Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 89

سورة النحل

وَ یَوۡمَ نَبۡعَثُ فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ شَہِیۡدًا عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ وَ جِئۡنَا بِکَ شَہِیۡدًا عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ وَ نَزَّلۡنَا عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ تِبۡیَانًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً وَّ بُشۡرٰی لِلۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿٪۸۹﴾  18

And [mention] the Day when We will resurrect among every nation a witness over them from themselves. And We will bring you, [O Muhammad], as a witness over your nation. And We have sent down to you the Book as clarification for all things and as guidance and mercy and good tidings for the Muslims.

اور جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ان کے مقابلے پر گواہ کھڑا کریں گے اور تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہرچیز کا شافی بیان ہے اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ یَوۡمَ
اور جس دن
نَبۡعَثُ
ہم اٹھائیں گے
فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں
شَہِیۡدًا
ایک گواہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ
ان ہی میں سے
وَجِئۡنَابِکَ
اور ہم لائیں گے آپ کو
شَہِیۡدًا
گواہ بناکر
عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں پر
وَنَزَّلۡنَا
اور نازل کی ہم نے
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡکِتٰبَ
کتاب
تِبۡیَانًا
کھول کر بیان کرنے والی
لِّکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کو
وَّہُدًی
اور ہدایت
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت
وَّبُشۡرٰی
اور خوشخبری
لِلۡمُسۡلِمِیۡنَ
مسلمانوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ یَوۡمَ
اور جس دن
نَبۡعَثُ
ہم اٹھائیں گے
فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں سے
شَہِیۡدًا
گواہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ
ان ہی میں سے
وَجِئۡنَا
اور لائیں گے ہم
بِکَ
آپ کو
شَہِیۡدًا
گواہ
عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں پر
وَنَزَّلۡنَا
اور نازل کی ہے ہم نے
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
تِبۡیَانًا
واضح بیان ہے
لِّکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کا
وَّہُدًی
اور ہدایت ہے
وَّرَحۡمَۃً
اور رحمت ہے
وَّبُشۡرٰی
اور بشارت
لِلۡمُسۡلِمِیۡنَ
مسلمانوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] the Day when We will resurrect among every nation a witness over them from themselves. And We will bring you, [O Muhammad], as a witness over your nation. And We have sent down to you the Book as clarification for all things and as guidance and mercy and good tidings for the Muslims.

اور جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ان کے مقابلے پر گواہ کھڑا کریں گے اور تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہرچیز کا شافی بیان ہے اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن ہم ہر امت میں سے انہی میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور ان پر ہم آپ کو گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کی وضاحت موجود ہے اور (اس میں) مسلمانوں کے لئے ہدایت، رحمت اور خوشخبری ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس دن ہم ہر اُمت میں سے ان پر ایک گواہ ان ہی میں سے اُٹھائیں گے اوران لوگوں پر آپ کو گواہ بنا کر لائیں گے اورہم نے یہ کتاب آپ پرنازل کی ہے جوکہ ہرچیزکاواضح بیان ہے اورمسلمانوں کے لئے ہدایت،رحمت اور بشارت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (think of) the day We shall send to every people a witness from among them (to testify) against them, and We shall bring you (0 prophet) as witness against these. And We have revealed to you the Book, an exposition of everything, and guidance, and mercy, and glad tidings for the Muslims.

اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا ان پر انہی میں کا اور تجھ کو لائیں بتلانے کو ان لوگوں پر، اور اتاری ہم نے تجھ پر کتاب کھلا بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری حکم ماننے والوں کے لئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (ذرا تصور کرو اس دن کا) جس دن ہم ہر امت میں کھڑا کریں گے ایک گواہ ان پر ان ہی میں سے اور آپ کو کھڑا کریں گے گواہ (بنا کر) ان کے خلاف اور (اے نبی ! ) ہم نے اتار دی ہے آپ پر یہ کتاب وضاحت کرتی ہوئی ہر شے کی اور یہ ہدایت رحمت اور بشارت (بن کر آئی) ہے مسلمانوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), warn them of the coming of a Day when We shall bring forth a witness against them from each community and We shall bring you forth as a witness against them all; (and it is for that purpose that) We sent down the Book to you which makes everything clear, and serves as a guidance and mercy and glad tidings to those who have submitted to Allah.

﴿اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، انہیں اس دن سے خبردار کر دو﴾ جب کہ ہم ہر امت میں خود اسی کے اندر سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو اس کے مقابلہ میں شہادت دے گا ، اور ان لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لیے ہم تمہیں لائیں گے ۔ اور ﴿یہ اسی شہادت کی تیاری ہے کہ﴾ ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کر دی ہے جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے 86 اور ہدایت و رحمت اور بشارت ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے سر تسلیم خم کر دیا ہے ۔ 87 ؏ ١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ دن بھی یاد رکھو جب ہر امت میں ایک گواہ انہی میں سے کھڑا کریں گے اور ( اے پیغمبر ) ہم تمہیں ان لوگوں کے خلاف گواہی دینے کے لیے لائیں گے ۔ اور ہم نے تم پر یہ کتاب اتار دی ہے تاکہ وہ ہر بات کھول کھول کر بیان کردے ، اور مسلمانوں کے لیے ہدایت ، رحمت اور خوشخبری کا سامان ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (وہ دن یاد کر) جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے 2 اور (اے پیغمبر) تجھ کو ان لوگوں پر یعنی آخری زمانہ کی امت پر) گواہ بنا کر لائیں گے 3 اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب اتاری یعنی قرآن مجید جس میں ہر چیز کا اچھا بیان ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ جو ان ہی میں سے ہوگا ان پر کھڑا کریں گے اور ان لوگوں کے مقابلہ میں آپ کو گواہ لائیں گے اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل فرمائی ہے کہ اس میں ہر چیز کا تفصیل سے بیان ہے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور رحمت اور (بڑی) خوشخبری ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ دن (کیسا عجیب ہوگا) جب ہم ہر امت میں ان ہی میں سے ایک ایک گواہ اٹھائیں گے جو ان پر گواہی دے گا اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو ہم ان سب پر گواہی کے لئے لائیں گے۔ اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ پر قرآن کریم کو نازل کیا ہے جس میں ہر چیز کو کھول کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ جو ہدایت ہے اور رحمت ہے اور فرماں برداروں کے لئے خوش خبری ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر اُمت میں سے خود اُن پر گواہ کھڑے کریں گے۔ اور (اے پیغمبر) تم کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے۔ اور ہم نے تم پر (ایسی) کتاب نازل کی ہے کہ (اس میں) ہر چیز کا بیان (مفصل) ہے اور مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And beware a Day whereon We shall raise up in every community a witness regarding them from amongst them selves, and We shall bring thee as a witness regarding these. And We, have revealed unto thee the Book as an exposition of everything and as a guidance and mercy and glad tidings to the Muslims.

اور (وہ دن بھی یاد رکھنے کے قابل ہے) جس دن ہم ہر امت سے ایک ایک گواہ انہی میں سے اٹھائیں گے اور ان (سب) لوگوں کے مقابلہ میں آپ کو گواہ بناکر لائیں گے ۔ اور ہم نے آپ پر کتاب اتاری ہے ہر بات کو کھول دینے والی اور مسلموں کے حق میں ہدایت اور رحمت اور بشارت ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( خیال کرو ) جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ ان پر انہی میں سے اٹھائیں گے اور تم کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے ۔ اور ہم نے تم پر کتاب اتاری ہے ، ہر چیز کو کھول دینے کیلئے اور وہ ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے فرمانبرداروں کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس دن ( جب ) ہم ہرامت سے انہی میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے اور ہم ان سب پر آپ کو ( بطور ) گواہ لائیں گے اور ہم نے ( اس ) کتاب ( قرآن مجید ) کو آپ ( ﷺ ) پر اس لیے نازل کیا ہے کہ وہ ہر چیز کو کھول کھول کر بیان کردے اور ( یہ کتاب ) مسلمانوں کے لیے ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس دن (کو یاد کرو) جب ہم ہر امت میں سے خود انہی پر گواہ کھڑا کریں گے اور اے پیغمبر ! آپ کو ان لوگوں پر گواہ لائیں گے اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے کہ اس میں ہر چیز کا بیان مفصل ہے اور مسلمانوں ( فرمانبرداروں) کے لیے ہدایت، رحمت اور بشارت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ ہولناک دن بہر حال یاد رکھنے کا ہے کہ) جس دن ہم اٹھا کھڑا کریں گے ہر امت میں ایک گواہ ان (کے کئے کرائے) پر گواہی دینے کے لئے خود انہی میں سے، اور ہم آپ کو (اے پیغمبر) کتاب کو، کامل بیان بنا کر (ضروریات دین سے متعلق) ہر چیز کے لئے، اور سراسر ہدایت، عین رحمت، اور عظیم الشان خوشخبری کے طور پر، (اس کے حضور) سر تسلیم خم کردینے والوں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن ہم ہرامت سے انہی میں سے ایک گواہ کھڑاکریں گے اور ان پر ہم آپ کو گواہ لائیں گے اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیزکی وضاحت موجودہے اور ( اس میں ) مسلمانوں کے لئے ہدایت ، رحمت اور خوشخبری ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن ہم ہر گروہ میں ایک گواہ انھیں میں سے اٹھائیں گے کہ ان پر گواہی دے ( ف۲۰۱ ) اور اے محبوب! تمہیں ان سب پر ( ف۲۰۲ ) شاہد بناکر لائیں گے ، اور ہم نے تم پر یہ قرآن اتارا کہ ہر چیز کا روشن بیان ہے ( ف۲۰۳ ) اور ہدایت اور رحمت اور بشارت مسلمانوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ دن ہوگا ( جب ) ہم ہر امت میں انہی میں سے خود ان پر ایک گواہ اٹھائیں گے اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم آپ کو ان سب ( امتوں اور پیغمبروں ) پر گواہ بنا کر لائیں گے ، اور ہم نے آپ پر وہ عظیم کتاب نازل فرمائی ہے جو ہر چیز کا بڑا واضح بیان ہے اور مسلمانوں کے لئے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو ان کے بالمقابل گواہی دے گا اور آپ کو ان سب کے بالمقابل گواہ بنا کر لائیں گے اور ہم نے آپ پر وہ کتاب نازل کی ہے جو ہر بات کو کھول کر بیان کرتی ہے اور سرِ تسلیم خم کرنے والوں کے لئے سراسر ہدایت ، رحمت اور بشارت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day We shall raise from all Peoples a witness against them, from amongst themselves: and We shall bring thee as a witness against these (thy people): and We have sent down to thee the Book explaining all things, a Guide, a Mercy, and Glad Tidings to Muslims.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when We call a witness against every nation from their own people, We will call you, (Muhammad), as a witness against them all. We have sent you the Book which clarifies all matters. It is a guide, a mercy, and glad news to the Muslims.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And on the Day when We resurrect a witness from each nation from among themselves, and We bring you (O Muhammad) as a witness against these. And We have revealed the Book (the Qur'an) to you as an explanation of everything, a guidance, a mercy, and good news for the Muslims.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when We will raise up in every people a witness against them from among themselves, and bring you as a witness against these-- and We have revealed the Book to you explaining clearly everything, and a guidance and mercy and good news for those who submit.

Translated by

William Pickthall

And (bethink you of) the day when We raise in every nation a witness against them of their own folk, and We bring thee (Muhammad) as a witness against these. And We reveal the Scripture unto thee as an exposition of all things, and a guidance and a mercy and good tidings for those who have surrendered (to Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस दिन हम हर उम्मत में एक गवाह उन्हीं में से उठाएंगे और आपको उन लोगों पर गवाह बनाकर लाएंगे, और हमने आप पर किताब उतारी है हर चीज़ को खोल देने के लिए, वह हिदायत और रहमत और बशारत है फ़रमाँबरदारों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس دن ہم ہر ہر امت میں ایک ایک گواہ جو ان ہی میں کا ہوگا ان کے مقابلہ میں قائم کردیں گے (1) اور ان لوگوں کے مقابلہ میں آپ کو گواہ بنا کر لائیں گے اور ہم نے آپ پر قرآن اتارا ہے کہ تمام (دین کی) باتوں کا بیان کرنے والا ہے اور (خاص) مسلمانوں کے واسطے بڑی ہدایت اور بڑی رحمت اور خوشخبری سنانے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن ہم ہر امت میں ان پر انہی میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور آپ کو ان پر گواہ بنائیں گے اور ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی جس میں ہر چیز کا واضح بیان ہے اور فرماں برداروں کے لیے ہدایت، رحمت اور خوشخبری ہے۔ “ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی انہیں اس دن سے خبر دار کردو) جب کہ ہم ہر امت میں خود اسی کے ۔۔ سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو اس کے مقابلہ میں شہادت دے گا ، اور ان لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لئے ہم تمہیں لائیں گے۔ اور (یہ اسی شہادت کی تیاری ہے کہ ) ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کردی ہے جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے اور ہدایت و رحمت اور بشارت ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے سر تسلیم خم کردیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن دن ہم ہر امت میں ایک گواہ قائم کریں گے جو انہیں میں سے ہوگا وہ ان کے خلاف گواہی دے گا، اور ہم آپ کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر لائیں گے، اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جو ہر چیز کو بیان کرنے والی ہے اور فرمانبرداروں کے لیے ہدایت ہے اور رحمت ہے اور خوشخبری ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا ان پر انہی میں کا اور تجھ کو لائیں بتلانے کو ان لوگوں پر اور اتاری ہم نے تجھ پر کتاب کھلا بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری حکم ماننے والوں کے لیے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذک رہے جس دن ہم ہر امت سے ایک گواہ اس کے خلاف گواہی دینے کو اٹھا کھڑا کریں گے جو انہی میں سے ہوگا اور ان لوگوں یعنی آپکی امت کے کافروں کے مقابلے میں آپ کو گواہ بنا کر لائیں گے اور اے پیغمبر ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے جو ہر چیز کو بیان کرنیوالی ہے اور مسلمانوں کے لئے یہ کتاب بڑی ہدایت رحمت اور خوش خبری سنانے والی ہے