Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 24

سورة النحل

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ مَّا ذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّکُمۡ ۙ قَالُوۡۤا اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ۙ۲۴﴾

And when it is said to them, "What has your Lord sent down?" They say, "Legends of the former peoples,"

ان سے جب دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
انہیں
مَّاذَاۤ
کیا کچھ
اَنۡزَلَ
اتار
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَسَاطِیۡرُ
کہانیاں ہیں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہاجاتا ہے
لَہُمۡ
ان سے
مَّاذَاۤ
کیا کچھ
اَنۡزَلَ
اتارا ہے
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
قَالُوۡۤا
تو وہ کہتے ہیں
اَسَاطِیۡرُ
بے اصل کہانیاں ہیں
الۡاَوَّلِیۡنَ
اگلے لوگوں کی
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "What has your Lord sent down?" They say, "Legends of the former peoples,"

ان سے جب دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو جواب دیتے ہیں کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان سے پوچھا جائے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے ؟ تو کہتے ہیں : بس پہلے لوگوں کی داستانیں ہی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ان سے کہاجاتاہے کہ تمہارے رب نے کیا کچھ نازل کیاہے؟ تو کہتے ہیں کہ اگلے لوگوں کی بے اصل کہانیاں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, |"What has your Lord sent down?|" They say, |"It is nothing but the tales of the an¬cient.|"

اور جب کہے ان سے کہ کیا اتارا ہے تمہارے رب نے تو کہیں کہانیاں ہیں پہلوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں کے قصے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب کوئی ان سے پوچھتا ہے کہ تمہارے رب نے یہ کیا چیز نازل کی ہے ، تو کہتے ہیں اجی وہ تو اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں ۔ 22

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا گیا کہ : تمہارے رب نے کیا بات نازل کی ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ : گذرے ہوئے لوگوں کے افسانے ! ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان (بےایمانوں) سے کوئی کہتا ہے تمہارے مالک نے کیا اتارا تو کہتے ہیں (اجی) اگلوں کی کہانیاں (ف 10) ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل فرمائی ہے تو وہ کہتے ہیں پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان سے کہا اجتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ؟ تو وہ کہتے ہیں کہ یہ تو پہلوں کے قصے کہانیاں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان (کافروں) سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا اتارا ہے تو کہتے ہیں کہ (وہ تو) پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said unto them: what is it that your Lord hath sent down? they say: fables of the ancient.

اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل کی تو کہتے ہیں کہ (وہی) اگلوں کے بےسند قصے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے؟ تو کہتے ہیں: اگلوں کے فسانے!

Translated by

Mufti Naeem

اورجب ان سے کہاجاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ( تو ) کہتے ہیں ( وہی ) پہلے لوگوں کی جھوٹی باتیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کفار سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا اتارا ہے ؟ تو کہتے ہیں کہ ” وہ تو پہلے لوگوں کی حکایتیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا اتارا تمہارے رب نے ؟ تو یہ (پوری ڈھٹائی سے) کہتے ہیں کہ اجی ! (بس قصے) کہانیاں پہلے لوگوں کی،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان سے پوچھاجائے کہ ’’تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟‘‘ تو کہتے ہیں ’’بس پہلے لوگوں کے قصے ہی ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے ( ف٤۰ ) تمہارے رب نے کیا اتارا ( ف٤۱ ) کہیں اگلوں کی کہانیاں ہیں ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب اُن سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ہے؟ ( تو ) وہ کہتے ہیں: اگلی قوموں کے جھوٹے قصے ( اتارے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا ( پوچھا ) جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں ( کچھ بھی نہیں ) بس اگلے لوگوں کی ( فرسودہ ) داستانیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to them, "What is it that your Lord has revealed?" they say, "Tales of the ancients!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are asked, "What has your Lord revealed to you?" they say, "Only ancient legends".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them: "What is it that your Lord has revealed" They say: "Tales of the men of old!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them, what is it that your Lord has revealed? They say: Stories of the ancients;

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: What hath your Lord revealed? they say: (Mere) fables of the men of old,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनसे कहा जाए कि तुम्हारे रब ने क्या चीज़ उतारी तो कहते हैं कि अगले लोगों की कहानियाँ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل فرمائی ہے (1) تو کہتے ہیں کہ وہ تو محض بےسند باتیں ہیں جو پہلوں سے چلی آ رہی ہیں۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا اتارا ہے ؟ تو کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔ “ (٢٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب کوئی ان سے پوچھتا ہے کہ تمہارے رب نے یہ کیا چیز نازل کی ہے ، تو کہتے ہیں اجی وہ تو اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ پہلے لوگوں کی لکھی ہوئی باتیں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہے ان سے کہ کیا اتارا ہے تمہارے رب نے تو کہیں کہانیاں ہیں پہلوں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان کافروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل کی ہے تو جواب دیتے ہیں وہ تو پہلے لوگوں کی بےسرو پا کہانیاں ہیں