Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 17

سورة بنی اسراءیل

وَ کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنَ الۡقُرُوۡنِ مِنۡۢ بَعۡدِ نُوۡحٍ ؕ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ بِذُنُوۡبِ عِبَادِہٖ خَبِیۡرًۢا بَصِیۡرًا ﴿۱۷﴾

And how many have We destroyed from the generations after Noah. And sufficient is your Lord, concerning the sins of His servants, as Acquainted and Seeing.

ہم نے نوح کے بعد بھی بہت سی قومیں ہلاک کیں اور تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار اور خوب دیکھنے بھالنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنی ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیں ہم نے
مِنَ الۡقُرُوۡنِ
امتیں/بستیاں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
نُوۡحٍ
نوح کے
وَ کَفٰی
اور کافی ہے
بِرَبِّکَ
رب آپ کا
بِذُنُوۡبِ
گناہوں کی
عِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے
خَبِیۡرًۢا
خوب خبر رکھنے والا
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَمۡ
اور کتنے ہی
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کردیا ہم نے
مِنَ الۡقُرُوۡنِ
زمانے کے لوگوں کو
مِنۡۢ بَعۡدِ نُوۡحٍ
نوح کے بعد
وَ کَفٰی
اور کافی ہے
بِرَبِّکَ
آپ کا رب
بِذُنُوۡبِ
گنا ہوں سے
عِبَادِہٖ
اپنے بندوں کے
خَبِیۡرًۢا
پوری طرح خبر رکھنے والا
بَصِیۡرًا
سب کچھ دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And how many have We destroyed from the generations after Noah. And sufficient is your Lord, concerning the sins of His servants, as Acquainted and Seeing.

ہم نے نوح کے بعد بھی بہت سی قومیں ہلاک کیں اور تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے کافی خبردار اور خوب دیکھنے بھالنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں اور آپ کا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار رہنے اور دیکھنے کو کافی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کتنے ہی زمانے کے لوگوں کوہم نے نوح کے بعدہلاک کر دیا؟ اورآپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کی پوری طرح خبررکھنے والا،سب کچھ دیکھنے والاکافی ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how many a generation We have destroyed after Nuh! And enough is your Lord to know, (and) watch the sins of His servants.

اور بہت غارت کردیئے ہم نے قرن نوح کے پیچھے اور کافی ہے تیرا رب اپنے بندوں کے گناہ جاننے والا دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا نوح کے بعد اور کافی ہے آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر رہنے اور ان کو دیکھنے کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Many a generation has been destroyed by Our command since Noah's time. Your Lord is well aware and fully observant of the sins of His servants.

دیکھ لو ، کتنی ہی نسلیں ہیں جو نوح ( علیہ السلام ) کے بعد ہمارے حکم سے ہلاک ہوئیں ۔ تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے پوری طرح باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کتنی ہی نسلیں ہیں جو ہم نے نوح کے بعد ہلاک کریں ۔ اور تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے پوری طرح باخبر ہے ، سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے نوح کے 6 بعد کتنی امتوں کو تباہ کر ڈالا (جیسے عاد اور ثمود اور دین والے) اور اے پیغمبر) تیرا مالک اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور دیکھنے کے لئے بس ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے بہت سی امتوں کو نوح (علیہ السلام) کے بعد ہلاک کیا اور آپ کا پروردگار (اللہ) اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے (اور) دیکھنے والا کافی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے نوح کے بعد کتنی بستیوں کو ہلاک کردیا اور آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے کے لئے کافی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی اُمتوں کو ہلاک کر ڈالا۔ اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور دیکھنے والا کافی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How many a generation have We destroyed after Nuh; and sufficeth for the offences of His bondmen thy Lord as the Aware, the Beholder.

اور ہم نے کتنی ہی امتوں کو نوح (علیہ السلام) کے بعد سے ہلاک کرڈالا ہے اور آپ کا پروردگار ہی اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے والے دیکھتے رہنے والے کی حیثیت سے کافی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نوح کے بعد ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں اور تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر رہنے اور ان کو دیکھنے کیلئے کافی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور نوح ( علیہ السلام ) کے بعد ہم نے کتنی ہی نسلیں ہلاک کرڈالیں اور تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے دیکھنے کے اعتبار سے ( خود ہی ) کافی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی امتوں کو ہلاک کر ڈالا اور تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر دیکھنے والا کافی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی قانون کے مطابق) ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کردیا نوح کے بعد، اور کافی ہے تمہارا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر رہنے والا، دیکھنے والا

Translated by

Noor ul Amin

نوح کے بعدہم نے کتنی قومیں ہلاک کیں اور آپ کارب اپنے بندوں کے گناہوں سے خبرداررہنے اور دیکھنے کو کافی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے کتنی ہی سنگتیں ( قومیں ) ( ف٤٦ ) نوح کے بعد ہلاک کردیں ( ف٤۷ ) اور تمہارا رب کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار دیکھنے والا ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے بعد کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر ڈالا ، اور آپ کا رب کافی ہے ( وہ ) اپنے بندوں کے گناہوں سے خوب خبردار خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے نوح کے بعد کتنی ہی قوموں کو ( ان کے گناہوں کی پاداش میں ) ہلاک کیا اور آپ کا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونے اور دیکھنے کی حیثیت سے کافی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How many generations have We destroyed after Noah? and enough is thy Lord to note and see the sins of His servants.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have destroyed many generations after the time of Noah. Your Lord is All knowing and Well Aware of the sins of His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And how many generations have We destroyed after Nuh! And sufficient is your Lord as All-Knower and Seer of the sins of His servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many of the generations did We destroy after Nuh! and your Lord is sufficient as Knowing and Seeing with regard to His servants' faults.

Translated by

William Pickthall

How many generations have We destroyed since Noah! And Allah sufficeth as Knower and Beholder of the sins of His slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और नूह (अलै॰) के बाद हमने कितनी ही क़ौमें हलाक कर दीं, और आपका रब काफ़ी है अपने बंदों के गुनाहों को जानने के लिए (और) उनको देखने के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے بہت سی امتوں کو نوح (علیہ السلام) کے بعد کفر و معصیت کے سبب ہلاک کیا ہے (2) اور آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کا جاننے والا دیکھنے والا کافی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے نوح کے بعد کتنے زمانوں کے لوگ ہلاک کردیے اور آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے اور سب کچھ دیکھنے والا ہے۔ “ (١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھ لو ، کتنی ہی نسلیں ہیں جو نوح (علیہ السلام) کے بعد ہمارے حکم سے ہلاک ہوئیں۔ تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے پوری طرح باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس بستی پر ہماری بات ثابت ہوجاتی ہے پھر ہم اس بستی کو پوری طرح ہلاک کردیتے ہیں اور نوح کے بعد کتنی ہی قومیں تھیں جنھیں ہم نے ہلاک کردیا اور آپ کا رب بندوں کے گناہوں کے جاننے دیکھنے کے لیے کافی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بہت غارت کردیے ہم نے قرن نوح کے پیچھے اور کافی ہے تیرا رب اپنے بندوں کے گناہ جاننے والا دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے نوح کے بعد بہت سی قوموں کو ہلاک کیا ہے اور آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے الا اور دیکھنے والا کافی ہے