Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 31

سورة بنی اسراءیل

وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ خَشۡیَۃَ اِمۡلَاقٍ ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُہُمۡ وَ اِیَّاکُمۡ ؕ اِنَّ قَتۡلَہُمۡ کَانَ خِطۡاً کَبِیۡرًا ﴿۳۱﴾

And do not kill your children for fear of poverty. We provide for them and for you. Indeed, their killing is ever a great sin.

اور مفلسی کے خوف سے اپنی اولاد کو نہ مار ڈالو ان کو اور تم کو ہم ہی روزی دیتے ہیں ۔ یقیناً ان کا قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَوۡلَادَکُمۡ
اولاد اپنی
خَشۡیَۃَ
خوف سے
اِمۡلَاقٍ
مفلسی کے
نَحۡنُ
ہم
نَرۡزُقُہُمۡ
ہم رزق دیتے ہیں انہیں
وَاِیَّاکُمۡ
اور تمہیں بھی)
اِنَّ
بےشک
قَتۡلَہُمۡ
قتل کرنا ان کا
کَانَ
ہے
خِطۡاً
خطا
کَبِیۡرًا
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوۡۤا
تم قتل کرو
اَوۡلَادَکُمۡ
اپنی اولاد کو
خَشۡیَۃَ
ڈر سے
اِمۡلَاقٍ
مفلسی کے
نَحۡنُ
ہم
نَرۡزُقُہُمۡ
رزق دیتے ہیں اُنہیں
وَاِیَّاکُمۡ
اور تمہیں بھی
اِنَّ
یقینا
قَتۡلَہُمۡ
قتل اُن کا
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
خِطۡاً
گناہ
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And do not kill your children for fear of poverty. We provide for them and for you. Indeed, their killing is ever a great sin.

اور مفلسی کے خوف سے اپنی اولاد کو نہ مار ڈالو ان کو اور تم کو ہم ہی روزی دیتے ہیں ۔ یقیناً ان کا قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مفلسی کے اندیشہ سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ انھیں اور خود تمہیں بھی رزق ہم دیتے ہیں۔ انھیں قتل کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اپنی اولاد کو مُفلسی کے ڈرسے قتل نہ کروہم انہیں بھی رزق دیتے ہیں اورتمہیں بھی ،یقینااُن کاقتل ہمیشہ سے بہت بڑاگناہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not kill your children for fear of poverty. We pro-vide sustenance to them and to you, too. Killing them is a great sin indeed.

اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے ہم روزی دیتے ہیں ان کو اور تم کو بیشک ان کا مارنا بڑی خطا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرو مفلسی کے اندیشے سے ہم ان کو بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی یقیناً ان کو قتل کرنا بہت بڑی خطا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(vii) Do not kill your children for fear of want. We will provide for them and for you. Surely killing them is a great sin.

﴿۷﴾ اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو ۔ ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی ۔ درحقیقت ان کا قتل ایک بڑی خطا ہے ۔ 31

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو ۔ ( ١٦ ) ہم انہیں بھی رزق دیں گے ، اور تمہیں بھی ۔ یقین جانو کہ ان کو قتل کرنا بڑی بھاری غلطی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور محتاجی (افلاس) کے ڈر سے اپنے بچوں کو مار نہ ڈالو 13 ہم ان کو اور تم کو دونوں کو روزی دیتی ہیں کچھ روزی تمہارے ذمے نہیں ہے) بیشک ان کا مار ڈالنا بڑا گنا ہے 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنی اولاد کی مفلسی کے خوف سے قتل نہکرو ہم ان کو بھی رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی بیشک ان کا قتل کرنا بڑا بھاری گناہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اپنی اولاد کو مفلسی (غربت، آسائش و آرا) کے خوف سے قتل نہ کرو۔ ہم انہیں بھی رزق دیتے ہیں اور تمہیں بھی۔ بیشک ان (بچوں کو) قتل کرنا گناہ عظیم ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا۔ (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And saly not your offspring for fear of want; We provide for them and for yourselves; verily their slaying is a great crime.

اور اپنی اولاد کو ناداری کے اندیشہ سے قتل مت کردیا کرو ۔ ہم ہی ان کو بھی رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی ۔ بیشک ان کا قتل کرنا بہت بڑا جرم ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اپنی اولاد کو ، ناداری کے اندیشہ سے ، قتل نہ کرو ۔ ہم ہی ان کو بھی رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی ۔ بیشک ان کا قتل بہت بڑا جرم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مفلسی کے ڈر کی وجہ سے اپنی اولاد کو قتل نہ کردیا کریں انہیں بھی ہم ( ہی ) رزق دیں گے اور تمہیں بھی ۔ بے شک اولاد کا قتل بہت بڑا جرم ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو کیونکہ ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں، کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کرنا تنگ دستی کے خوف سے، کہ روزی ہم ہی دیتے ہیں ان کو بھی، اور تم کو بھی، بلاشبہ (بےگناہوں) کا قتل کرنا بڑا بھاری گناہ ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور مفلسی کے خوف سے اپنی اولادکوقتل نہ کروانہیں اور تمہیں بھی رزق ہم ہی دیتے ہیں انہیں قتل کرنابہت بڑا گناہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرو مفلسی کے ڈر سے ( ف۷٦ ) ہم انھیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی ، بیشک ان کا قتل بڑی خطا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل مت کرو ، ہم ہی انہیں ( بھی ) روزی دیتے ہیں اور تمہیں بھی ، بیشک ان کو قتل کرنا بہت بڑا گناہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور فقر و فاقہ کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو ۔ ہم ہی انہیں اور تمہیں روزی دیتے ہیں بے شک انہیں قتل کرنا بڑا جرم ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Kill not your children for fear of want: We shall provide sustenance for them as well as for you. Verily the killing of them is a great sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not kill your children for fear of poverty. We will give sustenance to all of you. To kill them is certainly a great sin.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And kill not your children for fear of poverty. We shall provide for them as well as for you. Surely, the killing of them is a great sin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not kill your children for fear of poverty; We give them sustenance and yourselves (too); surely to kill them is a great wrong.

Translated by

William Pickthall

Slay not your children, fearing a fall to poverty, We shall provide for them and for you. Lo! the slaying of them is great sin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अपनी औलाद को मुफ़्लिसी के अंदेशे से क़त्ल न करो, हम उनको भी रिज़्क़ देते हैं और तुमको भी, बेशक उनको क़त्ल करना बड़ा गुनाह है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اپنی اولاد کو ناداری کے اندیشے سے قتل مت کرو (کیونکہ) ہم ان کو بھی رزق دیتے ہیں اور تم کو بھی بیشک ان کا قتل کرنا بڑا بھاری گناہ ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اپنی اولاد کو مفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم ہی انھیں اور تمہیں رزق دیتے ہیں۔ بیشک ان کو قتل کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو۔ ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی۔ درحقیقت ان کا قتل ایک بڑی خطا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اپنی اولاد کو تنگ دستی کے ڈر سے قتل نہ کرو، انہیں ہم رزق دیں گے، اور تمہیں بھی، بلاشبہ ان کا قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے ہم روزی دیتے ہیں ان کو اور تم کو   بیشک ان کا مارنا بڑی خطا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنی اولاد کو افلاس کے خوف سے قتل نہ کرو ہم ہی ان کو بھی روزی دیتے ہیں اور تم کو بھی دیتے ہیں بیشک اولاد کا قتل کرنا بڑا بھاری گناہ ہے۔