Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 39

سورة بنی اسراءیل

ذٰلِکَ مِمَّاۤ اَوۡحٰۤی اِلَیۡکَ رَبُّکَ مِنَ الۡحِکۡمَۃِ ؕ وَ لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتُلۡقٰی فِیۡ جَہَنَّمَ مَلُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ﴿۳۹﴾

That is from what your Lord has revealed to you, [O Muhammad], of wisdom. And, [O mankind], do not make [as equal] with Allah another deity, lest you be thrown into Hell, blamed and banished.

یہ بھی منجملہ اس وحی کے ہے جو تیری جانب تیرے رب نے حکمت سے اتاری ہے تو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنانا کہ ملامت خوردہ اور راندہ ٔدرگاہ ہو کر دوزخ میں ڈال دیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِمَّاۤ
اس میں سے ہےجو
اَوۡحٰۤی
وحی کی
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
مِنَ الۡحِکۡمَۃِ
حکمت میں سے
وَلَا
اور نہ
تَجۡعَلۡ
تم بناؤ
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
اِلٰـہًا
کوئی الٰہ
اٰخَرَ
دوسرا
فَتُلۡقٰی
ورنہ تم ڈال دیے جاؤ گے
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَلُوۡمًا
ملامت کیے ہوئے
مَّدۡحُوۡرًا
دھتکارے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِمَّاۤ
اس میں سے ہیں جو
اَوۡحٰۤی
وحی کی
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
رَبُّکَ
آپ کے رب نے
مِنَ الۡحِکۡمَۃِ
حکمت میں سے
وَلَا تَجۡعَلۡ
اور نہ تم بناؤ
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالٰی کے
اِلٰـہًا
معبود
اٰخَرَ
دوسرا
فَتُلۡقٰی
ورنہ تجھے ڈال دیا جائے گا
فِیۡ جَہَنَّمَ
جہنم میں
مَلُوۡمًا
ملامت زدہ
مَّدۡحُوۡرًا
دھتکارا ہوا
Translated by

Juna Garhi

That is from what your Lord has revealed to you, [O Muhammad], of wisdom. And, [O mankind], do not make [as equal] with Allah another deity, lest you be thrown into Hell, blamed and banished.

یہ بھی منجملہ اس وحی کے ہے جو تیری جانب تیرے رب نے حکمت سے اتاری ہے تو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنانا کہ ملامت خوردہ اور راندہ ٔدرگاہ ہو کر دوزخ میں ڈال دیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ سب حکمت کی باتیں ہیں جو آپ کے پروردگار نے آپ کی طرف وحی کی ہیں۔ اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ نہ بنانا، ورنہ ملازمت زدہ اور دھتکارے ہوئے بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اس میں سے حکمت کی باتیں ہیں جو آپ کے رب نے آپ کو وحی کی ہے اور اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسر امعبود نہ بناؤورنہ تجھے ملامت زدہ ،دھتکارا ہوا جہنم میں ڈال دیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is part of the Wisdom your Lord has revealed to you. And do not set up any other god along with Allah, lest you should be thrown into Jahannam, blamed, re¬jected.

یہ ہے ان باتوں میں سے جو وحی بھیجی تیرے رب نے تیری طرف عقل کے کاموں سے اور نہ ٹھہرا اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی پھر پڑے تو دوزخ میں الزام کھا کر دھکیلا جا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہے جو (اے محمد ! ) آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کی ہے حکمت میں سے اور مت ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ورنہ تم جھونک دیے جاؤ گے جہنم میں ملامت زدہ دھتکارے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is part of the wisdom your Lord has revealed to you. So do not set up any deity beside Allah lest you are cast into Hell, rebuked and deprived of every good.

یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تیرے رب نے تجھ پر وحی کی ہیں ۔ اور دیکھ! اللہ کے ساتھ کو ئی دوسرا معبود نہ بنا بیٹھ ورنہ تو جہنم میں ڈال دیا جائے گا ملامت زدہ اور ہر بھلائی سے محروم ہو کر 45 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تمہارے پروردگار نے تم پر وحی کے ذریعے پہنچائی ہیں ۔ اور ( اے انسان ) اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنا ، ورنہ تجھے ملامت کرکے ، دھکے دے کر دوزخ میں پھینک دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ وہ حکمت (دانشمندی) کی باتیں ہیں جو تیرے مالک نے تجھ کو (وحی کے ذریعہ سے) بھیجیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے کسی کو معبود نہ بنا (اور کسی کی بندگی نہ کر اگر ایسا کریگا) تو جگ سے برا (خدا کی رحمت سے) محروم ہو کر جہنم میں پڑیگا 14

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ باتیں اس حکمت میں سے ہیں جو آپ کے پروردگار نے آپ پر وحی فرمائی ہیں اور (یہ بات بھی کہ) تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبودنہ بنانا پھر تو ملامت خوردہ اور راندہ ہو کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو آپ کے رب نے آپ پر وحی کی ہیں۔ تم اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بناؤ ورنہ تم جہنم میں ملامت زدہ اور رحمت سے محروم کر کے جھونک دیئے جاؤ گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is Part of that wisdom which thy Lord hath revealed unto thee, and set not up thou along with Allah anot her god, lest thou be cast into Hell, reproved, rejected.

یہ باتیں اس حکمت میں سے ہیں جو آپ کے پروردگار نے آپ پر وحی کی ہے اور اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا نہ ٹھہرا ورنہ تم جہنم میں ملامت زدہ (اور) راندہ کرکے جھونک دیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ان باتوں میں سے ہیں ، جو تمہارے رب نے ، حکمت میں سے ، تمہاری طرف وحی کی ہیں اور خدا کے ساتھ کسی اور معبود کو شریک نہ کرو کہ تم ملامت زدہ اور راندہ ہوکر جہنم میں جھونک دیے جاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ حکمت ( کی باتوں میں سے ) وہ باتیں ہیں جنہیں تمہارے رب نے تمہاری طرف وحی کے ذریعے بھیجا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بنا ، ورنہ جہنم میں ملامتی بناکر دھکے دیتے ہوئے پھینک دیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! ) یہ ان ہدایتوں میں سے ہیں جو اللہ نے دانائی کی باتیں آپ کی طرف وحی کی ہیں۔ اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ایسا کرنے سے ملامت زدہ اور اللہ کی درگاہ سے راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیے جاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب باتیں ہیں اس حکمت (لا یزال) کی، جس کی وحی فرمائی ہے تمہاری طرف تمہارے رب نے (اپنے کرم سے) اور مت ٹھہرانا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود، کہ اس کے نتیجے میں تم کو پھینک دیا جائے جہنم میں ملامت زدہ اور راندہ (و محروم کر کے) ،

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ حکمت کی باتیں ہیںجو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کی ہیں اور اللہ کے ساتھ کوئی دو سرا معبودنہ بنانا ورنہ ملامت زدہ اور دھتکارے ہوئے جہنم میں ڈالے جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ان وحیوں میں سے ہے جو تمہارے رب نے تمہاری طرف بھیجی حکمت کی باتیں ( ف۸۷ ) اور اے سننے والے اللہ ساتھ دوسرا خدا نہ ٹھہرا کہ تو جہنم میں پھینکا جائے گا طعنہ پاتا دھکے کھاتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ حکمت و دانائی کی ان باتوں میں سے ہے جو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہیں ، اور ( اے انسان! ) اﷲ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ ٹھہرا ( ورنہ ) تو ملامت زدہ ( اور اﷲ کی رحمت سے ) دھتکارا ہوا ہو کر دوزخ میں جھونک دیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

یہ سب باتیں حکمت و دانائی کی ان باتوں میں سے ہیں جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر وحی کی گئی ہیں اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ ( خدا ) قرار نہ دو ورنہ اس حال میں جہنم میں ڈالے جاؤگے کہ تم ملامت زدہ اور راندۂ بارگاہ ہوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These are among the (precepts of) wisdom, which thy Lord has revealed to thee. Take not, with Allah, another object of worship, lest thou shouldst be thrown into Hell, blameworthy and rejected.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), these are words of wisdom which your Lord has revealed to you. Do not consider anything equal to God lest you be thrown into hell, despised, and driven away from God's mercy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is (part) of Al-Hikmah (wisdom) which your Lord has revealed to you. And set not up with Allah any other god lest you should be thrown into Hell, blameworthy and rejected (from Allah's mercy).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is of what your Lord has revealed to you of wisdom, and do not associate any other god with Allah lest you should be thrown into hell, blamed, cast away.

Translated by

William Pickthall

This is (part) of that wisdom wherewith thy Lord hath inspired thee (O Muhammad). And set not up with Allah any other god, lest thou be cast into hell, reproved, abandoned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे बातें हैं जो आपके रब ने हिकमत में से आपकी तरफ़ वह्य की हैं, और (ऐ इंसान) अल्लाह के साथ किसी और को माबूद न बना वर्ना तुझे मलामत करके धक्के देकर दोज़ख़ में फेंक दिया जाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ باتیں اس حکمت میں کی ہیں جو خدائے تعالیٰ نے آپ پر وحی کے ذریعہ بھیجی ہیں اور اللہ برحق کے ساتھ کوئی اور معبود تجویز مت کرنا ورنہ تو الزام خوردہ اور راندہ ہو کر جہنم میں پھینک دیا جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ باتیں ہیں جو آپ کے رب نے حکمت سے بھرپور آپ کی طرف وحی کی اور اللہ کے ساتھ دوسرا معبود نہ بنا نا، ورنہ ملامت کیا ہوا دھتکارا ہوا ہو کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ “ (٣٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تیرے رب نے تجھ پر وحی کی ہیں اور دیکھ ، اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا بیٹھ ورنہ تو جہنم میں ڈال دیا جائے گا ملامت زدہ اور ہر بھلائی سے محروم ہو کر

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ باتیں اس حکمت میں سے ہیں جو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کے ذریعے بھیجی ہیں، اور اے مخاطب اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود تجویز نہ کر ورنہ تو ملامت کیا ہوا راندہ کیا ہوا دوزخ میں ڈالا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہے ان باتوں میں سے جو وحی بھیجی تیرے رب نے تری طرف عقل کے کاموں سے اور نہ ٹھہرا اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی پھر پڑے تو دوزخ میں الزام کھا کر دھکیلا جا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کے ذریعہ بھیجی ہیں اور اے مخاطب اللہ کے ساتھ کوئی اور دوسرا معبود مقرر نہ کر ور نہ تو الزام خوردہ اور راندہ درگاہ ہو کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔