Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 104

سورة بنی اسراءیل

وَّ قُلۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہٖ لِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اسۡکُنُوا الۡاَرۡضَ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ الۡاٰخِرَۃِ جِئۡنَا بِکُمۡ لَفِیۡفًا ﴿۱۰۴﴾ؕ

And We said after Pharaoh to the Children of Israel, "Dwell in the land, and when there comes the promise of the Hereafter, We will bring you forth in [one] gathering."

اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرما دیا کہ اس سرزمین پر تم رہو سہو ۔ ہاں جب آخرت کا وعدہ آئے گا ہم تم سب کو سمیٹ لپیٹ کر لے آئیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
لِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
اسۡکُنُوا
رہو/بسو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجائے گا
وَعۡدُ
وعدہ
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
جِئۡنَا
لئے آئیں گے ہم
بِکُمۡ
تمہیں
لَفِیۡفًا
اکٹھا کر کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
اس کے بعد
لِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
اسۡکُنُوا
رہو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجائے گا
وَعۡدُ
وعدہ
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
جِئۡنَا بِکُمۡ
لے آئیں گے ہم تمہیں
لَفِیۡفًا
اکٹھا کرکے
Translated by

Juna Garhi

And We said after Pharaoh to the Children of Israel, "Dwell in the land, and when there comes the promise of the Hereafter, We will bring you forth in [one] gathering."

اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرما دیا کہ اس سرزمین پر تم رہو سہو ۔ ہاں جب آخرت کا وعدہ آئے گا ہم تم سب کو سمیٹ لپیٹ کر لے آئیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ اس سرزمین میں آباد ہوجاؤ۔ پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آئے گا تو ہم تمہیں اکٹھا کرکے لے آئیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس کے بعدہم نے بنی اسرائیل سے کہاکہ تم اس زمین میں رہوپھرجب آخرت کاوعدہ آجائے گاتوہم تم سب کواکٹھا کرکے لائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and thereafter We said to the children of Isra&il, |"Live in the land. So, when the appointed time of the Hereafter will come, We shall bring you all joined togeth¬er.|"

اور کہا ہم نے اس کے پیچھے بنی اسرائیل کو آباد رہو تم زمین میں پھر جب آئے گا وعدہ آخرت کا لے آئیں گے ہم تم کو سمیٹ کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ تم لوگ زمین میں آباد ہوجاؤ پھر جب آئے گا پچھلے وعدے کا وقت تو ہم لے آئیں گے تم سب کو سمیٹ کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو117 ، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پورا ہوگا تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لا حاضر کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس کے بعد بنو اسرائیل سے کہا کہ : تم زمین میں بسو ۔ پھر جب آخرت کا وعدہ پورا ہونے کا وقت آئے گا تو ہم تم سب کو جمع کر کے حاضر کردیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور فرعون کے ڈبوئے پیچھے ہم نے بنی اسرائیل سے کہہ دیا (اب) تم اس ملک میں بسو پھر جب قیامت کا وعدہ آ لگے گا تو ہم تم (سب) کو سمیٹ کر (یا لپیٹ کر) لے آئیں 1 گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرمادیا کہ اس سرزمین میں رہو پھر جب آخرت کا وعدہ آئے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس سر سزمین میں رہو بسو لیکن جب آخرت کے وعدے کا وقت پورا ہوجائے گا تو ہم تم سب کو سمیٹ کرلے آئیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو سہو۔ پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We said, after him, unto the Children of Isra'l: dwell on the earth, then when there cometh the promise of the Hereafter, We shall bring you as a crowd.

اور ہم نے اس کے (غرق ہونے کے) بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ روئے زمین پر رہو بسو پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا ہم تم (سب) کو سمیٹ لائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم ملک میں رہو بسو ، پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو اکٹھا کرکے لائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( کو غرق کرنے ) کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ تم اس سرزمین ( مصر ) میں آباد ہوجاؤ ، پھر جب آخرت کا وعدہ ( پورا ہونے کا وقت ) آجائے گا تو ہم تم سب کو سمیٹ کر حاضر کردیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو جمع کر کے لے آئیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم لوگ رہو بسو، اس زمین میں، پھر جب آپہنچے گا آخرت کے وعدے کا وقت، تو ہم لے آئیں گے تم سب کو اکٹھا کر کے،

Translated by

Noor ul Amin

اس کے بعدہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ اس سرزمین میں آ بادہوجائو پھرجب وعدہِ آخرت کاوقت آئیگا توہم تمہیں اکٹھا کر لائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرمایا اس زمین میں بسو ( ف۲۱۸ ) پھر جب آخرت کا وعدہ آئے گا ( ف۲۱۹ ) ہم تم سب کو گھال میل ( لپیٹ کر ) لے آئیں گے ( ف۲۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس کے بعد بنی اسرائیل سے فرمایا: تم اس ملک میں آباد ہو جاؤ پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا ( تو ) ہم تم سب کو اکٹھا سمیٹ کر لے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس ( واقعہ ) کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس سر زمین میں سکونت اختیار کرو ۔ پس جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم ( سب ) کو ( اپنے حضور ) سمیٹ لائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We said thereafter to the Children of Israel, "Dwell securely in the land (of promise)": but when the second of the warnings came to pass, We gathered you together in a mingled crowd.

Translated by

Muhammad Sarwar

We told the Israelites after this to settle in the land until Our second promise will come true. We would then gather them all together (on the Day of Judgment).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We said to the Children of Israel after him: "Dwell in the land, then, when the final and the last promise comes near, We shall bring you altogether as mixed crowd."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We said to the Israelites after him: Dwell in the land: and when the promise of the next life shall come to pass, we will bring you both together in judgment.

Translated by

William Pickthall

And We said unto the Children of Israel after him: Dwell in the land; but when the promise of the Hereafter cometh to pass We shall bring you as a crowd gathered out of various nations.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने उस के बाद इसराईल की सन्तान से कहा, "तुम इस भूभाग में बसो। फिर जब आख़िरत का वादा आ पूरा होगा, तो हम तुम सबको इकट्ठा ला उपस्थित करेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو کہہ دیا کہ (اب) تم اس سرزمین میں رہو سہو پھر جب آخرت کا وعدہ آ جاوے گا تو ہم سب کو جمع کر کے حاضر لا کریں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرمایا کہ تم اس سرزمین میں رہو، پھر جب آخرت کا وعدہ آئے گا ہم تمہیں اکٹھا کرکے لے آئیں گے۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو ، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پورا ہوگا ، تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لاحاضر کریں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ زمین میں رہو سہو اور پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تمہیں جمع کرکے حاضر کردیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا ہم نے اس کے پیچھے بنی اسرائیل کو آباد رہو تم زمین میں پھر جب آئے گا وعدہ آخرت کا لے آئیں گے ہم تم کو سمیٹ کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور فرعون کے ڈبونے کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا اب تم زمین مصر میں سکونت اختیار کرو پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے تو ہم تم سب کو ملا جلا کر لا حاضر کریں گے۔