Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 40

سورة النحل

اِنَّمَا قَوۡلُنَا لِشَیۡءٍ اِذَاۤ اَرَدۡنٰہُ اَنۡ نَّقُوۡلَ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿۴۰﴾٪  11

Indeed, Our word to a thing when We intend it is but that We say to it, "Be," and it is.

ہم جب کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہو جا ، پس وہ ہو جاتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بیشک
قَوۡلُنَا
کہنا ہمارا
لِشَیۡءٍ
کسی چیز کے لیے
اِذَاۤ
جب
اَرَدۡنٰہُ
ارادہ کرتے ہیں ہم اس کا
اَنۡ
یہ کہ
نَّقُوۡلَ
ہم کہتے ہیں
لَہٗ
اے
کُنۡ
ہوجا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہوجاتی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
یقیناً
قَوۡلُنَا
کہنا ہمارا
لِشَیۡءٍ
کسی چیز کے لیے
اِذَاۤ
جب
اَرَدۡنٰہُ
ہم ارادہ کر لیں اس کا
اَنۡ
یہ کہ
نَّقُوۡلَ
ہم کہتے ہیں
لَہٗ
اس کے لیے
کُنۡ
ہو جا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہو جاتی ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Our word to a thing when We intend it is but that We say to it, "Be," and it is.

ہم جب کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہو جا ، پس وہ ہو جاتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم تو جب کسی چیز کا ارادہ کرلیتے ہیں تو اسے بس اتنا ہی کہہ دیتے ہیں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجب ہم کسی چیز کا ارادہ کرلیں تو ہم اسے کہتے ہیں کہ ہوجاپس وہ ہو جاتی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Our only word for a thing when We intend it is that We say to it, &Be,|" and it comes to be.

ہمارا کہنا کسی چیز کو جب ہم اس کو کرنا چاہئیں یہی ہے کہ کہیں اس کو ہوجا تو وہ ہوجائے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہمارا قول تو کسی چیز کے بارے میں بس یہ ہوتا ہے جب ہم اس کا ارادہ کرتے ہیں کہ ہم فرماتے ہیں اسے ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿رہا اس کا امکان تو﴾ ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں کرنا ہوتا کہ اسے حکم دیں ہو جا اور بس وہ ہو جاتی ہے ۔ 36 ؏ ۵

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو ہماری طرف سے صرف اتنی بات ہوتی ہے کہ ہم اسے کہتے ہیں : ہوجا ۔ بس وہ ہوجاتی ہے ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مرنے بعد پھر جلا کر اٹھانا ہم کو کیا مشکل ہے ہم تو جب کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا کہنا یہی ہوتا ہے کہتے ہیں ہوجاوہ ہوجاتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب ہم کسی چیز کو کرنا چاہتے ہیں اس سے ہمارا اتنا ہی فرمانا ہوتا ہے کہ تو ہوجا پس وہ ہوجاتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم جس چیز کو وجود دینے کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ ” ہوجا “ پھر وہ ” ہوجاتی ہے۔ “

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہماری بات یہی ہے کہ اس کو کہہ دیتے ہیں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Our only saying unto a thing, when We intend it, is that We say unto it: be, and it becometh.

ہم جب کسی چیز (کے پیدا کرنے) کا ارادہ کرلیتے ہیں تو بس اس سے ہمارا اتنا ہی کہنا ہوتا ہے کہ ہوجا بس وہ ہوجاتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو اتنا ہی ہمارا کہنا ہوتا ہے کہ ہم اس کو کہتے ہیں: ہوجا! تو وہ ہوجاتی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کسی بھی چیز کے لیے ہماری بات توصرف اتنی سی ہے کہ جب ہم اس کا ارادہ کرلیتے ہیں تو ہم اس سے کہتے ہیں ہوجا سو وہ ہوجاتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہماری بات یہی ہے کہ اس کو کہہ دیتے ہیں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور مر کھپ جانے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کو ہماری قدرت کے سامنے کچھ مشکل نہ سمجھو، کیونکہ) ہماری شان یہ ہے کہ جب ہم کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہمیں صرف اتنا کہنا ہوتا ہے کہ ہوجا، پس وہ ہوجاتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

ہم توجب کسی چیز کا ارادہ کرلیتے ہیں تواسے بس اتناہی کہہ دیتے ہیں کہ ’’ہوجا‘‘توہوجاتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو چیز ہم چاہیں اس سے ہمارا فرمانا یہی ہوتا ہے کہ ہم کہیں ہوجا وہ فوراً ہوجاتی ہے ، ( ف۸۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہمارا فرمان تو کسی چیز کے لئے صرف اِسی قدر ہوتا ہے کہ جب ہم اُس ( کو وجود میں لانے ) کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم اُسے فرماتے ہیں: ”ہو جا“ پس وہ ہو جاتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہم جب کسی چیز ( کے پیدا کرنے ) کا ارادہ کرتے ہیں تو ہمارا کہنا بس اتنا ہی ہوتا ہے کہ اس سے کہتے ہیں کہ ہو جا بس وہ ہو جاتی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For to anything which We have willed, We but say the word, "Be", and it is.

Translated by

Muhammad Sarwar

When We want to bring something into existence, Our command is, "Exist," and it comes into existence.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Our Word to a thing when We intend it, is only that We say unto it: "Be!" - and it is.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Our word for a thing when We intend it, is only that We say to it, Be, and it is.

Translated by

William Pickthall

And Our word unto a thing, when We intend it, is only that We say unto it: Be! and it is.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब हम किसी चीज़ का इरादा करते हैं तो हमारा इतना ही कहना काफ़ी होता है कि हम उसको कहते हैं हो जा तो वह हो जाती है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم جس چیز کو (پیدا کرنا) چاہتے ہیں پس اس سے ہمارا اتنا ہی کہہ دینا (کافی) ہوتا ہے کہ تو (پیدا) ہوجا پس وہ (موجودہ) ہوجاتی ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہمارا کہنا کسی چیز کو کہ جب ہم اس کا ارادہ کرلیں، اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم اسے کہتے ہیں ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(رہا اس کا امکان تو ) ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لئے اس سے زیادہ کچھ کرنا نہیں ہوتا کہ اسے حکم دیں ہوجا اور بس وہ ہوجاتی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم جس کسی چیز کو پیدا کرنا چاہیں اس کے بارے میں ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہوجا لہٰذا وہ وجود میں آجاتی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہمارا کہنا کسی چیز کو جب ہم اس کو کرنا چاہیں یہی ہے کہ کہیں اس کو ہوجا تو وہ ہوجائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب ہم کسی شئی کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس شئے کو ہمارا صرف اس قدر کہنا کافی ہوتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتی ہے