کر اگر کوئی ان چیزوں کو کھالے ، بغیر اس کے کہ وہ قانون الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو ، یا حد ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو ، تو یقینا اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے ۔ 115

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے تو تمہارے لیے بس مردار ، خون ، خنزیر کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا ہے جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو ۔ البتہ جو شخص بھوک سے بالکل بے تاب ہو ، لذت حاصل کرنے کے لیے نہ کھائے ، اور ( ضرورت کی ) حد سے آگے نہ بڑھے تو اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٥٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس نے تو تم پر (کچھ) حرام نہیں کیا مگر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس جانور پا للہ کے سوا اور کسی کا نام پکارا جائے 2 پھر جو شخص (مارے بھوک کے) بےقرار ہو ( اور دوسرے بھوکے پر) ظلم نہ کرے نہ ضرورت سے زیادہ کھائے تو اللہ بخشے والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اس نے تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت حرام فرمادیا ہے اور جس پر (بوقت ذبح) اللہ کے علاوہ کسی اور کا نام لیا جائے (وہ بھی) ہاں اگر کوئی بہت مجبور ہوجائے بشرطیکہ گناہ کرنے والا اور حد سے نکلنے والا نہ ہو تو یقینا اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے تمہارے اوپر مردار، خون ، خنزیر کا گوشت اور جس پر اللہ کے علاوہ (کسی اور معبود کا) نام پکارا گیا ہو ان کو حرام کردیا ہے۔ البتہ اگر بھوک سے بےقرار ہو کر کھالے جب کہ اس کا نہ تو سرکشی کا ارادہ ہو اور نہ حد سے آگے بڑھنے کا تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس نے تم پر مُردار اور لہو اور سور کا گوشت حرام کردیا ہے اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے (اس کو بھی) ہاں اگر کوئی ناچار ہوجائے تو بشرطیکہ گناہ کرنے والا نہ ہو اور نہ حد سے نکلنے والا تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath only disallowed unto you the dead-meat and blood and swine-flesh and that over which is invoked the name of other than Allah. Then whosoever is driven by necessity, not alusting nor transgressing verily Allah Is Forgiving, Merciful.

اس نے تو تم پر صرف مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور جس چیز کو غیر اللہ کے لئے نامزد کردیا گیا ہو حرام کیا ہے لیکن جو کوئی بےقرار ہوجائے نہ یہ کہ طالب لذت ہو اور نہ یہ کہ حد سے تجاوز کرنے والا ہو تو بیشک اللہ مغفرت والا ہے رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے تو تم پر بس مردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور جس پر غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو ، حرام ٹھہرایا ہے ۔ پس جو کوئی مجبور ہوجائے ، نہ طالب ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا ، تو اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارے اوپر اللہ ( تعالیٰ ) نے صرف مردار اور خون اورخنزیرکا گوشت اور وہ جانور ( وغیرہ ) حرام کیا ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کے غیر کے لیے نامزد کیاہو ۔ البتہ جو سخت مجبوری کی حالت میں ہو بشرطیکہ لذت حاصل کرنے کے لیے کھانے والا نہ ہو اور حد سے آگے بڑھنے والا نہ ہو تو بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے نہایت رحم کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے تم پر مردار اور سور کا گوشت حرام کردیا ہے اور جو چیز اللہ کے سوا اور کسی کے نام پر پکار (ذبح) کردی جائے وہ بھی حرام ہے، ہاں ! اگر کوئی مجبور ہوجائے مگر گناہ کرنے والا نہ ہو اور نہ ہی حد سے نکلنے والا ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ اس نے حرام فرمایا تم پر مردار، خون، خنزیر کا گوشت، اور اس (نذرو نیاز) کو جس پر نام لیا گیا ہو اللہ کے سوا کسی اور کا، پھر جو کوئی مجبور ہوگیا (بھوک وغیرہ کی وجہ سے، اور اس نے ان چیزوں میں سے کچھ کھالیا) بشرطیکہ نہ تو وہ طالب لذت ہو اور نہ ہی حد ضرورت سے بڑھنے والا، (اس پر کوئی گناہ نہیں کہ) بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا، نہایت مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

تم پر مردار اور خون اور سور کاگوشت اور جس چیزپراللہ کے سوادوسرے کانام پکاراجائے حرام ہیں پھراگرکوئی شخص مجبورہوجائے بشرطیکہ وہ نہ توشرعی قانون کاباغی ہو اور نہ ہی حد سے گزرنے والا ہو اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم پر تو یہی حرام کیا ہے مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس کے ذبح کرتے وقت غیر خدا کا نام پکارا گیا ( ف۲٦۵ ) پھر جو لاچار ہو ( ف۲٦٦ ) نہ خواہش کرتا اور نہ حد سے بڑھتا ( ف۲٦۷ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اس نے تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ ( جانور ) جس پر ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو ، حرام کیا ہے ، پھر جو شخص حالتِ اضطرار ( یعنی انتہائی مجبوری کی حالت ) میں ہو ، نہ ( طلبِ لذت میں احکامِ الٰہی سے ) سرکشی کرنے والا ہو اور نہ ( مجبوری کی حد سے ) تجاوز کرنے والا ہو ، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس نے تم پر صرف مردار ، خون ، خنزیر کا گوشت اور وہ جس پر ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام بلند کیا گیا ہو حرام کیا ہے ۔ پس جو ( ان کے کھانے پر ) مجبور ہو جائے نہ باغی ہو اور نہ حد سے تجاوز کرنے والا ( تو کوئی مضائقہ نہیں ) بے شک خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He has only forbidden you dead meat, and blood, and the flesh of swine, and any (food) over which the name of other than Allah has been invoked. But if one is forced by necessity, without wilful disobedience, nor transgressing due limits,- then Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

The only things which are made unlawful for you are the flesh of dead animals, blood, pork and that which is not consecrated with the Name of God. But in an emergency, without the intention of transgression and rebellion, (it is not an offense for one to consume such things). God is certainly All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He has only forbidden dead flesh, blood, the flesh of swine, and any animal which is slaughtered as a sacrifice for other than Allah. But if one is forced by necessity, without willful disobedience, nor transgressing, then, Allah is Pardoning, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He has only forbidden you what dies of itself and blood and flesh of swine and that over which any other name than that of Allah has been invoked, but whoever is driven to necessity, not desiring nor exceeding the limit, then surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

He hath forbidden for you only carrion and blood and swineflesh and that which hath been immolated in the name of any other than Allah; but he who is driven thereto, neither craving nor transgressing, lo! then Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने तो तुम पर सिर्फ़ मुर्दार को हराम किया है और ख़ून को और सुअर के गोश्त को और जिस पर ग़ैरुल्लाह का नाम लिया गया हो, फिर जो शख़्स मजबूर हो जाए बशर्तेकि वह न तालिब हो और न हद से बढ़ने वाला हो तो अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم پر تو صرف مردارحرام کیا ہے اور خون کو اور خنزیر کے گوشت (وغیرہ) کو اور جس چیز کو غیر اللہ کے نامزد کردیا گیا ہو پھر جو شخص کہ بالکل بےقرار ہوجاوے بشرطیکہ طالب لذت نہ ہو اور نہ حد (ضرورت) سے تجاوز کرنے والا ہو تو اللہ تعالیٰ بخش دینے والا اور مہربانی کرنے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے تم پر صرف مردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ چیزیں حرام کی ہیں جن پر غیر اللہ کا نام لیا جائے جو مجبور کردیا جائے، اس حال میں کہ نہ سرکش ہو اور نہ حد سے گزرنے والا ہو، پس یقیناً اللہ بخشنے والا، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔ “ (١١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مردار ، خون ار سور کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو بھوک سے مجبور اور بےقرار ہو کر اگر کوئی ان چیزوں کو کھانے ، بغیر اس کے کہ وہ قانون الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو یا حد ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو ، تو یقینا اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ جانور حرام کیا گیا جس پر ذبح کے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو، سو جو شخص مجبوری میں ڈال دیا جائے اس حال میں کہ باغی نہ ہو اور حد سے بڑھ جانے والا نہ ہو بلاشبہ اللہ غفور ہے، رحیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے یہی حرام کیا ہے تم پر مردار اور لہو اور سور کا گوشت اور جس پر نام پکارا اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی ناچار ہوجائے نہ زور کرتا ہو نہ زیادتی تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس نے تو پس تم پر یہی چیزیں حرام کی ہیں مرا ہوا جانور اور خون اور سورکا گوشت اور وہ چیز جس کو غیر اللہ کے نام پر نامزد کردیا گیا ہو پھر جو شخص بالکل ہی مجبورہو جائے بشرطیکہ وہ طالب لذت نہ ہو اور نہ حد سے تجاوزکرنیوالا ہو تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے