Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 2

سورة بنی اسراءیل

وَ اٰتَیۡنَا مُوۡسَی الۡکِتٰبَ وَ جَعَلۡنٰہُ ہُدًی لِّبَـنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اَلَّا تَتَّخِذُوۡا مِنۡ دُوۡنِیۡ وَکِیۡلًا ؕ﴿۲﴾

And We gave Moses the Scripture and made it a guidance for the Children of Israel that you not take other than Me as Disposer of affairs,

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرئیل کے لئے ہدایت بنا دیا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
مُوۡسَی
موسیٰ کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَجَعَلۡنٰہُ
اور بنایا ہم نے اسے
ہُدًی
ہدایت کا ذریعہ
لِّبَـنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کے لئے
اَلَّا
کہ نہ
تَتَّخِذُوۡا
تم بناؤ
مِنۡ دُوۡنِیۡ
میرے سوا
وَکِیۡلًا
کوئی کار ساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
مُوۡسَی
موسی کو
الۡکِتٰبَ
کتاب
وَجَعَلۡنٰہُ
اور بنایا ہم نے اسے
ہُدًی
ہدایت
لِّبَـنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرا ئیل کے لیے
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَتَّخِذُوۡا
تم بناؤ
مِنۡ دُوۡنِیۡ
میرے سواکسی کو
وَکِیۡلًا
کار ساز
Translated by

Juna Garhi

And We gave Moses the Scripture and made it a guidance for the Children of Israel that you not take other than Me as Disposer of affairs,

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرئیل کے لئے ہدایت بنا دیا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرائیل کی ہدایت کا ذریعہ بنایا (اور اس میں انھیں حکم دیا) کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ بنانا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے موسیٰ کوکتاب دی اوراُسے ہم نے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا کہ میرے سواکسی کوکارسازنہ بنانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave Musa the Book and made it guidance for the children of Isra&il (with the command) &Do not take anyone other than Me as guardian,

اور دی ہم نے موسیٰ کو کتاب اور کیا اس کو ہدایت بنی اسرائیل کے واسطے کہ نہ ٹھہراؤ میرے سوا کسی کو کار ساز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (تورات) دی اور ہم نے اسے ہدایت بنایا بنی اسرائیل کے لیے کہ تم مت بناؤ میرے سوا کسی کو کارساز

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم نے اس سے پہلے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اسے بنی اسرائیل کے لیے ذریعہ ہدایت بنایا تھا ، 2 اس تاکید کے ساتھ کہ میرے سوا کسی کو اپنا وکیل نہ بنانا ۔ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لیے اس ہدایت کا ذریعہ بنایا تھا کہ تم میرے سوا کسی اور کو اپنا کارساز قرار نہ دینا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب توریت 5 دی اور اس کتاب کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا اور ہم نے ان سے کہہ دیا کہ ہمارے سوا کسی کو اپنے نام سے نہ سونپو 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب عطا فرمائی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کار ساز مت بنانا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (توریت) عطا کی جو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت (کا ذریعہ) تھی (جس میں بتایا گیا تھا کہ) میرے سوا کسی کو کام بنانے والا (حاجت روا) مت بنانا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے رہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We vouchsafed unto Musa the Book and We appointed it as a guidance to the Children of Isra'il: take not beside Me a trustee.

وہی (اللہ) ہے اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور ہم نے اس (کتاب) کو بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہ) ہدایت بنایا تھا کہ کہیں میرے سوا کسی (اور) کو کار ساز مت قرار دے لینا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور اس کو بنی اسرائیل کیلئے ہدایت نامہ بنایا کہ میرے سوا کسی کو معتمد نہ بنائیو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو کتاب ( تورات ) دی تھی اور اس کتاب کو ہم نے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنایا تھا کہ میرے علاوہ کسی اور کو کارساز نہ بنالینا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب عنایت کی تھی اور اس کو بنی اسرائیل کے لیے رہنما مقرر کیا تھا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہرانا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس سے پہلے) ہم نے موسیٰ کو بھی وہ کتاب دی تھی اور اسے ہم نے ذریعہ ہدایت بنایا تھا بنی اسرائیل کے لئے، (اس تاکید کے ساتھ) کہ میرے سوا کسی کو اپنا کار ساز نہیں قرار دینا،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب ( تورات ) دی اور اسے بنی اسرئیل کی ہدایت کاذریعہ بنایا ( اورانہیں حکم دیا ) کہ میرے سواکسی کو مدد گارنہ بنانا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب ( ف۷ ) عطا فرمائی اور اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت کیا کہ میرے سوا کسی کو کارساز نہ ٹھہراؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو کتاب ( تورات ) عطا کی اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنایا ( اور انہیں حکم دیا ) کہ تم میرے سوا کسی کو کار ساز نہ ٹھہراؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرائیل کے لئے ذریعۂ ہدایت بنایا کہ ( دیکھو ) میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We gave Moses the Book, and made it a Guide to the Children of Israel, (commanding): "Take not other than Me as Disposer of (your) affairs."

Translated by

Muhammad Sarwar

To Moses We gave the Book and made it a guide for the children of Israel, so that they would not have any one as their guardian other than Me

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We gave Musa the Scripture and made it a guidance for the Children of Israel (saying): "Take none other than Me as (your) Wakil."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We gave Musa the Book and made it a guidance to the children of Israel, saying: Do not take a protector besides Me;

Translated by

William Pickthall

We gave unto Moses the Scripture, and We appointed it a guidance for the children of Israel, saying: Choose no guardian beside Me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने मूसा (अलै॰) को किताब दी और उसको बनी-इस्राईल के लिए हिदायत बनाया कि मेरे सिवा किसी को अपना कारसाज़ न बनाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (یعنی توریت) دی اور ہم نے اس کو بنی اسرائیل کے لیے (آلہٴ) ہدایت بنایا کہ تم میرے سوا (اپنا) کوئی کارساز مت قرار دو ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنایا کہ میرے سوا کوئی کارساز نہ بنانا۔ “ ( ٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی اور اسے بنی اسرائیل کے لئے ذریعہ ہدایت بنایا تھا اس تاکید کے ساتھ کہ میرے سوا کسی کو اپنا وکیل نہ بنانا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ہم نے اسے بنی اسرائیل کے لیے ہدایت بنادیا کہ تم لوگ میرے علاوہ کسی کو کارساز نہ بناؤ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دی ہم نے موسیٰ کو کتاب اور کیا اس کو ہدایت بنی اسرائیل کے واسطے کہ نہ ٹھہراؤ میرے سوا کسی کو کار ساز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب یعنی توریت عنایت کی اور ہم نے اس توریت کو بنی اسرائیل کے لئے موجب ہدایت بنایا اور ان سے کہہ دیا کہ میرے سوا تم کسی کو اپنا کار ساز مقرر نہ کرنا۔