Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 37

سورة النحل

اِنۡ تَحۡرِصۡ عَلٰی ہُدٰىہُمۡ فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِیۡ مَنۡ یُّضِلُّ وَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ ﴿۳۷﴾

[Even] if you should strive for their guidance, [O Muhammad], indeed, Allah does not guide those He sends astray, and they will have no helpers.

گو آپ ان کی ہدایت کے خواہشمند رہے ہیں لیکن اللہ تعالٰی اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کردے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَحۡرِصۡ
آپ حریص ہیں
عَلٰی ہُدٰىہُمۡ
ان کی ہدایت پر
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِیۡ
نہیں ہدایت دیتا
مَنۡ
اس کو جسے
یُّضِلُّ
وہ گمراہ کرتا ہے
وَمَا
اور نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ
مددگاروں میں سے کوئی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنۡ
اگر
تَحۡرِصۡ
آپ حرص کریں
عَلٰی
اوپر
ہُدٰىہُمۡ
ان کی ہدا یت کے
فَاِنَّ
تویقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا
مَنۡ
جسے
یُّضِلُّ
وہ گمراہ کر دیتا ہے
وَمَا
اور نہ ہی
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ
کوئی مدد گار ہیں
Translated by

Juna Garhi

[Even] if you should strive for their guidance, [O Muhammad], indeed, Allah does not guide those He sends astray, and they will have no helpers.

گو آپ ان کی ہدایت کے خواہشمند رہے ہیں لیکن اللہ تعالٰی اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کردے اور نہ ان کا کوئی مددگار ہوتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگوں کی ہدایت کے لئے آپ خواہ کتنی خواہش کریں، اللہ جسے گمراہ کردے اسے کوئی راہ نہیں دکھا سکتا اور ان کا کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرآپ ان کی ہدایت کے خواہش مند ہیں تو یقیناًاﷲ تعالیٰ اس کو ہدایت نہیں دیتا جسے وہ گمراہ کر دیتاہے اورنہ ہی ان کے لیے کوئی مددگار ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If you are keen on their guidance, then, (remember that) Allah does not lead to the right path the ones whom He lets go astray, and for them there are no helpers.

اگر تو طمع کرے ان کو راہ پر لانے کی تو اللہ راہ نہیں دیتا جس کو بچلاتا ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) اگر آپ کو بہت خواہش ہے ان کی ہدایت کی تو یقیناً اللہ ہدایت نہیں دیتا اسے جس کو وہ گمراہ کردیتا ہے اور ان کے لیے نہیں ہوں گے کوئی مدد گار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), howsoever eager you may be to show them the Right Way, Allah does not bestow His guidance on those whom He lets go astray; and in fact none will be able to help them.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم چاہے ان کی ہدایت کے لیے کتنے ہی حریص ہو ، مگر اللہ جس کو بھٹکا دیتا ہے پھر اسے ہدایت نہیں دیا کرتا اور اس طرح کے لوگوں کی مدد کوئی نہیں کر سکتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اگر تمہیں یہ حرص ہے کہ یہ لوگ ہدایت پر آجائیں ، تو حقیقت یہ ہے کہ اللہ جن کو ( ان کے عناد کی وجہ سے ) گمراہ کردیتا ہے ان کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ، اور ایسے لوگوں کو کسی قسم کے مددگار بھی میسر نہیں آتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) اگر تجھ کو ان کے راہ پر لانے کی حرص ہے ( تو تیرے حرص کرنے سے کچھ نہ ہو اگ) کیونکہ اللہ نے جن کو گمراہ کرنا چاہا ہے وہ راہ پر نہیں آسکتے اور نہ کوئی راہ پر لانے کے لئے ان کی مدد کرسکتا ہے 1 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر ان کے راہ راست پر آنے کی آپ کو تمنا ہو تو بیشک اللہ ایسے شخص کہ ہدایت نہیں فرماتے جسے گمراہ کرتے ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگرچہ آپ کی یہ تمنا ہے کہ وہ ہدایت پر آجائیں لیکن جس کو اللہ ہی بھٹکا دے اس کو نہ تو رساتہ ملتا ہے اور نہ ان کی مدد کے لئے کوئی آگے آتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم ان (کفار) کی ہدایت کے لیے للچاؤ تو جس کو خدا گمراہ کردیتا ہے اس کو وہ ہدایت نہیں دیا کرتا اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If thou art solicitous for their guidance, then verily Allah guideth not whomsoever He sendeth astray, and for them there are no helpers.

اگر آپ کو ان کے راہ راست پر آنے کی تمنا ہے تو اللہ ایسے کو راہ نہیں دکھاتا جسے وہ (اس کے عناد کے باعث) گمراہ کرچکا ہے اور نہ ان کا کوئی حمایتی ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم ان کی ہدایت کے حریص ہو تو اللہ ایسوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ، جن کو گمراہ کردیتا ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں بنتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ۔ ( اے پیغمبر ﷺ ) اگر آپ ( ﷺ ) کو ( مخلوق پر بے انتہا شفقت کی وجہ سے ) ان کی ہدایت کی تمنا ہے تو ( اصول یہ ہے کہ ) اللہ ( تعالیٰ ) جسے ( اس کی ضد وعناد کی وجہ سے ) گمراہ کردیتا ہے اسے ہدایت ( بھی ) نہیں دیتا اور اس کی مدد کرنے والے ( بھی ) کوئی نہیں ہوتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر آپ ان کفار کی ہدایت کی خواہش کریں تو جس کو اللہ گمراہ کر دے اس کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔ اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار بھی نہیں ہوتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر آپ (اے پیغمبر ! ) ان کی ہدایت کی طمع بھی کریں تو (اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ ہدایت تو اللہ ہی کے قبضہ قدرت و اختیار میں ہے اور) یقیناً اللہ کسی ایسے شخص کو (نورِ حق) ہدایت سے نہیں نوازتا جس کو وہ گمراہی (کی دلدل) میں ڈال دیتا ہے (اس کی ہٹ دھرمی کی بناء پر) ، اور ایسوں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگوں کو ہدایت کے لئے آپ خواہ کتنی خواہش کریں اللہ جسے گمراہ کردے پھراسے راہ نہیں دکھاتااوران کا کوئی بھی مدد گار نہیں ہوتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر تم ان کی ہدایت کی حرص کرو ( ف ۷۷ ) تو بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کرے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر آپ ان کے ہدایت پر آجانے کی شدید طلب رکھتے ہیں تو ( آپ اپنی طبیعتِ مطہرہ پر اس قدر بوجھ نہ لائیں ) بیشک اللہ جسے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اسے ہدایت نہیں فرماتا اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) آپ ان کے ہدایت پانے کے کتنے ہی حریص ہوں مگر ( یہ ہدایت پانے والے نہیں ) کیونکہ اللہ جس کو ( اس کے کفر و سرکشی کی وجہ سے ) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اس کو ہدایت نہیں کرتا اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou art anxious for their guidance, yet Allah guideth not such as He leaves to stray, and there is none to help them.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), even though you have a strong desire to guide them, be sure that God will not guide those who have gone astray and no one will be able to help them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Even] if you desire that they be guided, then verily, Allah does not guide those whom He allowed to stray, and they will have no helpers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If you desire for their guidance, yet surely Allah does not guide him who leads astray, nor shall they have any helpers.

Translated by

William Pickthall

Even if thou (O Muhammad) desirest their right guidance, still Allah assuredly will not guide him who misleadeth. Such have no helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर आप उनकी हिदायत के हरीस हो तो अल्लाह उसको हिदायत नहीं देता जिसको वह गुमराह कर देता है और उनका कोई मददगार नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کے راہ راست پر آنے کی اگر آپ کو تمنّا ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو ہدایت نہیں کرتا جس کو گمراہ کرتا ہے اور ان کا کوئی حمایتی نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر آپ ان کی ہدایت کا لالچ کریں بیشک اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کر دے اور کوئی ان کی نہ مدد کرنے والے ہیں۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم چاہے ان کی ہدایت کے لئے کتنے ہی حریص ہو ، مگر اللہ جس کو بھٹکا دیتا ہے پھر اسے ہدایت نہیں دیا کرتا اور اس طرح کے لوگوں کی مدد کوئی نہیں کرسکتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر آپ ان کی ہدایت پر حرص کریں سو بلاشبہ اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جسے گمراہ کرتا ہے اور ان کے لیے کوئی مددگار نہ ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر تو طمع کرے ان کو راہ پر لانے کی تو اللہ راہ نہیں دیتا جس کو بچلاتا ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر !ؐاگر آپ ان کافروں کو ہدایت پر لانے کی انتہائی خواہش کریں تب بھی بےسود ہے کیونکہ اللہ جس کسی کو گمراہ کرتا ہے اس کی رہنمائی نہیں کیا کرتا