Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 111

سورة بنی اسراءیل

وَ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ لَمۡ یَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ شَرِیۡکٌ فِی الۡمُلۡکِ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرۡہُ تَکۡبِیۡرًا ﴿۱۱۱﴾٪  12

And say, "Praise to Allah , who has not taken a son and has had no partner in [His] dominion and has no [need of a] protector out of weakness; and glorify Him with [great] glorification."

اور یہ کہہ دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے نہ اپنی بادشاہت میں کسی کو شریک ساجھی رکھتا ہے اور نہ وہ کمزور ہے کہ اسے کسی حمایتی کی ضرورت ہو اور تو اس کی پوری پوری بڑائی بیان کرتا رہ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ قُلِ
اور کہہ دیجئے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
لَمۡ
نہیں
یَتَّخِذۡ
بنائی
وَلَدًا
کوئی اولاد
وَّلَمۡ
اور نہیں
یَکُنۡ
ہے
لَّہٗ
اس کے لیے
شَرِیۡکٌ
کوئی شریک
فِی الۡمُلۡکِ
بادشاہت میں
وَلَمۡ
اور نہیں
یَکُنۡ
ہے
لَّہٗ
اس کے لئے
وَلِیٌّ
کوئی مددگار
مِّنَ الذُّلِّ
کمزوری (کی وجہ) سے
وَکَبِّرۡہُ
اور بڑائی بیان کیجیے
تَکۡبِیۡرًا
خوب بڑائی بیان کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ قُلِ
اور آپ کہہ دیں
الۡحَمۡدُ
تمام تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
وہ جس نے
لَمۡ
نہ
یَتَّخِذۡ
بنائی
وَلَدًا
کوئی اولاد
وَّلَمۡ یَکُنۡ
اور نہیں ہے
لَّہٗ
اس کے لیے
شَرِیۡکٌ
کو ئی شریک
فِی الۡمُلۡکِ
بادشاہت میں
وَلَمۡ یَکُنۡ
اور نہیں ہے
لَّہٗ
اس کے لیے
وَلِیٌّ
کوئی مددگار
مِّنَ الذُّلِّ
کمزوری کی وجہ سے
وَکَبِّرۡہُ
اور آپ بڑائی بیا ن کریں اس کی
تَکۡبِیۡرًا
خوب بڑائی بیان کرنا
Translated by

Juna Garhi

And say, "Praise to Allah , who has not taken a son and has had no partner in [His] dominion and has no [need of a] protector out of weakness; and glorify Him with [great] glorification."

اور یہ کہہ دیجئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے نہ اپنی بادشاہت میں کسی کو شریک ساجھی رکھتا ہے اور نہ وہ کمزور ہے کہ اسے کسی حمایتی کی ضرورت ہو اور تو اس کی پوری پوری بڑائی بیان کرتا رہ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہہ دیجئے کہ ہر طرح کی تعریف اس اللہ کو سزاوار ہے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا، نہ بادشاہی میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ ہی ناتوانی کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے۔ اور اسی کی خوب خوب بڑائی بیان کیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ تمام تعریف اُس اللہ تعالیٰ کی ہے جس نے نہ اولاد بنائی اور نہ با دشا ہت میں اس کا کوئی شریک ہےاور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مدد گا ر ہے اور آپ اس کی بڑائی بیان کریں ،خوب بڑائی بیان کرنا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say, &Praise belongs to Allah who has neither taken to Him a son, nor is there any partner to Him in His kingdom, nor is anyone (needed) to protect Him because of (any) weakness. And proclaim His greatness, an open proclamation.

اور کہہ سب تعریفیں اللہ کو جو نہیں رکھتا اولاد اور نہ کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور نہ کوئی اس کا مددگار ذلت کے وقت پر اور اس کی بڑائی کر بڑا جان کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہہ دیجیے کہ کل حمد اور کل شکر اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نہیں بنائی کوئی اولاد اور نہیں ہے اس کا کوئی شریک بادشاہی میں اور نہ ہی اس کا کوئی دوست ہے کمزوری کی وجہ سے اس کی تکبیر کرو جیسے کہ تکبیر کرنے کا حق ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور کہو تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے ، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو ۔ 125 اور اس کی بڑائی بیان کرو ، کمال درجے کی بڑائی ۔ ؏ ١۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہو کہ : تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا ، نہ اس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے ، اور نہ اسے عاجزی سے بچانے کے لیے کوئی حمایتی درکار ہے ۔ ( ٥٨ ) اور اس کی ایسی بڑائی بیان کرو جیسی بڑائی بیان کرنے کا اسے حق حاصل ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) کہدیجئے تعریف خا ہی کو سزا وار ہے جس نے اولاد نہیں رکھی) اس کا کوئی بیٹا بیٹی نہیں ہے) اور نہ کوئی سلطنت میں اس کا ساجھی ہے اور نہ اس کو ذلت سے بچنے کے لئے کسی حمایت کی ضرورت 12 ہے اور اس کی بڑائی کرتا رہ پوری بڑائی۔ 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور فرما دیجئے کہ تمام خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ اسے کوئی ضرورت ہے کوئی اس کا مددگار ہے۔ اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی اس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے۔ نہ وہ اتنا عاجز ہے کہ اس کو کسی مددگار کی ضرورت ہو اس کی خوب اچھی طرح بڑائیاں (عظمتیں) بیان کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہو کہ سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز وناتواں ہے کوئی اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou: all praise is unto Allah who hath not taken a son, and whose is no associate in the dominion, nor hath He a protector through weakness, and magnify Him with all magnificence.

اور آپ کہیے کہ ساری حمد اسی اللہ کے لئے ہے جو نہ اولاد رکھتا ہے ۔ اور نہ حکومت میں اس کا کوئی شریک ہے ۔ اور نہ کوئی اس کا مددگار ہے کمزوری کی وجہ سے ۔ اور اس کی خوب بڑائیاں بیان کیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہو کہ شکر کا سزاوار ہے وہ اللہ ، جس کے نہ کوئی اولار ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں اس کا کوئی ساجھی ہے اور نہ اس کو ذلت سے بچانے کیلئے کسی مددگار کی حاجت ہے اور اس کی بڑائی بیان کرو جیسا کہ اس کا حق ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے نبی ﷺ! ) آپ فرمادیجیے کہ تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں ، جس نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنایا اور اس کی حکومت ( وبادشاہی ) میں اس کا کوئی شریک نہیں اورنہ ایسی بات ہے کہ ( نعوذباللہ ) عاجز ( ناتواں ) ہونے کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہو اور ( اے محبوب ﷺ ) اس کو بڑا جان کر اس کی ( کمال درجے کی ) بڑائی بیان کرتے رہیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور فرمادیں کہ سب تعریف اللہ ہی کی ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے۔ اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز و ناتواں ہے کہ کوئی اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہو سب تعریفیں اس اللہ ہی کے لئے ہیں جس کی نہ کوئی اولاد ہے، نہ اس کی سلطنت میں اس کا کوئی شریک، اور نہ ہی اس کا کوئی حمایتی (مددگار) ہے عاجزی (اور کمزوری) کی بنا پر، اور اسی کی بڑائی بیان کرو، کمال درجے کی بڑائی۔

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ کہہ دیجئے کہ ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے نہ کسی کو بیٹابنایانہ اس کی بادشاہی میں کوئی اُس کاشریک ہے اور نہ اس سبب سے کہ وہ کمزور ہے ، کوئی اس کامددگارہے اور آپ اُسی ہی کی خوب بڑائی بیان کیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یوں کہو سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنے لیے بچہ اختیار نہ فرمایا ( ف۲۳۲ ) اور بادشاہی میں کوئی اس کا شریک نہیں ( ف۲۳۳ ) اور کمزوری سے کوئی اس کا حمایتی نہیں ( ف۲۳٤ ) اور اس کی بڑائی بولنے کو تکبیر کہو ( ف۲۳۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور فرمائیے کہ سب تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے نہ تو ( اپنے لئے ) کوئی بیٹا بنایا اور نہ ہی ( اس کی ) سلطنت و فرمانروائی میں کوئی شریک ہے اور نہ کمزوری کے باعث اس کا کوئی مددگار ہے ( اے حبیب! ) آپ اسی کو بزرگ تر جان کر اس کی خوب بڑائی ( بیان ) کرتے رہئے

Translated by

Hussain Najfi

اور کہہ دیجئے! سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ ہی کسی کو شریک بنایا ہے اور نہ ہی درماندگی اور عاجزی کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے اور اس کی کبریائی اور بڑائی کا بیان کرو جس طرح بڑائی بیان کرنی چاہیئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Praise be to Allah, who begets no son, and has no partner in (His) dominion: Nor (needs) He any to protect Him from humiliation: yea, magnify Him for His greatness and glory!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "It is only God who deserves all praise. He has not begotten a son and has no partner in His Kingdom. He does not need any guardian to help Him in His need. Proclaim His greatness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say: "All the praises and thanks be to Allah, Who has not begotten a son, and Who has no partner in (His) dominion, nor is He low to have a supporter. And magnify Him with all magnificence."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say: (All) praise is due to Allah, Who has not taken a son and Who has not a partner in the kingdom, and Who has not a helper to save Him from disgrace; and proclaim His greatness magnifying (Him).

Translated by

William Pickthall

And say: Praise be to Allah, Who hath not taken unto Himself a son, and Who hath no partner in the Sovereignty, nor hath He any protecting friend through dependence. And magnify Him with all magnificence.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहो, "प्रशंसा अल्लाह के लिए है, जिस ने न तो अपना कोई बेटा बनाया और न बादशाही में उस का कोई सहभागी है और न ऐसा ही है कि वह दीन-हीन हो जिस के कारण बचाव के लिए उस का कोई सहायक मित्र हो।" और बड़ाई बयान करो उस की, पूर्ण बड़ाई

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کہہ دیجیئے کہ تمام خوبیاں اسی اللہ (پاک) کے لیے (خاص) ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ اس کا کوئی سلطنت میں شریک ہے اور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مددگار ہے اور اس کی خوب بڑائیاں بیان کیا کیجیئے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور فرما دیجیے تمام تعریفات اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس کی کوئی اولاد نہیں اور نہ ہی اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ عاجز ہوجانے کی وجہ سے کوئی اس کا کوئی حمایتی ہے اور اس کی بڑائی بیان کر، خوب بڑائی بیان کرنا۔ “ ( ١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کہو تعریف ہے اس خدا کے لئے جس نے کسی کو بنیا بنایا ، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے ، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو ۔ اور اس کی بڑائی بیان کرو ، کمال درجے کی بڑائی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ یوں کہیے کہ سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے لیے کوئی اولاد نہیں بنائی اور نہ اس کے لیے ملک میں کوئی شریک ہے، اور نہ ایسی بات ہے کہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی ولی ہو، اور خوب اچھی طرح سے اس کی بڑائی بیان کیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ سب تعریفیں اللہ کو جو نہیں رکھتا اولاد اور نہ کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور نہ کوئی اس کا مددگار ذلت کے وقت پر اور اس کی بڑائی کر بڑا جان کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کہہ دیجیے سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ سلطنت میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ وہ عاجز و بےکس ہے کہ اس لئے اس کا کوئی مددگار ہے اور خوب اس کی بڑائی بیان کیا کیجیے۔