Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 90

سورة النحل

اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ یَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ وَ الۡبَغۡیِ ۚ یَعِظُکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۹۰﴾

Indeed, Allah orders justice and good conduct and giving to relatives and forbids immorality and bad conduct and oppression. He admonishes you that perhaps you will be reminded.

اللہ تعالٰی عدل کا ، بھلائی کا اور قرابت داروں کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی کے کاموں ، ناشائستہ حرکتوں اور ظلم و زیادتی سے روکتا ہے ، وہ خود تمہیں نصیحتیں کر رہا ہے کہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَاۡمُرُ
حکم دیتا ہے
بِالۡعَدۡلِ
عدل کا
وَالۡاِحۡسَانِ
اور احسان کا
وَاِیۡتَآیِٔ
اور دینے کا
ذِی الۡقُرۡبٰی
قربت داروں کو
وَیَنۡہٰی
اور روکتا ہے۔ منع کرتا ہے
عَنِ الۡفَحۡشَآءِ
بےحیائی سے
وَالۡمُنۡکَرِ
اور برائی
وَالۡبَغۡیِ
اور زیادتی سے
یَعِظُکُمۡ
وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَاۡمُرُ
حکم دیتا ہے
بِالۡعَدۡلِ
عدل کا
وَالۡاِحۡسَانِ
اور احسان کا
وَاِیۡتَآیِٔ
اور ادا کرنے کا
ذِی الۡقُرۡبٰی
رشتہ داروں کے
وَیَنۡہٰی
اور روکتا ہے
عَنِ الۡفَحۡشَآءِ
بے حیائی سے
وَالۡمُنۡکَرِ
اور برائی
وَالۡبَغۡیِ
اور زیادتی سے
یَعِظُکُمۡ
وہ نصیحت کرتا ہے تمہیں
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَذَکَّرُوۡنَ
نصیحت حاصل کرو
Translated by

Juna Garhi

Indeed, Allah orders justice and good conduct and giving to relatives and forbids immorality and bad conduct and oppression. He admonishes you that perhaps you will be reminded.

اللہ تعالٰی عدل کا ، بھلائی کا اور قرابت داروں کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی کے کاموں ، ناشائستہ حرکتوں اور ظلم و زیادتی سے روکتا ہے ، وہ خود تمہیں نصیحتیں کر رہا ہے کہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ تمہیں عدل، احسان اور قرابت داروں کو (امداد) دینے کا حکم دیتا ہے اور بےحیائی، برے کام اور سرکشی سے منع کرتا ہے۔ وہ تمہیں اس لئے نصیحت کرتا ہے کہ تم اسے (قبول کرو) اور یاد رکھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینااﷲ تعالیٰ عدل کااوراحسان کااوررشتے داروں کودینے کاحکم دیتا ہے اوروہ بے حیائی اوربُرائی اورزیادتی سے روکتا ہے،وہ تمہیں نصیحت کرتاہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah commands to do justice and be good, and to give relatives (their due), and forbids from shameless acts, evil deeds and transgression. He exhorts you so that you may be receptive to advice.

اللہ حکم کرتا ہے انصاف کرنے کا اور بھلائی کرنے کا اور قرابت والوں کے دینے کا اور منع کرتا ہے بےحیائی سے اور نامعقول کام سے اور سرکشی سے اور تم کو سمجھاتا ہے تاکہ تم یاد رکھو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً اللہ حکم دیتا ہے عدل کا احسان کا اور قرابت داروں کو (ان کے حقوق) ادا کرنے کا اور وہ روکتا ہے بےحیائی برائی اور سرکشی سے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق حاصل کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah enjoins justice, kindness and the doing of good to kith and kin, and forbids all that is shameful, evil and oppressive. He exhorts you so that you may be mindful.

اللہ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے 88 اور بدی اور بے حیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے ۔ 89 وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک اللہ انصاف کا ، احسان کا ، اور رشتہ داروں کو ( ان کے حقوق ) دینے کا حکم دیتا ہے ، اور بے حیائی ، بدی اور ظلم سے روکتا ہے ۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مسلمانوں کو (دین کی سچی) راہ بتانے والی اور رحمت اور خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ سچ کی راہ پر چلنے کا اور احسان کرنے کا حکم دیتا ہے اور (جو اپنے خرچ سے بچ رہے وہ) ناطے والوں کو 5 دینے کا اور بےحیائی (فسق و فجور جیسے زنا لواطت وغیرہ) اور برے کام (جو شرع کے خلاف ہو) اور ظلم سے 6 یا بغاوت اور حسد سے منع کرتا ہے البتہ تمک و اس لئے نصیحت کرتا ہے کہ تم یاد رکھو (یا اس کا خیال رکھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اللہ انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (حسب توفیق) دینے کا حکم فرماتے ہیں اور بےحیائی اور برائی اور سرکشی سے منع فرماتے ہیں وہ تمہیں اس لئے نصیحت فرماتے ہیں تاکہ تم نصیحت قبول کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک اللہ تمہیں عدل و احسان اور رشتہ داروں کو ان کے حقوق دینے کا حکم دیتا ہے۔ بےحیائی ناشائستہ کاموں اور سرکشی اور بغاوت سے منع کرتا ہے۔ وہ تمہیں سجھاتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تم کو انصاف اور احسان کرنے اور رشتہ داروں کو (خرچ سے مدد) دینے کا حکم دیتا ہے۔ اور بےحیائی اور نامعقول کاموں سے اور سرکشی سے منع کرتا ہے (اور) تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily Allah commandeth justice and well-doing and giving to kindred; and He prohibiteth lewdness and wickedness and oppression; He exhorteth you that haply ye may beadmonished.

بیشک اللہ عدل کا اور حسن سلوک کا اور اہل قرابت کو دیتے رہنے کا حکم دیتا ہے اور کھلی برائی سے اور مطلق برائی سے اور ظلم (وسرکشی) سے ممانعت کرتا ہے وہ تمہیں (یہ) پند دیتا ہے اس لئے کہ تم نصیحت قبول کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک اللہ حکم دیتا ہے عدل کا ، احسان کا اور ذوی القربیٰ کو دیتے رہنے کا اور روکتا ہے بے حیائی ، برائی اور سرکشی سے ۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے ، تاکہ تم یاد دہانی حاصل کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) انصاف کا اور حسن سلوک کا اور رشتے داروں کو ( ان کے حقوق ) دیتے رہنے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور برائی اور سرکشی سے روکنا ہے اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم نصیحت قبول کرلو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ تم کو حکم دیتا ہے انصاف، احسان اور رشتہ داروں کو (خرچ میں مدد) دینے کا، بےحیائی، نامعقول اور سرکشی سے منع کرتا ہے اور تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک اللہ حکم فرماتا ہے عدل (وانصاف) کا، احسان کرنے اور رشتہ داروں کو دینے کو، اور وہ روکتا ہے بےحیائی، برائی اور زیادتی سے، وہ نصیحت فرماتا ہے تمہیں تاکہ تم لوگ سبق لو،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں عدل ، احسان اور رشتہ داروں کو ( مالی امداد ) دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی ، برے کاموں اور سرکشی سے منع کرتا ہے وہ تمہیں اسلئے نصیحت کرتا ہے کہ تم اسے ( قبول کرواور ) یاد رکھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اللہ حکم فرماتا ہے انصاف اور نیکی ( ف۲۰٤ ) اور رشتہ داروں کے دینے کا ( ف۲۰۵ ) اور منع فرماتا بےحیائی ( ف۲۰٦ ) اور برُی بات ( ف۲۰۷ ) اور سرکشی سے ( ف۲۰۸ ) تمہیں نصیحت فرماتا ہے کہ تم دھیان کرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اللہ ( ہر ایک کے ساتھ ) عدل اور احسان کا حکم فرماتا ہے اور قرابت داروں کو دیتے رہنے کا اور بے حیائی اور برے کاموں اور سرکشی و نافرمانی سے منع فرماتا ہے ، وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے تاکہ تم خوب یاد رکھو

Translated by

Hussain Najfi

بے شک اللہ عدل ، احسان اور قرابتداروں کو ( ان کا حق ) دینے کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی ، برائی اور ظلم و زیادتی کرنے سے منع کرتا ہے اور تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah commands justice, the doing of good, and liberality to kith and kin, and He forbids all shameful deeds, and injustice and rebellion: He instructs you, that ye may receive admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

God commands (people) to maintain justice, kindness, and proper relations with their relatives. He forbids them to commit indecency, sin, and rebellion. God gives you advice so that perhaps you will take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, Allah orders justice and kindness, and giving (help) to the relatives, and He forbids immoral sins, and evil and tyranny. He admonishes you, so that perhaps you may take heed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely Allah enjoins the doing of justice and the doing of good (to others) and the giving to the kindred, and He forbids indecency and evil and rebellion; He admonishes you that you may be mindful.

Translated by

William Pickthall

Lo! Allah enjoineth justice and kindness, and giving to kinsfolk, and forbiddeth lewdness and abomination and wickedness. He exhorteth you in order that ye may take heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक अल्लाह हुक्म देता है अद्ल का और एहसान का और रिश्तेदारों को देने का, और अल्लाह रोकता है खुली बेहयाई से और बुराई से और सरकशी से, अल्लाह तुमको नसीहत करता है ताकि तुम सबक़ हासिल करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک اللہ تعالیٰ اعتدال اور احسان اور اہل قرابت کو دینے کا حکم فرماتے ہیں اور کھلی برائی اور مطلق برائی اور ظلم کرنے سے منع فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ تم کو اس کے لیے نصیحت فرماتے ہیں کہ تم نصیحت قبول کرو۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً اللہ عدل، احسان اور قرابت دار کو دینے کا حکم دیتا ہے اور بےحیائی، برائی اور سرکشی سے منع کرتا ہے، وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔ “ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی و بےحیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ اللہ عدل کا اور احسان کا اور قرابت داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے اور فحش کاموں سے اور برائیوں سے اور ظلم کرنے سے منع کرتا ہے، وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ حکم کرتا ہے انصاف کرنے کا اور بھلائی کرنے کا اور قرابت والوں کے دینے کا اور منع کرتا ہے بےحیائی سے اور نامعقول کام سے اور سرکشی سے تم کو سمجھاتا ہے تاکہ تم یاد رکھو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا اللہ انصاف کا اور بھلائی کا اور قرابت داروں کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے اور بےحیائی کو اور نا معقول کاموں کو اور تعدی و سرکشی کو منع کرتا ہے تم لوگوں کو اللہ تعالیٰ اس لئے نصیحت کرتا ہے تا کہ تم نصیحت قبول کرو