Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 69

سورة النحل

ثُمَّ کُلِیۡ مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسۡلُکِیۡ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلًا ؕ یَخۡرُجُ مِنۡۢ بُطُوۡنِہَا شَرَابٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُہٗ فِیۡہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۶۹﴾

Then eat from all the fruits and follow the ways of your Lord laid down [for you]." There emerges from their bellies a drink, varying in colors, in which there is healing for people. Indeed in that is a sign for a people who give thought.

اور ہر طرح کے میوے کھا اور اپنے رب کی آسان راہوں میں چلتی پھرتی رہ ، ان کے پیٹ سے رنگ برنگ کا مشروب نکلتا ہے ، جس کے رنگ مختلف ہیں اور جس میں لوگوں کے لئے شفا ہے غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت بڑی نشانی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
کُلِیۡ
کھا
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم سے
الثَّمَرٰتِ
پہلوں کی
فَاسۡلُکِیۡ
پھر چلتی رہ
سُبُلَ
راستوں پر
رَبِّکِ
اپنے رب کے
ذُلُلًا
ہموار۔ آسان
یَخۡرُجُ
نکلتا ہے
مِنۡۢ بُطُوۡنِہَا
ان کے پیٹوں سے
شَرَابٌ
شربت ۔شہد
مُّخۡتَلِفٌ
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہٗ
رنگ اس کے
فِیۡہِ
اس میں
شِفَآءٌ
شفا ہے
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اِنَّ
یقینا
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جو غوروفکر کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
کُلِیۡ
کھاؤ
مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ
ہر قسم کے پھلوں میں سے
فَاسۡلُکِیۡ
پھر چل
سُبُلَ
راہ پر
رَبِّکِ
اپنے رب کے
ذُلُلًا
ہموار
یَخۡرُجُ
نکلتا ہے
مِنۡۢ بُطُوۡنِہَا
اس کے پیٹ سے
شَرَابٌ
ایک شربت
مُّخۡتَلِفٌ
مختلف ہوتے ہیں
اَلۡوَانُہٗ
رنگ جس کے
فِیۡہِ
اس میں
شِفَآءٌ
شفا ہے
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقیناً ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جو غور و فکر کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Then eat from all the fruits and follow the ways of your Lord laid down [for you]." There emerges from their bellies a drink, varying in colors, in which there is healing for people. Indeed in that is a sign for a people who give thought.

اور ہر طرح کے میوے کھا اور اپنے رب کی آسان راہوں میں چلتی پھرتی رہ ، ان کے پیٹ سے رنگ برنگ کا مشروب نکلتا ہے ، جس کے رنگ مختلف ہیں اور جس میں لوگوں کے لئے شفا ہے غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت بڑی نشانی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہر قسم کے پھل سے اس کا رس چوس اور اپنے پروردگار کی ہموار کردہ راہوں پر چلتی رہ۔ ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگوں کا مشروب (شہد) نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہرقسم کے پھلوں سے کھاؤپھراپنے رب کے مسخرکیے ہوئے راستوں پرچلو،ایک شربت اس کے پیٹ سے نکلتاہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں، اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے،بلاشبہ اس میں یقینااُن کے لئے ایک نشانی ہے جو غوروفکر کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, eat from all the fruits and go along the pathways of your Lord made easy for you.|" From their bellies comes out a drink of various colours in which there is cure for people. Surely, in that there is a sign for a people who ponder.

پھر کھا ہر طرح کے میوں سے پھر چل راستوں میں اپنے رب کے صاف پڑے ہیں نکلتی ہے ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے مختلف رنگ ہیں اس میں مرض اچھے ہوتے ہیں لوگوں کے، اس میں نشانی ہے ان لوگوں کیلئے جو دھیان کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہر طرح کے میووں میں سے کھا اور اپنے رب کے ہموار کیے ہوئے راستوں پر چلتی رہ نکلتی ہے ان کے پیٹوں سے پینے کی ایک شے (شہد) جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور ہر طرح کے پھلوں کا رس چوس اور اپنے رب کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ ۔ 57 اس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے ۔ 58 یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں ۔ 59

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہر قسم کے پھلوں سے اپنی خوراک حاصل کر ، پھر ان راستوں پر چل جو تیرے رب نے تیرے لیے آسان بنا دیے ہیں ۔ ( اسی طرح ) اس مکھی کے پیٹ سے وہ مختلف رنگوں والا مشروب نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے ۔ یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سوچتے سمجھتے ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہر قسم کے پھل (اور پھول) چوستی 6 رہ پھر الوٹ کر) اپنے مالک کے آسان رستوں میں چلی جا 7 (اور چھتے میں داخل ہوجا) اس کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز نکلتی ہے (یعنی شہد) کئی طرح کے رنگ کی 8 اس میں لوگوں کی تندرستی (شفا) 9 ہے (کئی بیماریوں کے لئے) جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہر قسم کے پھلوں میں سے کھا (چوستی پھر) پھر اپنے پروردگار کے مسخر (آسان) کیے ہوئے راستوں پر چل۔ ان کے پیٹوں سے مختلف رنگوں کے پینے کی چیز نکلتی ہے اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ بیشک اس میں سوچنے والوں کے لئے بڑی دلیل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہر طرح کے پھلوں سے رس چوس کر اپنے رب کے بنائے ہوئے نرم اور ہموار راستوں پر چلے۔ (اسی) مکھی کے پیٹ سے مختلف رنگ کا شربت نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لئے شفا ہے۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو غور و فکر کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہر قسم کے میوے کھا۔ اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اس میں لوگوں (کے کئی امراض) کی شفا ہے۔ بےشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then eat thou of all the fruits and tread the ways of thy Lord made easy. There springeth forth from their bellies a drink varied in colours; therein is healing for mankind; verily therein is a sign for a people who reflect.

پھر ہر (قسم کے) پھلوں سے (رس) چوستی پھر پھر اپنے پروردگار کے راستوں میں چل جو تیرے لئے آسان ہیں ۔ اس کے پیٹ میں کے اندر سے ایک مشروب نکلتا ہے کہ اس کی رنگتیں مختلف ہوتی ہیں ۔ اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے ۔ اس کے اندر (بڑی) نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غور وفکر سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہر قسم کے پھلوں سے رس چوس ، پھر اپنے پروردگار کے ہموار راستوں پر چل ۔ اس کے پیٹ سے مشروب نکلتا ہے ، جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں ۔ اس میں لوگوں کیلئے شفا ہے ۔ بیشک اس کے اندر بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو غور کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

شہدکی مکھی کے پیٹ سے پینے کی مختلف رنگوں کی چیز نکلتی ہے پس اس میں لوگوں کے لیے شفاء ہے ۔ بلاشبہ غور وفکر کرنے والوں کے لیے اس میں بڑی نشانی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہر قسم کے میوے کھا اور اپنے رب کے صاف رستوں پر چلی جا۔ اس کے پیٹ سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں ان میں لوگوں کے لیے (کئی امراض کی) شفا ہے۔ بیشک سوچنے والوں کے لیے اس میں بھی نشانی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر تو کھا ہر قسم کے پھلوں سے (اور ان کے رس چوس) ، پھر چل نکل اپنے رب کی ہموار کردہ راہوں پر (سو اس کے نتیجے میں) اس کے پیٹ سے پینے کی ایک ایسی (عظیم الشان) چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور اس میں شفاء ہے لوگوں کے لئے، بلاشبہ اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرہرقسم کے پھلوں سے رس چوس اور اپنے رب کی ہموارکردہ راہوں پر چلتی رہ ، ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگون کامشروب ( شہد ) نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لئے شفا ہے یقینااس میں بھی ایک نشانی ہے غور وفکرکرنے والوں کے لئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہر قسم کے پھل میں سے کھا اور ( ف۱٤۲ ) اپنے رب کی راہیں چل کر تیرے لیے نرم و آسان ہیں ، ( ف۱٤۳ ) اس کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز رنگ برنگ نکلتی ہے ، جس میں لوگوں کی تندرستی ہے ، بیشک اس میں نشانی ہے ( ف۱٤۷ ) دھیان کرنے والوں کو ، ( ف۱٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تو ہر قسم کے پھلوں سے رس چوسا کر پھر اپنے رب کے ( سمجھائے ہوئے ) راستوں پر ( جو ان پھلوں اور پھولوں تک جاتے ہیں جن سے تو نے رس چوسنا ہے ، دوسری مکھیوں کے لئے بھی ) آسانی فراہم کرتے ہوئے چلا کر ، ان کے شکموں سے ایک پینے کی چیز نکلتی ہے ( وہ شہد ہے ) جس کے رنگ جداگانہ ہوتے ہیں ، اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے ، بیشک اس میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے نشانی ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہر قسم کے پھلوں ( اور پھولوں ) کا رس چوسا کر پس اپنے پروردگار کی ہموار کردہ راہوں پر چلتی رہ ۔ شہد کی ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگوں کا وہ مشروب نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لئے شفا ہے اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو غور و فکر کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then to eat of all the produce (of the earth), and find with skill the spacious paths of its Lord: there issues from within their bodies a drink of varying colours, wherein is healing for men: verily in this is a Sign for those who give thought.

Translated by

Muhammad Sarwar

then eat of every fruit and follow the path of your Lord submissively." From out of their bellies comes a drink of different color in which there is a cure for the human being. In this there is evidence (of the truth) for the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Then, eat of all fruits, and follow the routes that your Lord made easy (for you)." There comes forth from their bellies, a drink of varying colors, in which there is a cure for men. There is indeed a sign in that for people who reflect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then eat of all the fruits and walk in the ways of your Lord submissively. There comes forth from within it a beverage of many colours, in which there is healing for men; most surely there is a sign in this for a people who reflect.

Translated by

William Pickthall

Then eat of all fruits, and follow the ways of thy Lord, made smooth (for thee). There cometh forth from their bellies a drink divers of hues, wherein is healing for mankind. Lo! herein is indeed a portent for people who reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हर क़िस्म के फलों का रस चूस कर और अपने रब की हमवार की हुई राहों पर चल, उसके पेट से पीने की चीज़ निकलती है उसके रंग मुख़्तलिफ़ हैं, उसमें लोगों के लिए शिफ़ा है, बेशक इसमें निशानी है उन लोगों के लिए जो ग़ौर करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہر قسم کے پھلوں سے چوستی پھر․ پھر اپنے رب کے راستوں میں چل جو آسان ہیں اس کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کی رنگتیں مختلف ہوتی ہیں کہ اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے اس میں (بھی) ان لوگوں کے لیے بڑی دلیل ہے جو سوچتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ہر قسم کے پھلوں سے کھائے اور اپنے رب کے راستے پر چلے جو آسان کیے ہوئے ہیں ان کے پیٹوں سے پینے کیلئے شہد نکلتا ہے جس کے رنگ مختلف ہیں اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے یقیناً نشانی ہے جو غوروفکر کرتے ہیں۔ “ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنے چھتے بنا ، اور ہر طرح کے پھلوں کا رس چوس ، اور اپنے رب کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ۔ اس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لئے۔ یقیناً اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غوروفکر کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہر قسم کے پھلوں میں سے کھا پھر تو اپنے رب کے راستوں میں چل جو آسان کردئیے گئے ہیں، اس کے پیٹوں سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے رنگ مختلف ہیں اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے، بلاشبہ اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو فکر کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کھا ہر طرح کے میووں سے پھر چل راہوں میں اپنے رب کی صاف پڑے ہیں نکلتی ہے ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے مختلف رنگ ہیں اس میں مرض اچھے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو دھیان کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہر قسم کی پھلوں سے غذا حاصل کر اور واپس آنے کے لئے اپنے رب کے آسان اور سہل راستوں پر ہولے ان کھیوں کے پیٹ میں سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اس شہد میں لوگوں کے لئے شفا ہے ، بلا شبہ اس چیز میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں