Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 91

سورة النحل

وَ اَوۡفُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ اِذَا عٰہَدۡتُّمۡ وَ لَا تَنۡقُضُوا الۡاَیۡمَانَ بَعۡدَ تَوۡکِیۡدِہَا وَ قَدۡ جَعَلۡتُمُ اللّٰہَ عَلَیۡکُمۡ کَفِیۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۹۱﴾

And fulfill the covenant of Allah when you have taken it, [O believers], and do not break oaths after their confirmation while you have made Allah , over you, a witness. Indeed, Allah knows what you do.

اور اللہ تعالٰی کے عہد کو پورا کرو جب کہ تم آپس میں قول و قرار کرو اور قسموں کو ان کی پختگی کے بعد مت توڑو ، حالانکہ تم اللہ تعالٰی کو اپنا ضامن ٹھہرا چکے ہو تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس کو بخوبی جان رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡفُوۡا
اور پورا کرو
بِعَہۡدِ
عہد کو
اللّٰہِ
اللہ کے
اِذَا
جب
عٰہَدۡتُّمۡ
عہد کرو تم
وَلَا
اور نہ
تَنۡقُضُوا
تم توڑو
الۡاَیۡمَانَ
قسموں کو
بَعۡدَ
بعد
تَوۡکِیۡدِہَا
ان کے پکا کرنے کے
وَقَدۡ
حالانکہ تحقیق
جَعَلۡتُمُ
بنا لیا ہے تم نے
اللّٰہَ
اللہ کو
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
کَفِیۡلًا
ضامن
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
تَفۡعَلُوۡنَ
تم کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡفُوۡا
اور پورا کرو
بِعَہۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے عہد کو
اِذَا
جب
عٰہَدۡتُّمۡ
آپس میں عہد کرو تم
وَلَا تَنۡقُضُوا
اور نہ تم توڑ دیا کرو
الۡاَیۡمَانَ
قسمیں
بَعۡدَ
بعد
تَوۡکِیۡدِہَا
ان کو پختہ کرنے کے
وَقَدۡ
اوربلاشبہ
جَعَلۡتُمُ
بنا چکے تم
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
کَفِیۡلًا
ضامن
اِنَّ
بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو
تَفۡعَلُوۡنَ
تم کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And fulfill the covenant of Allah when you have taken it, [O believers], and do not break oaths after their confirmation while you have made Allah , over you, a witness. Indeed, Allah knows what you do.

اور اللہ تعالٰی کے عہد کو پورا کرو جب کہ تم آپس میں قول و قرار کرو اور قسموں کو ان کی پختگی کے بعد مت توڑو ، حالانکہ تم اللہ تعالٰی کو اپنا ضامن ٹھہرا چکے ہو تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس کو بخوبی جان رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم نے اللہ سے کوئی عہد کیا ہو تو اسے پورا کرو۔ اور اپنی قسموں کو پکا کرنے کے بعد مت توڑو۔ جبکہ تم اپنے (قول وقرار) پر اللہ کو ضامن بناچکے ہو جو تم کرتے ہو، اللہ اسے خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم اﷲ تعالیٰ کے عہد کو پورا کرو جب تم آپس میں عہد کرواور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ دیا کرو جب کہ اﷲ تعالیٰ کوتم اپنے اوپر ضامن بنا چکے ہو،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ جانتا ہے جوبھی تم کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And fulfill the Covenant of Allah when you pledge, and do not break oaths after you swear them solemnly, while you have made Allah a witness over you. Surely, Allah knows all that you do.

اور پورا کرو عہد اللہ کا جب آپس میں عہد کرو اور نہ توڑو قسموں کو پکا کرنے کے بعد اور تم نے کیا ہے اللہ کو اپنا ضامن اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ کے عہد کو پورا کرو جب کہ تم عہد کرچکے ہو اور اپنی قسموں کو مت توڑو مضبوطی سے باندھنے کے بعد جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ ٹھہرا چکے ہو یقیناً اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And fulfil the covenant which you have made with Allah and do not break your oaths after having firmly made them, and after having made Allah your witness. Surely Allah knows all that you do.

اللہ کے عہد کو پورا کرو جب کہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو ، اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو جب کہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو ۔ اللہ تمہارے سب افعال سے با خبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب تم نے کوئی معاہدہ کیا ہو تو اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کرو ، اور قسموں کو پختہ کرنے کے بعد انہیں نہ توڑو ، جبکہ تم اپنے اوپر اللہ کو گواہ بنا چکے ہو ۔ تم جو کچھ کرتے ہو ، یقینا اللہ اسے جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ کا قرار پورا کرو جب تم قرار کرو 7 اور قسموں کو پکا کرنے کے بعد ان کو 8 نہ توڑو جس حال میں تم اللہ تعالیٰ کو اپنا ضامن کرچکے ہو بیشک اللہ تعالیٰ جو تم کرتے ہو وہ جانتا ہے (اگر تم قسم یا عہد کو توڑ دو گے تو وہ تم کو سزا دے گا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب اللہ سے عہد کرلو تو اس کو پورا کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو ان کو مت توڑو اور یقینا تم اللہ کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو جو کچھ تم کرتے ہو بیشک اللہ اس کو جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب تم نے اللہ سے کوئی پکا وعدہ کرلیا ہے تو اس کو پورا کرو اور اپنی ان قسموں کو جن پر تم اللہ کو گواہ بنا چکے ہو مت توڑو۔ بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب خدا سے عہد واثق کرو تو اس کو پورا کرو اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو اُن کو مت توڑو کہ تم خدا کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And fulfil the covenant of Allahs when ye have covenanted, and violate not the oaths after the ratification thereof, and surely ye have appointed Allah a surety over you. verily Allah knoweth that which ye do:

اور پورا کرو اللہ کے عہد کو جب تم عہد کرچکے ہو ۔ اور قسموں کو بعد ان کے استحکام کے مت توڑو درآنحالیکہ تم اللہ کو گواہ بنا چکے ہو ۔ بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ کہ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کے ساتھ اپنے عہد کو ، جبکہ تم وہ باندھ چکے ہو ، پورا کرو اور قسموں کو ، ان کو مؤکد کرنے کے بعد ، مت توڑ درآنحالیکہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ ٹھہرا چکے ہو ۔ بیشک اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب تم عہد ( وعدہ ) کرچکو تو اللہ ( تعالیٰ ) کے اس عہد کو ( ہر حال میں ) پورا کرو ۔ اورقسموں کو مضبوط کر لینے کے بعد نہ توڑو جبکہ تم ( قسم کھاکر ) اللہ ( تعالیٰ ) کو اپنے اوپر گواہ بناچکے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب اللہ سے پکا عہد کرو تو اس کو پوررا کرو اور جب پکی قسمیں کھائو تو ان کو مت توڑو کہ تم اللہ کو اپنا ضامن مقرر کرچکے ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پورا کرو تم لوگ اللہ کے عہد کو، جب کہ تم آپس میں کوئی عہد کرو، اور اپنی قسموں کو توڑنا نہیں، ان کو پکا کرنے کے بعد، درآنحالیکہ تم لوگ خود اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو، بیشک اللہ خوب جانتا ہے وہ سب کچھ جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم نے اللہ سے کوئی عہد کیا ہوتواسے پوراکرواوراپنی قسموں کو پکاکرنے کے بعدمت توڑوجبکہ تم اپنے ( قول وقرار ) پر اللہ کو ضامن بناچکے ہوبلاشبہ جو تم کرتے ہو ، اللہ اسے خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کا عہد پورا کرو ( ف۲۰۹ ) جب قول باندھو اور قسمیں مضبوط کرکے نہ توڑو اور تم اللہ کو ( ف۲۱۰ ) اپنے اوپر ضامن کرچکے ہو ، بیشک تمہارے کام جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اللہ کا عہد پورا کر دیا کرو جب تم عہد کرو اور قسموں کو پختہ کر لینے کے بعد انہیں مت توڑا کرو حالانکہ تم اللہ کو اپنے آپ پر ضامن بنا چکے ہو ، بیشک اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کے عہد کو پورا کرو جب بھی تم کوئی عہد کرو اور اپنی قسموں کو پختہ کرنے کے بعد نہ توڑو جبکہ تم اللہ کو ضامن بنا چکے ہو بے شک اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Fulfil the Covenant of Allah when ye have entered into it, and break not your oaths after ye have confirmed them; indeed ye have made Allah your surety; for Allah knoweth all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

(He commands people) to keep their established covenants with God, not to disregard their firm oaths; they have already appointed God as their Guarantor. God certainly knows what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And fulfill the covenants (taken in the Name of) Allah when you have taken them, and do not break the oaths after you have confirmed them - and indeed you have appointed Allah as your guarantor. Verily, Allah knows what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And fulfill the covenant of Allah when you have made a covenant, and do not break the oaths after making them fast, and you have indeed made Allah a surety for you; surely Allah knows what you do.

Translated by

William Pickthall

Fulfil the covenant of Allah when ye have covenanted, and break not your oaths after the asseveration of them, and after ye have made Allah surety over you. Lo! Allah knoweth what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम अल्लाह के अहद को पूरा करो जबकि तुम आपस में अहद कर लो, और क़समों को पक्का करने के बाद उनको न तोड़ो; हालाँकि तुम अल्लाह को अपने ऊपर ज़ामिन भी बना चुके हो, बेशक अल्लाह जानता है जो कुछ तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو (3) جب کہ تم اس کو (تخصیصاً یا تعمیماً ) اپنے ذمہ کرلو اور قسموں کو بعد ان کے مستحکم کرنے کے مت توڑو اور تم اللہ تعالیٰ کو گواہ بھی بنا چکے ہو بیشک اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ کا عہد پورا کرو، جب آپس میں عہد کرو اور پختہ قسمیں اٹھاؤ تو ان کو نہ توڑو کیونکہ تم نے اللہ کو ان پر ضامن بنایا ہے۔ یقینا اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔ “ (٩١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو ، اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو۔ اللہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو، اور اپنی قسموں کو موکد کرنے کے بعد مت توڑو، اور تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو، بیشک اللہ تعالیٰ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پورا کرو عہد اللہ کا جب آپس میں عہد کرو اور نہ توڑو قسموں کو پکا کرنے کے بعد اور تم نے کیا ہے اللہ کو اپنا ضامن اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ کے عہد کو پورا کیا کرو جب تم آپس ہیں عہد کرو اور قسموں کو پختہ کرنے کے بعد نہ توڑا کرو اور تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بھی کرچکے ہو بلا شبہ اللہ ان کاموں کو جانتا ہے جو تم کرتے ہو