Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 70

سورة النحل

وَ اللّٰہُ خَلَقَکُمۡ ثُمَّ یَتَوَفّٰىکُمۡ ۟ ۙ وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرَدُّ اِلٰۤی اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِکَیۡ لَا یَعۡلَمَ بَعۡدَ عِلۡمٍ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ قَدِیۡرٌ ﴿٪۷۰﴾  15

And Allah created you; then He will take you in death. And among you is he who is reversed to the most decrepit [old] age so that he will not know, after [having had] knowledge, a thing. Indeed, Allah is Knowing and Competent.

اللہ تعالٰی نے ہی تم سب کو پیدا کیا ہے وہی پھر تمہیں فوت کرے گا تم میں ایسے بھی ہیں جو بدترین عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جانتے بوجھنے کے بعد بھی نہ جانیں بیشک اللہ دانا اور توانا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یَتَوَفّٰىکُمۡ
پھر وہ فوت کرتا ہے تمہیں
وَمِنۡکُمۡ
اور تم میں سے
مَّنۡ
کوئی
یُّرَدُّ
پھیرا جاتا ہے
اِلٰۤی
طرف
اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ
ناکارہ عمر کے
لِکَیۡ
تاکہ
لَایَعۡلَمَ
نہ وہ جانے
بَعۡدَ
بعد
عِلۡمٍ
جا ننے کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلِیۡمٌ
بہت علم والا ہے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
خَلَقَکُمۡ
پیدا کیا تمہیں
ثُمَّ
پھر
یَتَوَفّٰىکُمۡ
وہی موت دیتا ہے تمہیں
وَمِنۡکُمۡ
اور تم میں سے ہیں
مَّنۡ
جو لوٹا دیا جاتا ہے
یُّرَدُّ
طرف
اِلٰۤی
نکمی
اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ
عمر کو
لِکَیۡ لَایَعۡلَمَ
تاکہ وہ نہ جانے
بَعۡدَ
بعد
عِلۡمٍ
جاننے کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
قَدِیۡرٌ
قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And Allah created you; then He will take you in death. And among you is he who is reversed to the most decrepit [old] age so that he will not know, after [having had] knowledge, a thing. Indeed, Allah is Knowing and Competent.

اللہ تعالٰی نے ہی تم سب کو پیدا کیا ہے وہی پھر تمہیں فوت کرے گا تم میں ایسے بھی ہیں جو بدترین عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جانتے بوجھنے کے بعد بھی نہ جانیں بیشک اللہ دانا اور توانا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے تمہیں پیدا کیا پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے اور تم میں سے کچھ لوگوں کو رذیل ترین عمر تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد وہ کچھ نہ جانے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھروہی تمہیں موت دیتاہے اورتم میں سے کوئی نکمی عمرکولوٹا دیاجاتاہے تاکہ وہ جاننے کے بعد کچھ نہ جانے یقیناًاﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا، پوری طرح قدرت رکھنے والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah created you, then He takes you back. And there are some among you who are carried back to the worst part of the age, that he knows nothing after hav¬ing knowledge. Surely, wherein Allah is All-Knowing, All-Powerful.

اور اللہ نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو موت دیتا ہے اور کوئی تم میں سے پہنچ جاتا ہے نکمی عمر کو تاکہ سمجھنے کے پیچھے اب کچھ نہ سمجھے، اللہ خبر دار ہے قدرت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی نے تمہیں پیدا کیا پھر وہی تمہیں وفات دے گا اور تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ناکارہ عمر کو لوٹا دیے جاتے ہیں کہ نہ جانے علم رکھنے کے بعد کچھ بھی۔ یقیناً اللہ جاننے والا قدرت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has created you, and then He causes you to die. Some of you have your lives prolonged to an abject old age, when one loses all knowledge after having acquired it. Allah is All-Knowing, All-Powerful.

اور دیکھو ، اللہ نے تم کو پیدا کیا ، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے 60 ، اور تم میں سے کوئی بدترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے ۔ 61 حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھی ۔ ؏ ۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہ تمہاری روح قبض کرتا ہے ، اور تم میں سے کوئی ایسا ہوتا ہے جو عمر کے سب سے ناکارہ حصے تک پہنچا دیا جاتا ہے ، جس میں پہنچ کر وہ سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتا ۔ ( ٢٩ ) بیشک اللہ بڑے علم والا ، بڑی قدرت والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگو) اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا پھر وہی تمہاری جان نکالتا ہے اور تم میں سے کوئی نکمی (خراب) عمر کو پہنچ جاتا ہے اس لئے کہ بہت کچھ) جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے 2 بیشک اللہ جانتا ہے قدرت والاف 3(سب کچھ کرسکتا ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے تم کو پیدا فرمایا پھر تم کو قبض فرمائے گا (موت دے گا) اور بعض تم میں سے ناکارہ عمر تک پہنچائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد ہر چیز سے بیخبر ہوجاتے ہیں۔ بیشک اللہ بڑے علم والے بڑی قدرت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ تمہیں پیدا کرتا ہے۔ پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے اور بعض تم میں سے اس نکمی عمر کو پہنچ جاتے ہیں جہاں سب کچھ جاننے کے بعد بھی کچھ نہیں جانتا (سب بھول جاتا ہے) بیشک اللہ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے تم کو پیدا کیا۔ پھر وہی تم کو موت دیتا ہے اور تم میں بعض ایسے ہوتے ہیں کہ نہایت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور (بہت کچھ) جاننے کے بعد ہر چیز سے بےعلم ہوجاتے ہیں۔ بےشک خدا (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah hath created you, then He taketh your souls; of you are some who are brought back to the meanest of age, so that they know not aught after having knowledge; verily Allah is Knowing, Potent.

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے اور تم میں سے کوئی لوٹا دیا جاتا ہے ناکارہ عمر کی طرف جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ باخبری کے بعد چیزوں سے بیخبر ہوجاتا ہے ۔ بیشک اللہ بڑا علم والا ہے بڑا قدرت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تم کو پیدا کیا ، پھر وہی تم کو وفات دیتا ہے اور تم میں سے بعض ارذلِ عمر کی طرف لوٹا دیے جاتے ہیں کہ جاننے کے بعد وہ کچھ نہ جانیں ۔ بیشک اللہ ہی علم والا اور قدرت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی تمہیں پیدا فرماتا ہے پھر تمہاری روح پوری کی پوری واپس لے لیتا ہے اور تم میں سے بعض عمر کے ( آخری ) ناکارہ حصّے تک پہنچادیئے جاتے ہیں جہاں وہ سمجھنے کے بعد بھی کچھ نہیں سمجھتے ۔ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ( سب کچھ ) جاننے والے ( بڑی ) قدرت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا، پھر وہی تم کو موت دیتا ہے اور تم میں بعض ایسے ہوتے ہیں کہ نہایت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہیں اور بہت کچھ جاننے کے بعد ہر چیز سے بےعلم ہوجاتے ہیں بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (تم لوگ خود اپنی حالت پر بھی تو غورو کرو کہ کس طرح) اللہ ہی تمہیں پیدا فرماتا ہے، پھر وہی تمہیں موت بھی دیتا ہے اور تم میں سے کسی کو لوٹا دیا جاتا ہے بدترین عمر کی طرف، تاکہ وہ کچھ نہ جانے سب کچھ جاننے کے بعد، بیشک اللہ سب کچھ جانتا، ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے تم سب کو پیدا کیا پھروہی تمہیں موت دیتا ہے اور تم میں سے بعض کو ادھیڑ عمرتک پہنچادیاجاتا ہے تاکہ بہت کچھ جاننے کے بعدایساہوجائے کہ اسے کچھ بھی یادنہ رہے بلاشبہ اللہ سب جاننے والااور قادر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ( ف۱٤۹ ) پھر تمہاری جان قبض کرے گا ( ف۱۵۰ ) اور تم میں کوئی سب سے ناقض عمر کی طرف پھیرا جاتا ہے ( ف۱۵۱ ) کہ جاننے کے بعد کچھ نہ جانے ( ف۱۵۲ ) بیشک اللہ کچھ جانتا ہے سب کچھ کرسکتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تمہیں پیدا فرمایا ہے پھر وہ تمہیں وفات دیتا ( یعنی تمہاری روح قبض کرتا ) ہے ۔ اور تم میں سے کسی کو ناقص ترین عمر ( بڑھاپا ) کی طرف پھیر دیا جاتا ہے تاکہ ( زندگی میں بہت کچھ ) جان لینے کے بعد اب کچھ بھی نہ جانے ( یعنی انسان مرنے سے پہلے اپنی بے بسی و کم مائیگی کا منظر بھی دیکھ لے ) ، بیشک اللہ خوب جاننے والا بڑی قدرت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہی تمہیں وفات دے گا اور تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ جن کو ( بڑھاپے کی ) بدترین عمر تک لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ ( بہت کچھ ) جاننے کے بعد کچھ بھی نہ جانیں بے شک اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا قدرت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah who creates you and takes your souls at death; and of you there are some who are sent back to a feeble age, so that they know nothing after having known (much): for Allah is All-Knowing, All-Powerful.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has created you and He causes you to die. Some of you will grow to an extremely old age and lose your memory. God is All-knowing and Almighty.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah created you and then He will cause you to die; and among you there are some who are sent back to senility, so that they know nothing after having known (much). Truly, Allah is Knowing, capable of all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has created you, then He causes you to die, and of you is he who is brought back to the worst part of life, so that after having knowledge he does not know anything; surely Allah is Knowing, Powerful.

Translated by

William Pickthall

And Allah createth you, then causeth you to die, and among you is he who is brought back to the most abject stage of life, so that he knoweth nothing after (having had) knowledge. Lo! Allah is Knower, Powerful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने तुमको पैदा किया फिर वही तुमको वफ़ात देता है, और तुम में से बअज़ वे हैं जो नाकारा उम्र तक पहुँचाए जाते हैं कि जानने के बाद वे कुछ न जानें, बेशक अल्लाह इल्म वाला, क़ुदरत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے تم کو (اول) پیدا کیا پھر تمہاری جان قبض کرتا ہے اور بعضے تم میں وہ ہیں جو ناکارہ عمر تک پہنچائے جاتے ہیں جس کا یہ اثر ہوتا ہے کہ ایک چيز سے باخبر ہو کر پھر بیخبر ہوجاتا ہے بیشک اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑی قدرت والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر وہی تم کو موت دے گا اور بعض تم میں سے وہ ہیں جنہیں بدترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے، تاکہ وہ جان لینے کے بعد کچھ نہ جانے۔ بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا، ہر چیز پر قادر ہے۔ “ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دیکھو ، اللہ نے تم کو پیدا کیا ، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے ، اور تم میں سے کوئی بدترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تا کہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے۔ حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تمہیں پیدا فرمایا پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، اور تم میں سے بعض وہ ہیں جو نکمی عمر تک پہنچا دئیے جاتے ہیں تاکہ وہ علم کے بعد کچھ بھی نہ جانیں، بلاشبہ اللہ جاننے والا ہے قدرت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو موت دیتا ہے اور کوئی تم میں سے پہنچ جاتا ہے نکمی عمر کو کہ سمجھنے کے پیچھے اب کچھ نہ سمجھے اللہ خبردار ہے قدرت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خدا ہی نے تم لوگوں کو پیدا کیا ہے پھر وہی تمہاری جانوں کو قبض کرتا ہے ، اور بعض تم میں سے وہ ہے جو نکمی اور ناکارہ عمر تک پہنچایا جاتا ہے جس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ جاننے کے بعد انجان ہوجاتا ہے ، بیشک اللہ تعالیٰ کمال علم اور کمال قدرت کا مالک ہے ،