Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 41

سورة بنی اسراءیل

وَ لَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِیَذَّکَّرُوۡا ؕ وَ مَا یَزِیۡدُہُمۡ اِلَّا نُفُوۡرًا ﴿۴۱﴾

And We have certainly diversified [the contents] in this Qur'an that mankind may be reminded, but it does not increase the disbelievers except in aversion.

ہم نے تو اس قرآن میں ہر ہر طرح بیان فرما دیا کہ لوگ سمجھ جائیں لیکن اس سے انہیں تو نفرت ہی بڑھتی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
صَرَّفۡنَا
پھیر پھیر کر لائے ہیں ہم
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
لِیَذَّکَّرُوۡا
تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
وَمَا
اور نہیں
یَزِیۡدُہُمۡ
وہ زیادہ کرتا انہیں
اِلَّا
مگر
نُفُوۡرًا
نفرت میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلا شبہ یقیناً
صَرَّفۡنَا
ہم نےطرح طرح سے سمجھایا
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
لِیَذَّکَّرُوۡا
تا کہ وہ نصیحت حا صل کریں
وَمَا
اور نہیں
یَزِیۡدُہُمۡ
وہ زیادہ کرتا اُن کو
اِلَّا
سوائے
نُفُوۡرًا
نفرت کے
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly diversified [the contents] in this Qur'an that mankind may be reminded, but it does not increase the disbelievers except in aversion.

ہم نے تو اس قرآن میں ہر ہر طرح بیان فرما دیا کہ لوگ سمجھ جائیں لیکن اس سے انہیں تو نفرت ہی بڑھتی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے اس قرآن میں (حقائق کو) مختلف طریقوں سے بیان کیا تاکہ لوگ کچھ ہوش کریں مگر ان میں نفرت ہی بڑھتی گئی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے سمجھایاہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں اورانہیں وہ نفرت کے سوازیادہ نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely, We have explained things in various ways in this Qur&an, so that they may take advice - and it in-creases nothing in them but aversion.

اور پھیر پھیر کر سمجھایا ہم نے اس قرآن میں تاکہ وہ سوچیں اور ان کو زیادہ ہوتا ہے وہی بدکنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کیا ہے اس قرآن میں (اپنی آیات کو) تاکہ یہ سبق حاصل کریں مگر یہ نہیں بڑھاتا انہیں مگر نفرت ہی میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have expounded (the Truth) in diverse ways in this Qur'an that they might take it to heart but all this only aggravates their aversion.

ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں ، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے وضاحتیں کی ہیں ، تاکہ لوگ ہوش میں آئیں ، مگر یہ لوگ ہیں کہ اس سے ان کے بدکنے ہی میں اور اضافہ ہورہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے اس قرآن میں پھیر پھیر کر (دو دو تین تین بار ایک ایک بات کو) بیان کیا اس لئے کہ یہ لوگ سمجھیں (نصیحت لیں) اور (الٹا یہ ہو رہا ہے کہ) ان کو نفرت بڑھ رہی ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے اس قرآن میں کئی طرح سے بیان فرمایا تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں مگر ان کی (اس بات سے) اور نفرت ہی بڑھتی جاتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اس قرآن میں طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ مگر اس سے ان کی نفرت ہی بڑھتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔ مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assurelly We have propounded it variously in this Qur'an that they might be admonished, but it increaseth them only in aversion.

اور ہم نے اس قرآن میں (مضمون توحید کو) طرح طرح بیان کیا ہے تاکہ اچھی طرح سمجھ لیں لیکن انہیں نفرت ہی بڑھتی جاتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس قرآن میں گوناگوں اسلوبوں سے بات واضح کردی کہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔ لیکن یہ چیز ان کی بیزاری ہی میں اضافہ کیے جارہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق ہم نے قرآن میں ( مختلف مضامین ) طرح طرح سے کھول کھول کر بیان کیے ہیں تاکہ ( لوگ ) اچھی طرح سمجھ لیں اور یہ وضاحتیں ( قبول کرنے کے بجائے ) ان کی نفرت ہی میں اضافہ کررہی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں مگر وہ اس سے اور نفرت بڑھاتے جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینا ہم نے طرح طرح سے بیان کیا ہے اس قرآن میں (حق اور حقیقت کو) ، تاکہ کہ لوگ سمجھیں، مگر اس سے ان (بدبخت ہٹ دھرموں) کی نفرت (اور محرومی) ہی میں اضافہ ہوتا گیا،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے اس قرآن میں ( حقائق کو ) مختلف طریقوں سے بیان کیا ہے تاکہ لوگ ہوش کریں مگران میں نفرت ہی بڑھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان فرمایا ( ف۹۰ ) کہ وہ سمجھیں ( ف۹۱ ) اور اس سے انھیں نہیں بڑھتی مگر نفرت ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے اس قرآن میں ( حقائق اور نصائح کو ) انداز بدل کر بار بار بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں ، مگر ( منکرین کا عالم یہ ہے کہ ) اس سے ان کی نفرت ہی مزید بڑھتی جاتی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور بے شک ہم نے ( مطالبِ حقہ کو ) اس قرآن میں مختلف انداز میں بار بار بیان کیا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں مگر ( اس تکرار ) نے ان کی نفرت میں اضافہ کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have explained (things) in various (ways) in this Qur'an, in order that they may receive admonition, but it only increases their flight (from the Truth)!

Translated by

Muhammad Sarwar

We have given you various facts (about the Truth in this Quran) so that they (unbelievers) would take heed, but this has only increased their aversion (to the truth).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And surely, We have explained in this Qur'an that they may take heed, but it increases them in naught save aversion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have repeated (warnings) in this Quran that they may be mindful, but it does not add save to their aversion.

Translated by

William Pickthall

We verily have displayed (Our warnings) in this Qur'an that they may take heed, but it increaseth them in naught save aversion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने इस क़ुरआन में तरह-तरह से बयान किया ताकि वे याद-दहानी हासिल करें, लेकिन उनकी बेज़ारी बढ़ती ही जा रही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان کیا ہے تاکہ (اس کو) اچھی طرح سے سمجھ لیں اور ان کو نفرت ہی بڑھتی جاتی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں بدل بدل کر بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں اور وہ ان میں نفرت کے سوا کچھ اضافہ نہیں کرتا۔ “ (٤١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں ، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان کیا ہے تاکہ لوگ سمجھیں اور یہ ان کی نفرت ہی میں اضافہ کرتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پھیر پھیر کر سمجھایا ہم نے اس قرآن میں تاکہ وہ سوچیں اور ان کو زیادہ ہوتا ہے وہی بد کنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا ہم نے اس قرآن کریم میں طرح طرح سے سمجھایا تاکہ وہ نصیحت حاصل کرلیں۔ مگر ان کی حالت یہ ہے کہ ان کو ہمارے سمجھانے سے اور نفرت ہی بڑھتی جاتی ہے۔