Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 18

سورة النحل

وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ لَا تُحۡصُوۡہَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۸﴾

And if you should count the favors of Allah , you could not enumerate them. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَعُدُّوۡا
تم گننا چاہو
نِعۡمَۃَ
نعمتوں کو
اللّٰہِ
اللہ کی
لَاتُحۡصُوۡہَا
نہیں تم شمار کرسکتے انہیں
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَغَفُوۡرٌ
البتہ بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَعُدُّوۡا
تم شمار کرناچاہو
نِعۡمَۃَ
نعمتوں کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَاتُحۡصُوۡہَا
نہیں تم شمار کر سکتے ان کو
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَغَفُوۡرٌ
بےحد بخشنےوالا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And if you should count the favors of Allah , you could not enumerate them. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنا چاہو تو تم اسے نہیں کر سکتے ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گننا چاہو تو کبھی ان کا حساب نہ رکھ سکو گے بلاشبہ اللہ معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرتم اﷲ تعالیٰ کی نعمتیں شمار کرنا چاہوتوانہیں شمار نہیں کرسکتے ،یقینااﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you count the bounties of Allah, you cannot count them all. Surely, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور اگر شمار کرو اللہ کی نعمتوں کو نہ پورا کرسکو گے ان کو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنو تو ان کا احاطہ نہیں کرسکو گے یقیناً اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For, were you to count the favours of Allah, you will not be able to count them. Surely Allah is Ever Forgiving, Most Merciful.

کیا تم ہوش میں نہیں آتے؟ اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے ، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہے ، 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو ، تو انہیں شمار نہیں کرسکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر خدا کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان کو پورا گن نہ سکو گے (ف 3) بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے (ف 4)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو انہیں نہ گن سکو۔ بیشک اللہ بڑے بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم اس اللہ کو نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کرسکتے اور بیشک اللہ بہت مغفرت کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye would count the favours of Allah ye could not compute them verily Allah is Forgiving, Merciful.

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو ان کا احاطہ نہ کرپاؤ گے ۔ بیشک اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو تم ان کا احاطہ نہ کرسکو گے ۔ بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تم اگر اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمتوںکو گننا بھی چاہو تو انہیں نہیں گن سکتے ۔ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے نہایت رحم فرمانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو۔ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان مذکورہ بالا نعمتوں ہی پر کیا منحصر، وہ تو اتنی ہیں کہ) اگر تم لوگ اللہ کی نعمتوں کو گننے لگو تو تم کبھی بھی انکو شمار نہیں کرسکو گے، (اسقدر نعمتوں پر بھی اس کی یہ ناشکری ؟ اور پھر بھی اس کی طرف سے یہ چھوٹ، بخشش اور رحمت ؟ ) بیشک اللہ بڑا ہی درگزر کرنے والا، انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتم اللہ کی نعمتیں گننا چاہو تو کبھی بھی نہ گن سکوگے بلاشبہ اللہ معاف کرنے والا ، رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ کی نعمتیں گنو تو انھیں شمار نہ کرسکو گے ( ف۲۹ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو انہیں پورا شمار نہ کر سکو گے ، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو شمار نہیں کر سکتے بےشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye would count up the favours of Allah, never would ye be able to number them: for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Even if you wanted to count up all of God's blessings, you would not be able to. God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you would try to count the favors of Allah, you would never be able to count them. Truly, Allah is Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you would count Allah's favors, you will not be able to number them; most surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And if ye would count the favour of Allah ye cannot reckon it. Lo! Allah is indeed Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम अल्लाह की नेमतों को गिनो तो तुम उनको गिन न सकोगे, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو گننے لگو تو (کبھی) نہ گن سکو واقعی اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والے بڑی رحمت والے ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر تم اللہ کی نعمتیں شمار کرو تو انہیں شمار نہ کر پاؤ گے۔ یقیناً اللہ بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (١٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے ، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو شمار نہیں کرسکتے بلاشبہ اللہ غفور ہے رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر شمار کرو اللہ کی نعمتوں کو نہ پورا کرسکو گے ان کو بیشک اللہ بخشنے والاف مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو ان کو گن بھی نہیں سکتے بیشک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت کرنے والا ہے