Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 56

سورة النحل

وَ یَجۡعَلُوۡنَ لِمَا لَا یَعۡلَمُوۡنَ نَصِیۡبًا مِّمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ ؕ تَاللّٰہِ لَتُسۡئَلُنَّ عَمَّا کُنۡتُمۡ تَفۡتَرُوۡنَ ﴿۵۶﴾

And they assign to what they do not know a portion of that which We have provided them. By Allah , you will surely be questioned about what you used to invent.

اور جسے جانتے بو جھتے بھی نہیں اس کا حصہ ہماری دی ہوئی روزی میں سے مقرر کرتے ہیں ، واللہ تمہارے اس بہتان کا سوال تم سے ضرور ہی کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَجۡعَلُوۡنَ
اور وہ مقرر کرتے ہیں
لِمَا
اس کے لے جو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مِّمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
تَاللّٰہِ
قسم اللہ کی
لَتُسۡئَلُنَّ
البتہ تم ضرور سوال کیے جاؤ گے
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَفۡتَرُوۡنَ
تم گھڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَجۡعَلُوۡنَ
اور وہ بناتے ہیں
لِمَا
ان کے لیے جن کو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جا نتے
نَصِیۡبًا
ایک مقرر حصہ
مِّمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے ان کو
تَاللّٰہِ
قسم ہے اللہ تعا لیٰ کی
لَتُسۡئَلُنَّ
تم سے ضرور پو چھا جا ئے گا
عَمَّا
اس با رے میں جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَفۡتَرُوۡنَ
جھو ٹ گھڑا کر تے
Translated by

Juna Garhi

And they assign to what they do not know a portion of that which We have provided them. By Allah , you will surely be questioned about what you used to invent.

اور جسے جانتے بو جھتے بھی نہیں اس کا حصہ ہماری دی ہوئی روزی میں سے مقرر کرتے ہیں ، واللہ تمہارے اس بہتان کا سوال تم سے ضرور ہی کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز جو رزق ہم نے انھیں دے رکھا ہے اس میں سے ایسے (شریکوں) کا حصہ مقرر کرتے ہیں جن کے متعلق انہیں علم نہیں۔ اللہ کی قسم ! جو کچھ تم اللہ پر افترا کرتے ہو اس کی تم سے ضرور باز پرس ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ ان کے لیے جن کووہ نہیں جانتے ایک حصہ مقررکرتے ہیں اس میں سے جوہم نے ان کورزق دیاہے اﷲ تعالیٰ کی قسم!تم سے ضروراس بارے میں پوچھا جائے گاجو جھوٹ تم گھڑاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They allocate a share from what We have given to them for those (the idols) they know nothing about. By Allah, you shall definitely be questioned about what you have been fabricating.

اور ٹھہراتے ہیں ان کے لئے جن کی خبر نہیں رکھتے ایک حصہ ہماری دی ہوئی روزی میں سے قسم اللہ کی تم سے پوچھنا ہے جو تم بہتان باندھتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ بنا دیتے ہیں ان کے لیے جن کے بارے میں انہیں کوئی علم ہی نہیں ایک حصہ اس میں سے جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اللہ کی قسم ! ضرور سوال کیا جائے گا تم سے اس بارے میں جو افترا تم لوگ کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They set apart for those, whose reality they do not even know, a portion of the sustenance We have provided them. By Allah, you will surely be called to account for the lies that you have invented!

یہ لوگ جن کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں 48 ان کے حصے ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے مقرر کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 49 خدا کی قسم ، ضرور تم سے پوچھا جائے گا کہ یہ جھوٹ تم نے کیسے گھڑ لیے تھے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے جو رزق انہیں دیا ہے اس میں وہ ان ( بتوں ) کا حصہ لگاتے ہیں جن کی حقیقت خود انہیں معلوم نہیں ہے ۔ ( ٢٤ ) اللہ کی قسم ! تم سے ضرور باز پرس ہوگی کہ تم کیسے بہتان باندھا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ (کافر) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ حصہ کا ٹھہراتے ہیں جن کو شعور ہی نہیں 1 ہے قسم خدا کی (کافرو) جو تم جھوٹ یا جیتے ہو (قیامت کے دن اس کی باز پرس تم سے ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگ ہماری عطا کی ہوئی چیزوں میں ان کا حصہ مقرر کرتے ہیں جن کو جانتے ہی نہیں۔ اللہ کی قسم جو جھوٹ تم باندھتے ہو اس کی تم سے ضرور پرسش ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ ان کے لئے حصہ مقرر کرلیتے ہیں۔ اللہ کی قسم اس سے متعلق تم سے ضرور پوچھا جائے گا جو کچھ تم نے جھوٹ گھڑا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے ایسی چیزوں کا حصہ مقرر کرتے ہیں جن کو جانتے ہی نہیں۔ (کافرو) خدا کی قسم کہ جو تم افتراء کرتے ہو اس کی تم سے ضرور پرسش ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they appoint for that which they knew not a portion of that wherewith We have provided them By Allah! ye will surely be questioned regarding that which ye have been fabricating.

اور یہ جن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ان کا حصہ لگاتے ہیں ان چیزوں میں جو ہم نے انہیں دے رکھی ہیں ۔ قسم ہے اللہ کی کہ تم جو کچھ گڑھتے رہتے ہو اس پر ضرور تم سے باز پرس ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ، ان کا حصہ لگاتے ہیں ان چیزوں میں سے ، جو ہم نے ان کو دی ہیں ۔ خدا کی قسم! جو افتراء تم کر رہے ہو ، اس کی تم سے پرسش ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورجوکچھ ہم نے انہیں رزق دے رکھا ہے اس میں ان کا حصّہ لگاتے ہیں جن کی ( حقیقت کی ) انہیںمعلومات ہی نہیں ۔ خدا کی قسم! ضروربالضرور تم سے ان بہتانوں کے بارے میں پوچھا جائے گا جو تم باندھا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہمارے دیے ہوئے مال میں سے ایسی چیزوں کا حصہ مقرر کرتے ہیں جن کو جانتے ہی نہیں۔ کافرو ! اللہ کی قسم کہ جو تم بہتان باندھتے ہو اس کی ضرور تم سے باز پرس ہوگی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ حصہ مقرر کرتے ہیں ان چیزوں کے لئے جن کے بارے میں یہ کچھ نہیں جانتے، ان نعمتوں میں سے جو ہم نے بخشی ہوئی ہیں ان کو (اپنے کرم سے) ، اللہ کی قسم تم سے ضرور پوچھ ہونی ہے (اے افتراء پردازو ! ) ان تمام افتراء پردازیوں کے بارے میں جو تم لوگ کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

نیز ہم نے انہیںجو روزی دی ہے اس میں سے ان معبودوں کے لئے حصہ نکالتے ہیں جنہیں جانتے تک نہیں اللہ کی قسم! تمہارے اس بہتان کاسوال تم سے ضرور کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انجانی چیزوں کے لیے ( ف۱۱۳ ) ہماری دی ہوئی روزی میں سے ( ف۱۱٤ ) حصہ مقرر کرتے ہیں خدا کی قسم تم سے ضرور سوال ہونا ہے جو کچھ جھوٹ باندھتے تھے ( ف۱۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ ان ( بتوں ) کے لئے جن ( کی حقیقت ) کو وہ خود بھی نہیں جانتے اس رزق میں سے حصہ مقرر کرتے ہیں جو ہم نے انہیں عطا کر رکھا ہے ۔ اللہ کی قسم! تم سے اس بہتان کی نسبت ضرور پوچھ گچھ کی جائے گی جو تم باندھا کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

یہ لوگ ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے ان ( بتوں وغیرہ ) کے لئے حصہ مقرر کرتے ہیں جن کو یہ جانتے بھی نہیں ہیں خدا کی قسم تم سے ضرور پوچھا جائے گا کہ تم کیسی افترا پردازیاں کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they (even) assign, to things they do not know, a portion out of that which We have bestowed for their sustenance! By Allah, ye shall certainly be called to account for your false inventions.

Translated by

Muhammad Sarwar

They give to unknown images a share out of the sustenance that We gave them. By God, you will be questioned about that which you have falsely invented.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they assign a portion of that which We have provided them with, to what they have no knowledge of (false deities). By Allah, you shall certainly be questioned about (all) that you used to fabricate.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they set apart for what they do not know a portion of what We have given them. By Allah, you shall most certainly be questioned about that which you forged.

Translated by

William Pickthall

And they assign a portion of that which We have given them unto what they know not. By Allah! but ye will indeed be asked concerning (all) that ye used to invent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह लोग हमारी दी हुई चीज़ों में से उनका हिस्सा लगाते हैं जिनके मुतअल्लिक़ उनको कुछ इल्म नहीं, अल्लाह की क़सम! जो झूठ तुम बाँध रहे हो उसके बारे में ज़रूर तुमसे पूछताछ होगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے ان (معبودوں) کا وہ حصہ لگاتے ہیں جن کے متعلق ان کو کچھ علم نہیں قسم ہے خدا کی تم سے تمہاری ان افترا پردازیوں کی ضرور باز پرس ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہ ان کے لیے جن کے بارے میں وہ نہیں جانتے، اس میں سے ایک حصہ مقرر کرتے ہیں جو ہم نے انہیں دیا ہے۔ اللہ کی قسم ! تم اس کے بارے میں ضرور پوچھے جاؤ گے جو تم جھوٹ باندھتے رہے۔ “ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ جن کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں ان کے حصے ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے مقرر کرتے ہیں ۔ خدا کی قسم ، ضرور تم سے پوچھا جائے گا کہ یہ جھوٹ تم نے کیسے گھڑ لیے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے ان کے لیے حصہ مقرر کرتے ہیں جنہیں کچھ بھی علم نہیں، اللہ کی قسم تم سے اس بارے میں ضرور ضرور پرسش ہوگی جو تم افترا پردازی کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ٹھہراتے ہیں ان کے لیے جن کی خبر نہیں رکھتے ایک حصہ ہماری دی ہوئی روزی میں سے قسم اللہ کی تم سے پوچھنا ہے جو تم بہتان باندھتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان کافروں کو جو کچھ دیا ہے یا اس میں سے ان معبودوں کا حصہ مقرر کرتے ہیں جن کی صحیح حقیقت کو یہ جانتے بھی نہیں ، خدا کی قسم جو افترا پردازیاں تم کر رہے ہو ان کے متعلق تم سے ضرور باز پرس کی جائے گی