Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 3

سورة النحل

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ؕ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۳﴾

He created the heavens and earth in truth. High is He above what they associate with Him.

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا وہ اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
تَعٰلٰی
بلند تر ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شرک ٹھہراتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

خَلَقَ
اس نے پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
تَعٰلٰی
بے حد بلند ہے
عَمَّا
اس سے جن کو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہراتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

He created the heavens and earth in truth. High is He above what they associate with Him.

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا وہ اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جو کچھ یہ لوگ شرک کر رہے ہیں اللہ اس سے بلندتر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیداکیاہے،وہ بے حدبلندہے اُن سے جن کووہ شریک ٹھہراتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He created the heavens and the earth in the proper way. He is much higher than what they ascribe to Him as partners.

بنائے آسمان اور زمین ٹھیک ٹھیک وہ برتر ہے ان کے شریک بتلانے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ۔ وہ بہت بلند ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He created the heavens and the earth with Truth. Exalted is He above whatever they associate with Allah in His Divinity.

اس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، وہ بہت بالا وبرتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق مقصد سے پیدا کیا ہے ۔ جو شرک یہ لوگ کرتے ہیں ، وہ اس سے بہت بالا و برتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس نے آسمان اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا وہ ان کے شرک سے برتر ہے (ف 6)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو حکمت سے پیدا فرمایا۔ اس کی ذات ان (لوگوں) کے شرک سے بلند تر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے اس کی ذات ان چیزوں سے بلند ہے جنہیں یہ اس کے ساتھ شریک کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا۔ اس کی ذات ان (کافروں) کے شرک سے اونچی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He hath created the heavens and the earth with a purpose. Exalted is He above that which they associate.

اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے حکمت کے ساتھ وہ برتر ہے ہر شرک سے جو یہ (لوگ) کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے آسمانوں اور زمین کو غایت کے ساتھ پیدا کیا ۔ وہ برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ اس کا شریک گردانتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے ٹھیک مقصد کے تحت آسمانوںاورزمین کوپیدا فرمایا ہے بہت ہی بلند وبرتر ہے اس شرک سے جسے یہ لوگ کیا کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق سے پیدا کیا ہے، اس کی ذات ان کافروں کے شرک سے اونچی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس حکمتوں بھری کائنات) کو حق کے ساتھ، وہ بہت بلند (وبالا) ہے اس شرک سے جو یہ لوگ (اس کی جناب اقدس کے بارے میں) کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اس نے زمین اور آسمان کو حق کے ساتھ تخلیق کیا ہے اور جو کچھ یہ شرک کررہے ہیں اللہ اس سے بلند ترہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس نے آسمان اور زمین بجا بنائے ( ف٦ ) وہ ان کے شرک سے برتر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اُسی نے آسمانوں اور زمین کو درست تدبیر کے ساتھ پیدا فرمایا ، وہ ان چیزوں سے برتر ہے جنہیں کفار ( اس کا ) شریک گردانتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ جن چیزوں کو اس کا شریک قرار دیتے ہیں وہ ان سے بلند و بالا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He has created the heavens and the earth for just ends: Far is He above having the partners they ascribe to Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

He has created the heavens and the earth for a genuine purpose. He is too Exalted to be considered equal to anything else.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He has created the heavens and the earth with truth. High is He, Exalted above all that they associate as partners with Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He created the heavens and the earth with the truth, highly exalted be He above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

He hath created the heavens and the earth with truth. High be He Exalted above all that they associate (with Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने आसमानों और ज़मीन को हक़ के साथ पैदा किया है, वह बरतर है उस शिर्क से जो वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آسمانوں کو اور زمین کو حکمت سے بنایا وہ ان کے شرک سے پاک ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے آسمانوں اور زمینوں کو ٹھیک ٹھیک پیدا کیا۔ وہ اس سے بہت بلند ہے جنہیں وہ شریک بناتے ہیں۔ “ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، وہ بہت بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا وہ اس سے برتر ہے جو لوگ شریک بناتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بنائے آسمان اور زمین ٹھیک ٹھیک وہ برتر ہے ان کے شریک بتلانے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اسی نے اپنے کمال حکمت کے ساتھ آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، وہ ان کافروں کے شرک سے بالا تر ہے